yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مطلوب تبدیلی اور حکومتی رویہ

Web Editor April 14, 2019 1 min read
Wanted change and government behavior
Share this:

عشروں سےسخت کوشی میں جکڑے پاکستانی عوام کو مزید مشکلات سے دو چار کرنے والے جاری اقتصادی بحران کو سنبھالنے میں 8 ماہ کی ناکامی کے بعد عمران کابینہ کے مدت سے جگمگاتے اور اب ٹمٹاتے ستارے اسد عمر نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہونے سے پہلے قوم کو عندیہ دیا کہ ’’دیوالیہ یا آئی ایم ایف کی محتاجی‘‘، بات بالآخر عالمی مالیاتی ادارے کی محتاجی پر ٹھہری۔ اب دیکھنا ہے کہ کمبخت ٹھہری بھی ہے کہ نہیں۔ ماہرین اقتصادیات اور موضوع کو سمجھنے والے حساب کتاب لگا کر بتا رہے ہیں کہ مہربان نے آتے آتے بڑی دیر کر دی۔ محتاجی کی جو قبولیت پہلی سہ ماہی میں ہو جانا چاہئے تھی، وہ 8 ماہ میں ہوئی، جس کا گھاٹا بھی کوئی کم نہیں۔ اوسط درجے کا سیاسی شعور رکھنے والا ہر پاکستانی شہری بخوبی یہ ادراک تو رکھتا ہے کہ قومی معیشت کے موجود سنگین بحران کی اصل اور بڑی وجہ تو آمریت کے مقابل چھوٹی برائی کے زمرے میں آنی والی بری جمہوریت کا وہ عشرہ رہا، جس میں پی پی اور (ن) لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے وہ دھما چوکڑی مچائی کہ جمہوریت فقط بری نہیں فاحشہ ہو گئی۔ اب 3 ماہ کے فیصلے 8ماہ میں کرنے والی موجودہ حکومت، بحران کو سنبھالنے میں تو ناکام ہوئی، بڑھانے میں شریک ہو رہی ہے۔ یہ امر تو اب بالکل واضح ہے کہ قبل از الیکشن 18ء تحریک انصاف کی سکت کرپشن اور بیڈ گورننس کے بھاری بھر ریکارڈ کی حامل مقابل سیاسی جماعتوں کے کردار وکارکردگی کو بے نقاب کرنے اور ان پر مسلسل دبائو ڈالنے تک ہی محدود تھی۔ قومی اسمبلی میں 24 نشستوں کے اچھے بھلے سائز کے ساتھ یہ پارلیمان میں بھی کوئی کارآمد اپوزیشن جماعت ثابت نہ ہوئی تھی، تاہم اس کی اہمیت اس لئے بہت بڑھ چکی تھی کہ خود پی پی اور (ن) لیگ بھی اب کوئی ایک دوسرے کی نظریاتی مخالف نہ رہی تھیں اور نہ ہی یہ حقیقی اپوزیشن جماعت بنیں، بلکہ ان میں ایک دوسرے کو باری باری اقتدار میں آنے دینے اور بری ہی سہی جمہوریت کے نام پر کیسی بھی حکومت ہو، اسے اپوزیشن فری رکھا جائے اور اپنی باری کا انتظار کیا جائے۔ سندھ اور پنجاب میں تو اقتدار جاری رہنے کا اپنا اطمینان رہا۔ اسٹیٹس کو کی ہر دو جماعتوں میں قیادت کے این آر او سے مستفید ہونا لندنی چارٹر آف ڈیموکریسی پر عملدرآمد کی عملی شکل تھی، جس میں حقیقی اپوزیشن کی گنجائش تھی، نہ بلدیاتی انتخابات از خود کرانے کی۔ ایسے میں تحریک انصاف کی ہر دو کی اپوزیشن دوبالا اور عوام کی بھاری تائید کا باعث بنی۔ یہ بھی اپنی جگہ حقیقت تھی کہ عمران خان کی دونوں جماعتوں اور حکومتوں پر الزامات کی مسلسل بوچھاڑ اور کرپشن کے حوالے سے انہیں شدید دبائو میں رکھنے کی صلاحیت اپنا رنگ دکھا رہی تھی۔ آسمانی نزول کی شکل میں پاناما لیکس نے تو طاقتور اسٹیٹس کو کی ٹوٹ پھوٹ کی ان ہونی کو ہونی میں بدل دیا اور بلاشبہ عمران خان نے انتہائی کامیابی سے اس کا ممکنہ سیاسی فائدہ اٹھایا۔ آج کی صورت یہ ہے کہ مطلوب تبدیلی تو برپا ہوئی نہ تحریک انصاف خود کو اس کا آغاز کرنے کا اہل ثابت کر پارہی ہے۔ قیادت کی کمزوریاں اور جماعت کا خالی خولی سب ہی تو عود کر باہر آگیا ہے۔ یہ خود حالات کے تمام تر سازگار ثابت ہونے کے باوجود احتساب کے متعلقہ اداروں کی سکت تو نہ بڑھا سکی اور اپنے عوامی احتساب اور بے رحم میڈیا ٹرائل کی راہ خود ہی ہموار کر رہی ہے۔ اس امکانی صورتحال سے نپٹنے کا بہترین لائحہ عمل یہی ہو سکتا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے ناصرف وفاق میں، اسے پنجاب میں بھی طرز حکمرانی اور اس کے مطابق ٹیم میں بڑی تبدیلیاں لانا ہوں گی لیکن تفکر یہ ہے کہ وزیراعظم صاحب اپنے کرکٹ کیریئر کے فریم آف ریفرنس کو ریاست اور وہ بھی پاکستان جیسی پیچیدہ، کی حکمرانی میں استعمال کررہے ہیں، ان کے کرکٹ کے تجربات، گورننس میں ہرگز کام نہیں آئیں گے، انہیں اب خیبر پختونخوا میں حکومتوں کی کامیابیوں، ناکامیوں اور کمزوریوں، خامیوں اور 8 ماہ کے تجربات اور اپنے مخالفین کے پیدا کئے ہوئے ڈیزاسٹرز سے سبق سیکھنے میں دیر نہیں لگانا چاہئے، جن میں ایک یہ ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی گورننس کو موجود اور ظہور پذیر جدید علوم سے جوڑیں اور دنیا بھر میں پاکستان جیسے حالات والی حکومتوں کے بحران سے نکلنے کی کیس اسٹڈیز پر توجہ دیں۔ الیکٹ ایبل تو بطور منتخب نمائندہ جیسے بھی ہیں بطور منتخب نمائندہ آپ کی جھولی میں ہی رہیں گے، آپ کی ٹاسک فورسز اب تک کیا کچھ کرپائی ہیں کچھ نہیں یا عوام ان سے بےخبر ہیں۔ انہوں نے جو کچھ کیا ہے وہ عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ اس کے جائز ے کے بعد کچھ کرنے یا ’’نہ کرنے کے قابل‘‘ کی جلد نشاندہی ہو۔ اہم ترین یہ ہے کہ مختلف شعبوں کی اصلاح کے لئے آپ بیرون ملک پاکستانیوں جو پالیٹکس فری ہوں، کی خدمات حاصل کر کے پالیسی سازی کے کام پر لگائیں اور پالیسی کو مشتہر کر کے قومی ماہرین کی شرکت اور شیئر کو ممکن بنائیں۔ یہ امر واضح ہے کہ پاکستان اس بحران میں مبتلا ہو کر بھی بہت سے شعبوں کی اصلاح اور بہتری کی گنجائش کا حامل ہے، انہی حالات میں انہی وسائل میں، ان کی تو نشاندہی ہونا چاہئے۔ صاحبان علم تو جانتے ہیں حکومت بھی تو سمجھے کہ بگڑے زراعت، بیمار صفت اور برباد تعلیم کے شعبے کیونکر درست ہو سکتے ہیں۔ قومی ابلاغ کا دھارا کیسا مطلوب ہے اور اس کی تشکیل کیسے ہونا چاہئے؟

 

 

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
DC, Sahilwal, Mian Muhammad Zaman Watoo, visited, harrapa, city, report, Munir, Sahiwal
Previous Post ہڑپہ ڈپٹی کمشنر ساہیوال میاں محمد زمان وٹو کا دورہ ہڑپہ
Next Post دنیا کے لیے عبرت کا مقام
Edification lesson for world

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.