yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جاوید چوہدری نے بے دھڑک کہہ ڈالا

Web Editor April 13, 2019 1 min read
Javed Chaudhary said
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) لیکن ہمارا گیا کچھ نہیں‘‘ والد خاموشی سے سنتا رہا‘بیٹے نے کہا ’’ڈبہ آپ کھولتے یا میں‘ یہ جنگل میں کھلتا یا گھر میں‘ نتیجہ ایک ہی نکلتا‘‘ والد نے پہلو بدلا اور آہستہ سے کہا ’’بیٹا یہ بات اتنی سادہ نہیں‘ آپ کتنا بڑا نقصان کر چکے ہیں! آپ نہیں جانتے‘‘ نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔بیٹے نے ناں میں سر ہلا دیا‘ وہ ہار ماننے کے لیے تیار نہیں تھا۔یہ بات بظاہرمعمولی تھی‘ آپ بھی سنیں گے تو آپ بھی بیٹے سے اتفاق کریں گے‘یہ ایک گاؤں کی کہانی تھی‘ گاؤں جنگل کے ساتھ تھا‘ بیٹا مدرسے میں پڑھتا تھا‘ وہ چھٹی پر گھر آنے لگا تو استاد نے اسے لکڑی کا چھوٹا سا ڈبہ دیا اوروہ والد تک پہنچانے کا حکم دے دیاتاہم استاد نے بچے کو نصیحت کی ’’ تم نے راستے میں کسی قیمت پر یہ ڈبہ نہیں کھولنا‘‘بچے نے وعدہ کر لیا‘ وہ گھر کی طرف چل پڑا‘ راستے میں اسے ڈبے میں کوئی چیز ہلتی ہوئی محسوس ہوئی ’’یہ کیا چیز ہے‘‘ وہ بار بار سوچنے لگا‘ وہ ڈبہ کھول کر دیکھنا چاہتا تھا‘ ہمیں جس چیز سے روکا جائے ہم وہ ضرور کرتے ہیں‘ یہ ہماری نفسیات ‘ یہ ہمارا جینسز (ابتدا) ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم ؑ اور حضرت حوا ؑ کو جنت میں پھل کھانے سے منع کیا تھا لیکن وہ دونوں وہ پھل کھا کر رہے‘کیوں؟ ہماری نفسیات! میں بچپن میں میٹھا نہیں کھاتا تھا‘ میرے دودھ یا چائے میں چینی مل جاتی تھی تو مجھے ابکائی آ جاتی تھی لیکن مجھے جب شوگر کا مرض لاحق ہوا تو مجھے میٹھا اچھا لگنے لگا‘ میں اس تبدیلی کو کسی دوائی کا کیمیکل ری ایکشن سمجھتا رہا مگر پھر ڈاکٹر نے بتایا’’ آپ کومیٹھا منع کر دیا گیا ہے یہ آپ کو اس لیے اچھا لگ رہا ہے‘‘ یہ ہماری فطرت ہے ہمیں جس سے جتنا روکا جائے ہم اس کی طرف اتنے ہی مائل ہوتے ہیں۔ بچہ بھی بار بار ڈبے کو دیکھتا تھا اور اس کے اندر ڈبہ کھولنے کی خواہش بڑھتی جاتی تھی یہاں تک کہ وہ جنگل کے درمیان پہنچ کر مجبور ہو گیا‘ اس نے سوچا میں ڈبہ کھولتا ہوں‘ دیکھتا ہوں اور بند کر کے والد کو دیتا ہوں‘ والد اور استاد دونوں کو خبر نہیں ہو گی‘ وہ گھاس پر بیٹھا اور ڈبہ کھول دیا‘ ڈبے کے اندر چوہے کا چھوٹا سا بچہ تھا‘ چوہے کے بچے نے چھلانگ لگائی اور جنگل میں غائب ہو گیا‘ بچہ پریشان ہو گیا‘ وہ اب والد اور استاد کو کیا منہ دکھائے گا‘ وہ ان سے سچ بولے یا جھوٹ ؟