yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دنیا نیوز کو چھوڑنے کے بعد ہارون الرشید کا نئے میڈیا گروپ کے لیے پہلا انکشافات سے بھر پور کالم

MH Kazmi May 2, 2019 1 min read
After leaving World News Aaron Harrison's new media group is the first-ever-known column of columns
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) کوئی سننا چاہے تو سنے اور نہ سننا چاہے تو نہ سنے۔ پروردگار کا فرمان یہ ہے ’’ ولکم فی القصاص حیاۃ یا اولی الالباب‘‘زندگی میںحسن و خوبی کا تمام انحصار قصاص پر ہے ۔ جتنا جرم اتنی سزا ۔۔۔اور یہ فیصلہ حاکم نہیں ، قانون کرتاہے ، صرف عدالت! نامور کالم نگار ہارون الرشید اپنے ایک کالم (روزنامہ 92 نیوز) میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ احتساب اور استحکام کا حصول ۔ دو چیزیں ہیں ، جن کے درمیان ہم معلق ہیں ۔ لکھنے اور سوچنے والے حیران کہ محاسبہ جاری رکھتے ہوئے ، قرار اور ٹھہرائو کیسے حاصل کیا جائے۔ تباہ کن معاشی صورتِ حال اور بڑھتی ہوئی ابتری سے جو بچا لے ۔ بھارتی یلغار اور امریکی ناراضی کے ہنگام ، جو شورش پسندوں کی پشت پناہی پر تلے ہیں ، ان چیلنجز کا سامنا کیا جائے۔ ایک آدھ نہیں ، جن کی بہت سی پیچیدہ اور پریشان کن جہات ہیں ۔ ایک طرف وہ لوگ ہیں ، عشروں تک دونوں ہاتھوں سے جو ملک کو لوٹتے رہے ۔ اس بے دردی کے ساتھ ، جیسے کہ مالِ غنیمت سمیٹتے ہوں۔ پھر دوسروں سے شہ پانے والے گروہ ہیں ، ہدف جن کا قومی سلامتی ہے ۔ ہر کہیں کارفرما اور ہر کہیں گھسے ہوئے ، امریکہ نواز ہیں ۔ چین کا ہرچند نام نہیں لیتے ۔ براہِ راست سی پیک کی مخالفت نہیں کرتے۔مقصود لیکن وہی ہے کہ ملک کو مغرب کا مغبچہ بنا رکھا جائے۔ کئی طرح کے لوگ ہیں ۔ نشانہ سب کا پاک فوج ہے ۔ بدترین حالات میں ، جس نے ملک کو متحد رکھا ۔ غیر ملکی ایجنسیوں اور طاقتور خفیہ ایجنسیوں کی تائید کے باوجود کراچی کے مقتل میں جنہوں نے قانون کا علم لہرا دیا ۔ اس طرح لہرا یا کہ کل قاتلوں اور کارندوں کے گیت گانے والے آج ان کا نام تک نہیں لے سکتے۔یہ صرف چند برس پہلے کی بات ہے ، بلوچستان کے بعض قصبوں میں پاکستانی پرچم لہرایا نہ جا سکتا تھا ۔ ڈیرہ بگٹی اور آس پاس کے علاقو ں سے بھتہ وصول کیا جاتا۔ عشروں بلکہ صدیوں سے آباد چلے آتے پنجابی، سرائیکی اور اردو بولنے والے بے دردی سے مار ڈالے جاتے ۔ قبائلی پٹی میں ایسے علاقے بھی تھے، گھر گھر جہاں خودکش جیکٹیں بنائی جاتیں۔ دکانوں پہ فروخت کے لیے لٹکادی جاتیں ۔ اس طرح کی عبارتیں ،ان پر لکھی ہوتیں ’’تیس آدمیوں کی ہلاکت کے لیے کافی ہے ‘‘ ’’ستّر افراد کو قتل کرنے کے لیے ‘‘ ایک عشرہ ہی بیتا ہے کہ ہر ہفتے تین سے پانچ بڑے دھماکے ہوا کرتے۔ ملک بھر کا میڈیا الطاف حسین کا یرغمال تھا۔ ایک چھوٹا سا جلسہ کرنا ہوتا تو تین تین دن تک چیخ و پکار جاری رہتی۔ ایم کیو ایم کے خلاف لکھنے والوں کو جان کا خوف لاحق رہتا، کم از کم کردار کشی کا۔ محمد صلاح الدین ایسے دلاور دن دیہاڑے خون میں نہلا دیے گئے۔ ہمدرد ایسے ادارے کے بانی ، ایک نیا جہاں تخلیق کرنے والے حکیم سعید کو شہید کر دیا گیا کہ غنڈوں کے سامنے سربسجود نہ ہوئے۔ سبھی کو معلوم تھا کہ قاتل کون ہیں مگر کوئی ان پہ ہاتھ نہ ڈال سکتا۔ وہ گویا تاریکی سے پھوٹتے اور تاریکی میں کھو جاتے ۔ فوج پر حملہ آور ہونے کے لیے علی الاعلان الطاف حسین اسلحہ خریدنے اور فائرنگ کی مشق کرنے کے اعلانا ت جاری فرماتے۔ ہم ایک کم حافظہ قوم ہیں ۔ کس رسان سے ہم بھول گئے کہ کیسے کیسے لکھنے اور بولنے والے دبک کر بیٹھ گئے تھے ۔ ایسے فیاض بھی تھے، جو ان کے لیے دلائل تراشنے کی جسارت کرتے ۔ کون کون سے، کیسے کیسے دعوے کرنے والے لیڈر ہاتھ باندھے نائن زیرو جایا کرتے، حتیٰ کہ یومِ حساب آپہنچا۔ فوج نے ملک کو بچا لیا کہ سول اداروں میں دم خم تھا ہی نہیں ۔ عزم ہی نہ تھا ، آہنگ اور منصوبہ کیا ہوتا۔ خدا کی پناہ ساٹھ ہزار بے گناہ شہری اور فوج کے چھ ہزار کڑیل جوان شہید ہوئے ۔ سب سے زیادہ کراچی میں ۔ پھر اللہ اور رسولؐ کے نام پر جہاد کا علم بلندکرنے والے پتھر دل ’’مجاہدوں ‘‘ کے ہاتھ سے ۔ مذہبی جماعتیں ، ان کی مذمت سے بھی گریزاں تھیں ۔کچھ تو داد بھی دیتے ، تحسین بھی فرمادیتے۔ چیلنج آج بھی باقی ہے ۔ لوٹ مار کرنے والے محفوظ ہیں ، غیر ملکیوں کے لیے کام کرنے والے آزاد۔ دستور اور آئین کی خلاف ورزی کرنے، قومی محافظوں پہ دشنام طرازی کرنے والے بھی ۔ ذہنوں میں آج بھی کنفیوژن ہے ۔ غیر اہم کو اہم اور اہم کو غیر اہم بنانے پر تلے ہوئے ۔ سمت نا آشنا اور تعصبات کے طوفان میں بہتے ہوئے ۔ برسوں پہلے کے اس عمران خان کی طرح ، جنہوں نے طالبان کے لیے پشاور میں دفتر کھولنے کی تجویز پیش کی تھی ؛حتیٰ کہ خود ان کی حکومت وجود میں آئی۔ ان کی اپنی پارٹی قاتلوں کا نشانہ ہوئی۔ تمام خسارہ اور ساری گمراہی تجزیے کی خرابی سے جنم لیتی ہے ۔ اصل الاصول کو جب آپ بھلا دیتے ہیں ۔ اصول قانون کی بالاتری ہے ۔ اصول یہی ہے کہ مجرم کو سزا ملنی چاہئیے اورسب سے بڑھ کر طاقتور لوگوں کو ۔ خرابی کہاں ہے ، کنفیوژن کہاں کارفرما ہے ؟ خرابی وزیرِ اعظم کے اندازِ فکر میں ہے ۔ اوّل دن سے اس بات پر غور کرنے سے انہوں نے انکار کر دیا ہے کہ عدل اور قصاص کو انتقام کے احساس سے یکسر پاک ہونا چاہئیے ، حتمی اور مکمل طور پر ۔ بے شک ایک اعتبار سے مجرموں کو انجام تک پہنچانے کی ذمہ داری ان پر عائد ہے مگر جرم کے تعین اور سزا کا اختیار کس نے انہیں دیا ہے ؟ آئین تو یہ نہیں کہتا ۔ اللہ کی کتاب تو یہ نہیں کہتی ۔ تاریخ تو یہ نہیں کہتی ۔ عشروں تک امریکی معاشرے کو قتل و غارت سے ہم کنار کرنے والے قاتل ’’الکپون ‘‘ کا فیصلہ امریکی صد رنہیں ، عدالت نے کیا تھا۔ قتل کے شواہد مہیا نہ ہو سکے تو ٹیکس چوری میں پکڑا گیا اور عبرت انگیز انجام کو پہنچا۔ پوری قوت سے قانون کو بروئے کار آنا چاہئیے مگر شہادتوں کے ساتھ ، دلائل کے ساتھ ۔ ایک قابلِ اعتبار نظام میں ان لوگوں کے ذریعے، عام آدمی کو جن پر اعتبار ہو ۔ پولیس اور عدالتی نظام کو راست کرنے کے لیے جناب وزیرِ اعظم نے اب تک کیا کیا ؟ ناصر درانی سے انہوں نے چھٹکارا پایا اور انہیں لے کر آئے، اشارہ ء ابرو پر جو افسروں کا تقرر فرماتے رہے ۔ وہ افسر ، عامی کی تقدیر جن کے ہاتھ میں ہوتی ہے ۔ بے گناہوں پر جو کوڑے برساتے ہیں ۔ ایسے میں اگر حادثے نہ ہوں تو کیا ہو ؟ بے یقینی اور بے اعتباری نہ ہو تو کیا ہو ؟ اوّل دن وزیرِ اعظم کے بہترین ، لائق اور قابلِ اعتبار دوستوں نے ان سے کہہ دیا تھاکہ احتساب کا انہیں نام بھی لینا نہیں چاہئیے ۔ نیب ، ایف آئی اے اور عدالتوں پر چھوڑ دینا چاہئیے ۔ ممتاز ماہرین نے اس پر بھی انہیں مطلع کر دیا تھا کہ بیرونِ ملک چھپائے گئے اثاثے واپس لانا شہزاد اکبر ایسے شرفا کے بس کی بات نہیں ۔نفاذِ قانون کا جو تجربہ نہیں رکھتے ۔ یہ بھی کہ اعلیٰ عہدوں پر افسروں کا تقرر ان کی صوابدید ہے مگر ذاتی پسند اور نا پسند کی بنیاد پر نہیں ۔ کسی ایک گروہ کا تسلط نہیں ۔ افسوس کہ اس نصیحت پر آنجناب نے کان نہ دھرا۔رفتہ رفتہ اپنے بہترین دوستوں سے دور ہوتے گئے ۔ اگر سنا ہوتا ،اگر سمجھا ہوتا تو وہ بحران برپا نہ ہوتا، جس سے آج وہ دوچار ہیں ۔ لب سیے رکھتے ، احتساب کو اگر اداروں پہ چھوڑ دیتے۔ الزامات او رجوابی الزامات کا اگر ایسا تند طوفان نہ ہوتا تو آج وہ اپوزیشن سے تعلقاتِ کار کے قابل ہوتے ۔ اپوزیشن کتنی ہی بری سہی مگر اس کا انسداد نعروں سے نہیں ہو سکتا۔ عوامیِغیظ و غضب سے نہیں بلکہ خالص اور کھرے عدل سے ۔ کوئی سننا چاہے تو سنے اور نہ سننا چاہے تو نہ سنے۔ پروردگار کا فرمان یہ ہے ’’ ولکم فی القصاص حیاۃ یا اولی الالباب‘‘زندگی میںحسن و خوبی کا تمام انحصار قصاص پر ہے ۔ جتنا جرم اتنی سزا ۔۔۔اور یہ فیصلہ حاکم نہیں ، قانون کرتاہے ، صرف عدالت!

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The king who used to knead a virgin girl every night
Previous Post وہ بادشاہ جو ہر رات ایک کنواری لڑکی کا سر قلم کرتا تھا
Next Post عمران حکومت نے ایک کروڑ غریب پاکستانی خاندانوں کو دھماکہ خیز خوشخبری سنا دی ، بڑا اعلان
Imran Khan heard explosive gospel news of one million poor Pakistani families, declared big

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.