yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

حضرت علیؓ اور حضرت فاطمہؓ کی شادی پر پیش آنے والا ایسا واقعہ جو ہم تمام مسلمانوں کو ضرور معلوم ہونا چاہیے

MH Kazmi May 15, 2019 1 min read
The incident that happened on the wedding of Hazrat Ali and Fatima, that we should know all the Muslims
Share this:
The incident that happened on the wedding of Hazrat Ali and Fatima, that we should know all the Muslims
ہمارے ہاں یہ افسوسناک رواج عام ہو چلا ہے کہ باتوں کی حد تک لوگ مذہبی تعلیمات کا خوب چرچا کرتے ہیں لیکن جب عمل کی باری آتی ہے تو سب کچھ بھول جاتے ہیں.ویب سائٹ Parhloکی ایک رپورٹ میں اسی رویے کا تذکرہ کرتے ہوئے ام عبداللہ نامی انٹرنیٹ صارف نے ہمارے معاشرے کی ایک جھلک بھی دکھائی ہے جبکہ تاریخ کے جھروکے سے وہ منظر بھی دکھایاہے جو ہم سب کے لئے مشعل راہ ہونا چاہئیے. وہ لکھتی ہیں: گزشتہ روز مجھے ایک فیملی فرینڈ کی بیٹی کی شادی میں شرکت کا موقع ملا. اس شادی کی تقریب کراچی کے پرآسائش ترین شادی ہال میں منعقد ہوئی جہاں 5اقسام کے میٹھے اور انواع و اقسام کے دیگر کھانے پیش کئے گئے تھے. دولہے کی ماں نے بتایا کہ اس کے بیٹے کی شیروانی 35 لاکھ میں تیار ہوئی تھی جبکہ قیمتی کھسہ اس کے علاوہ تھا، اور وہ فخریہ بتارہی تھیں کہ یہ تمام اخراجات لڑکی والوں نے اٹھائے ہیں کیونکہ ان کے ہاں یہی رواج ہے. لیکن جب نکاح کا وقت آیا تو پتہ چلا کہ حق مہر ’شرعی‘ سوا بتیس روپے طے کیا گیا ہے. یہ سن کر مجھے شدید جھٹکا لگا. میں اس بات پر حیران تھی کہ جب 35 لاکھ کی شیروانی اور بھاری جہیز کی بات ہوئی ہوگی تب تو شریعت یاد نہیں آئی ہو گی. جب 15 اقسام کے کھانے تیار کروائے گئے اور شادی کی تقریب کیلئے شہر کے مہنگے ترین شادی ہال کا انتظام کیا گیا تو اس وقت بھی شریعت کے احکام یاد نہ آئے. حضور ﷺ نے اپنی پیاری بیٹی فاطمہؓ کو نہایت سادگی کے ساتھ رخصت کیا تھا اور اس مبارک جوڑے کی نئی زندگی کیلئے تمام لوازمات کا اہتمام بھی نہایت سادگی اور وقار کے ساتھ ہوا تھا. روایات میں بیان کیا گیا ہے کہ جب حضور ﷺ نے حضرت فاطمہؓ کیلئے حضرت علیؓ کا رشتہ قبول فرمایا تو ان سے پوچھا کہ تمہارے پاس اپنی اہلیہ کے جہیز کیلئے کچھ ہے؟ انہوں نے عرض کیا ”میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میرے اسباب میں صرف میری تلوار، زرہ اور ایک اونٹ ہے.“ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تمہاری تلوار کی ضرورت دشمنان اسلام کے خلاف جنگ کے دوران ہوگی اور تم اپنے اونٹ کو کھجور کے باغات کو پانی دینے اور سفر کیلئے استعمال کرو گے، لہٰذا تم صرف اپنی زرہ کو وقف کرسکتے ہو اور میں اسی کے بدلے اپنی بیٹی فاطمہؓ کا ہاتھ تمہارے ہاتھ میں دیتا ہوں. آپ ﷺ نے حضرت علیؓ کی زرہ کی فروخت کا حکم دیا اور اس کے بدلے تقریباً 500 درہم حاصل ہوئے . اس رقم کو تین حصوں میں تقسیم کرکے ایک حصہ بلالؓ کے حوالے کیا گیا تاکہ وہ اچھی خوشبو خرید کر لائیں جبکہ باقی دو حصے ملبوسات اور گھریلو اشیاءکی خریداری کیلئے استعمال ہوئے. تو یہ ہے وہ خوبصورت تاریخ جسے ہم بھلا بیٹھے ہیں. ہمیں نہ صرف اسے یاد رکھنے کی ضرورت ہے بلکہ اس کی روشنی میں اپنی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانے کی بھی ضرورت ہے،تب ہی تو ہم شریعت کا حوالہ دیتے ہوئے بھی اچھے لگیں گے.
Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The time when the creators started making words like Makka Word ... Faithful events
Previous Post وہ وقت جب مشرقین مکہ کلام اللہ جیسا کلام تیار کرنے لگے۔۔۔۔۔۔ ایمان افروز واقعہ
Next Post طلاق تو مرد اور عورت دونوں کی ہوتی ہے ، مگر اس کا داغ عورت کے ماتھے پر ہی کیوں سجتا ہے ؟ ایک بڑا المیہ
Divorce is both of men and women, but why does it stain the stain on the bottom of the woman? A big shock

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.