yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سینئر صحافی عارف نظامی نے عمران خان کو انمول مشورہ دے دیا

MH Kazmi May 28, 2019 1 min read
Senior journalist Arif Nazarami gave anonymous advice to Imran Khan
Share this:

Senior journalist Arif Nazarami gave anonymous advice to Imran Khan

لاہور (ویب ڈیسک) موجودہ عالمی تناظر میں انتہائی دائیں بازو کی سوچ رکھنے والے سیاستدان عوامی مقبولیت کے بل بوتے پر دھڑادھڑ منتخب ہو رہے ہیں ۔ جس کی سب سے نمایاں مثال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جو ایک غیر روایتی سیاستدان اور ان کے اکثر خیالات انتہا پسندی کے زمرے میں ہی آتے ہیں ۔ نامور کالم نگار عارف نظامی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی طرح کے غیر روایتی سیاستدان اب پاکستان سمیت کئی ملکوں میں برسر اقتدار ہیں ۔عمران خان کو بھی ایک غیر روایتی پاپولسٹ لیڈر کہا جا سکتا ہے ۔ حد یہ ہے کہ حال ہی میں یوکرائن کے صدر Petro poroshenkoکی جگہ ان کی نقل اتارنے والا کا میڈین Volodymyr Zelenskyانتخابات جیت کر صدر بن گیا ۔اس کے برعکس بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کوئی نئی سیاسی جماعت نہیں ہے لیکن اس کے راشٹریہ سیوک سنگ (آر ایس ایس ) کے انتہا پسندانہ خیالا ت پرمبنی ہندو مت بھارت کے آئینی سیکولر ازم سے بالکل متصادم ہے ۔نریندر مودی جو خود کو ایک معمولی چائے والے کا بیٹا کہتے ہیں بھی غیر روایتی سیاستدان ہیں ۔مودی کا 2014ء کے بعد دوسری بار پہلے سے زیادہ نشستیں جیت کر بھارت کے عام انتخابات کو سویپ کر جانا ان کا مسلمان اور پاکستان دشمن بیانیے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔مودی ایک انتہائی زیرک اور شاطر سیاستدان ہے اور لگتا ہے کانگریس کی گاندھی ، نہرو موروثی سیاست اب آخری دموں پر ہے۔ اندراگاندھی کے پوتے راہول گاندھی اگرچہ وایانند سے جیت گئے ہیں لیکن اپنے آبائی حلقے امیتھی سے ایک ٹیلی ویژن اداکارہ کے ہاتھوں بری طرح شکست کھا گئے ہیں ۔بعض تجزیہ کاروں کے مطابق تاریخ میں مودی کا شمار پنڈت جواہر لال نہرو ،اندراگاندھی اور اٹل بہاری واجپائی جیسے نیتاؤںمیں ہو گا ۔ پاکستان میں عام انتخابات کے دوران اینٹی انڈیا بیانیہ کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے نہیں اپنایاجاتا کیونکہ وطن عزیز میں انتخابات کے دوران مقامی سیاسی ،انتظامی اور علاقا ئی مسائل زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ بی جے پی کی2014ء میں برسر اقتدار آنے والی حکومت گزشتہ پانچ برس میں بھارت کے عام آدمی اور کسانوں کی بہتری کے حوالے سے اپنے وعدے وفا نہیں کر پائی لیکن گجرات کے جلاد جس نے وہاں بطور وزیراعلیٰ ہزاروں مسلمانوں کو تہہ و تیغ کر دیا تھا ، پاکستان اور مسلمان دشمن حکمت عملی کو بڑی کامیابی سے چلایا ۔فروری میں مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ کا واقعہ جس میں چالیس بھارتی سکیورٹی اہلکار خودکش حملے میں ہلاک ہو گئے تھے اور جس کی ذمہ داری جیش محمد نے قبول کی تھی۔ اس تنظیم کا تعلق مبینہ طور پر پاکستان سے ہے لیکن پلوامہ کے واقعہ کی منصوبہ بندی اور اس میں سہولت کاری کا پاکستان کے ساتھ کوئی ناتا نہیں جوڑا جا سکا ۔اس کے باوجود مودی اور ا س کے انتہا پسند مشیروں نے واقعہ کی ذمہ داری پاکستان پر تھونپ دی ۔یہ الگ بات ہے کہ حال ہی میں چین نے اقوام متحدہ کی طرف سے جیش محمد کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کو ویٹو نہیں کیا اور اب یہ تنظیم ہر لحاظ سے غیر قانونی قرار دی جا چکی ہے۔ اس تناظر میں نریندر مودی نے خود کو بھارت کا چوکیدار ہونے کا لقب دیا اور اس نے پلوامہ واقعے کے چند روز بعد ہی بھارتی ائیر فورس کے مگ 21طیاروںکے ذریعے مانسہرہ کے قریب بالا کوٹ میں یہ جواز بنا کر کہ یہاں جیش محمدکا ہیڈ کوارٹرز ہے ،بمباری کی ۔غالبا ًاس بمباری کا مقصد بھارتی رائے عامہ اور پاکستان کو یہ پیغام دینا تھا کہ اس کے باوجود کہ بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں ضرورت پڑنے پر بھارت بین الاقوامی سرحد عبور کرنے میں کوئی امر مانع نہیں رکھے گا ۔جب سے پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں بنی ہیں، کارگل کے موقع پر بھی بھارتی ائیرفورس کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔اگرچہ اگلے روز ہی پاکستان نے بھارتی مگ طیارے کو گرا کر اس کے پائلٹ ا بھی نندن کو زندہ گرفتار کر لیا اور بعدازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت اسے واپس بھارت کے حوالے کر دیا ۔