yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران حکومت سے اتحادیوں کی توقعات

Web Editor April 17, 2019 1 min read
Hopes of allies from Imran's govt
Share this:

سوال اہم تھا‘ جواب اس سے بھی اہم آیاعمران خان اگر ریاستی اسٹیبلشمنٹ کو اتنا ہی عزیز تھے تو انہیں پندرہ سولہ نشستیں جتوا کر اتحادیوں کی بلیک میلنگ سے آزاد نہیں رکھا جا سکتا تھا۔جواب ایک سینئر صحافی کو ملا! ’’آپ اسی سے اندازہ کریں کہ عمران خان کو کامیاب کرانے کا الزام اگر درست ہوتا تو یہ پندرہ نشستیں بھی دلوائی جا سکتی تھیں‘‘۔ اس سوال کا تعلق عمران خان کے اتحادیوں مسلم لیگ ق ‘ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے ساتھ تعلقات سے ہے۔ آج تک ملک میں کام تو ہوا نہیں۔ بس مسائل کے بیج بوئے جاتے رہے۔ فصل تیار ہے ‘خار ہیں کہ درانتی بدست حکومت کو زخمی کئے جاتے ہیں۔ جونہی حکومت نے پہلے چھ ماہ پورے کئے مسلم لیگ ق نے طارق بشیر چیمہ کے ذریعے ایک پیغام عمران خان کو دیا۔ طارق بشیر چیمہ وفاقی وزیر ہیں۔ انہوں نے مخالفانہ باتیں شروع کر دیں۔ اپنی ہی اتحادی حکومت کے خلاف ادھر ادھر بیانات داغے۔ ریاست کے بین الاقوامی مفادات کے لئے لڑتے ہوئے عمران خان کو تاثر ملا کہ مسلم لیگ ق کے کچھ لوگ ن لیگ سے رابطے میں ہیں اور یہ دونوں لیگیں ان کی وفاقی و پنجاب حکومت کو ڈھیر کرنے پر صلاح مشورہ کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی کو ملاقات کے لئے مدعو کیا۔ اس ملاقات سے قبل چکوال سے منتخب ایک ق لیگی صوبائی وزیر کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کر چکا تھا۔ پنجاب میں گورنر چودھری سرور اور سپیکر پرویز الٰہی کے مابین اختلافات کی ایک ویڈیو سامنے آ چکی تھی اور طارق بشیر چیمہ جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے اپنا موقف حکومت سے مختلف انداز میں ظاہر کر چکے تھے۔ عمران خان نے چودھری برادران اور ان کے پارلیمنٹرین بیٹوں کو کیسے مطمئن کیا یہ الگ کہانی ہے۔

اصل بات یہ کہ عمران خان کواحساس دلایا گیا کہ ان کا اقتدار مسلم لیگ ق کے ستون پر کھڑا ہے۔ سندھ میں کئی عشروں سے بھٹو کی قبر کو ووٹ مل رہا ہے۔ اب شہید رانی کے نام پر ووٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بہرحال دونوں مرحومین کے عقیدت مند اب تک ان کے احترام میں اپنے حق کو قربان کر رہے ہیں۔عوام کو باور کرایا جا رہا ہے کہ’’ پنجاب ان کا حق غصب کر رہا ہے۔ پنجاب نے دو سندھی وزراء اعظم کی لاشیں بھیجی ہیں‘‘۔ ایک مخصوص قسم کے عناصر نے پارٹی قیادت کو گھیر رکھا ہے جس سے اس کی وفاقی حیثیت متاثر ہوئی ہے۔ سندھ کو بہتر انتظامی صلاحیت والے لوگ پیپلز پارٹی کے ذریعے نہیں مل پائے۔ پارٹی نے اب تک جتنے وزیر اعلیٰ بنائے ان کی اکثریت پیری مریدی کے سلسلے سے جڑی ہوئی ہے اور یہی ان کی پہچان ہے۔ کوئی ایسا وزیر اعلیٰ نہیں آیا جو سماج کو بدلنے‘ پسماندگی کو دور کرنے‘ صحرا میں درخت لگانے‘ جھگی نشینوں کو چھت فراہم کرنے‘ شہروں اور دیہات میں صاف پانی کی فراہمی اور تعلیمی و صحت سہولیات کی فراہمی کی فکر میں راتوں کو جاگتا ہو۔ اس مزاج کے سندھیوں اور ان کے حکمرانوں کے ساتھ کراچی اور حیدر آباد ایک مختلف سوچ لے کر چل رہے ہیں۔ یہ شہری مڈل کلاس اپنی محنت سے زندگی میں کامیاب ہوئی ہے اس لئے اس پر سیاسی عقیدتوں اور پیری مریدی کا اثر نہیں ہوتا۔ شہری سندھ میں اس بار تحریک انصاف جیتی ہے۔

