yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

برطانوی شاہی خاندان کن عجیب و غریب توہمات پر یقین رکھتا ہے؟ یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

MH Kazmi June 4, 2019 1 min read
Does the British royal family believe in strange things? It will be difficult to believe
Share this:

Does the British royal family believe in strange things? It will be difficult to believe

برطانوی شاہی خاندان متعدد روایات پر عمل کرتا ہے جنھیں اس ملک میں احترام کی نظر سے بھی دیکھا جاتا ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں پہچان رکھنے والا یہ شاہی خاندان عجیب توہمات پر بھی یقین رکھتا ہے یا آسان الفاظ میں توہم پرست ہے؟ جن توہمات پر یہ یقین رکھتا ہے، اس کی لمبی فہرست حیران کردیتی ہے۔کسی برطانوی بادشاہ یا ملکہ کی تخت نشینی کا دن خوشیوں سے بھرا ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ بہت زیادہ تناؤ بھی ہوتا ہے۔ اگر تخت نشینی کی تقریب میں کچھ بھی غلط ہوجائے تو شاہی توہمات کے مطابق اسے بدشگونی سمجھا جاتا ہے اور ایسا ہونے ناکام شاہی دور کی پیشگوئی سمجھا جاتا ہے۔جو نیلم کی شاندار انگوٹھی شہزادی ڈائنا (اب کیٹ مڈلٹن کے ہاتھ پر ہے) کو منگنی پر پہنائی گئی تھی وہ صرف آرائش کے لیے نہیں تھی، قرون وسطیٰ کے دور سے برطانوی شاہی خاندان کے زیورات کو ایسے پتھروں سے سجایا جاتا ہے جو ان کے بقول پراسرار طاقتیں رکھتے ہیں، خصوصاً نیلم کو وفاداری اور جانثاری کی علامت سمجھا جاتا ہے جبکہ مانا جاتا ہے کہ یہ مالی خوشحالی اور استحکام لاتا ہے۔ توہم پرست ملکہ وکٹوریہ نے اپنی شادی کے دن بھی نیلم کو پہنا تھا۔300 سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اور تب سے ہی ٹاور آف لندن میں ہر وقت 6 سے 7 کوے رہتے آرہے ہیں، اور اس کی وجہ کیا ہے؟ شاہ چارلس دوئم اس ٹاور میں رہنے والے ان پرندوں کے تحفظ پر زور دیتے تھے، ان کا ماننا تھا کہ کوے قوم اور بادشاہت دونوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، درحقیقت ایک پرانی توہم پرستی کے مطابق اگر اس ٹاور پر رہنے والے کوے گم ہوجائیں یا اڑ جائیں تو تخت کے ساتھ برطانیہ کسی اور کے ہاتھوں میں چلا جائے گا۔ ٹاور آف لندن کے ساتھ جڑی ایک اور حیران کن رسم کو چابی کی تقریب بھی کہا جاتا ہے۔ روزانہ رات کو 10 بجے سے پہلے ایک رسمی نگران اور ایک فوجی محافظ ٹاور کی جانب چہل قدمی کرتے ہیں اور ہر دروازے کو لاک کردیتے ہیں۔ اگرچہ وہاں جدید حفاظتی نظام نصب ہیں مگر 700 سال پرانی اس رسم کو ٹاور کی حفاظت کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے جو کہ شاہی جوہرات کو چوروں و ڈاکوﺅں سے بچانے کے لیے ادا کی جاتی ہے۔ پارلیمنٹ کے ریاستی افتتاح سے برطانوی پارلیمانی سیشن کا آغاز ہوتا ہے، مگر ایسا کرنے کے لیے انتہائی حیران کن روایت پر عمل کیا جاتا ہے۔ تقریب میں ملکہ الزبتھ دوئم کی آمد سے قبل شاہی خاندان پارلیمنٹ کے کسی ایک رکن کو یرغمال بنالیتا ہے۔ اس رسم کا مقصد تخت نشین کے تحفظ کو دورے کے دوران یقینی بنانا ہے، خصوصاً اس وقت جب بادشاہ اور پارلیمنٹ کے درمیان تنازع ہو۔ یرغمال فرد کو بکھنگم پیلس میں اس وقت تک رکھا جاتا ہے جب تک ملکہ واپس نہیں آجاتیں۔ شہزادہ ہیری تو اپنی منگیتر میگھن مارکل کے ساتھ شاہی روایات کے خلاف جانے سے خوفزدہ نہیں ، مگر عام طور پر شادی کی تاریخ کا تعین ملکہ وکٹوریہ کے ضابطوں سے کیا جاتا ہے اور حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ سابق ملکہ کبھی بھی مئی میں شادی کی اجازت نہیں دیتی کیونکہ وہ سال کے 5 ویں مہینے کو قسمت کے لیے اچھا نہیں سمجھتی تھیں۔ یہ توہم پرستی برسوں سے شاہی خاندان میں چلی آرہی ہے۔شاہی خاندان کے انتقال کرجانے والے افراد کا قلعے کے وسیع و عریض ہالز میں چہل قدمی کی کافی پرانی تاریخ ہے، مثال کے طور پر ملکہ این بوئلین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا بھوت ان کے بچپن کے گھر میں گھومتا ہے۔ ہر سال 19 مئی کو (جب انہیں سزائے موت دی گئی) کو یہ بھوت ایک 4 سر کٹے گھوڑوں اور ایک سر کٹے شخص پر مشتمل بگھی میں سواری کرتا ہے، ملکہ کا کٹا ہوا سر ان کی گود میں رکھا ہوتا ہے۔ کچھ تو دعویٰ کرتے ہیں کہ اس ملکہ کے بھوت نے ونڈسر کیسل اور ٹاور آف لندن کو بھی آسیب زدہ کررکھا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Do you know which world of the world that has been burning for the last 57 years? Amazing information
Previous Post کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا وہ کونسا شہر ہے جو گزشتہ 57 برسوں سے مسلسل جل رہا ہے؟ حیرت انگیز معلومات
Next Post ایسا انکشاف کہ آئندہ کوئی بھی وزیر سفارش کرنے سے پہلے ہزار مرتبہ سوچے گا
It is revealed that any further minister will listen to thousands of times before the recommendation

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.