yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پاکستان کی تاریخ میں بہت بڑی تبدیلی ہوگی

MH Kazmi May 15, 2019 1 min read
There will be a huge change in Pakistan's history
Share this:
There will be a huge change in Pakistan's history
لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نئی کابینہ کا حصہ ہوں گے اور عید کے بعد مزید وزیر تبدیل ہوسکتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی کوئی نجکاری نہیں ہو رہی، جو یہ کہہ رہا کہ میں نجکاری کرنے جارہا ہوں ایسا کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 سال سے ریلوے برسر اقتدار ہے، اس کا الزام میں اپنے اوپر لیتا ہوں، 14 سال بعد ایم ایل ون پر دستخط کیے ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ میں بہت بڑی تبدیلی ہوگی کہ 1800 کلو میٹر کا طویل ٹریک بننے جارہا ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے، یہاں مضبوط فوج ہے اس لیے ملک کو اندر سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ سرحدوں سے تو اسے کوئی چھیڑ نہیں سکتا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک یا 2 دن کی بات ہے، وزیر اعظم نے پیر کو اجلاس بلایا ہے، جبکہ اسی روز ایمنسٹی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ طے ہے لیکن جب بھی ایسے معاہدے ہوتے ہیں تو وہ عام آدمی پر بوجھ ہوتے ہیں مگر اسد عمر نے بھی بہت کوشش کی کہ عام آدمی پر دباؤ نہ پڑے لیکن بالاخر یہ دباؤ عوام پر ہی پڑتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اسد عمر جلد ہی پاکستان کی کابینہ کا حصہ ہوں گے، عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر تبدیل ہوسکتے ہیں تو عید کے بعد نئے وزیر آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کابینہ میں تبدیلی لائیں گے اور اسد عمر کو نئی کابینہ میں ہونا چاہیے، وہ کوئی ناتجربہ کار وزیر نہیں تھے، ان پر الزام نہ لگایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معلوم ہے کہ عمران خان کی مجبوری ہے، اسے معیشت تباہ حالی میں ملی، تاہم عمران خان نے تبدیلی کی ہے انہیں نے ایسے لوگوں کو تبدیل کیا جو ان کے بہت قریب تھے کیونکہ وہ ڈیلیور کرنا چاہتے ہیں۔جہانگیر ترین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی طور پر ایل بی ڈبلیو قرار دیے جاچکے ہیں، وہ ایک کام کے آدمی تھے مگر وہ ضائع ہوچکے ہیں۔مہنگائی سے متعلق سوال پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری کی وجہ سے قوم کو یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں، میں نے عمران خان کو کہا ہے کہ اشیائے ضرورت کی چیزیں مہنگی ہیں لیکن یہ سب گینگ آف 4 اینڈ 5 نے اس ملک کی معیشت کو گدوں کی طرح نوچا ہے۔وفاقی وزیر نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے کفن پر بھی جیبیں لگائی ہوں گے اور یہ فرشتوں سے بھی ڈیل کریں گے، ان سے پوچھا جائے کہ ان کا پاکستان میں کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بیظیر بھٹو شہید ہوئیں، ان کے شوہر اور بیٹا کبھی کیس سننے نہیں گیا۔ساتھ ہی انہوں نے نیب سے متعلق سوال پر کہا کہ جو شخص رات کو ٹی وی پر بیٹھ کر عمران خان کے خلاف چیخ رہا ہے تو وہ نیب کا خام مال ہے، شاہد خاقان عباسی نیب کا خام مال ہے۔دوران گفتگو صحافیوں کی جانب سے بلاول بھٹو سے متعلق سوال کیا گیا،جس پر شیخ رشید احمد نے یہ کہہ کر بات ٹال دی کہ میں روزے سے ہوں،پورے رمضان بلاول کے خلاف بات نہیں ہوگی۔
Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
A Believers Event
Previous Post ایک ایمان افروز واقعہ
Next Post خود ہی ایسا انکشاف کر ڈالا کہ مداح بھی حیران رہ گئے
He himself revealed that the fans were amazed

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.