yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈالر 15 روپے سے زیادہ کا ہو جانے کے باوجود عمران خان کی قوم کو طفل تسلیاں

MH Kazmi May 25, 2019 1 min read
Despite getting more than $ 15 rupees, Lifetime tickets to Imran Khan's nation
Share this:

Despite getting more than $ 15 rupees, Lifetime tickets to Imran Khan's nation

لاہور (ویب ڈیسک) مجھے بھی عرصہ دراز سے دو اشخاص کی تلاش ہے۔ ایک کا نام صادق اور دوسرے کا نام امین ہے۔ صادق اور امین کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے بہت سال پہلے مجھے سلیم اور جمیل مل گئے تھے۔ جن سلیموں کو میں جانتا ہوں ان میں عقل سلیم تو ہوتی ہے نامور کالم نگار حامد میر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ان کا نام سلیم نہیں ہوتا۔ یہ سلیم عام طور پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے آس پاس پائے جاتے ہیں۔ ان کا کمال یہ ہے کہ پاکستان کے فوجی آمر اور جمہوریت پسند حکمران، دونوں ہی ان کے اشاروں پر ناچنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ ان کی عقل سلیم کا کرشمہ دیکھئے کہ یہ کوئی سیاسی جدوجہد کرتے ہیں نہ الیکشن لڑتے ہیں اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ قریبی تعلق کے بل بوتے پر بڑی آسانی سے کبھی وزیر خزانہ اور کبھی مشیرِ خزانہ بن جاتے ہیں۔ آپ سمجھ تو گئے ہوں گے کہ میں کن سلیموں کی بات کر رہا ہوں۔ جی ہاں میرا اشارہ حفیظ شیخ ہی کی طرف ہے جن کی عقلِ سلیم کا پہلا ڈنکا جنرل پرویز مشرف کے دور آمریت میں بجا، پھر آصف علی زرداری کی جمہوریت نے ان کا ڈنکا بجایا اور آج کل وہ عمران خان کی تبدیلی کے پیامبر بنے بیٹھے ہیں۔ آپ خود ہی سوچئے کہ جس زرداری کو عمران خان صبح و شام ڈاکو کہتا ہے اسی زرداری کے وزیر خزانہ کے ہاتھ میں عمران خان نے اپنا خزانہ دیدیا ہے۔ اس وزیر خزانہ کی عقل سلیم کا پوری دنیا میں آج سے نہیں پچھلے کئی سال سے ڈنکا ہے لیکن نجانے یہ ڈنکا عطاء الحق قاسمی کے کانوں میں کیوں نہ بجا۔اب میں جناب قاسمی صاحب کو بتاتا ہوں کہ سلیم اور جمیل کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ عقل سلیم والے یہ صاحبان جب بھی ہمارے وزیر خزانہ بنتے ہیں تو ڈالر اوپر چڑھنے لگتا ہے اور روپیہ نیچے گرنے لگتا ہے۔ جب روپیہ نیچے گرتا ہے تو قوم گریہ و زاری شروع کر دیتی ہے اور مہنگائی کا رونا رونے لگتی ہے، ایسے میں یہ عقل سلیم والے صاحبانِ ا قتدار قوم کے لئے صبرِ جمیل کی دعائیں شروع کر دیتے ہیں اور قوم کے پاس بھی ایک دوسرے کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کے سوا کچھ نہیں بچتا۔ حفیظ شیخ کی عقل سلیم نے پہلے پرویز مشرف کو بدنام کیا، پھر آصف علی زرداری کو رسوا کیا اب عمران خان کی باری ہے۔ فی الحال عمران خان کو اپنے لئے کوئی خطرہ نظر نہیں آ رہا اس لئے ڈالر 150روپے کا ہونے کے باوجود وہ قوم کو بار بار یہی کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں اور ہم جیسوں سے بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہم قوم کو ناامید نہ کریں لیکن کیا کریں ہم میں عقل سلیم کی کمی ہے۔ ہم دن کو رات اور رات کو دن کیسے ثابت کریں؟ ہمیں اس صادق اور امین کی تلاش ہے جس کا ذکر آئین پاکستان کی دفعہ 62میں ہے۔ یہ صادق اور امین ہماری عدالتوں کو نظر آ چکا ہے لیکن ابھی تک ہمیں نظر نہیں آیا، شاید ہماری نظر کمزور ہو چکی ہے۔ ہم نے اس صادق اور امین کو بلاول بھٹو زرداری کی افطار پارٹی میں بھی تلاش کیا لیکن وہاں بھی نہیں ملا۔ اس افطار سے ایک رات قبل میں نے مولانا فضل الرحمٰن سے پوچھا کہ اگر سپریم کورٹ نواز شریف کو لندن میں علاج کی اجازت دے دیتی تو کیا مسلم لیگ (ن) احتجاجی تحریک کی دھمکی دیتی؟ مولانا صاحب خاموش رہے۔ میں نے پھر پوچھا کہ عید کے بعد اگر مسلم لیگ (ن) کو ریلیف مل گیا تو پھر آپ کیا کریں گے؟ مولانا صاحب گویا ہوئے کہ کوئی ہمارے ساتھ آئے یا نہ آئے ہم تو دھرنا دینے اسلام آباد آنے والے ہیں۔ قاسمی صاحب کو سلیم اور جمیل نہیں ملے مجھے صادق اور امین نہیں ملے شاید اس لئے کہ ہمارا زیادہ تعلق منو بھائی جیسے گنہگار انسانوں کے ساتھ رہا جو تمام عمر دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہے۔ آخری دنوں میں وہ تھیلیسیمیا، ہیمو فیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا بچوں کے بلامعاوضہ علاج کیلئے ایک اسپتال بنانا چاہتے تھے۔ اس اسپتال کیلئے منو بھائی نے اپنی زندگی میں جگہ خرید لی تھی لیکن اسپتال کی تعمیر کے لئے ان کے ادارے سندس فائونڈیشن کو آپ کے عطیات کی ضرورت ہے۔ منو بھائی جیسے گنہگار کے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوئی سلیم، کوئی صادق، کوئی امین سامنے نہیں آئے گا، اسلئے پاکستان بھر کے گنہگاروں سے اپیل ہے کہ منو بھائی کے اسپتال کی تکمیل کے لئے اپنی زکوٰۃ مسلم کمرشل بینک شادمان برانچ لاہور میں سندس فائونڈیشن کے اکائونٹ نمبر 0974871811009130برانچ کوڈ0776یا الائیڈ بنک کے اکائونٹ نمبر 0010012282530015 برانچ کوڈ0227میں عطیات جمع کرائیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The judge got expensive on the cross-border lawyer ...
Previous Post جج کو کرسی مارنی وکیل کو مہنگی پڑ گئی۔۔۔
Next Post عاصمہ شیرازی نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کے کام کا واقعہ یاد دلا دیا
Asma Shazzi reminded the incident of Bilawal Bhutto and Mary Nawaz's work

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.