yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اقتدار کے بیمار

Web Editor May 17, 2019 1 min read
The power sick
Share this:

بحران ٹل گیا ، لگتا ہے گھڑ سواروں کو قرار کا حکم ملا ہے ۔ اقتدارکی غلام گردشوں میں سازش کرنے والے مگر باز نہیں آیا کرتے ۔معیشت دلدل میں ہے ،دشمن سرگرم،سرحدوں پہ دبائو،مہم جوئی سے مزید خرابی، مزید الجھائو ، مزید پریشانی ۔اقتدار کے بیماروں کو اللہ تعالیٰ صبرِ جمیل عطا کرے! بالکل مختلف پس منظر کے باوجود وزیرِاعظم فاروق حیدر اور عمران خاں میں کچھ مشابہت بھی ہے۔ دونوں اپنی ریاضت کے بل پر اٹھے اور لوہا منوایا۔ دونوں درمیانے طبقے سے۔ دونوں زندگیوں میں وسائل کا عمل دخل کبھی زیادہ نہ تھا۔ فاروق حیدر سادہ سے آدمی، خان صاحب ایک کرشماتی شخصیت ۔ ضد کے دونوں پکّے۔ خان صاحب ڈٹ جاتے اور نیا محاذ کھولنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ راجہ فاروق حیدر کی خصوصیت بھی یہی ہے۔ حریف میسر نہ ہو تو ڈھونڈتے ہیں۔ عمران خان پہ ننھیال کا اثر زیادہ ہے۔ راجہ صاحب پہ مرحوم والد کا۔ وہ مظفر آباد کے راجپوت تھے، راجہ حیدر خاں۔ حکومتِ پاکستان کی ناراضی برداشت کی، جیلیں کاٹیں مگر ملک سے محبت بہت تھی۔ پاکستان کا ذکر ہمیشہ ’’وطنِ عزیز‘‘ کے الفاظ میں کرتے۔ چوہدری غلام عباس ایسی محبوب شخصیت کی موجودگی میں دو بار مسلم کانفرنس کے صدر رہے۔ ایک دوسرے کے خلاف بچگانہ بیان دینے کے بعد چند ماہ قبل دونوں کی ملاقات ہوئی۔ دوست دشمن انتظار میں تھے ، تاک میں تھے۔ تصویر میں فاروق حیدر ٹانگ پہ ٹانگ دھرے دکھائی دیے، جب کہ عمران خاں زیادہ مرتب اور آسودہ نظر آئے۔ کپتان نے اپنے مہمان سے کہا: جو بیت گیا سو بیت گیا۔ آپ کے بارے میں، پتہ کرایا تو معلوم ہوا کہ مالی بدعنوانی میں آپ کبھی ملوث نہیں رہے۔ اطمینان سے آپ اپنا کام کیجیے۔

ملاقات کے بعد راجہ کے ایک دوست نے ان سے پوچھا کہ وہ اس قدر تمکنت سے کیوں تشریف فرماہوئے۔ خلافِ معمول وہ خاموش رہے۔ کپتان ہی کی طرح گفتگو کے بہت شائق ۔ بولتے ہی چلے جاتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے حقوق کی جنگ کمال استقامت سے لڑی۔ اسی لیے سیاسی کارکنوں میں نسبتاً زیادہ مقبول ہیں۔ عمران خاں ہی کی طرح خود پہ اعتماد بہت ہے۔ مشورہ نسبتاً کم کرتے اور افسر شاہی پہ انحصار زیادہ ہے ۔ عمران خاں جیسے کانوں کے کچّے تو نہیں لیکن بھڑک اٹھتے ہیں۔ بہت اچھا کیا، دونوں نے احتیاط کی روش اختیار کی ۔ معاملات اب تک بخیر و خوبی چلتے رہے لیکن کچھ دنوں سے خرابی کا آغاز ہے ۔ انسان میں غلبے کی جبلت اور اقتدار کی بھوک اتنی شدید ہے کہ چین سے بیٹھنے نہیں دیتی۔ ایک اعتبار سے آدمی کی پوری تاریخ اسی کشمکش کی تاریخ ہے۔ اب کی بار راجہ سکندر حیات اور شاہ غلام قادر زیادہ بے چین ہیں۔ پرسوں پرلے روز راجہ فاروق حیدر کی افطار پارٹی میں ارکانِ اسمبلی کی اکثریت کے علاوہ شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اوراب بجھے بجھے رہنے والے پرویز رشید بھی شریک تھے ۔ کچھ لوگ نہیں آئے۔ شاہ غلام قادر تو خیر متوقع ہی نہیں تھے۔ 90 سالہ سکندر حیات اپنے گائوں میں پڑے ہیں ۔ ان کے فرزندفاروق سکندر بھی غائب تھے۔ چند اور وزرا بھی ،مصروفیت کا شکار یا اسے جواز بنانے والے۔ کل مگر ایک اور پیش رفت ہوئی۔

