yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

حسن نثار کی ایک تازہ ترین تحریر

MH Kazmi June 13, 2019 1 min read
A recent episode of Hasan Nisar
Share this:

A recent episode of Hasan Nisar

لاہور (ویب ڈیسک) میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایسا منظر دیکھ کر خود میری آنکھیں بھی بھیگ جائیں گی۔ بیٹی نے جتنی محبت، وارفتگی کے ساتھ گلے لگا کر باپ کو رخصت کیا وہ واقعی دل د کھا دینے والا لمحہ تھا۔ بیٹا پیچھے کھڑا ہنس رہا تھا بلکہ ہنسی کی اداکاری کررہا تھا نامور کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ یہ ہنسی نہیں بےبسی کی انتہا تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو کا داماد، بینظیر بھٹو مرحومہ کا شوہر، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جیل جارہا تھا اور کس جرم میں؟ادھر چند روز پہلے عید ملنے کی اجازت نہ ملنے پر مریم نوازنے بھی’’ مکافات عمل‘‘ کا ذکر کیا تھا۔ تب مجھے بچوں کو گود میں اٹھائے اور انگلی سے لگائے عدالت در عدالت دھکے کھاتی بینظیر یاد آئی جو ان دنوں نواز کی نوازشات کا شکار تھی۔ مدتوں چوہے بلی کا یہ کھیل جاری رہا جو دیار غیر میں ’’میثاق جمہوریت‘‘ پر ختم ہوا حالانکہ یہ میثاق جمہوریت نہیں’’میثاق محترمہ و میاں‘‘ سے بڑھ کر کچھ بھی نہ تھا لیکن اس سب کے باوجود گینگز کے سرغنوں نے اصل سبق نہیں سیکھا۔ خدا جانے مریم نواز کے کسی منشی نے کیا سوچ کر ’’مکافات عمل‘‘ کی اصطلاح استعمال کی تھی جو اس نے سوچے سمجھے بغیر بول یا لکھ دی۔پہلی بار احساس ہورہا ہے کہ میں بہت کمزور آدمی ہوں جسے آج یہ سمجھ نہیں آرہی کہ اس صورتحال پر خوشی منائے یا سوگ منائے، اسے سیلیبریٹ کرے۔یا اس پر ماتم کرے کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہ اندر ہیں اور ایک جیسے الزاموں میں اندر ہیں۔ دونوں کے انداز اور ا نجام میںاتنی مماثلت ہے تو ایسا کیوں ہے؟ ایک تین بار وزیر اعظم رہا، دوسرے کی اہلیہ دو بار وزیر اعظم اور وہ خود ایک بار صدر رہا۔ ایک اپنی بیٹی اور دوسرا اپنے بیٹے کے لئے پاکستان نامی بیش قیمت ’’پراپرٹی‘‘ وراثت میں چھوڑ جانا چاہتا ہے جس میں 22کروڑ جیتے جاگتے انسان بھی شامل ہیں۔ دونوں میں کیسی کیسی مماثلت پائی جاتی ہے تو کیا یہ بھی جمہوریت کا حسن ہے؟ان دونوں ’’پارٹیوں‘‘ کو عوام نےجو کچھ دیا جواباً انہیں جان بھی دے دیتے تو کم تھا لیکن یہ قسم قسم کے قرضے اور خسارے چھوڑ گئے، عوام کو اجتماعی دیوالیہ پن کی دہلیز پر چھوڑ گئے۔ 10جون 2019جس کسی نے مشیر خزانہ کی بریفنگ سنی ہوگی، وہ کانپ اٹھا ہوگا بشرطیکہ اس کا ضمیر اورذہن زندہ ہو لیکن اس کے باوجود میں اداسی اور شرمندگی کے درمیان مسلسل ایک ہی بات سوچ رہا ہوں کہ ایک دو کیا، پانچ چھ نسلوں کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ کتنی دولت کی ضرورت ہوتی ہوگی؟ کیا کرنے ہوتے ہیں اتنے اربوں کھربوں ڈالرز؟ کس کام آتے ہیں یہ سرے محل، پارک لین، جاتی عمرے………. ابھی کل ’’پرسوں‘‘ نرسوں کی بات ہے مغلوں، صفویوں، عثمانیوں کے نام و نشان تک مٹ گئے۔ تین براعظموں پر حکومت کرنے والوں کا غریب الدیار شہزادہ بس کنڈکٹری کرتا رہا، صفویوں کا ایک شہزادہ مجھے کیلگری کینیڈا میں ملا تھا، آخری روسی زار کا پڑپوتا لاہور میں ہوتا ہے اور کوئی نہیں جانتا یہ بیحد ہنڈسم ڈاکٹر کون ہے؟