yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران حکومت کے ڈنڈے والے پشت پناہو۔۔۔ ایک انتہائی خطرناک تحریر

MH Kazmi May 16, 2019 1 min read
It's a good idea. A very dangerous writing
Share this:

It's a good idea. A very dangerous writing

لاہور (ویب ڈیسک) نواز شریف صاحب جیل چلے گئے، سپریم کورٹ کی دی ہوئی مہلت ختم ہو گئی تھی مزید کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ مریم نواز )ن)لیگ کی جانب سے والد کے شانہ بشانہ سیاسی جدوجہد کی علامت کے طور پر جیل کے دروازے تک اُن کے ہمراہ رہیں۔ شہباز شریف نے واپسی کا نامور کالم نگار محمد سعید اظہر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اعلان کر کے اب تک کی سیاسی پیش گوئیاں غلط ثابت کر دی ہیں۔ حمزہ شہباز نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور اپنے تایا کی گاڑی ڈرائیو کر کے خاندان میں سیاسی اختلافات کی شدت غلط نہیں تو صحیح بھی ثابت نہیں ہونے دی۔ یہ ہوا پہلا حصہ! دوسرا ملاحظہ فرمایئے۔ بلاول بھٹو زرداری اپنے حوالے سے قانوناً تو نہیں عملاً اپوزیشن لیڈر کے قد کاٹھ کا کامیابی سے تاثر دے چکے ہیں۔ گزرے تین چار ہفتوں سے اُن کے سیاسی بیانات منطق، جارحیت، تہذیب، علم اور عملیت کی بہترین مثال ہیں، اُن کے مقابل بیانات کمزور ہیں خصوصاً شیخ رشید کی گفتگو، سیاست کے معاشرتی اخلاق کے تناظر میں قطعی نہیں سنی جا رہی، اب وہ قومی سطح پر ایک طے شدہ منفی سیاسی کردار ہیں جنہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کے تسلسل میں ’’وفاداری بشرط استواری‘‘ کے عظیم تصور کی بے حد و حساب بے عزتی کی ہے، ظاہر ہے لوگ زبان سے چاہے نہ کہیں اُن کے دلوں میں یہ قبیلہ ہمیشہ کے لئے محروم ہو جاتا ہے۔ آصف علی زرداری، بی بی فریال تالپور، مراد علی شاہ صاحب سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت زیر عتاب ہے، قانون کے تقاضوں سے لے کر کردار کشی تک کے ماحول میں اُن کے شب و روز گزر رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ کوئی نیا باب نہیں، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں جو بھی شور شرابا ہے وہ حسب معمول میڈیا کا ’’روزگاری فرض‘‘ ہے، جس کی ادائیگی میں کوتاہی اُس کے لئے فاقہ مستی اور اکثر لوگوں کے بہترین معیار زندگی کے لئے باعث زوال و بدصورتی ہو سکتی ہے۔ پھر نیا کیا ہے؟ وہی ایک سچ جس کی پیدائش 15اگست 1947کی صبح ہو گئی تھی یعنی پاکستان میں ’’آئین کی بالادستی، ووٹ کی حرمت اور جمہوری تسلسل‘‘ کا پارلیمانی نظام مسلسل چلنے نہیں دیتا، اِس کے مکمل قد آور ہونے سے پہلے ہر بار نوعمری کے مرحلے ہی میں اُس کی کمر توڑ کر اُسے شفایابی کے لئے ’’غیر آئینی اسپتال‘‘ میں داخل کئے رکھتا ہے، تاآنکہ یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے، جیسا کہ یونہی چل رہا ہے۔15اگست 1947کی صبح سے ملکی اور قومی سطح کے جو گروہ اور افراد اس پوزیشن میں تھے انہوں نے ’’قومی گناہگاری‘‘ کے اِس کردار کی عنان سنبھال لی، اِس گروہ اور اُن افراد میں سے قانون قدرت کی رو سے بیسیوں لوگوں کا انتقال ہو گیا۔ اُن کی جگہ لینے والوں نے مگر اِس مشن میں کسی قسم کا انقطاع پیدا نہیں ہونے دیا یعنی پاکستان میں ’’آئین کی بالادستی، ووٹ کی حرمت اور جمہوری تسلسل‘‘ کا پارلیمانی نظام مسلسل نہیں چلنے دیا، وہ اپنے پیش روئوں کی طرح اِس مشن میں کامیاب رہے، کامیاب ہیں اور ابھی اُنہیں ’’قومی گناہگاری‘‘ کے اِس مشن کے کامیاب تسلسل کے نتیجے میں طاقت اور عروج کی شان و شوکت حاصل رہے گی، کب تک؟ کچھ کہا نہیں جا سکتا، البتہ اب عالمی پیمانے پر ’’طاقت‘‘ کے بجائے ’’علم‘‘ کے احترام کا ازلی تصور بیدار ہو رہا ہے اور ’’طاقت‘‘ کے بے جا استعمال کو شرفِ انسانیت کا اول و آخر دشمن ڈیکلیئر کر دیا گیا ہے۔