counter easy hit

یہ 3 وزراء کرپشن میں ملوث ہیں ۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عمران خان کو اپنے 3 وزیروں کیخلاف کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ہیں ، وزیر اعظم جلال میں آگئے ، فوری ایکشن ،سخت حکم جاری کر دیا، وزیراعظم کو3 وفاقی و صوبائی وزراء کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول ہوئی، عمران خان نے فوراَ ایکشن لے لیا ہے۔ سول تحقیقاتی ادارے کو تحقیقات کی ہدایات جاری کر دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 وفاقی اور ایک صوبائی وزیر کے خلاف کرپشن اور اقرباپروری کی شکایات تھیں۔وزیراعظم عمران خان نے سول تحقیقاتی ادارے کو وزراء کے اکاؤنٹس چیک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ایک وفاقی وزیر پر ادارے کا چیئرمین مقرر کرنے کے لیے پیسے لینے کا الزام عائد ہے۔تحقیقاتی ادارے کو وزراء کے خلاف مکمل رپورٹ 15 دن کے اندر پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر آئی تھی کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی ہونے جارہی ہے لیکن وزیر اعظم ہائوس کی جانب سے اس کی سختی سے تردید کی گئی تھی، دوسری جانب خبر یہ بھی ہے کہ تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ فواد چودھری کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشورہ دیں ، ان کی بات لغو اور بے بنیاد ہے ، ان کو تحریک انصاف اور عمران خان کو لازمی مشورے دینے چاہئے ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ فواد چودھری کی ڈیوٹی بیان داغنے پر لگی ہوئی ہے ، ساری سیاسی جماعتوں میں کسی کے پاس بھی بیانیہ نہیں ہے ، یہ مل کر کام کرتے ہیں ، فواد چودھری کوڈر صرف یہ لگ رہاہے کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں جس کے امکانات بہت کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشورہ دیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website