counter easy hit

‘مداح نے پاکستانی اداکارہ کی ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) اداکاروں کے مداح ان کیلئے اپنی محبت کے اظہار کیلئے کچھ نہ کچھ کرتے ہی رہتے ہیں، کوئی اپنے پسندیدہ اداکار کا ٹیٹو اپنے جسم پر گدواتا ہے تو کوئی اپنے پسندیدہ اداکار کا پورٹریٹ بنادیتا ہے لیکن ماہرہ خان کی ایک خاتون مداح نے اداکارہ کا ایک مختلف روپ پیش کیا ہے۔خود کو ماہرہ خان کا مداح کہنے والی خاتون مداح نے ٹوئٹر پر ایک تھریڈ بنایا ہے جس میں اس نے اداکارہ کو بطور مٹھائی پیش کیا ہے۔اس تھریڈ میں ماہرہ خان کا مختلف مٹھائیوں کے ساتھ موازنہ کیا گیا ہے۔یعنی اگر ماہرہ خان نے سرخ کپڑے پہنے ہیں تو اس کے ساتھ جلیبی کی تصویر دی گئی ہے۔اسی طرح ماہرہ خان کا موازنہ مختلف مٹھائیوں کے ساتھ کیا گیا ہے۔اہرہ خان کا مختلف روپ پیش کرنے پر بعض مداحوں کی جانب سے تنقید سامنے آئی تو تخلیق کار نے وضاحت کی کہ وہ خود بھی ماہرہ کی بہت بڑی مداح ہیں ۔ ’ میں ماہرہ خان کی اتنی بڑی مداح ہوں کہ اگر وہ کسی بوتل میں تھوک دیں تو میں وہ بوتل سنبھال کر اپنے آباﺅ اجداد کی راکھ والے برتنوں کے ساتھ رکھ دوں‘۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website