yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سلیم صافی کے تہلکہ خیز انکشافات اس خبر میں

MH Kazmi May 16, 2019 1 min read
Salim Safi's legendary developments in this news
Share this:

Salim Safi's legendary developments in this news

لاہور (ویب ڈیسک) پارٹی ختم نہیں بلکہ ابھی شروع ہوئی ہے۔ ایک پنڈورا باکس ابھی سینیٹ میں کھلے گا اور دوسرا پھر قبائلی اضلاع کے اندر۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ابھی سینیٹ سے منظور ہونا ہے جہاں پہلے سے بلوچستان کے سینیٹرز نے بل جمع کیا ہے، جس میں اُنہوں نے بلوچستان کی نامور کالم نگار سلیم صافی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اسمبلی کے حلقوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ مطالبہ اُن کا جائز بھی ہے کیونکہ بلوچستان کے قومی اسمبلی کے ایک حلقے کا رقبہ پورے پختونخوا کے رقبے سے زیادہ ہے۔ دوسرا پنڈورا باکس یہ کھلے گا کہ بل میں یہ وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ چار حلقوں کا اضافہ قبائلی علاقوں کے کس ضلع میں کس بنیاد پر ہوگا۔ چنانچہ اب کرم ایجنسی والے کہیں گے کہ ہمارے بڑھا دو، اورکزئی والے کہیں گے ہمارے بڑھا دو اور وزیرستان والے کہیں گے ہمارے بڑھادو۔ علیٰ ہذا القیاس۔ سوال یہ ہے کہ قبائلی علاقوں میں نشستیں بڑھانے کا معاملہ پی ٹی آئی کو گزشتہ نو ماہ میں کیوں یاد نہ آیا اور اب وہاں پر صوبائی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی وہ یہ کام ہنگامی بنیادوں پر کیوں کرنے لگی جس کے لئے اسد قیصر اور نورالحق قادری مل کر خواجہ آصف اور راجہ پرویز اشرف کےقدموں میں بھی بیٹھ گئے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ وہ پی ٹی ایم جس کے بارے میں چند روز قبل عمران خان صاحب اعلان کرتے پھر رہے تھے کہ وہ غیر ملکی طاقتوں کی آلہ کار ہے، کیسے یکدم پی ٹی آئی کی چہیتی بن گئی اور کیوں کر محسن داوڑ کے سر پر پہلی آئینی ترمیم کے کریڈٹ کا تاج سجا دیا گیا؟۔ تیسرا سوال یہ ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف چور چور اور سلیکٹڈ سلیکٹڈ کے نعرے لگانے والی تمام جماعتیں کیسے محسن داوڑ کے بل پر ایک صف میں ایسے کھڑی ہوگئیں کہ نہ کوئی غدار رہا اور نہ کوئی وفادار، نہ کوئی چور رہا اور نہ کوئی فرشتہ؟ان سوالوں کے کا جواب یہ ہے کہ اِس معاملے کے اصل سرغنہ پیرزادہ نورالحق قادری ہیں۔ دیگر ایم این ایز اور سینیٹرز کی طرح وہ بھی نہیں چاہتے کہ قبائلی اضلاع میں اُن جیسے اجارہ داروں کے ساتھ ساتھ ایم پی ایز کی صورت میں نئی قیادت سامنے آئے۔ یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی میں ہو کر بھی قادری صاحب نے فاٹا کے انضمام کی بھرپور مزاحمت کی تھی اور انتخابی مہم کے دوران بھی ملکانان سے وعدے کرتے رہے کہ وہ ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ وہ پی ٹی آئی کے قبائلی علاقوں کے چیپٹر کے صدر ہیں اور مکمل انضمام کے بعد اُن کا یہ عہدہ بھی ختم ہو جائے گا جبکہ پورے صوبے کے صدر وہ بن نہیں سکتے۔ اُنہوں نے اپنے لئے تو عمران خان سے مذہبی امور کی ”برکتوں“ سے مالامال وزارت ہتھیالی لیکن تمام سیاسی قیادت کے وعدے کے مطابق قبائلی اضلاع کے لئے سو ارب روپے تو کیا، بیس ارب روپے بھی نہیں دلوا سکے۔ چنانچہ اب اگر 2جولائی کو وہاں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوں تو پی ٹی آئی کا برا حشر ہوسکتا ہے۔ چنانچہ گورنر اور وزیراعلیٰ کو ساتھ ملا کر اُنہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ صوبائی انتخابات کم از کم چھ ماہ کے لئے ملتوی کرا دیں۔ قادری صاحب نے اُن کو بتایا کہ اِس دوران ہم صحت کارڈ تقسیم کر لیں گے۔ مجوزہ جرگوں میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں کو اندر کرا لیں گے۔ اِسی طرح صوبائی سے پہلے بلدیاتی انتخابات کروا کر اپنے لوگ وہاں بٹھا دیں گے اور اِس کام کے لئے کم ازکم چھ ماہ کی مہلت چاہئے۔ عمران خان کے آن بورڈ ہونے کے بعد قادری صاحب نے اسپیکر اسد قیصر کو ساتھ لے کر الیکشن کمیشن کے ذریعے انتخابات ملتوی کرانے کی بہت کوشش کی لیکن جب وہاں سے یہ بتایا گیا کہ ازروئے آئین وہ جولائی سے آگے نہیں جا سکتے تو آئینی ترمیم کی کوششیں شروع کردی گئیں۔ نورالحق قادری صاحب انتہائی میٹھی زبان بولتے ہیں اور شہد کا لیبل لگاکر زہر فروخت کرنے کے ماہر ہیں اس لئے جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور اپنی پارٹی کے قبائلی علاقہ جات کے ایم این ایز کو ساتھ لیا۔ قیادت محسن داوڑ کو دے دی اور اُن سب کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کے پاس بطور جرگہ لے گئے۔ خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور بلاول بھٹو جیسے لوگوں کو قبائلی اضلاع کے معاملات کا علم ہے اور نہ اُن کو اِس سے کوئی خاص دلچسپی رہتی ہے۔ سب جماعتوں کے ایم این ایز کو دیکھ کر وہ یہ سمجھے کہ شاید یہ تمام قبائلی عوام کی خواہش ہے کہ بے شک انتخاب ملتوی ہو جائے لیکن حلقوں میں اضافہ ہو۔ چنانچہ پی پی پی اور مسلم لیگ(ن) سمیت جے یو آئی، جماعت اسلامی اور اے این پی نے بھی حمایت کا وعدہ کردیا۔ معاملہ اگر صرف قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا ہوتا تو مجھ سے زیادہ کوئی خوش نہ ہوتا اور منظوری سے قبل میں نے اسد قیصر اور محسن داوڑ سمیت کئی ذمہ داران کی منت کی کہ وہ بل میں یہ شق رکھ دیں کہ اِس وقت جن صوبائی انتخابات کے لئے مہم جاری ہے، وہ ملتوی نہیں کئے جائیں گے لیکن ہماری درخواست ماننے کے بجائے پی ٹی ایم نے بل میں الٹا یہ شرط رکھ دی کہ وہاں صوبائی اسمبلی کے انتخابات چھ ماہ سے پہلے نہیں ہوسکیں گے اور یہ مزید ڈیڑھ سال تک ملتوی کئے جاسکیں گے۔ اب ایک طرف قبائلی عوام پر احسان کیا جارہا ہے کہ اُن کی سیٹیں بڑھادی گئیں لیکن دوسری طرف یہ ظلم کیا جارہا ہے کہ پختونخوا اسمبلی کو قبائلیوں کی نمائندگی سے ایک سال تک محروم رکھنے کے بعد مزید ڈیڑھ سال کے لئے محروم رکھا جارہا ہے حالانکہ انضمام کے لئے سب سے زیادہ ضرورت پختونخوا اسمبلی میں قبائلی منتخب نوجوانوں کی نمائندگی ہے۔ اگر خدانخواستہ یہ سازش کامیاب ہوئی اور سینیٹ سے بھی یہ بل اسی طرح پاس ہوا تو وہ 435امیدوار جنہوں نے 2جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں، کافی اخراجات اور تیاریوں کے بعد کس کیفیت سے دوچار ہوں گے، شاید اس کا ادراک کسی نے نہیں کیا۔ جس روز قومی اسمبلی سے یہ بل پاس ہوا اُس روز اسد قیصر اور قادری صاحب چیئرمین سینیٹ کے منت ترلے کررہے تھے کہ وہ سینیٹ کے اجلاس کو جاری رکھیں لیکن اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ اس روز ازروئے قانون اجلاس ملتوی ہوا اور اب چیئرمین سینیٹ کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ جلدی اجلاس بلائیں۔ اگر سینیٹ سے یہ اسی شکل میں منظور ہوا تو پھر صدر کے دستخط کے ساتھ الیکشن کمیشن صوبائی اسمبلی کے انتخابات کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردے گا اور اگر 2جولائی تک یہ بل اِسی شکل میں سینیٹ سے پاس نہ ہوا تو پھر صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوجائیں گے لیکن آخری وقت تک امیدوار اور ووٹرز گومگو کا شکار رہیں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Pak-Pak Pakistani Anchors opened the pool
Previous Post صف اول کے پاکستانی اینکرز نے پول کھول کر رکھ دیا
Next Post موجودہ حکمران یہ تحریر ضرور پڑھیں
The current ruler should read this writing

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.