آزاد کشمیر کابینہ نے اتفاق رائے سے راجہ فاروق حیدر پہ اعتماد کا اظہار کردیا۔ اس میں سردار سکندر حیات کے لختِ جگر بھی شامل تھے۔ یوں سردار صاحب ناراض بہت ہیں۔ خود ان کی سگی ہمشیرہ کو انہیں منانے بھیجا گیا مگر من کر نہ دیے۔ شیر بوڑھا ہو گیا ہے مگر تیور وہی ہیں، عزائم اور امیدیں وہی جوانی مٹ گئی لیکن خلش درد محبت کی جہاں معلوم ہوتی تھی وہیں معلوم ہوتی ہے راجہ فاروق حیدر کو رخصت کرنے کا بظاہر ایک ہی طریقہ ہے کہ پارٹی تقسیم ہو جائے۔ بعض کا خیال یہ ہے کہ بلوچستان کا تجربہ دہرایا جاسکتا ہے۔ ایک نئی پارٹی تشکیل دی جا سکتی ہے۔ اپوزیشن محدود ہے۔ تحریکِ انصاف کے دو، سردار عتیق کی مسلم کانفرنس کے تین اور پیپلزپارٹی کے چار۔اپوزیشن میں ہونے کے باوجود راجہ لطیف اکبر کی قیادت میں پیپلز پارٹی تبدیلی کی تائید نہیں کرے گی۔ سردار عتیق ہر اس شخص کی حمایت کریں گے ، جو راجہ صاحب کا بستر گول کر دے ۔ ان کے دل پر لگنے والا زخم بہت گہرا ہے۔ راجہ نے انہی سے قیادت چھینی ہے ۔ انہی کے خلاف بغاوت کر کے سردار سکندر حیات کی سرپرستی میں نون لیگ تشکیل دی تھی۔ پارٹی بن چکی تو دیر تک میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کا لیڈر نامزد نہ کیا۔ وہ ہمارے دوست سابق اخبار نویس مشتاق منہاس کو قیادت سونپنے بلکہ شاید وزیرِاعظم بنانے کے آرزومند بھی تھے لیکن پھر طارق فاروق، شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر سمیت دوسروں نے انہیں سمجھایا کہ یہ ممکن نہیں ہوگا ۔ایسا ہی ایک واقعہ 2006ء میں پیش آیا تھا، جب جنرل پرویز مشرف کے درباریوں نے شاہ غلام قادر کو وزیرِ اعظم بنانے کا خواب دیکھا۔ اس پرسردار سکندر حیات نے کہا تھا: کوہالہ کا پل پار کرانے کے لیے دو رجمنٹ فوج بھی اس کے ساتھ بھیج دیجیے گا۔ ہوش مندی غالب آئی اور فاروق حیدر چن لیے گئے ۔ اب کی بار بھی آزاد رو راجہ کو طوعاًکرہاًہی مانا گیا۔ حفیظ ؔ اہلِ زباں کب مانتے تھے بڑے زوروں سے منوایا گیا ہوں آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ کا بڑا حصہ کبھی وزارتِ امورِ کشمیر کے پاس ہوا کرتا ۔ صدر دفتر جس کا اسلام آباد میں تھا ۔ وفاقی وزیر من مانی کرتا، لوٹ مار الگ ۔نواز شریف کے دور میں فاروق حیدر کی کوششوں سے نہ صرف ترقیاتی بجٹ بڑھا بلکہ بیشتر اختیارات بھی مظفر آباد کو سونپ دیے گئے ۔ آزاد کشمیر حکومت عملاً اب پنجاب ، بلوچستان اور پختون خوا سے زیادہ خودمختار ہے ۔ چند ماہ قبل اطلاع دیے بغیر امورِ کشمیر کے وزیرعلی امین گنڈا پور مظفر آباد اور سرحدی علاقوں میں گئے تو یوسفِ بے کارواں تھے ۔ پندار کا صنم کدہ ویراں کیے ہوئے۔ سکندر حیات کیوں ناراض ہیں ؟ راجہ فاروق حیدر سے پوچھا جائے تو وہ کہتے ہیں : میں فرمائشیں پوری نہیں کر سکتا۔ شاہ غلام قادر کے دل میں وزارتِ عظمیٰ کا خواب دیرینہ ہے ۔ پکتے پکتے حسرت اب پھوڑا بن چکی ، جو مرہم چاہتی ہے ۔ لگ بھگ ساٹھ برس کے ہو چکے۔ سوچتے ہوں گے ، اگلی حکومت تو تحریکِ انصاف کی ہوگی۔

