yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

رؤف کلاسرا کے سنگین انکشافات

MH Kazmi May 2, 2019 1 min read
Serious revelations of Rauf Klausra
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) جب یہ خبر پڑھی کہ ٹیلی فون کارڈز پر ٹیکس بحال کر دیا گیا ہے تو مجھے سینیٹ کمیٹی برائے فنانس کا وہ اجلاس یاد آیا جس میں ایف بی آر نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں کچھ پتہ نہیں کمپنیاں کتنا ٹیکس اکٹھا کر رہی ہیں اور حکومت کو کتنا دیا جا رہا ہے۔ نامور کالم نگار رؤف کلاسرا اپنے ایک کالم (روزنامہ دنیا ) میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سے پہلے گیس چارجز کے نام پر چار سو باون ارب روپے کے ٹیکس عوام سے اکٹھے کرنے کے بعد کمپنیاں ٹیکس جمع کرانے سے انکاری ہو گئی تھیں۔ حکومت ان سے یہ ڈیل کر رہی تھی چلیں آپ دو سو ارب دے دیں باقی ڈھائی سو ارب روپے آپ خود رکھ لیں۔ اب خبر آئی ہے کہ حکومت دو سو ارب روپے اکٹھے کرنے کے لیے سکوک بانڈز جاری کرے گی اور اس کے لیے تگڑا سود ادا کرے گی۔ اندازہ کریں کہ وہ ٹیکس جو عوام دے چکے ہیں وہ خود کھا کر یہ کمپنیاں اب ڈکار بھی نہیں لے رہیں اور حکومت قرضہ لے گی۔ میں حیرانی سے بیٹھا سنتا رہا۔ اس سے بہتر ملک اور کیا ہو گا جہاں سرمایہ کار جو چاہے لوگوں کی جیبوں سے نکال لے اور وہ ٹیکس بھی حکومت کو ادا نہ کرے جو وہ پہلے ہی لوگوں سے لے چکا ہے۔ کسی قابل اعتماد دوست نے ایک دفعہ ایک واقعہ سنایا تھا۔شہباز شریف خیبر پختون خوا حکومت سے ایک نیک نام ڈی ایم جی افسر ڈاکٹر راحیل صدیقی کی یہ شرط مان کر پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر لائے تھے کہ وہ ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔ اگرچہ شہباز شریف کے لیے یہ مشکل کام تھا کہ وہ ہر کام میں مداخلت نہ کریں کیونکہ ان کا ماڈل اسی بات پر ہی کھڑا تھا کہ اگر شہباز شریف نہ ہو تو شاید لوگ سانس بھی نہ لے سکیں۔ خیر ڈاکٹر راحیل صدیقی لاہور آ گئے۔ کام شروع کیا تو پتہ چلا‘ دو بڑی ٹیلی کام کمپنیاں ریونیو پورا ادا نہیںکر رہیں۔ انہوں نے اجلاس بلایا اور ان کمپنیوں کے مقامی عہدے داروں کو بلا کر کہا گیا کہ وہ انہیں ریکارڈ فراہم کریں کہ انہوں نے کتنی کالیں کی تھیں‘ اور ان پر کتنا ریونیو اور ٹیکس انہوں نے لوگوں سے وصول کیا تھا اور کتنا جمع کرایا تھا۔ ایک کمپنی راضی ہو گئی لیکن دوسری کمپنی والوں نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔ جب پہلی کو پتہ چلا کہ دوسری کمپنی اپنا ریکارڈ نہیں دے رہی تو وہ بھی مکر گئی۔ اس پر ڈاکٹر راحیل صدیقی نے دبنگ قدم اٹھاتے ہوئے اس کمپنی کا لاہور میں واقع دفتر سیل کر دیا۔ اس پر ہر طرف شور مچ گیا۔ لیکن اس کمپنی نے میڈیا پر یہ خبر نشر نہیں ہونے دی اور بلیک آئوٹ کرا دیا۔ اتنی دیر میں ڈاکٹر صدیقی کو نواز شریف کی کابینہ کی ایک اہم وفاقی وزیر‘ جس کے اس کمپنی میں کچھ مفادات تھے‘ کا فون آیا: یہ کیا کر دیا ہے آپ نے‘ یہ فارن سرمایہ کار ہیں‘ بھاگ جائیں گے۔ اس خاتون وزیر کا خاوند بھی اس کمپنی میں کام کرتا رہا تھا۔فنانس منسٹری کے افسران کے بھی فون آنا شروع ہو گئے۔ ڈاکٹر راحیل صدیقی ڈٹے رہے۔ کمپنی نے ہفتہ کے روز عدالت سے حکم لے لیا کہ دفتر کھول دیں۔ ریونیو اتھارٹی نے کہا: وہ سوموار کو نوٹس وصول کرے گی۔ اب کمپنی کے لیے مسئلہ کھڑا ہو گیا کہ دو دن مزید بند رہے گا۔ ڈاکٹر راحیل صدیقی نے کہا: جب وہ نوٹس آئے گا تو وہ اسے اپنے لاء ڈویژن کو بھیجیں گے کہ وہ اپنی رائے دیں۔ اب کمپنی کے لیے مشکل تھا کہ ہیڈ آفس پورا ہفتہ بند رہے۔ بلیک آئوٹ کے باوجود ایک انگریزی اخبار میں ایک چھوٹی سی خبر چھپ گئی اور بیرون ملک اس کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں پڑھی گئی۔ وہاں شور مچ گیا کہ ہماری کمپنی پاکستان میں اربوں روپے کما رہی ہے لیکن وہ وہاں مقامی ٹیکس نہیں دے رہی۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ فوری طور پر اپنا اعلیٰ افسر بھیجا کہ جا کر دیکھو کیا ہو رہا ہے۔ جب وہ سب ڈاکٹر راحیل صدیقی کو ملے۔ انہوں نے وہی بات سامنے رکھ دی تو پتہ چلا کہ بیرون ملک ہیڈ آفس کے علم میں نہیں تھا‘ جبکہ پاکستانی افسران کہنے لگے کہ وہ زیادہ ریونیو دینے کو تیار ہیں لیکن وہ ریکارڈ نہیں دیں گے۔ اس طرح بیرون ملک سے آنے والے اس افسر کی مداخلت پر معاملات درست ہوئے اور یوں انہوں نے وہ ٹیکس دیا جو وہ لوگوں سے اکٹھا کر چکے تھے۔ چند ماہ بعد پاکستان میں پوری ٹیم تبدیل کر دی گئی کہ آپ لوگ مقامی ٹیکس کیوں ادا نہیں کر رہے تھے اور کمپنی کے لیے آپ لوگ بدنامی کا سبب بنے۔ ایک دن ڈاکٹر راحیل صدیقی کو پتہ چلا کہ لاہور شہر میں بیوٹی پارلر والے ٹیکس چوری کر رہے ہیں۔ دلہنوں سے میک اپ کے نام پر لاکھوں لینے والے ٹیکس نہیں دے رہے تھے۔ شام کو بڑے بڑے پارلرز کو سیل کر دیا گیا۔ ساتھ ہی میڈیا میں خبریں چلنا شروع ہو گئیں کہ شہر کے اہم پارلر بند ہو گئے ہیں کیونکہ وہ ٹیکس نہیں دے رہے تھے۔ تھوڑی دیر گزری ہو گی کہ ڈاکٹر راحیل صدیقی کو ایک نمبر سے فون آیا ۔ پتہ چلا کہ وہ شہباز شریف کے تیسرے گھر سے تھا۔ ڈاکٹر راحیل صدیقی کو کہا گیا: فوری طور پر فلاں بیوٹی پارلر کھول دیں۔ اب راحیل صدیقی کے لیے بڑا مسئلہ پیدا ہو گیا کیونکہ وہ توقع نہیں کر رہے تھے گھر سے فون آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیکھتے ہیں کیا ہو سکتا ہے۔ فون بند ہوگیا۔ کچھ دیر بعد پھر فون آیا تو ڈاکٹر راحیل صدیقی نے بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ رابطہ نہیں ہورہا۔ وہ مسلسل ٹالنے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے۔ راحیل صدیقی کو یاد آیا کہ اس معاملے میں شہباز شریف نے پالیسی گائیڈ لائنز دی ہوئی تھیں کہ اگر گھر سے کسی کا سفارش کے لیے فون آئے تو کیا کرنا تھا۔ ڈاکٹر راحیل صدیقی نے شہباز شریف کے سٹاف افسر کو فون کرنے شروع کر دیے۔ جواب نہ ملا۔ ایک طرف بیگم صاحبہ مسلسل فون پر فون کر رہی تھیں کہ پارلر کیوں نہیں کھولا‘ تو دوسری طرف شہباز شریف کا سٹاف افسر فون نہیں اٹھا رہا تھا۔ ڈاکٹر راحیل صدیقی پھنس گئے تھے کیونکہ وہ یہ افورڈ نہیں کر سکتے تھے کہ جس پارلر کو انہوں نے کچھ دیر پہلے سیل کیا تھا اور پورے چینلز پر خبریں چل گئی تھیں‘ وہ اب انہی کے تالے کھول دیں اور پھر ٹی وی پر خبریں چلیں ریونیو اتھارٹی ڈر گئی ہے۔ جب دوبارہ فون آیا تو ڈاکٹر راحیل صدیقی نے محترمہ کو بتایا کہ مسئلہ بن جائے گا‘ لیکن وہ بضد تھیں کہ فوراً تالے کھولے جائیں جبکہ ڈاکٹر صدیقی کی یہ کوشش تھی اس وقت تک ٹالا جائے جب تک ان کا رابطہ شہباز شریف کے سٹاف افسر سے نہیں ہو جاتا۔ڈاکٹر صدیقی اب پھنس گئے تھے۔ ایک طرف ان کی ڈیوٹی تھی تو دوسری طرف ان کا مزاج تھا اور وہ اس معاملے میں بات سننے کو تیار نہ تھے۔ انہیں پتہ تھا اگر ایک کا کھول دیا تو پھر سب کے تالے کھولنے پڑیں گے۔ خیر کافی دیر بعد شہباز شریف کے سٹاف افسر کا فون آیا‘ جب اسے یہ میسج بھیجا گیا کہ بہت ارجنٹ معاملہ ہے۔ ڈاکٹر راحیل صدیقی نے بتایا: جناب یہ معاملہ ہے۔ اب ان پر شہباز شریف کے تیسرے گھر سے دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ ان کے پسندیدہ پارلرکوفوراً کھول دیا جائے۔ ڈاکٹر صدیقی نے کہا: اگر ایک کو کھولنا ہے تو پھر وہ سب کو کھول دیں گے۔ پھر کر لیں اکٹھا ٹیکس۔ سٹاف افسر نے کہا کہ وہ ابھی واپس کال کرتے ہیں۔ تھوڑی دیر بعد فون آیا اور صدیقی صاحب سے پوچھا گیا: بیگم صاحبہ نے بدتمیزی تو نہیں کی تھی یا جواباً ان کے ساتھ بدتمیزی تو نہیں کی گئی تھی۔ یہ بات افسران کو بتا دی گئی تھی کہ شہباز شریف کے گھر سے فون آئے اور افسران کام نہیں کر سکتے تو بالکل نہ کریں‘ لیکن تہذیب سے انکار کیا جائے۔ اسی طرح شہباز شریف صاحب نے گھر بھی بتایا ہوا تھا کہ آپ لوگ میرے علم میں لائے بغیر فون کریں گے تو تہذیب سے فون ہوگا۔ ڈاکٹر راحیل صدیقی نے سٹاف افسر کو بتایا کہ محترمہ نے بدتمیزی نہیں کی لیکن اصرار بڑھتا جارہا ہے۔ اس پر ڈاکٹر صدیقی کو کہا گیا: آپ وہی کریں جو آپ کو کرنا چاہیے اور فون بند ہو گیا۔ اور پھر وہی پارلر اس وقت کھلا جب اس پارلر نے ٹیکس جمع کرایا۔ اتنی سی دیر لگتی ہے یہ سب ٹیکس اکٹھے کرنے میں اگر آپ اپنے افسران کو کچھ اعتماد دیں اور ساتھ میں کمپنیوں کی بدمعاشی اور بلیک میلنگ کے آگے جھکنے سے انکاری ہو جائیں لیکن سوال یہ ہے ڈاکٹر صدیقی جیسے کتنے افسران اپنی نوکریاں دائو پر لگا سکتے ہیں؟

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The sin that we do not consider sin in the relation of our wife
Previous Post میاں بیوی کے تعلقات میں وہ گناہ جسے ہم گناہ نہیں سمجھتے
Next Post ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے دو دن بعد سلیم صافی کی انکشافات سے بھر پور ایک سلگتی ہوئی تحریر
Two days after the DG ISPR press conference, Salim Safi wrote a recurring statement of disclosures.

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.