yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

خود کو ابھی سے بدل لیجیے

MH Kazmi April 28, 2019 1 min read
Share this:

خود کو ابھی سے بدل لیجیے
Time to Change yourself.

ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم کی کتاب کامیاب زندگی سے انتخاب مسکان رومی اسلام آباد پاکستان۔

change-yourself-now-its-the-time-abstract-from-dr-muhammad-azam-raza-tabbassums-book-successful-life
ہمارے ایک دوست نے جو ماڈرنزم کا شکار تھے انہوں نےفیس بک پر ایک واقعہ شٸیر کیا کہ وہ پچھلے سوموار کو ایک جنازہ پڑھنے گۓ امام صاحب جنہوں نے جنازہ پڑھانا تھا اچانک سے ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے نہ پہنچ سکے ۔اب میت سامنے پڑی ہے اور لوگ ایک دوسرے کا منہ تک رہے ہیں ہر شخص کے چہرے پرپریشانی کے ساتھ ساتھ سوال تھا کہ اب کیا کیا جاۓ ۔ آخر ان صاحب نے اس کا حل نکالا اور فورا سے پہلے مرحوم کے بیٹے سے کہا امام صاحب ہوں یا نہ ہوں یہ الگ بات ہے مگر جنازہ پڑھانے کا پہلا حق اولاد کاہے تو آپ اکلوتے بیٹے ہیں آپ ہی اس حق کو ادا کیجیے ۔ ادھر ان صاحب نے یہ بات کی ادھر اس بچے کی پیشانی پر شرمندگی سے پسینہ آگیا اور اس نے بنا توقف سر جھکاۓ بول دیا کہ مجھے جنازے کی دعا صحیح سے نہیں آتی۔ اس جواب کو سن کر میں نے سوچا کہ کوٸی اور حامی بھرے گا مگر یہاں سب ہی ایک دوسرے سے نظریں چرا رہے تھے ۔ کسی شخص کو دوسرے سے پوچھنے کی جرات نہ ہوسکی کہ آپ کو جنازے کی دعا صحیح آتی ہے یا نہیں ۔کیا آپ معیاری جنازہ پڑھا سکو گے کیا آپ میت کے حقوق ادا کر سکو کے ۔بہر حال کیا ہوا خدا جانے مگر شاید جنازے میں موجود کسی بھی شخص کو دعا نہیں آتی تھی یا اپنی یاد کی دعاوں پریقین اور اعتماد نہ تھا دراصل یہ اس مرحوم کا جنازہ نہیں بلکہ ہم سب کے ایمان کاجنازہ تھا ۔ دنیا داری کی دوڑ دھوپ میں آگے نکلنے اورسٹیٹس اور سٹینڈرڈ کی باتیں کرنےوالے اپنے خدا کے معاملے میں اس قدر کھوکھلے ہو چکے ہیں کہ انہیں زندہ کے تو دور مردہ کے حقوق کا بھی خیال نہیں ۔ کلاس روم میں اسلامیات کا سبق پڑھتے ہوۓ ہنس کر یا شرما کر آیات چھوڑ دینے والی قوم اور ترجمہ پر اکتفا کرنے والی مسلمان قوم کیا خاک اسلام کا علم بلند کرے گی ۔جس قوم کو باپ کے جنازے پر جاٸیداد تقسیم کرنے کی فکر کھاٸی جا رہی ہو اس نے دنیا پر کب حکومت کرنی ہے یہ ایک حسین خواب کے سوا کچھ نہیں ۔ وقت ابھی گیا نہیں والدین کو بدلنا ہو گا خود کو ۔اپنی اولاد کو ۔ جدت کے نام پر مذہب سے دوری پیدا ہو گٸی تو کل آپ ہی کی لاش لا وارث پڑی ہو گی ۔ اپنی اولاد کو دنیا کی دولت دو یا نہ دو اسلام کی دولت ضرور دو ۔ تہذیب اور حیا کی دولت ضرور دو ۔ اگر آپ کا بچہ انگلش میں بات کر سکتا ہے تو اسے نماز کی عربی پہلے آنے چاہیے اسے قرآن سے دلیل دینا پہلے آنا چاہیے ۔ خود کو بدلیے ۔انگلش خواب سے باہر نکلیے ۔