yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نامور خاتون صحافی کے انکشاف نے اپوزیشن والوں کو پانی پانی کر دیا

MH Kazmi May 13, 2019 1 min read
Disclosure of famous lady journalist watered the opposition to water
Share this:

Disclosure of famous lady journalist watered the opposition to water

لاہور (ویب ڈیسک) اپوزیشن کی صفوں میں اچانک ہی قومی غیرت کا غلغلہ اٹھا ہے۔قوم کو بھی آج ہی علم ہوا ہے کہ اس پہ باری باری سواری گانٹھنے والی سیاسی اشرافیہ میں جن کے بینک اکاونٹ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں، قومی غیرت کا مادہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ نامور خاتون کالم نگار قدسیہ ممتاز اپنے ایک کالم(روزنامہ 92) میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔یہ کیسا شور ہے جو مکمل ڈھٹائی کے ساتھ مچایا جارہا ہے۔ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے۔ قوم کو آئی ایم ایف کے کہنے پہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے۔یہ حکومت آئی ہی اس لئے تھی کہ ملک کو عالمی مالیاتی اداروں کے ہاتھوں گروی رکھ دے۔ بات یہ ہے کہ مجھے یقینا اس اپوزیشن پہ فخر محسوس ہوتا اگر اس کی تاریخ میرے سامنے کی بات نہ ہوتی۔مجھے یاد ہے زرداری حکومت میں آئی ایم ایف پیکج ملنے پہ مرحومہ فوزیہ وہاب نے مٹھائیاں تقسیم کی تھیں۔2008 میں پاکستان کی اس وقت کی مخلوط حکومت نے 2010 ارب کا بجٹ پیش کیا تھا جو 2007 -8 کے بجٹ سے اٹھائیس فیصد زیادہ تھا۔ ورلڈ بینک، اسلامی ترقیاتی بینک جاپان آئیبرڈ بینک اور ایشائی ترقیاتی بینک نے نئے پروجیکٹس کے لئے قرضے دینے سے انکار کردیا تھا۔ یہ انکار کیوں کیا گیا تھا اس کی بھی کچھ وجوہات تھیں۔ان میں سب سے بڑی وجہ اس وقت پاکستان کے منصب صدارت پہ فائز تھی۔یوں بیرونی قرضہ جات میں پہلے ہی چالیس فیصد کمی ہوگئی تھی۔اس کے بعد غیرت مندوں کے پاس آئی ایم ایف کے در کے سوا کون سا آسرا تھا؟اس وقت آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کے لئے سولہ شرائط عائد کی تھیں جن میں معمولی رد وبدل کے بعد گیارہ شرائط تسلیم کرلی گئیں۔جن میںزراعت اور خدمات پہ جی ایس ٹی کی جگہ اٹھارہ فیصد سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی لگا دی گئی۔یہ قرضے مالی سال کی اگلی سہ ماہیو ں میں دیے جانے تھے ۔ ان ہی شرائط میں ورلڈ بینک کے ساتھ قرضوں کی ری شڈیولنگ اور قرضے اور گرانٹ میں فرق کرنا بھی شامل تھا۔ اس سانجھے کی حکومت نے بلا چوں چراں بجلی اور گیس کی سبسڈی ختم کردی ۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آئی ایم ایف سے گیارہ بلین ڈالر گیارہ شرائط پہ حاصل کئے تھے۔ وہ بوجوہ ان شرائط کو پورا کرنے میں ناکام رہی تو آئی ایم ایف نے تین بلین ڈالر روک لئے۔نواز حکومت نے ان تمام شرائط کو پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ان ہی شرائط پہ نئے قرضے حاصل کرلئے اور آتے ہی عوام پہ پٹرول بم گرا دیا۔ سات بلین ڈالر کے بیل آوٹ کے لئے انہوں نے گزشتہ حکومت کی طرح کسی گفت وشنید کی ضرورت بھی محسوس نہ کی۔آئی ایم ایف کی پہلی شرط اسٹیٹ بینک کو اوپن مارکیٹ سے فوری طور پہ سو ملین ڈالر خریدنے کی تھی جو پوری کی گئی۔روپیہ جو پہلے ہی دباو میں تھا ڈالر کے مقابلے میںبدترین شرح پہ آگیا۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انڈسٹریل سیکٹر جو پہلے ہی ٹیرف میں چھیانوے فیصد اضافہ جھیل رہا تھا مزید دباو میں آگیا۔گھریلو صارفین کے لئے بھی پندرہ فیصد اضافہ ہوگیا۔بجلی کے بلوں کی وصولی کا حال جوں کا توں رہا کیونکہ اس کی زد میں بڑے بڑے نام آتے تھے ۔عوام پہ ٹیکس لگا کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاتے رہے۔