کیا پوری طرح اقتدار آشنا ہوئے بغیر ہی دنیا سے چلا جائوں گا۔ ممنوعہ پھل کھانے کی خواہش آدمی میں ازل سے ہے ۔ سینئر نائب صدر طارق فاروق کو رنج یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ ان کی تجویز پر نہیں بنائی جاتی ۔ ہائوسنگ ہر چند اہم ہے لیکن وہ خزانہ ، بلدیات یا تعلیم چاہتے ہیں کہ مواقع ان میں زیادہ ہیں ۔ راولپنڈی میں اسٹیبلشمنٹ اور اسلام آباد میں عمران خاں کو اکسانے والے بہت ہیں ۔ گئے دن کھلاڑیوں کو یاد آتے ہیں، جب کشمیر کی وادیوں میں ہوا کا رخ ان کی آرزو متعین کرتی ۔ بگاڑ کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ سکندر حیات اور ان کے شہسوار تحمل کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اور نہ فاروق حیدر۔ ایک سب آگ ایک سب پانی دیدہ و دل عذاب ہیں دونوں نون لیگ نے بڑے بڑے خواب دکھائے تھے۔ پرویز رشید نے کہا تھا : مریضوں کے لیے ہیلی کاپٹر سروس ہوگی ۔ نوازشریف کا وعدہ تھا کہ مظفر آباد تک ریلوے لائن بچھادوں گا، موٹروے بنا دوں گا۔ وعدے تو پورے نہ ہوئے لیکن عمومی طور پر فاروق حیدر مقبول ہیں ؛اگرچہ بہت بڑی کابینہ بنائی لیکن کرپشن کو حتی الامکان محدود رکھا۔ کام کاج ڈھنگ سے چلتا رہا ، چل رہا ہے ۔ بحران ٹل گیا ، لگتا ہے گھڑ سواروں کو قرار کا حکم ملا ہے ۔ اقتدارکی غلام گردشوں میں سازش کرنے والے مگر باز نہیں آیا کرتے ۔معیشت دلدل میں ہے ،دشمن سرگرم،سرحدوں پہ دبائو،مہم جوئی سے مزید خرابی، مزید الجھائو ، مزید پریشانی ۔اقتدار کے بیماروں کو اللہ تعالیٰ صبرِ جمیل عطا کرے !

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The alleged death of a seven month old child by fake saint hands
Previous Post جعلی پیر کے ہاتھوں سات ماہ کے بچے کی مبینہ موت
Next Post موجودہ دور میں فواد چوہدری باقی وزرا کو پیچھے چھوڑ گئے
In the present era, Fawad Chaudhry left the remaining ministers behind

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.