لیکن اس خیر سگالی کا پاکستان سے نفرت کے جذبے سے سرشار بھارتی سرکار نے کوئی مثبت اثر نہیں لیا۔ اس سارے واقعے کی بنا پر جس میں بھارتی ائیرفورس کی بری طرح ٹھکائی ہوئی ،بھارتی میڈیا نے بڑا زہریلا اور پاکستان مخالف رول ادا کیا اور عوام کو باور کرایا کہ بھارتی فضائیہ کی پٹائی نہیں ہوئی بلکہ اس نے تو دشمن کو سبق سکھا دیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے بجا طور پر نریندرمودی کو مبارکباد دی اور وہ کچھ عرصہ پہلے بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ مودی کی کامیابی سے بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنے اور کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی ۔زمینی حقائق خان صاحب کی اس خوش فہمی سے لگا نہیں کھاتے۔یہ درست ہے کہ بھارتی انتخابات کے نتائج کے عین ایک روز قبل کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج میں خوشگوار ماحول میں غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی لیکن ہنوز دلی دوراست ۔کشمیر میں بے پناہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ۔تازہ واقعہ میں حریت لیڈر ذاکر موسٰی کو القاعدہ کا ایجنٹ قرار دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ان کی شہادت کے خلاف سر ینگر سمیت کئی علاقوں میں ہڑتال ہوئی اور صورتحال بے قابو ہونے پر سرینگر میںکرفیو لگانا پڑ گیا ۔ سینکڑوں حریت پسند کشمیری لیڈر سرینگر یا دہلی کی تہاڑ جیل میں بند کر دیئے گئے ہیں۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370کے تحت کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنا بھی مودی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ایودھیا کے مقام پر انتہا پسند ہندو پہلے ہی بابری مسجد کو شہید کر چکے ہیں وہاں رام مندر بنانا ان کے پروگرام میں شامل تھا ۔اسی طر ح بھارت میں گاؤماتا کو ذبح نہ کرنے کے قانون کے ذریعے مسلمانوں کو مزید تنگ کرنے کا پروگرام ہے۔ بھارت کے سترہ کروڑ سے زائد مسلمان انتخابات میں کوئی قابل قدر نشستیں حاصل نہیں کر سکے اور بی جے پی انھیں حمایت نہ کرنے کی سزا بھی دے گی ۔ پاکستان کو بھارت کے ساتھ سلسلہ جنبانی از سرنو شروع کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے اور ایسا صرف برابری کی بنیاد پر اور کشمیریوں کی قربانیوں کو نظر انداز نہ کر کے ہی ہو۔ میاں نوازشریف جب وزیراعظم تھے تو پانچ سال پہلے مئی2014ء میں مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچے تو مودی نے بطور میزبان انھیںجی آیاں نوں کہا لیکن اس کے ساتھ ہی شکایات کا انبار لگا دیا۔ شاید میاں صاحب نے سوچا ہو گا کہ واجپائی کی طرح مودی کو بھی جپھی ڈالی جا سکتی ہے لیکن انتہا پسند مودی اور شاعر واجپائی میں بعد المشرقین تھا۔ یہ الگ بات ہے کہ جب واجپائی پاکستان سے تجدید تعلقات کے لیے فروری 1999میں بس یاترا کے ذریعے لاہو رآئے تھے تو اس وقت کے فوجی سربراہ جنرل پرویز مشرف کو صلح کی یہ باتیں ایک آنکھ نہ بھائیں اور اس کے فوراً بعد کارگل کی ناکام مہم جوئی کے ذریعے اس پراسیس کو سبوتاژ کر دیا لیکن مودی کی تقریب حلف برداری میںکورا جواب ملنے کے باوجود میاں صاحب مودی کے ساتھ جپھی ڈالنے کے لیے کوشاں رہے اور دسمبر2015ء میں میاں صاحب کی نواسی کی شادی کی تقریب کے موقع پر نریندر مودی اچانک جاتی امراء نازل ہو گئے ۔میاں صاحب ذاتی تعلقات بنانے کی جستجو میںیہ بھی بھول گئے تھے کہ پاکستان اور بھارت کے بڑے بنیادی اختلافات ہیں اور بی جے پی کا فلسفہ کیا ہے ۔ اسی موقع پر جسے ستم ظریفی کہا جا سکتاہے بلاول بھٹو نے نعرہ لگایا تھا مودی کا جو یار ہے غدار ہے ۔امید ہے کہ خان صاحب میاں نوازشریف والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے ۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
About the chairman NAB, a statement issued from the Prime Minister has been issued that you will not believe it
Previous Post چیئرمین نیب کے بارے میں وزیراعظم ہاؤس سے ایسا بیان جاری کر دیا گیا کہ آپ یقین نہیں کریں گے
Next Post تمہاری کمائی کا آدھا حصہ بھی میرا اور تم میرے ساتھ ۔۔۔۔۔
Half of your earnings also me and you with me .....

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.