yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا وہ کونسا شہر ہے جو گزشتہ 57 برسوں سے مسلسل جل رہا ہے؟ حیرت انگیز معلومات

MH Kazmi June 4, 2019 1 min read
Do you know which world of the world that has been burning for the last 57 years? Amazing information
Share this:

Do you know which world of the world that has been burning for the last 57 years? Amazing information

امریکا کا شہر سینٹریلیہ (CENTRALIA) ایک ایسا شہر ہے جو پچھلے 57 سال سے مسلسل آگ میں جل رہا ہے۔ یہاں تک کہ کبھی ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی والا یہ شہر اسی آگ کی وجہ سے اب بالکل خالی اور سنسان ہوچکا ہے۔ سینٹریلیہ میں اب صرف سات لوگ ہی رہ رہے ہیں اور وہ بھی صرف اپنی ضد کی وجہ سے۔ لیکن اس شہر میں کئی دہائیوں میں یہ آگ کیوں اور کیسے لگی اور آج تک بجھائی کیوں نہیں جاسکی اس کی کہانی بہت ہی دلچسپ ہے۔ 1962 میں سینٹریلیہ نامی اس شہر میں ہزاروں لوگ رہائش پذیر تھے۔ لیکن پھر اس شہر کے لوگ ایک عجیب سے مسئلے میں پھنس گئے۔ شہر میں ہر جگہ اچانک سے دھواں اڑنا شروع ہوجاتا تھا۔ یہ پراسرار دھواں زمین سے نکلتا تھا یہاں تک کہ لوگوں کے گھروں کے اندر دھواں پھیل جاتا تھا۔ جس سے کچھ لوگ سخت بیمار بھی ہونا شروع ہوگئے تھے۔ لیکن یہ بات صرف دھوئیں تک محدود نہیں رہی بلکہ اس شہر کے ہر کونے میں آگ لگنا شروع ہوگئی۔ یہ آگ کہیں بھی لگ جایا کرتی تھی جس کی وجہ سے شہر کے لوگ شدید خوف زدہ ہونے لگے تھے۔ لوگ سمجھنے لگے تھے کہ اس شہر میں جن بھوتوں کا راج ہے اور یہ کام بھی ان کا ہی ہے اس طرح آہستہ آہستہ لوگ یہ شہر چھوڑنے لگے۔ اس شہر کے رہائشیوں نے بہت کوشش کی کہ پتہ لگایا جاسکے کہ یہ آگ اور دھواں کہاں سے آتے ہیں۔ لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے اور مجبوراً شہر چھوڑ کر جانے لگے۔ اس سارے واقعے کی شروعات 27 مئی 1962 کو طے پانے والے ایک فیصلے کی وجہ سے ہوئی- دراصل اس شہر میں کچھ عرصہ قبل ایک بہت بڑا گڑھا کھودا گیا تھا۔ یہ گڑھا 300 فٹ چوڑا تھا اور 50 فٹ گہرا تھا۔ یہ گڑھا اس لیے کھودا گیا تھا اس شہر بھر کا کچرا یہاں لاکر جمع کردیا جائے- لیکن رفتہ رفتہ یہ گڑھا بڑھنا شروع ہوگیا تو شہر کے مئیر اور باقی لوگوں نے 27 مئی 1962 کو یہ فیصلہ کیا اس کچرے کو آگ لگا دی جائے تاکہ گڑھا دوبارہ کچرا بھرنے کے قابل ہوسکے- یہ شاید سب سے آسان حل تھا اور سب اس فیصلے پر متفق بھی تھے لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ آگ لگانے کے بعد ان کو یہ شہر ہی چھوڑ کر جانا پڑ جائے گا۔ آگ لگائے جانے کے بعد آغاز میں تو سب ٹھیک تھا٬ آگ لگائی گئی پھر پانی سے بجھادی گئی۔ لیکن صرف دو دن کے بعد شہر کے لوگ حیرت زدہ رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ اس گڑھے میں دوبارہ آگ لگ گئی تھی۔ بہت مشکل سے آگ پر قابو پایا گیا لیکن کچھ دن بعد پھر یہاں آگ لگی اور اس کے بعد شہر میں ہر جگہ آگ لگنا شروع ہوگئی۔ دراصل اس گڑھے کے نیچے بھی ایک 15 فٹ چوڑا سوراخ تھا جو کہ کوئلے کی کانوں سے جا ملتا تھا جس کی وجہ سے جب یہاں کوڑے میں آگ لگائی گئی تو کوئلے کی کانوں میں بھی آگ لگ گئی- اسی وجہ سے کبھی اس شہر میں کسی مقام پر آگ لگ جایا کرتی تھی تو کبھی کہیں سے دھواں نکلنا شروع ہوجاتا تھا- تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سینٹریلیہ شہر کوئلے کی کانوں کے اوپر تعمیر ہے- جب کچرا جلانے کے لیے گڑھے میں آگ لگائی گئی تو آگ کانوں تک جاپہنچی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس شہر کے نیچے آگ لگ گئی- اس واقعہ کی وجہ سے شہر بھر میں کاربن مونو آکسائیڈ جیسی زہریلی گیس بھی پھیل گئی اور ایسے میں لوگوں کا یہاں رہنا ناممکن ہو گیا تھا- حکومت نے اس آگ کو بجھانے کے لیے کئی قسم کی تدبیریں اختیار کیں لیکن ہر بار انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا- آگ کی وجہ سے شہر برباد ہونے لگا٬ اور ایک اندازے کے مطابق اس شہر کے نیچے اتنا کوئلہ موجود ہے کہ آئندہ ڈھائی سو سال تک اس آگ کے بجھنے کے امکانات موجود نہیں- اسی لیے لوگ یہ شہر چھوڑ کر جانا شروع ہوگئے- آج یہ شہر ویران اور برباد ہوچکا ہے لیکن ساتھ ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا- اس شہر کو جلتے ہوئے 57 سال گزر چکے ہیں اور شاید اگلے ڈھائی سو سال بھی یہ شہر ایسے ہی جلتا رہے گا-

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Read an informative writing
Previous Post پڑھیئے ایک معلوماتی تحریر
Next Post برطانوی شاہی خاندان کن عجیب و غریب توہمات پر یقین رکھتا ہے؟ یقین کرنا مشکل ہو جائے گا
Does the British royal family believe in strange things? It will be difficult to believe

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.