yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

عاصمہ شیرازی کی بی بی سی کے لیے تہلکہ خیز بریکنگ نیوز

MH Kazmi May 9, 2019 1 min read
Asbestos Shazzi's Bold Breakdown News for the BBC
Share this:

Asbestos Shazzi's Bold Breakdown News for the BBC

لاہور (ویب ڈیسک) یہ سچ ہے کہ 1999 میں فرار ہو جانے کے طعنے آج بھی نواز شریف کا پیچھا کرتے ہیں۔نہ تو اب 1999 ہے کہ ڈیل ہو، اور نہ ہی اس وقت ملک میں مارشل لا نافذ ہے۔ لنگڑی لولی ہی سہی، ایک عدد جمہوری حکومت موجود ہے۔ نہ ہی عدلیہ پی سی او کی پیداوار ہے، نامور خاتون کالم نگار عاصمہ شیرازی بی بی سی کے لیے اپنے ہفتہ وار کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔نہ ہی میڈیا پر بظاہر کوئی پابندی ہے۔ کم از کم اپوزیشن پر تنقید کرنے کی تو بالکل کوئی پابندی نہیں ہے، پھر نواز شریف باہر جاتے تو کیسے جاتے؟ نون لیگ کے اندر کی آوازوں، باہر کے شور اور مزاحمتی سیاست کے دباؤ نے شہباز شریف کی اچھی خاصی ڈیل کو بھی پسِ پشت ڈال دیا۔ یہاں تک کہ شہباز کو پرواز اور مریم کو آواز اٹھانے کا موقع مل گیا ہے۔ اگر کوئی این آر او تھا بھی تو عدالت عظمی اس کے بہاؤ میں نہیں آئی، میاں صاحب کی ضمانت کی توسیع کی اپیل مسترد ہوئی اور بڑے میاں صاحب کی جیل واپسی کی تیاری ہو گئی۔ شہباز شریف نے گذشتہ کچھ عرصے میں بھر پور کوشش کی کہ بات بن جائے اور ’میں ہوں نا‘ کے مصداق وہ نواز شریف کو یہ منوانے میں کامیاب ہو گئے کہ وہ خاموش رہیں، اپنے بیانیے کا قطعی اظہار نہ کریں، اُن کی صاحبزادی سوشل میڈیا پر متحرک نہ ہوں، 23 مارچ کو سوشل میڈیا پر دی گئی کال کو بھی واپس کرایا گیا کہ اب کوئی شرارت نہیں ہو گی، بس چُپ چپیتے پھرتے رہیں اور مصالحت کی راہ پر گامزن ہوں۔ بلکہ ایسے ہو جائیں کہ جیسے کبھی مزاحمتی سیاست کی ہی نہیں تھی، شہباز شریف اس دوران بڑے بھائی کو سمجھاتے رہے کہ ‘میں ہوں نا۔’ شہباز شریف تو ہمیشہ اداروں کا احترام کرتے ہیں اور اس حد تک احترام کہ تنہا کمرے میں بھی سرگوشی نہیں کرتے۔ اُن کی یہی ادا اداروں کو پسند ہے تاہم اب ادارے بھی بے بس ہیں اور کچھ لو اور دو کی بنیاد پر ابھی سیاست کو چلانا چاہتے ہیں۔ یہ چل چلاؤ کب تک ہے اس کا فیصلہ ستمبر کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ شہباز شریف کو اپنے مؤقف سے کسی حد تک پیچھے ہٹنا پڑا ہے اس کی دو اہم وجوہات میں سے ایک جماعتی دباؤ اور دوسرا بلاول بھٹو کی جارحانہ سیاست ہے۔ نون لیگ کے ناراض کارکن اپنی جماعت کی پالیسی کی بجائے بلاول بھٹو کے پیچھے چلتے دکھائی دیے، الجھے ہوئے وسطی پنجاب کے کارکنوں کو بلواسطہ راہنمائی بلاول سے ملنا شروع ہوئی تو مریم نواز کو بھی حوصلہ ملا۔ باپ سے جذباتی وابستگی کے باوجود مریم نواز نے باپ کو اور جماعت کو باور کرانا شروع کیا کہ پسپائی میں رہائی نہیں بلکہ کسی حد تک جارحانہ سیاست جماعت کو مضبوط بنا سکتی ہے ورنہ جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ باوجود اچھے سلوک کے خاندان کے خلاف کارروائیوں نے شہباز شریف کو ہی نہیں بلکہ چوہدری نثار کو بھی بہت کچھ سمجھا دیا۔ شہباز شریف کو وقتی طور پر ہی سہی مگر لندن جانا پڑا اور یوں باہمی رضامندی سے جماعت کے انتظامی فیصلے طے پائے۔ ملکی سیاست میں آنے والے دنوں میں اہم فیصلے سامنے آنا ہیں۔ ایک طرف آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ طور پر طے ہونے والا معاہدہ ہے جس کی شرائط عوام کی واقعتاً چیخیں نکال سکتی ہیں۔ایسا ہوا تو عوامی غیض و غضب محض حکومت تک ہی محدود نہیں رہے گا۔ بجٹ کے بعد پنجاب میں بزدار صاحب کی تبدیلی کے امکانات اور فاٹا بلدیاتی انتخابات اہم تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ مہنگائی اور بڑھتی بے یقینی خصوصاً پنجاب میں حکومت کی ‘سمت’ طے کر چکی ہے۔ مقتدر حلقے پنجاب کے وزیرِ اعلی کو وزیر اعظم کے پلس کرنے کے باوجود مائنس کر رہے ہیں۔ شہباز شریف پنجاب سرکار کی کمیٹی ڈالنا چاہتے ہیں تو دوسری جانب بلدیاتی قانون سازی پرویز الہی اور مونس کے غصے کو بڑھاوا دے گئی ہے۔ نون ليگ کی سیاست اب مریم کے ہاتھوں میں ہے۔ ادھر بلاول ایک پختہ سیاست دان کے روپ میں تیر کمان میں ڈال چکے ہیں، مونس الہی نوجوان سیاست دانوں میں اہم اضافہ بن چکے ہیں۔ ایسے میں اگست ستمبر میں بننے والی یہ تکون اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اکتوبر تک موجودہ حکومت پر مضبوط ہاتھ رکھا جائے گا ورنہ دسمبر میں نئی فو جی قیادت کو تو آنا ہی ہے

Share this:

MH Kazmi

25,247 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
There is a clear proof
Previous Post تہلکہ خیز ثبوت سامنے آ گیا
Next Post ریشم کی طرح نرم اور فولاد کی طرح سخت
Strong like silk and soft-colored

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.