زندگی کے بلیک اینڈ واٸٹ کو اچھے سے تسلیم کیجیے ۔ بار بار نہ ملنے والی یہ زندگی اکر ادھوری خواہشات کی تکمیل کرتے کرتے گزر گٸی تو آخری سانس پر حقیقت عیاں ہو گی تب کچھ نہیں کر پاو گے ۔ میرا دوست اس کے بعد اس بات کو مان گیا کہ سر تبسم جوکہتے ہیں اسلام چودہ سو سال پہلے بھی ماڈرن تھا آج بھی ماڈرن ہے جب جراثیم نامی کوٸی چیز نہ تھی اسلام نے تب بھی پانی پینے کے وہ آداب سکھاۓ جن کے بارے آج ساٸنس کہہ رہی ہے کہ ان پر عمل کرنے سے ہارٹ اٹیک نہیں آتا ۔ اسلام نے چودہ سو سال پہلے ہی ایسی ورزش خوراک ۔سونے جاگنے کی روٹین متعارف کرواٸی جو ڈاکٹرز آج بتا رہے ہیں۔ اسلام چودہ سو سال پہلے انسانی زندگی کے معیار کو بلند کرنے کی بات کر رہا ہے جو علوم جدیدہ آج کر رہے ہیں ۔ ارسطو افلاطون آج اس دنیا میں ہوتے تو میرا یقین کہتا ہے وہ قرآن و حدیث کے سب سے بڑے فالور ہوتے کیونکہ وہ زندگی کو حقیقت کی آنکھ سے دیکھتے تھے آج بھی مغرب میں جن لوگوں تک اسلام کی اصل تصویر پہنچ رہی ہے وہ اسلام کو فورا قبول کر رہے ہیں اور ادھر ہماری نٸی نسل ہے جو میڈیا کی یلغار سے متاثر ہو رہی ہے ۔اس قدر کے اسلامی تعلیمات کو فرسودہ یا مولوی کہہ کر ان سے دور ہونا چاہ رہی ہے جب اسلام پر تنقید نہیں بن پاتی تو عبادات اور مولوی سے شروع ہو کرمسجد اور مدرسہ کو برا کہا جانے لگتا ہے ۔ مغرب اس وقت دو انداز میں کام کر رہا ہے ایک تو اسلام کی اصل صورت مسخ کر کے اپنے مغرب والوں کو دیکھایا جایا اور دوسرا مسلمانوں کی نٸی نسل کو تباہ و برباد کیا جاۓ اور ان کو ان کے دین سے دور کیا جاۓ ۔ اس کے لیے وہ اپنی ہر ممکنہ کوششوں میں مصروف عمل ہیں ۔انہیں کس قدر کامیابی مل رہی ہے یہ آپ اور میں جانتے ہیں ۔ اس لیے ابھی بھی وقت ہے خود کو بدل لیجیے ۔ اسلام کے حصار میں واپس آ جاٸیے ۔ اللہ پھر سے ہمیں بو علی سینا ۔ البیرونی ۔ ابن الہیثم اور فارابی عنایت کرے گا اللہ پھر سے ہمیں محمد بن قاسم اور نور الدین زنگی دے گا۔ اسلام اعلی نظریات پر مشتمل دنیا کا وہ واحد دین ہے جو مکمل ضابطہ حیات ہے آپ مسلمان ہیں شکر ادا کیجیے اور اسے اچھے سے جانیے اور سیکھیے ۔جزاك اللهُ‎

 

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
if, ppp, pmln, not, come, together, i have, another, way, says, fazal ur rahman
Previous Post جاؤ ٹھیک ہے: تم نےاکٹھے نہیں ہونا تومت ہو ،حکومت گرانے کیلئے ایک اورطاقت میرے ساتھ ہے ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان جلال میں آگئے ، اپوزیشن جماعتوں کو بڑا پیغام بھجوا دیا
Next Post رسول اللہ ﷺ کا ایک دوست، یمن کے شہر قرن کے کوچے میں درویش عشق و مستی، کعبہ محبت
a, pious, man, in, Yemen, who, dont, get, angry,to, be, throw, stone, at, him, dr. raza tabbasum

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.