yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر نے اپنی ڈائری کے اوراق قوم کے سامنے رکھ دیے

MH Kazmi May 1, 2019 1 min read
The retired officer of the Pak Army put his diary in front of the oppressed nation
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) اصل جنگ ہو رہی ہو تو اول تو غسل خانے کی حاجت نہیں ہوتی اور اگر ہو بھی تو غیر منصوبہ جاتی  ہوتی ہے۔ میری ہدائت ہے کہ مشقی ایریا میں غسل خانہ ساتھ لئے پھرنا ایک ایکسٹرا لوڈ ہے، اس سے گریز کیا جائے بس جہاں ضرورت پیش آئے، پاک فوج کے اعلیٰ ریٹائرڈ افسر اور نامور کالم نگار لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام جیلانی خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اِدھر اُدھر دیکھئے،ذرا مجمع سے دور نکل جایئے اور کوئی موزوں جگہ تلاش کرکے فوراً اپنے آپ کو ہل ڈاؤن (Hull Down) پوزیشن میں لا کر معاملہ صاف کر دیجئے۔(ٹینک وار فیئر کی اصطلاح میں ہل ڈاؤن پوزیشن وہ ہے کہ جب ٹینک کی مین گن زمین کی طرف نیچے کی جاتی ہے)…… جنرل صاحب کی ہدایت میں ”گن“ سے کیا مراد تھی اور ہل ڈاؤن والا پوز کیا نقشہ سامنے لاتا ہے اس کی وضاحت کی چنداں ضرورت نہیں۔ 12نومبر 1978ء آج عیدالاضحی ہے۔ پاک پتن میں ہوں۔ دو دن کی چھٹی لی ہے۔ عیدگاہ میں نماز پڑھی اور قربانی دی۔ والدین کی خدمت میں سلام کے لئے حاضری دی اور شام تک وہیں رہے۔ واپس گھر آئے تو چار یار انتظار میں تھے۔ ہمیں سال میں دو دن ”جواء“ کھیلنے کی اجازت ہوتی ہے۔ ایک دن عیدالفطر کا اور دوسرا عیدالاضحی کا…… پہلے ڈبل رمّی کا دور چلتا ہے اور آخر میں فلاش کی باری آتی ہے۔ میرا ٹریک ریکارڈ بڑا ”شاندار“ ہے۔ رمّی پر ایک آنہ فی پوائنٹ لگتا ہے اور دو گھنٹے میں میری جیب بھر جاتی ہے۔پھر محفل کچھ دیر کو برخاست ہوتی ہے۔ دوست احباب گھر جاتے ہیں اور ازسرِ نو جیب بھاری کرکے لاتے ہیں اور فلاش کا دور شروع ہو جاتا ہے۔ شائد یہ بھی اتفاق ہے کہ آخر صبح کے تین بجے جب محفل برخاست ہوتی ہے تو میری جیب اور بھر جاتی ہے اور دوست احباب منہ بسور کر رخصت ہو جاتے ہیں۔ محبوب اور فرید (برادرانِ نسبتی) بھی تہی دامن ہو کر واپس چلے جاتے ہیں۔ صبح ہوتی ہے تو اپنی بہن سے کہتے ہیں: ”بھائی جان نے رات ہمارے ساتھ بڑا ہاتھ کر دیا۔…… ساری عیدی ہتھیالی۔ باجی! کچھ کریں“……اس کے بعد میرا اور اہلیہ کا مکالمہ ہوتا ہے:”جیلانی صاحب! اس دفعہ پھر آپ نے میرے بھائیوں سے عیدی چھین لی ہے“۔”لاحول ولا قوہ…… اول تو میرے اپنے بھائیوں کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوا ہے۔ ان کا نام کیوں نہیں لیتیں؟آپ کے بھائیوں کو کس نے کہا تھا کہ کھیلو اور ہارو“”چلو اگر بچوں نے غلطی کر ہی لی ہے تو آپ کو کچھ خیال کرنا چاہیے۔ وَرے دن کا وَرے دن ہے اور آپ نے ان سے یہ سلوک کیا ہے؟…… واپس کریں ان کے پیسے!“”یہ بچے ہیں کیا؟…… میرے جتنے ہیں۔ کئی بار میری جیب بھی خالی ہوئی لیکن فلاش میں ہار جیت تو ہوتی ہے“”لیکن آپ تو ہر عید بقر عید پر ان کو خالی کر دیتے ہیں۔ جلدی کریں۔ میں نے ناشتہ ان کے سامنے رکھا تھا تو وہ کہتے ہیں کہ جب تک بھائی جیلانی ہمارے پیسے واپس نہیں کریں گے، ہم ناشتہ نہیں کریں گے۔“اس کے بعد مجھے ہتھیار ڈالنا پڑتے ہیں!13نومبر 1978ء آج شام پاک پتن سے لالہ موسیٰ پہنچا ہوں۔صبح دفتر حاضری ہے۔ بچے کچھ روز بعد آئیں گے۔ 14نومبر 1978ء صبح 7بجے لالہ موسیٰ سے کھاریاں کے لئے روانہ ہوا۔ رم جھم ہو رہی تھی۔ جونہی ریلوے کراسنگ پار کی، زور دار بارش شروع ہو گئی۔ یہ عجیب منظر ہے۔ لالہ موسیٰ میں بوندا باندی ہوتی ہے لیکن کھاریاں جاتے ہوئے جونہی ریل کا پھاٹک آتا ہے موسلا دھار مینہ برسنا شروع ہو جاتا ہے۔ ایک دو گز کا فرق ہوتو ہو، زیادہ نہیں۔ یہ یہاں کا ایک عجیب موسمی Phenominonہے…… ذرا آگے بڑھے تو دو سٹاروں والی ٹیوٹا جیب پر نظر پڑی جو GT روڈ کے شولڈز پر کھڑی تھی۔ اس کا ہُڈ (Hood) اترا ہوا تھا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ جنرل شاہ رفیع عالم GOC 6آرمرڈ ڈویژن اپنی جیپ کا ایک پنکچر شدہ ٹائر بدل رہے ہیں۔ مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔ عید کے دن تھے اور سڑک پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی۔ میں نے جیپ روک لی اور جنرل صاحب کو سلیوٹ کرنے کے بعد کہا: Sir` Kindly allow me to help.……جنرل صاحب نے جواب دیا: No, No, Jilani carry on. میں یہ سن کر کچھ دیر کو رکا تو جنرل صاحب نے دوبارہ ہاتھ کا اشارہ کیا کہ جاؤ، میرے لئے مت رکو۔ دفتر میں آیا تو MTجے سی او کو بلایا اور پوچھا: ”صوبیدار صاحب! کیا GOC کی جیب میں جیک وغیرہ نہیں رکھا ہوتا…… وہ GT روڈ پر جیپ کو خود اٹھا کر ٹائر تبدیل کرا رہے تھے؟“ ”جیک تو تھا۔ شائد جام ہو گیا ہو گا!“صوبیدار صاحب نے جواب دیا۔ 30اپریل 1980ء آج بریگیڈیئر (جیم) کے پاس بیٹھا تھا کہ گفتگو کا رخ سیاست کی طرف مڑ گیا۔ وہ اپنی بِپتا بیان کر رہے تھے کہ: ”مارشل لائی دور میں بعض دفعہ ذہنی کوفت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ میں خود فلاں علاقے کا سب مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر (SMLA) ہوں لیکن بعض احکامات نہ چاہتے ہوئے بھی ماننے پڑتے ہیں“۔میرے ساتھ بریگیڈیئر صاحب کی گپ شپ کافی فری ہوتی ہے۔ وہ میری اس عادت کو پسند کرتے ہیں کہ میں اول تو ان معاملات میں زبان بند رکھتا ہوں اور کچھ کہتا بھی ہوں تو تجزیہ بڑا متوازن رکھتا ہوں …… اس کے بعد اِدھر اُدھر کی باتیں ہوتی رہیں۔ پھر مولوی مشتاق کے کردار پر بحث ہونے لگی۔ بریگیڈیئر صاحب نے بتایا کہ مولوی مشتاق ”برعکس نہند نامِ زنگی کافور“ کے مصداق ہرگز مولوی نہیں۔ زیڈ اے بھٹو کے دور میں انہوں نے ایک Keep رکھی ہوئی تھی۔ جنرل گل حسن کی طرح نامِ خدا کنوارے تھے اور جب ZAB کیس میں ان پر یہ الزام لگا کہ وہ تو خود ایک عدد Keep کے Keeper ہیں تو انہوں نے جھٹ ایک عدد نکاح نامہ بطور شہادت پیش کر دیا کہ موصوفہ میری باقاعدہ منکوحہ اہلیہ ہے۔ واعظاں کیں جلوہ بر محراب و منبر می کنند ۔۔ آنکہ در خلوت روند، آں کارِ دیگر می کنند ۔۔ پھر ذکر مولانا مفتی محمود تک آ گیا۔ کہنے لگے مولوی مشتاق صاحب کا گھر جو لاہور میں زیرِ تعمیر ہے وہ قابلِ دید بھی۔ اور ایک جج کی جو مالی حیثیت ہوتی ہے اس کے حساب سے تو وہ ساری عمر کی کمائی میں کوئی کوارٹر بھی نہیں بنا سکتا۔ پھر چودھری ظہور الٰہی اور مولوی مشتاق کے ہم نوالہ و ہم پیالہ ہونے کا قصہ چھڑا اور ناقابلِ یقین راز ہائے سربستہ بے نقاب ہوئے۔ مجید فاروقی کے ہاتھوں چودھری ظہور کی شکست ایک تاریخی واقعہ تھا۔ لیکن رِٹ ہوئی تو تاحال تاریخ نہیں نکلی۔ اس طرح گورنر پنجاب صادق قریشی اور جنرل گل حسن کا یارانہ مشہور تھا۔ صادق قریشی پر کوئی مقدمہ بنا تو اس نے گل حسن کو اپروچ کیا۔ گل نے مولوی مشتاق کو فون کیا: ”اوے مولوی! صادق قریشی کا بال بھی بیکا نہیں ہونا چاہیے“…… اور اب تک وہ لوگ محفوظ و مامون ہیں۔ اس طرح جج صاحبان کی تقرریوں کا ذکر وغیرہ ہوتا رہا کہ وہ کس طرح ریگولیٹ کی جاتی ہیں اور میں سوچتا رہا: رموزِ مملکتِ خویش خسرواں د انند۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The blind educational firing in the famous educational institution, reports of big casualties
Previous Post مشہور تعلیمی ادارے میں اندھا دھند فائرنگ، بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
Next Post وہی عورت کا چکر
The same woman's affair

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.