ایم کیو ایم نے داخلی بحران کے باوجود معقول نشستیں جیتیں اور اس کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی (وفاقی وزیر) وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دے رہے ہیں کہ ’’سندھ اب عملی طور پر ایک صوبہ نہیں رہا۔ وزیر اعظم عمران خان اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سندھ میں مداخلت کریں‘‘۔ یاد رہے ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہے اور وزیر اعظم عمران خان اس کے وزرا کی نفاست کی تعریف کر چکے ہیں۔ ایم کیو ایم دراصل خود کو اس مقام پر لا رہی ہے جہاں وہ وزیر اعظم کو الگ صوبے کے قیام پر رضا مند کر سکے۔ عمران خان اس نکتے کو سمجھتے ہیں۔ انہیں مشورہ دیا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کی بات ہمدردی سے سنیں تاکہ جنوبی پنجاب صوبے کے لئے جب انہیں پارلیمنٹ میں حمائت کی ضرورت پڑے تو ایم کیو ایم ان کا ساتھ دے۔ جی ڈی اے کا طرز سیاست مختلف ہے۔ اس اتحاد میں ایسے الیکٹ ایبل شامل ہیں جو کسی جماعت کی قیادت کے غلام بننے پر آمادہ نہیں۔ ان لوگوں کو معلوم ہے کہ اگر وہ الگ الگ رہے تو صوبے میں حکمران جماعت ان کے لئے مشکلات پیدا کرے گی۔ اس لئے انہوں نے ایک اتحاد بنا کر اپنی وفاداری مرکزی حکومت کے ساتھ جوڑ لی ہے۔ اس طرح ان کے کام ہوتے رہتے ہیں اور انہیں قومی سیاست میں اہمیت بھی حاصل رہتی ہے۔ ان کے ساتھ معاملات کرنا زیادہ مشکل نہیں۔ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو کر ان سیاستدانوں نے خود کو انتقامی سیاست سے بچا لیا ہے۔ لیکن اگر جنوبی پنجاب کے بعد

سندھ کو دو الگ الگ صوبوں میں تقسیم کرنے کا معاملہ آیا تو جی ڈی اے کی بند مٹھی کھل سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ اراکین حکومت کا ساتھ نہ دیں۔عمران خان کچھ جنگیں اپنی اور کچھ ریاست کی لڑ رہے ہیں۔ ادارے ریاستی مفادات کی لڑائی میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں مگر عمران کی اپنی جنگ اس کے کمزور اور مصلحتوں کے مارے ساتھیوں کی وجہ سے کمزور پڑ رہی ہے۔ اداروں کی خواہش ہے کہ عمران خان سیاسی درجہ حرارت میں غیر ضروری اضافہ نہ کرے۔ وہ ایسا نہ کریں تو انہیں عمران خان کون کہے۔ عمران خان پچاس لاکھ خاندانوں کو چھت دینا چاہتے ہیں۔ عمران خان کسی شوکت خانم کو کینسر سے مرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ سیاست اور سفارش سے آلودہ نہ ہو۔ عمران خان کی آرزو ہے کہ غریب لوگوں کے بچے اعلیٰ تعلیمی ماحول میں پرورش پائیں وہ اپنے سیاسی مخالفین کے جرائم سے صرف نظر کرنے کو تیار نہیں۔ جن پر الزام ہیں وہ انہیںرعائت دینے کو تیار نہیں۔ ریاست چاہتی ہے عمران خان اس کے فیصلوں کا چہرہ بنے‘ ملک کی خارجہ پالیسی کو نئے بین الاقوامی مشترکہ مفادات سے ہم آہنگ کرے۔ معیشت کو بحران سے نکالے اور داخلی و خارجی استحکام کے ذریعے ملک دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کا کام کریں عمران خان اور ریاستی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ عوام بھی اس توقعاتی تکون کا حصہ ہیں۔ وہ انصاف ‘ سماجی تحفظ‘ صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات کے طلب گار ہیں۔ اب ہو یہ رہا ہے کہ مدت بعد ملک کو ایسا حکمران ملا ہے جو اقتدار اپنی اولاد کو منتقل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ عمومی شہرت بھی مالیاتی معاملات میں اچھی ہے تو عوام اور ریاستی اسٹیبلشمنٹ کی امیدیں یکایک غیر حقیقی حد تک بلند ہو گئی ہیں۔ عمران خان امید کی اس چادر سے سر چھپاتے ہیں تو پائوں باہر جھانکنے لگتے ہیں‘ پائوں کو چادر میں لیتے ہیں تو سر باہر دکھائی دیتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Senior lawyer Naeem Bukhari apologized to present in the Supreme Court on April 18
Previous Post سینئیر وکیل نعیم بخاری نے 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے معذرت کر لی
Next Post ملک کے اہم ترین معاملے پر وزراء تقسیم
Distributing ministers on the country's most important issue

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.