yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بجٹ پیش ہوتے ہی تمام اپوزیشن نے ایکا کرلیا ۔۔

MH Kazmi June 12, 2019 1 min read
All the opposition activists gathered when the budget was presented.
Share this:

All the opposition activists gathered when the budget was presented.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن نے وفاقی بجٹ 20-2019 کو مسترد کردیا۔وفاقی حکومت نے مالی سال 20-2019 کے لیے تقریباً 50 فیصد خسارے کا بجٹ پیش کیا ہے جس میں 11 کھرب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں جن سے چینی، کوکنگ آئل، سیگریٹ، گیس اور گاڑیوں سمیت متعدد اشیاء مہنگی ہو جائیں گی۔متحدہ اپوزیشن نے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ مسترد کیا ہے، پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کی پوری کوشش ہوگی کہ بجٹ پارلیمان سے پاس نہ ہو۔بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی کے 4 ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر اسپیکر اسد قیصر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ بھی دیا۔متحدہ اپوزیشن میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، متحدہ مجلس عمل اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت کئی جماعتیں شامل ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ نہیں ملکی نااہلوں اور عالمی ساہوکاروں کا عوام کا خون چوسنے کا نسخہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی یہ کالی دستاویز نااہل حکومت کا ایک اور سیاہ کارنامہ ہے، یہ پاکستان کو کئی سال پیچھے دھکیل دے گا اور غریب کا سانس لینا دشوار بنا دے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس انسان کے گھر کے اخراجات سمیت اس کا ذاتی خرچ اس کے ارب پتی دوستوں کے ذمہ ہو، اسے محنت کش کے خاندان سمیت 15 ہزار میں زندہ رہنے کا ادارک اور احساس بھی کیسے ہوگا؟عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کا بجٹ پر ردعمل میں کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی وفاقی بجٹ مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کلی طور پر آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے اور اس میں ایک بار پھر غریب عوام کو نشانہ بنایا گیا، کھانے پینے کی تمام اشیاء عوام کی دسترس سے دور کر دی گئیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس بڑھانے پر توجہ دی گئی اور بجٹ دستاویز آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن ہے، تعلیم، صحت اور غیر ملکی قرضوں سے نجات کا کوئی ٹھوس پلان شامل نہیں، جب تک غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر بجٹ بنتے رہیں گے، عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جو بجٹ پیش کیا یہ پاکستان کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔سراج الحق نے کہا کہ بجٹ میں سارا زور ٹیکس اور اشیاء کی قیمتیں بڑھانے پر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کی مشکلات اورمہنگائی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں 700 ارب روپے کے مزید ٹیکسز لگائے گئے ہیں جس سےمہنگائی میں اضافہ ہو گا۔خیال رہے کہ حزب اختلاف کے ارکان نے بجٹ اجلاس میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی اور آدھی تقریر سننے کے بعد احتجاج شروع کیا۔اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور آئی ایم ایف کا بجٹ نامنظور کے نعرے اور پلے کارڈ بھی لہرائے، اس دوران حزب اختلاف کے اراکین نے بجٹ دستاویز اور تقریر کی کاپیاں بھی پھاڑیں۔ وفاقی بجٹ 20-2019 کو مسترد کردیا۔وفاقی حکومت نے مالی سال 20-2019 کے لیے تقریباً 50 فیصد خسارے کا بجٹ پیش کیا ہے، جس کے بعد اب اپوزیشن کی جانب سے یہ خبر آئی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The hometown of the government has secured secrets
Previous Post حکومتی گھر کے بھیدی نے راز فاش کر دیا
Next Post اسلام آباد میں 6 سال قبل خوف و ہراس پھیلانے والے سکندر کی قسمت کا فیصلہ ۔۔۔۔عدالت سے بڑی خبر آگئی
The decision of fate scandal spreading Islam in 6 years ago ... the news came from the court

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.