
راولپنڈی: بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کو سرجیکل اسٹرائیک قرار دینے پر پاک فوج کے ترجمان نے کرارا جواب دیا ہے۔ پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ٹوئٹ کر کے اپنی ٹیم کو مبارکباد دی اور اسے پاکستان پر اسٹرائیک قرار دیا۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ٹوئیٹ پر میجر جنرل آصف غفور نے منہ توڑ جواب دیا۔