اس پہ آئی ایم ایف اتنا شاداں وفرحاں تھا کہ اس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سیشن کے دوران ایک علیحدہ میٹنگ میں نوازشریف کی پیٹھ تھپکی اور انہیں معاشی بحالی کے لئے نامقبول لیکن سخت اقدامات اٹھانے پہ خراج تحسین پیش کیا۔خود دلوں کے وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو اپنی معاشی پالیسی کے جو بنیادی خدوخال بیان کئے ان میں ٹیکس نیٹ کا پھیلاو اور پرائیویٹائزیشن شامل تھیں۔اس میٹنگ میں نواز شریف آئی ایم ایف سے مزید سات بلین ڈالر کا بیل آوٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔کہیں کوئی آواز بلند ہوئی نہ کسی نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھنے کا طعنہ دیا نہ کشکول اٹھانے اور بھیک مانگنے کا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی ایم یف نے اس نئے بیل آوٹ پیکج کے اعلان کے باوجود اگلے سال پاکستان کی شرح نمو میں کمی کا اندیشہ ظاہر کیا۔اگر سب اچھا جا رہا تھا تو یہ اندیشہ کس لئے تھا جبکہ نواز حکومت کو دور دور تک کوئی خطرہ بھی نہیں تھا۔اس کے باوجود مفتاح اسماعیل نج کاری کے لئے اتنے اتاولے ہوئے کہ اسٹیل مل کے ساتھ پی آئی اے مفت دینے کا مضحکہ خیز اعلان کیا۔تب تو عمران خان کی ناتجربہ کار حکومت نہیں تھی ہاں البتہ تجربہ کار اسحاق ڈار لندن فرار ہوچکے تھے۔یہ بھی مزے کی بات ہے کہ خود مفتاح اسماعیل بھی واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ملازم تھے۔ حفیظ شیخ اس وقت بھی آئی ایم ایف کے ملازم تھے جب زرداری کی حکومت تھی۔اس سے قبل تو وہ مشرف حکومت میں سندھ میں نجکاری کے وزیر تھے۔ بعد میں اسی دور میں سینیٹر بنے پھر پیپلز پارٹی نے انہیں سینیٹر بنوایا۔ ایسی ہی یاد دہانیوں سے خجل ہوکر کوئی کہہ رہا تھا کہ ہم نے ٹیکنو کریٹ لئے ضرور لیکن انہیں سیاسی دھارے میں شامل کیا۔سیاسی دھارے میں تو انہیں مشرف نے شامل کیا تھا آپ کو تو وہ شامل ہی ملے تھے۔ہاں آئی ایم ایف کے ایک سابق ملازم کو محض بجٹ پیش کرنے کے لئے حلف آپ نے اٹھوایا۔ اسی طرح آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے بہت سے ملازم حکومتوں میں مشیراور وزیر رہے ہیں لیکن پروپیگنڈا مشین گنوں کا رخ صرف اس حکومت کی طرف ہے جو کسی کو راس نہیں آرہی۔ حال ہی میں نامزد چئیرمین ایف بی آر کے نان فائلر ہونے کی جھوٹی رپورٹ پھیلائی گئی جس پہ ادارے نے معافی مانگ لی لیکن جو مقصد تھا وہ حاصل کرلیا گیا۔ایک اور پروپیگنڈا جو باقر رضاکے حوالے سے کیا جارہا ہے کہ وہ مصر میں مشن چیف تھے اور انہوں نے مصر کی معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا تھا اس لئے وہ پاکستان کے ساتھ بھی یہی کریں گے بلکہ یہی کرنے آئے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ مصر نے اپنی گرتی ہوئی معیشت کے پیش نظر آئی ایم ایف سے بارہ بلین ڈالر کا بیل آوٹ پیکج لیا تھا اور اس پیکج کی وجہ سے وہ معاشی بحران سے نکل آیا ہے ۔ دو سال قبل جب مصر نے یہ بیل آوٹ لیا تو مہنگائی کی شرح جو 2017 میں تیس فیصد بڑھ گئی تھی لیکن اب گیارہ فیصد کم ہوگئی ہے۔فارن ریزرو پندرہ بلین سے چوالیس بلین ڈالر ہوگئے ہیں۔مصر کی ٹریڈ ریٹنگ بھی بڑھی ہے اور معاشی اشاریئے گزشتہ چھ سال کی نسبت مثبت ہیں۔ اس بیل آوٹ پیکج کی شرائط بھی وہی تھیں جو آج پاکستان کے لئے رکھی جارہی ہیں یعنی حکومتی اخراجات میں کمی ، ٹیکس میں اضافہ اور سبسڈی میں کٹوتیاں۔ مصر کی مثال سے آئی ایم ایف کے فضائل بیان کرنا مقصود نہیں بلکہ اس جھوٹ کا پول کھولنا ہے جو مخصوص ایجنڈا کے تحت عوام میں بددلی پھیلانے کے لئے بولا جارہا ہے۔ واللہ اعلم بالغیب ۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Lucknow Loo Bilawal, Mary, Hamza and Emil are our future ...
Previous Post ے شک لکھوا لو بلاول ، مریم ، حمزہ اور ایمل ہمارا مستقبل ہیں ۔۔۔
Next Post جتنا مرضی شور ہوتا رہے عمران خان کبھی نہیں ہار سکتا کیونکہ ۔۔

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.