yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عاصمہ شیرازی نے 4 آپشن دے دیے

MH Kazmi June 12, 2019 1 min read
Asma Shazzi gave 4 options
Share this:

Asma Shazzi gave 4 options

لاہور (ویب ڈیسک) ہم وقت کے ساتھ ضد میں ہیں۔ جب یہ سوچ لیا جائے کہ جو ہو گا دیکھا جائے گا تو ملک ناقابل تلافی نقصان کا شکار ہوتے ہیں۔کون کہتا ہے کہ ہم بدلے ہیں۔ نہ ہم بدلے ہیں، نہ بدل سکتے ہیں۔ کون کہتا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے؟ نہ جمہوریت ہے، نہ آسکتی ہے۔ نامور خاتون کالم نگار عاصمہ شیرازی بی بی سی کے لیے اپنے ایک ہفتہ وار کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ نظام ہمارے رویوں کے تابع ہیں اور ہمارے رویے جمہوری ہو ہی نہیں سکتے۔ملک خواہشات پہ نہیں نظام پہ چلتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو کیسا ہوتا۔۔۔ پاکستان میں اس سے قبل کبھی نہیں ہوا کہ احتساب کے سب سے بڑے ادارے کے سربراہ پر سنگین الزام لگے ہوں اور احتساب ندارد۔ انتخابات سے عین قبل نیب کا ادارہ جس طرح متحرک ہوا اور جس طرح کا جوڑ توڑ ہوا اُس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ مگر پوچھے کون۔چند اہم گرفتاریوں پر معاملہ سست روی کا شکار ہوا تو حکومتی اہلکاروں کی جانب سے نیب اور چیئرمین کی ذات کو نشانہ بنایا جانے لگا، یہاں تک کہ وزیراعظم کے غیر سرکاری میڈیا مشیر نے چیئرمین نیب کے خلاف نازیبا ٹیپ تک اپنے چینل پر چلوا دی مگر جھلک دکھلا کر رکوا دیا گیا یوں لاعلم بھی آشنا ہو گئے کہ اصل کھیل کیا ہے۔چند اہم شخصیات کی عدم گرفتاریوں کی خواہش نہ پوری ہونے کا نتیجہ تو سامنے آ ہی گیا تھا مگر دل ہے کہ ابھی بھرا نہیں۔۔ ابھی ایک اور اہم گرفتاری باقی ہے۔ اب دیکھیے وہ خواہش کب پوری ہوتی ہے۔یہ ایک صفحے کی حکومت ہے اور ایک صفحے اور ایک تحریر میں تمام سیاست دانوں کا احتساب شامل ہے اور جلد یا بدیر صرف مخصوص جمہوری سوچ کے حامل سیاست دان ہی نہیں ہر شعبے کے افراد پر کیچڑ اچھالا جائے گا۔سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ کیا یہ صرف اسلام آباد کی خواہش ہے تو ایسا بالکل نہیں۔ وقت کے اس دھارے میں صرف چند ماہ ہی تو اہم ہیں۔ اہم فیصلوں تک کیا برا ہے کہ جو کہیں وہ تسلیم کیا جائے۔ ایک صفحے کی اس کہانی کے تمام کردار ایک صفحے پر ہی ہیں، نہیں ہیں تو عوام نہیں۔تحریر میں لکھا ہے کہ معیشت کا جو حال ہونا ہے ہو، ریاست کی اکائیاں ایک دوسرے سے الگ الگ کھڑی ہوں تو ہوں، نظام شکستہ ہو تو ہو، عوام بے حال ہوں تو ہوں اور عوام کا ریاست سے تعلق کمزور سے کمزور تر ہوتا ہے تو ہو مگر ہمیں مفادات کے صفحے سے نہیں ہٹنا۔قاضی فائز عیسی اور کے کے آغا دو جج صاحبان ہی نہیں دو نظریوں کا نام ہے۔ اُن کی شخصیات کو نشانہ بنانا اور اُن کے کردار کو متنازع بنانا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں جمہوریت اور آمریت کے ٹکراؤ کی تاریخ موجود ہے۔وکلا تنظیمیں اس معاملے کو نہیں جانے دیں گی مگر کیا یہ تحریک اتنی جاندار ہو گی کہ حکومت کی بنیادیں ہلائے تو بظاہر یہ نہیں دکھائی دیتا کیونکہ ہمارے ہاں انقلاب بھی پنڈی کے راستے ہی جنم لیتے ہیں۔روزانہ کی بنیادوں پر تنازعات کو جنم دینے اور عوام کو کھیل تماشوں میں مشغول کرنے کی کوشش میں یہ بھلایا جا رہا ہے کہ ریاست اپنے مقصد سے کس حد تک پیچھے ہٹ گئی ہے۔ اپوزیشن کے پاس آپشنز بھی محدود ہیں۔ زیادہ سے زیادہ بجٹ تاخیر سے منظور کر ا دے گی، دو ایک احتجاجی ریلیاں نکال لے گی۔جو ہم آہنگی مریم نواز اور بلاول بھٹو میں پیدا ہوئی تھی اس میں شہباز شریف کا کیا کردار ہو گا اور کیا شہباز شریف بھی اُسی نظریے پر آگے بڑھیں گے اس پر ن لیگ میں اعتماد کا فقدان ہے۔ بہرحال جماعت کی کمان شہباز شریف کے ہاتھ ہے اور شہباز شریف کی۔۔۔!! اس کا فیصلہ حالات سے سامنے آ جائے گا۔دوسرا آپشن عوامی رابطہ مہم جس کا فی الحال زرداری صاحب کی گرفتاری کے بعد اعلان بلاول بھٹو نے کیا ہے۔۔ احتجاج، جلسے، ریلیاں۔ہاں بلاول شاید کچھ کر لیں گے مگر نتیجہ کیا نکلے گا، جمہوریت بچاؤ تحریک ہو گی یا مصلحت کشی۔تیسرا آپشن تھوڑا قابل عمل اور موثر ہو سکتا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے۔ کیا چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کیا جائے گا؟فیصلہ ساز جس طرح مخلصانہ انداز میں کپتان کے ساتھ ہیں اُس کی تعریف کرنا پڑے گی۔ چھ ووٹوں کی حکومت میں سے دو کو دہشت گردی دفعات میں اندر کرا دیا اور یوں سردار اختر مینگل کی اہم عددی حیثیت کو بھی مائنس کر دیا گیا۔چوتھا اور آخری آپشن کہ اپوزیشن متحد ہو کر قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جائے اس صورت میں عام انتخابات کا اعلان ہو سکتا ہے یا پھر آپ سب دعا کریں کہ معاملہ کسی اور ٹیپ کے منظر عام پر آنے پر ختم نہ ہو۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Well-known development of Naz Baloch
Previous Post ناز بلوچ کا تہلکہ خیز انکشاف
Next Post جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ملک دشمن کیسے ہو سکتے ہیں جبکہ ۔۔۔
How can Justice Qazi Faces be the enemy of the country while ...

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.