yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بی بی سی کی تازہ ترین رپورٹ سامنے آ گئی

MH Kazmi June 22, 2019 1 min read
The BBC's latest report came out
Share this:

The BBC's latest report came out

لاہور (ویب ڈیسک) انڈیا اور پاکستان میں گزشتہ دس برس میں جوہری بموں کی تعداد دُگنی ہو گئی ہے اور گزشتہ چند برسوں میں پاکستان نے انڈیا سے زیادہ جوہری بم بنائے ہیں۔ یہ بات دنیا میں ہتھیاروں کی صورتحال اور عالمی سلامتی کا تجزیہ کرنے والے سویڈین کے موقر ادارے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سیپری) نامور بھارتی صحافی شکیل اختر بی بی سی کے لیے اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ نے اپنی تازہ سالانہ رپورٹ میں کہی ہے۔ سیپری کے جوہری عدم توسیع، آرمز کنٹرول اور ڈس آرمامنٹ پروگرام کے سربراہ شینن کائل نے سٹاک ہوم سے فون پر بی بی سی کے نامہ نگار کو بتایا کہ دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی مجموعی تعدار میں کمی آئی ہے لیکن جنوبی ایشیا میں اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا ’سنہ 2009 میں ہم نے بتایا تھا کہ انڈیا کے پاس 60 سے 70 کی تعداد میں جوہری بم ہیں۔ پاکستان کے پاس اس وقت تقریباً 60 بم تھے لیکن سنہ 2019 میں ان دس برس کے دوران دونوں ملکوں نے اپنے جوہری بموں کی تعداد دگنی کر لی ہے۔‘ شینن کائل نے بتایا کہ پاکستان کے پاس اب انڈیا سے زیادہ جوہری بم ہیں ’مختلف ذرائع سے جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ انڈیا میں اس وقت 130 سے 140 جوہری بم ہیں جبکہ پاکستان میں جوہری بموں کی تعداد 150 سے 160 تک پہنچ گئی ہے۔‘ شینن کائل کا کہنا ہے کہ انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی اس وقت اپنے عروج پر ہے اور جوہری بموں کی تیاری بھی خطے کی صورتحال کی عکاس ہے۔ لیکن دونوں ملکوں کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی اس طرح کی دوڑ نہیں ہے جو سرد جنگ کے دوران امریکہ اور روس کے درمیان تھی۔ انھوں نے کہا ’میں اسے سٹریٹیجک آرمز کمپٹیشن یا سلو موشن نیوکلیئر آرمز ریس سے تعبیر کروں گا۔ میرے خیال میں مستقبل قریب میں اس صورتحال میں کسی تبدیلی کے آثار نہیں ہیں۔‘ شینن نے یہ بھی بتایا کہ انڈیا اور پاکستان میں جوہری ہتھیاروں کا پروگرام اولین بجٹ ترجیحات میں شامل ہے۔ لیکن حکومتیں ان پروگراموں پر کتنا خرچ کر رہی ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ’یہ ایک بڑا حکومتی پروگرام ہے اور بدقسمتی سے اس کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں جن سے یہ معلوم ہو سکے کہ وہ ان پروگراموں پر کتنا پیسہ صرف کرتی ہیں۔‘ انھوں نے جوہری ہتھیاروں کی سلامتی اور محفوظ سٹوریج سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں حکومتیں ان کے مکمل تحفظ کا دعویٰ کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جوہری بم انتہائی محفوظ طریقے سے سٹور کیے گئے ہیں۔ سیپری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں مجموعی طور پر جوہری بموں کی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن جوہری ہتھیاروں کے نظام کی جدید کاری کا عمل جاری ہے۔ امریکہ، روس اور انگنینڈ کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے کمی آئی ہے۔ امریکہ کے پاس اس وقت 6185 جوہری بم ہیں جبکہ روس کے پاس 6500 ہیں۔ انگلینڈ کے جوہری بموں کی تعداد 200 اور فرانس میں 300 بم ہیں۔ چین کے پاس 290 جبکہ اسرائیل نے 80 سے 90 بم بنا رکھے ہیں۔ شمالی کوریا کے بارے میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس نے 20 سے 30 جوہری بم بنا لیے ہیں

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Growth: What is happening in the NAB office today with Asif Zardari? Everyone will be strangers knowing
Previous Post بڑاانکشاف: نیب آفس میں آج کل آصف زرداری کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے ؟ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا
Next Post پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے والے نامور کرکٹر انتقال کر گئے
Pakistan's name has passed the famous illuminators in the world

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.