yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

’’اگر فردوس باجی کا منہ دھو کر ان کا۔۔۔

MH Kazmi May 22, 2019 1 min read
"If Froods wash the mouth of Bajaji and ...
Share this:

"If Froods wash the mouth of Bajaji and ...

اسلام آباد (ویب ڈیسک) طلال چودھری کے ایک اور متنازع بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے، لیگی رہنما کی جانب سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بارے ادا کیے گئے نازیبا کلمات پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم رہنما طلال چوہدری نے ایک بیان میں مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے نامناسب اور نازیبا کلمات کہے تھے جس پر انہیں سماجی رابطی کی ویب سائٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا،طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا تھا کہ ’اگر فردوس باجی کا منہ دھو کر ان کا میک اپ اتار دیا جائے تو نیچے سے فردوس خان نکل آئے گا‘۔ طلال چودھری کے اس متنازعہ بیان کے بعدصحافی نسیم ظہرہ نے لکھا کہ کیا اب ہمیں وقار اور روایات کو سیاست کی قربان گاہ پر طاقت کی بھینٹ چڑھا دینا چاہیے؟ طلال چوہدری کا بیان ایک بیمار ذہن کے مالک کا بیان لگتا ہے اور ان کی جانب سے ایسا بیان پہلی بار نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ قوم جانتی ہے سارے چور شور مچا رہے ہیں، ابھی اور مچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں جو قوم کی امید ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو لٹیرے ہیں، ان کا مال انہیں رُلا رہا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب آپ کی پرفامنس کی قیمت سندھ کے بچے اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں، اسلام آباد میں شور کے بجائے بلاول کو سندھ کے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ہونا چاہیے۔ مشیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فردوس باجی چیخیں ان بسوں کی بریکوں کی نکل رہی ہیں جو آپ وزارت سے جاتے ہوئے ساتھ لےگئی تھیں، فردوس باجی آپ کی حکومت کی پالیسی کے مطابق چیخیں تو عوام کی نکل رہی ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ فردوس باجی چیخیں آپ کی نکل رہی ہیں کیونکہ ابھی تو نوکری شروع ہوئی اور جلد ختم ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فردوس باجی چوتھا ہفتہ گزر رہا ہے سرکاری بسوں اور دوائیوں میں مصنوعی اضافے کا جواب نہیں آیا، فردوس باجی چیخیں آپ کی نکل رہی ہیں کیونکہ آپ کے نئے باس نااہل اور نالائق ہیں۔ رہنما ن لیگ کے بیان پر مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ تین دن میں معافی مانگیں۔ مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ نے معافی نہیں مانگی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے رانا ثنائاللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا اور کہا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے الزامات لگائے جا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ تین دن میں معافی مانگیں، اگر معافی نہیں مانگی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی۔ یاد رہے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا قوم جانتی ہے سارے چور شور مچا رہے ہیں، ابھی اور مچائیں گے، عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں جو قوم کی امید ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو لٹیرے ہیں، ان کا مال انہیں رلا رہا ہے

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Poverty reduction program ready to change the fate of the people
Previous Post غربت مٹاؤ پروگرام عوام کی قسمت بدلنے کو تیار
Next Post ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان
Dollar once again

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.