yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ماہِ رمضان نیکیاں کمانے کا سیزن

Web Editor May 18, 2019 1 min read
Ramadan month earning goodness season
Share this:

Ramadan month earning goodness seasonکسی بھی موقعے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ اس کے متعلق بہتر انداز میں حکمت عملی کی جائے۔ جس طرح دنیوی معاملات میں بہتر حکمت عملی کرنے سے مقصد کو حاصل کرنا آسان بن جاتا ہے اسی طرح اخروی معاملات کے لیے بھی اگر بہتر حکمت عملی بنائی جائے اور اس پر عمل بھی کیا جائے توان شاء اللہ اخروی مقصد کو پانا بھی آسان بن جائے گا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو ماہِ رمضان کی صورت میں ایک عظیم تحفہ عنایت فرمایا ہے، جسے نیکیاں کمانے کا سیزن کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

اس بابرکت ماہ میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے کے لیے ضروری ہے کہ مکمل حکمت عملی کے ساتھ وقت کا صحیح استعمال کیا جائے۔ اس ماہ سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لیے ذیل میں کچھ تجاویز ذکر کی جارہی ہیں۔روزہ ایک ایسی عظیم عبادت ہے کہ جس کا بدلہ اللہ تعالیٰ بندے کو خود عطا فرمائیں گے۔لہٰذا بغیر کسی شرعی عذر کے روزہ بلکل بھی نہ چھوڑیں۔ آج ہمارے سادہ مسلمان بغیر کسی شرعی عذر کے روزہ چھوڑنے کے عادی بن چکے ہیں حالانکہ بغیر کسی شرعی عذر کے روزہ چھوڑنا سخت گناہ ہے۔ دراصل یہ ایمان کی کمزوری کی نشانی ہے۔لغو اور فضول باتوں سے اجتناب کرتے ہوئے گناہوں سے پرہیز کریں۔گناہوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ گناہوں میں مبتلا کرنے والے اسباب سے بچا جائے۔ موجودہ دور میں گناہوں میں مبتلا ہونے کا ایک بڑا سبب انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ہے۔ جس کا بے مقصد استعمال ضیاعِ وقت کے ساتھ ساتھ کئی گناہوں میں مبتلا کردیتا ہے۔ جس میں موسیقی، بدنظری وغیرہ جیسے سخت گناہ شامل ہیں۔اپنے دنیوی معاملات کو مختصر بنالیں۔جتنا ہوسکے اپنا وقت عبادت میں گزاریں۔ خود کو صرف ایک ختم القرآن تک محدود نہ رکھیں بلکہ زیادہ سے زیادہ تلاوتِ قرآنِ کریم کا اہتمام کریں۔

ہر نماز کے بعد تلاوت کا ایک مقدار مقرر کرلیں اور پابندی کے ساتھ اس پر عمل کریں۔ فرائض و نوافل کے ساتھ ساتھ تلاوتِ قرآن اور ذکرواذکار کا اہتمام کرنا چاہیے۔ اپنے ساتھ ایک تسبیح ضرور رکھیں کیونکہ اس کی موجودگی آپ کو ذکر و اذکار میں مشغول رکھنے کا سبب بنے گی۔فرائض کے ساتھ نوافل کا بھی خصوصی اہتمام کریں۔ یہاں تک کہ اشراق، چاشت اور اوابین پڑھنے کا بھی معمول بنالیں۔ سحری کے وقت کھانے سے کچھ دیر قبل اٹھ جائیں اور تہجد پڑھ لیں۔فحش گوئی اور گالی گلوچ سے پرہیز کریں۔ اپنی نگاہوں کی حفاظت کریں اور تقویٰ اختیار کریں۔نبی کریم ﷺ دوسرے مہینوں کی بنسبت رمضان المبارک میں زیادہ سخاوت کرتے تھے۔ہمیں بھی چاہیے کہ رمضان المبارک میں صدقات و خیرات کا خصوصی اہتمام کریں۔ اپنے آس پاس موجود غرباء و مساکین کا خصوصی خیال رکھیں۔ بعض لوگ ضرورت ہونے کے باوجودہاتھ نہیں پھیلاتے، راشن وغیرہ کی صورت میں ایسے لوگوں کی مدد کرکے قیمتی دعاؤں کے مستحق بنیں۔دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ روزہ دار کی دعا رد نہیں کی جاتی۔اپنی قیمتی دعاؤں میں پوری امتِ مسلمہ اور خصوصًا پاکستان کو ضرور یاد رکھیں۔رمضان ٹرانسمیشن کے نام پر نیکیاں کمانے کا جو شارٹ کٹ متعارف کروایا گیا ہے، اس سے اجتناب کریں۔ اس قسم کے اکثر پروگراموں کے ذریعے اسلام کو الگ طریقے پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جو سراسر غلط ہے۔گھر والوں اور بچوں کی تربیت کے لیے ایک وقت مقرر کرلیں جس میں ان کو ماہِ رمضان کی فضیلت کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات کے متعلق بھی آگاہی فراہم کریں۔ہماری یہ زندگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی ہوئی ایک عظیم نعمت ہے۔ لہٰذا ہماری کامیابی اسی میں ہے کہ ہم اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری میں گزاریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اعمالِ صالحہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Prime Minister Imran Khan will inaugurate Hazarah Motorway on August 14, Member National Assembly Nawaz Khan
Previous Post وزیراعظم عمران خان 14 اگست کو ہزارہ موٹروے کا افتتاح کریں گے، رکن قومی اسمبلی نواز خان
Next Post کیا زبان سے روزہ رکھنے کی نیت کرنا درست ہے؟
Is it valid to intend to fast with the tongue?

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.