yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

طاغوتی طاقتوں کی سازشیں

Web Editor May 16, 2019 1 min read
Conspiracy of the Trivial Power
Share this:

Conspiracy of the Trivial Powerاسلام اور مسلمانوں کے خلاف طاغوتی طاقتوں کی سازشیں کوئی نئی بات نہیں ، روز اول سے نیکی کے خلاف برائی کی طاقتیں سرگرم عمل ہیں۔ موجودہ دور میں اگر دیکھا جائے تو مسلمان آپسی رنجشوں اور فرقہ وارانہ رقابتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پس رہے ہیں۔ مسلمانوں میں اختلافات پیدا کرنے کے حوالے سے اسلام مخالف قوتوں کی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہیں،

پہلے یہ کام چند ممالک میں خفیہ طور پر کیا جا رہا تھا تاہم اب یہ کھلم کھلا ہو چکا ہے اور جس ملک کو ہم اسلام کا قلعہ سمجھتے ہیں وہ ہمارا وطن عزیز پاکستان ہے۔ایٹمی پاکستان سرمراجی اور طاغوتی قوتوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہا ہے اور آئے روز وطن عزیز کے خلاف یہ طاقتیں نئے نئے جال بنتی نظر آتی ہیں ۔ اس حوالے سے معروف اسلامی اسکالر اور اینکر بلال قطب نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی خان میں ایک یہودی امام مسجد بن کر 18سال ایک مسجد میں امامت کے فرائض سر انجام دیتا رہا ہے۔ اس یہودی سے ان کی ملاقات کیسے ہوئی اور انہیں اس سے متعلق کیسے پتہ چلا اس بات سے پردہ اٹھاتے ہوئے بلال قطب نے بتایا کہ یہ بات ایک لیکچر کے دوران ہوئی تھی کہ ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ جس شخص نے داڑھی رکھی ہے ، ٹوپی پہنی ہے اور ایک خاص قسم کا ذوالجناح بنا ہوا ہے تو وہ عالم دین ہی ہو گا۔ بلال قطب نے بتایا کہ ایک شخص سے میری دبئی میں ملاقات ہوئی، دبئی میں جہاں ملاقات ہوئی یہ وہاں انویسٹرز ہیں بلکہ کنسلٹنٹ ایڈوائزر ہے شیخ محمد کا۔ اس شخص کی وہاں گلف کیپ کمپنی ہے ۔ دبئی میں ٹیلی فون پر اذان آتی ہے، اسی دوران ہم نے دو نمازیں پڑھ لیں اور میں نے دیکھا کہ وہ نماز پڑھنے نہیں آیا، میرا یہ خیال تھا کہ ان کو امامت کروانی چاہئے، جب میں نے اس حوالے سے اپنے ساتھی سے پوچھا کہ یہ نماز کیوں نہیں پڑھتے تو میرے ساتھی کا کہنا تھا کہ اس لئے کہ یہ مسلمان نہیں، جس پر مجھے شدید حیرت ہوئی کیونکہ عربی انہیں آتی تھی، فارسی ان کو آتی تھی، سرائیکی ان کو آتی تھی، اردو ان کو آتی تھی، پنجابی کے وہ ماہر تھے۔ جب میری ان سے گفتگو ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میں ڈی جی خان کے اندر 18سال مسجد کی امامت کے فرائض سر انجام دیکر اب میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں یہاں پر آگیا ہوں۔ میں نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے، آپ تو مسلمان نہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ میری جاب تھی۔بلال قطب نے ایک اور واقعہ بتایا کہ معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کے گھٹنے تبدیل کئے گئے تھے۔ انہوں نے گھٹنوں کا آپریشن برطانیہ سے کروایا تھا، مجھے جب ڈاکٹر اسرار کے پاس جانے کا اتفاق ہوا تووہ زیادہ حرکت نہیں کر سکتے تھے اور رمضان کا مہینہ تھا تو ڈاکٹر صاحب کا ذوق اور شوق تھا کہ یہ برطانیہ میں ہی رمضان گزاریں جس کیلئے ہم نے ایسی جگہ تلاش کرنا شروع کر دی جہاں ڈاکٹر صاحب رمضان گزار سکیں۔اسی تلاش کے دوران ہم نے برمنگھم میں ایک مسجد دیکھی جہاں سے قرأت کی اس قدر خوبصورت آواز آرہی تھی کہ لگتا تھا کہ جیسے شہد کی مکھیاں بھنبھنا رہی ہوں۔ ڈاکٹر اسرار احمد نے بھی اس مسجد میں رمضان گزارنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ بلال قطب کا کہنا تھا کہ وہاں سے قرأ عراقی انداز میں قرأت کر رہے تھے جو کہ نہایت ہی نایاب قرأت سمجھی جاتی ہے۔جب پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ برمنگھم میں مسجد نہیں ہے یہ غیر مسلم کا ایک انسٹی ٹیوشن ہے جہاں پر اسلام سکھایا جاتا ہے۔ تب مجھے دبئی میں اس غیر مسلم جس نے ڈی جی خان میں 18سال مسجد میں امامت کروائی تھی کا تمام واقعہ سمجھ آگیا، انہوں نے پاکستان میں امام مسجد بن کر رہنے کیلئے کہیں سے تربیت لی ہو گی، امامت کروائی ہو گی، اپنا نقطہ نظر لوگوں تک پہنچایا ہو گا، اپنا اسلام بیچا ہو گا، اور اس بیچے ہوئے پر بہت سے خریدار بھی ہوئے ہونگے۔ اور ان کی وجہ سے معاشرے میں جو تبدیلی آئی ہو گی اس کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے 18سال کیا ہم یہ کام 18صدیوں میں نہیں کر سکتے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Resurrection day in the area of Jhang Rodu Sultan
Previous Post جھنگ کے علاقہ روڈوسلطان میں قیامت صغری کا دن
Next Post جعلی شادیوں کا قصہ
Fake weddings story

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.