جگہ جگہ ’’مغل بریانی‘‘ کے بورڈ لگے ہیں اور کدھر گئے صدام حسین جیسے مرد آہن کے اتھرے بیٹے، کیا ہوا قذافی کے صاحبزادگان کے ساتھ اور کس حال میں ہے شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی کا فرزند ارجمند؟ انہیں یقین کیوں نہیں آتا کہ خالق و مالک و رازق و قادر مطلق واقعی انسانوں کے درمیان دنوں کو پھیرتا رہتا ہے لیکن یہاں تو مائنڈ سیٹ ہی کچھ اور ہے کہ خود اپنی زبان سے خود کو سرعام’’ حکمران خاندان‘‘ کہتے ہوئے نہ جھجکتے ہیں نہ شرماتے ہیں اور مجھے وہ بھی یاد ہیں جنہوں نے فرمایا تھا۔”Bhuttos are born to rule”اللہ توفیق دے تو قیام پاکستان سے پہلے گورے افسروں کے لکھے گینریٹیرز ہی دیکھ لیں۔ تب کے اور اب کے شرفا، رئوسا، معززین، عمائدین میں زمین و آسمان کا سا فرق ہے۔ تب کے خاندانیوں کے نام و نشان مٹ چکے اور جو تب بےنام و نشان اور کمی کامے تھے، وہ آج سپر معززین میں شامل ہیں۔ وقت کا بےرحم پہیہ ازل تا ابد یونہی رواں دواں ہے ورنہ آج بھی فرعونوں اور قارونوں کے علاوہ اور کوئی دکھائی نہ دیتا۔کالم یہیں تک پہنچا تھا کہ قانون کا ہاتھ حمزہ شہباز تک پہنچنے کی خبر بھی آگئی ہے۔ کہنااس کا بھی یہی ہے کہ اس نے کچھ نہیں کیا، اس کا دامن صاف ہے جسے نچوڑ دے تو فرشتے وضو کریں۔ اسی حمزہ کا ایک برادر اور ایک برادر نسبتی بھی باہر ہے اور کہنا ان کا بھی یہی ہے کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا اور ان کے دامن بھی دودھ کے دھلے ہیں جبکہ میں مسلسل یہ سوچ رہا ہوں کہ اگر ان میں سے کسی ایک نے بھی کچھ نہیں کیا تو اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہوچکا……. وہ کس نے کیا؟نہ نواز شریف، نہ شہباز شریف، نہ آصف زرداری، نہ حمزہ نہ سلمان نہ اسحاق ڈار……..کسی نے کچھ نہیں کیا تو ہر کنگلا ننگلا پاکستانی کچھ کئے بغیر گھر بیٹھے بٹھائے ہی ایک لاکھ 64ہزار 9سو بائیس روپے کا مقروض کیسے ہوگیا؟اور ان سب سیاسی جادوگروں کے اثاثوں میں کچھ کئے بغیر ہی ہزاروں گنا اضافے کیسے ہوگئے؟آئیے کچھ دیر کے لئے بھول جائیں کہ ہماری ہمدردیاں کس سیاسی پارٹی اور سیاستدان کے ساتھ ہیں۔ صرف پاکستان کو دھیان میں رکھیں اور سوچیں اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے اور کس نے کیا ہے؟سوال کا جواب اس سے اوپر والے دو سوالوں کے جواب میں موجود ہے۔ ایک لاکھ 64ہزار 9سو بائیس روپے کا یہ مقروض اپنے مقروض بھائیوں سے اس سوال کا جواب چاہتا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
qari farooq ahmed farooqi, senior, leader, pti, France
Previous Post عوام بجٹ پر دھیان دیں جسے پورا سال بھگتنا ہے آصف زرداری چند دن میں باہر جبکہ حکومتی وزرا جیل میں ہوں گے، سینئیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی
Next Post بریکنگ نیوز: عمران خان کے دور میں 60 لاکھ غریب اور بیوہ خواتین کو وہ خوشخبری سنا دی گئی
Breaking News: In the period of Imran Khan, the good news was given to 60 million poor and widows women

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.