yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سہیل وڑائچ نے معنی خیز اسٹائل میں انکشافات کی بھرمار کر دی

MH Kazmi May 3, 2019 1 min read
Sohail Vishish has expanded the revelations in meaningful style
Share this:

Sohail Vishish has expanded the revelations in meaningful style

لاہور (ویب ڈیسک) ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ریاست خموشستان میں گونگے کا راج آ گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ گونگا بادشاہ بہت ہی اچھا بوائے تھا۔ تھوڑا نٹ کھٹ ضرور تھا کبھی اِدھر تیر برساتا تھا تو کبھی اُدھر توپ چلاتا تھا۔ سارے محلے کو آگے لگا رکھا تھا۔ نامور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ نواب شاہ اور لاہور کے لڑکوں کو تو اس نے زچ کر کے رکھ دیا تھا۔ کسی زمانے میں نواب شاہ اور لاہور کے لڑکوں کا طوطی بولتا تھا مگر گونگا بوائے نے الزامات اور مقدمات سے ان کی بولتی بند کر دی۔ گونگے کی رمزیں گونگے کی ماں ہی جانتی ہے۔ پھر بھی گونگا کے کردار سے واضح ہوتا تھا کہ وہ ہر ایک سے چھیڑ چھاڑ کرتا تھا مگر بڑے گھر سے بنا کر رکھتا تھا، نہ اس پر علانیہ اظہارِ خیال کرتا تھا اور نہ ہی اشاروں کنایوں میں بھی ان کا ذکر کرتا تھا۔ حتیٰ کہ وہ بڑے گھر کی مداخلت پر بھی برا نہیں مناتا تھا اس کو علم تھا کہ گونگا کی اصل طاقت بڑے گھر کی حمایت تھی اور اس کا دور اسی وقت تک چلے گا جب تک اس کی وہاں بنی رہے گی۔ہوا کچھ یوں کہ گونگے کا دور گونگے کی مٹھائی جیسا نکلا۔اس مٹھائی کا ذائقہ تو محسوس ہو رہا تھا مگر ذائقہ بتا نہیں سکتے تھے۔ گونگے کی مٹھائی کا ذائقہ رمزوں میں بتایا جائے تو مزہ نہیں آتا کیونکہ کہانی میں مزہ تب آتا ہے کہ کہانی میں زبان و بیان کی حلاوت ہو اور میٹھے میں بادام، الائچی اور زعفران کی آمیزش ہو۔ آج کا زمانہ بہرحال گونگے کی مٹھائی ہے۔بڑے گھر کے لوگ گونگے کو سادہ سمجھتے تھے۔ اس کے ذریعے سے چاہتے تھے کہ کرپشن کا خاتمہ ہو اس کو آگے رکھ کر پرانی سیاسی قیادت کو ہٹایا جائے اصل اقتدار و اختیار ٹیکنوکریٹ ماہرین چلائیں مگر چہرہ گونگے کا نظر آئے۔ گونگے کو اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں تھا، بس وہ چاہتا تھا کہ یہ سب کام خاموشی سے ہو، بات پسِ پردہ رہے، یہ کسی کو ظاہر نہ ہو کہ خموشستان میں گونگا بے اختیار تھا۔ ریاست خموشستان میں گونگے کو گونگا، ننگے کو ننگا اور اندھے کو اندھا کہنا انتہائی نامناسب سمجھا جاتا تھا۔ اسی لئے گونگا یہ چاہتا تھا کہ اندر خانے جو بھی ہو ظاہراً اسے ہی طاقتور، بااختیار اور بااثر قرار دیا جائے۔ مگر بڑے گھر سے کبھی کبھی نادانستہ طور پر حقیقت آشکار ہو جاتی تھی۔ وہاں کے حکمت کار کبھی کبھی بتا دیتے تھے کہ اصل معاملہ کیا ہے؟ گونگا بڑا سیانا بادشاہ تھا، بڑے گھر کی خوشنودی ضرور چاہتا تھا مگر وہ چاہتا تھا کہ اس کی اپنی انا کو بھی ٹھیس نہ پہنچے، ایک دفعہ میڈیا کے مدارالمہام نے یہ تاثر دیا کہ سارا نظام اور ساری پالیسیاں گونگا نہیں بلکہ بڑے گھر سے بنتی ہیں۔ بس یہ گونگے کے لئے اونٹ پر آخری تنکے کی طرح ثابت ہوا۔ وہ بہت کچھ برداشت کرتا رہا، ٹیم کے اندر تبدیلیوں کا مشورہ بھی مان لیا مگر اب یہ ناقابل برداشت ہو گیا اور وہ پھٹ پڑا۔ بھری محفل میں کہا کہ سیاسی مسائل بھی اگر بڑے گھر نے ہی نمٹانے ہیں اور ان پر تبصرے بھی انہوں نے کرنا ہیں تو پھر سیاسی حکومت کا کیا فائدہ؟ گونگا بادشاہ ضدی بھی تھا وہ ابھی تک اڑا ہوا تھا کہ لاہور کے لڑکوں کو جیل کے اندر دوبارہ سے بند ہونا چاہئے۔ اس کے ایک کرم فرما کرماں والے نے سادگی سے کہہ دیا کہ ’’لاہوری جیل میں زیادہ خطرناک ہو گا اسے باہر ہی رہنے دیں‘‘ اس پر بادشاہ ناراض ہو گیا اور کہنے لگا کہ یہ تھیوریاں رہنے دیں، وہ جیل ہی کے مستحق ہیں، انہیں جیل ہی میں جانا چاہئے، کرماں والے بیچارے خاموش ہو کر رہ گئے۔ خموشستان کی ریاست کو ممی ڈیڈی لڑکوں بالوں نے گونگا لینڈ کا انگریزی نام دے رکھا تھا۔ یہ لڑکے بالے فیس بک اور ٹویٹر پر چھائے رہتے تھے اِدھر کسی نے گونگا بادشاہ کو کچھ کہا اُدھر یہ فائر کھول دیتے ۔ان کی اس لفظی مار دھاڑ کا نتیجہ یہ نکلا کہ سب ڈرنے لگے ، نقاد خوفزدہ ہو گئے، صحافی قلم کان پر رکھے منشی کا کام کرنے لگے، صرف مثبت باتیں لکھتے لکھتے انہیں آنکھیں بند کرنے کی ایسی پختہ عادت پڑ گئی کہ انہیں ہر طرف ہرا ہی ہرا نظر آنے لگا۔مغل دربار کے چیخے تو کسی اور کام کے لئے مامور تھے، بوڑھے بادشاہوں کی جوانی رخصت ہو جاتی تو پلنگ کے نیچے موجود چیخے، اپنی چیخوں سے انہیں جوان کر دیتے۔ وہ سمجھتے کہ ان کی جوانی ابھی تک اسی طرح برقرار ہے۔گونگا بادشاہ دور کے چیخے کچھ اور کام کرتے تھے یہ بادشاہ کے بڑھاپے کو جوانی کا رنگ نہیں دیتے تھےبلکہ اپنی چیخوں سے حکومت اور گونگے بادشاہ کے ناکردہ کارناموں کو اس شان و شوکت اور فخر سے بیان کرتےتھے کہ خموشستان پر جنت کا گمان ہونے لگتا تھا۔ البتہ اگر کان بند کر لئے جاتے اور چیخوں سے توجہ ہٹا لی جاتی تو پھر مایوسی ہوتی تھی اور یوں لگتاتھا کہ یہاں کچھ بھی نہیں بدلاتھا۔ ترجمان جو مرضی کہتے رہے حقائق یہ بتاتے تھے کہ حالات بدستور خراب تھے اور مزید خرابی کی طرف جا رہے تھے۔ گونگا بادشاہ جیسا بھی تھا بڑے گھر کے لوگ سمجھتے تھے کہ وہ ایماندار ہے، محنتی ہے اور کچھ کر کے دکھانا چاہتا ہے۔ ملک میں لوگوں سے ٹیکس وصول کرنے کے لئے اس سے بہتر کوئی چہرہ نہیں تھا۔ 600ارب روپے کے ٹیکس جمع کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا اسی لئے گونگے بادشاہ کو فری ہینڈ دیا گیا۔گونگے بادشاہ کے مخالف لڑکے چاہے وہ نواب شاہ کے تھے یا لاہور کے، پہلے ہی زیر ہو چکےتھے۔ بڑے گھر والے نے گونگے بادشاہ کی دیانت اور امانت کو سامنے رکھ کر احتساب سے ڈرایا اور ٹیکسوں کی مد میں خزانہ بھر لیا۔یہ کہانی چلتی رہی خموشستان میں سکوتِ مرگ طاری رہا۔ اگر کوئی چیخ سنائی بھی دیتی تھی تو وہ خوشامدی چیخ ہوتی تھی۔ پھر کیا ہوا کہ اچانک سردی شروع ہو گئی، پت جھڑ کا سماں لگ گیا بڑے گھر نے گونگے بادشاہ کی کھلی امداد بند کر دی، اشاروں کنایوں میں باتیں ہوئیں اور پھر گونگے کے درختوں سے پرندے اُڑ اُڑ کر اِدھر اُدھر جانے لگے۔ ریاست خموشستان میں اچانک عجیب و غریب آوازیں آنے لگیں۔ گونگے بادشاہ نے اپنا بوریا بستر سمیٹا اور واپس جا پہاڑوں پر بسا۔ بعد میں کئی دہائیوں تک وہ دھونی رمائے بیٹھا ہوتا اور سائل جھاڑ پھونک کے لئے اس کے پاس آتے۔ وہ چھو منتر سے ہی سب کے مسائل حل کر دیتا، اس کے کئی سیاسی چیلے سیاست کو خیر باد کہہ کر وہیں کے ہو رہے وہ اپنے گونگا گرو کی خدمت کرتے اور اس کے ماضی کے کارناموں کی کہانیاں سناتے۔ گونگا دور کو گزرے صدیاں بیت چکیں لیکن اب بھی اسلام آباد کے پاس کی پہاڑیوں میں آپ کو جہاں دھواں نظر آئے سمجھ لیجئے گا کہ یہ گونگا بادشاہ کی باقیات ہی ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The leader of Tehreek-e-Iqbal's main leader, Peer Afzal Qadri suddenly announced a big announcement
Previous Post تحریک لبیک کے مرکزی رہنما پیر افضل قادری نے اچانک بڑا اعلان کر دیا
Next Post ضلع مہمند کے رہائشیوں نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پورا ملک دنگ رہ گیا

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.