پاکستان کے ایسے گروہوں اور افراد کی تاریخ کے متعدد پہلو ہیں، ہر پہلو قابلِ شرم، قانون کی توہین، ملک و قوم کے زوال کی عمیق ترین کھائیوں کی پیداواری کھاد رہا ہے، مثالوں کی کمی نہیں، مثلاً اُن طاقتوروں نے اِس ملک کے آغاز ہی میں ’’غدار فیکٹری‘‘ قائم کر لی جس میں یہ اپنی من مرضی کی ’’غدار مصنوعات‘‘ تیار کرتے رہے، پاکستانی تاریخ مشہور ’’غدار مصنوعات‘‘ کے چند مقبول عام نام بطور نمونہ پیش خدمت ہیں۔ (1)محترمہ فاطمہ جناح، (2)حسین شہید سہروردی (3)شیخ مجیب الرحمٰن (4)جی ایم سید (5)خان عبدالولی خان (6)خیر بخش مری (7)عطاء اللہ مینگل (8)اکبر بگٹی اور دیگر اور مزید دیگر۔ لیاقت علی خان کی شہادت، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی، بی بی شہید کا قتل یہ علیحدہ معاملات ہیں، خالق کائنات کے پاس سب کا حساب موجود ہے، 70برسوں میں رائو انوار کہاں سے پیدا ہوئے، کیوں پیدا کئے گئے، عابد باکسر کون ہے؟ کیوں دندناتا پھر رہا ہے، پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ابواب کے اصل ذمہ دار کون ہیں؟ اِس کا حساب بھی خالق کائنات ہی کے پاس ہے، کمزوروں کی واحد طاقتور عدالت جہاں مظلوم اپنا رونا رو سکتے ہیں۔ عمران خان نے غیر ذمہ داری سے کام نہیں لیا تب بھی اُس کی سیاسی شفافیت ہمیشہ آلودہ رہے گی، طاقت کے علمبردار انسانیت کے ذہنی آزادی کے سفر کو روکنے کے معاملے میں زیادہ سے زیادہ دس برس اور ’’ڈنڈے‘‘ کا وجود قائم رکھ سکتی ہیں۔ یہ حکومت اپنے دبائو میں ٹوٹ سکتی ہے، اُس کے طاقتور حامی عالمی برادری کے اِس دبائو کا سامنا نہیں کر سکیں گے جو اُن سے طاقتور ہے، نتیجہ یہ کہ درمیانی مدت کے انتخابات یا کچھ اور کی قیاس آرائی کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ آئی ایم ایف تو ایک عالمی ادارہ ہے پاکستان کے تاریخی فطری سفر کو بے جہت کرنے والوں کے قومی گناہوں کے باعث ملک عالمی طاقتوں کی شطرنج بن چکا ہے، شبر زیدی صاحب اس قومی صورتحال میں بیچارے کہاں دکھائی دیں گے؟ اصل یہ ہے، عوام سڑکوں پر آتے ہیں یا نہیں؟ نواز شریف یا آصف زرداری، دونوں کا قومی سیاست میں مقام اور کردار پاکستان کی پس پردہ طاقتور قوتوں یا عمران خان کی تقاریر نے متعین نہیں کرنا، یہ فریضہ ہمیشہ سے تاریخ ادا کرتی آئی ہے، وہی اب ادا کرے گی۔ دونوں اب عمر اور سیاست کے اس حصے میں ہیں جہاں اُنہیں اپنے اپنے کردار کے سیاسی اثاثوں کو زیادہ سے زیادہ بلند و برتر ثابت کرنا ہے، چنانچہ مستقبل کی اصل بحث کا رخ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب ہی رہے گا؟ دونوں کا بیانیہ کیا ہو؟ دونوں اپنے اپنے بیانیے پر قائم رہ سکیں گے یا نہیں؟ دونوں جدید تعلیم یافتہ ہیں، کیا وہ ملک کے قومی سیاسی کلچر کا کوئی نیا باب وا کر سکیں گے یا نہیں؟ ہاں! اپوزیشن جیسے مثلاً حمزہ شہباز وغیرہ آئی ایم ایف، مہنگائی اور لاقانونیت کے طعنے دینا چھوڑیں، اس حمام کی پوزیشن بے حد غیر اخلاقی ہے، بہتر ہو گا جو لباس بچ گیا اس سے بھی محروم نہ ہوں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Hassan Nisar's suggestion that sharing you will understand your duty
Previous Post حسن نثار کا ایسا انمول مشورہ جسے شیئر کرنا آپ اپنا فرض سمجھیں گے
Next Post مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد اکرم چوہدری کو نکالا گیا یا انہوں نے خود استعفیٰ دے دیا ؟ اصل کہانی سامنے آ گئی
Advisor, Chief Minister Punjab Muhammad Akram Chaudhry, or he resigned himself? The real story came out

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.