وہ دیر تک گومگو کی حالت میں بیٹھا رہا یہاں تک کہ اس نے والد کو سچ بتانے کا فیصلہ کر لیا‘ وہ گھر آیا اور والد کو ساری بات بتا دی تاہم آخر میں اس کا کہنا تھا‘ ڈبے میں چوہے کا بچہ تھا‘ ڈبہ آپ کھولتے یا میں اور یہ گھر میں کھلتا یا جنگل میں‘ چوہے نے بہرحال نکل کر بھاگ ہی جانا تھا ‘ ہمارا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ والد نے یہ دلیل سن کر کروٹ بدلی اور نرم آواز میں کہا ’’بیٹا آپ نے اپنا بہت بڑا نقصان کر دیا‘ آپ نے میرا اور استاد دونوں کا اعتماد کھو دیا اور اعتماد دنیا کی سب سے بڑی نعمت‘ سب سے بڑی دولت اور سب سے بڑا جذبہ ہوتا ہے‘‘ بیٹا خاموشی سے سنتا رہا‘ والد نے کہا ’’ بیٹا آپ کے استاد نے آپ کے ہاتھوں چوہا نہیں بھجوایا تھا‘ اعتماد بھجوایا تھا اور آپ نے وہ اعتماد توڑ کر خود کو بے توقیر کر دیا‘‘بچے نے والد کی بات سے اتفاق نہ کیا لیکن ہمیں کر لینا چاہیے۔ ہم لوگ محبت کو دنیا کا سب سے بڑا جذبہ سمجھتے ہیں لیکن ٹرسٹ (اعتماد) محبت سے بھی بڑا جذبہ ہوتا ہے‘ ہم جس سے محبت کرتے ہیں ضروری نہیں ہم اس پراعتماد بھی کرتے ہوں چنانچہ اعتماد سپریم ہے اور ہم ہوں‘ ریاست ہو یا پھر حکومت ہو یہ جب اعتماد کھو دے تو پھر کچھ نہیں بچتااور ہماری موجودہ حکومت بھی اس وقت اعتماد کے شدید بحران کا شکار ہے‘ میں دل سے سمجھتا ہوں عمران خان نے ووٹ حاصل کیے‘ انھیں اب پانچ سال پورے کرنے کا موقع ملنا چاہیے لیکن میری یہ خواہش اب پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ میاں نواز شریف کی ضمانت‘ شہباز شریف کی لندن روانگی‘ حمزہ شہباز کے ایشو پر نیب کی پسپائی اور اب حنیف عباسی کی رہائی‘ یہ واقعات ثابت کررہے ہیں واپسی کا سفر شروع ہو چکا ہے اور اس کی واحد وجہ اعتماد ہے‘ حکومت اپنا اعتماد کھوتی جا رہی ہے‘ بالخصوص ہم معاشی میدان میں بری طرح مار کھا رہے ہیں‘ کاروبار تباہ ہو چکے ہیں‘ انڈسٹری آئی سی یو میں پہنچ چکی ہے اور رئیل اسٹیٹ کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔ڈالر حکومت کے کنٹرول میں نہیں‘ ہماراٹوٹل بجٹ 5932 ارب روپے ہے لیکن حکومت نے آٹھ ماہ میں 3400 ارب روپے قرض لے لیا‘ حکومت روز 15ارب روپے قرض لے رہی ہے‘ ہم اگر اپریل‘ مئی اور جون کے مہینوں کا قرض بھی شامل کر لیں تو حکومت بجٹ سے پہلے کل بجٹ کے برابر قرضہ لے چکی ہو گی اوریہ سیدھی سادی تباہی ہے‘ ٹیکسوں کے ریونیو میں بھی 236 ارب روپے کا شارٹ فال ہے‘ یہ شارٹ فال بجٹ تک ساڑھے چار سو ارب روپے ہوجائے گا‘ بجلی کی قیمت میں اوسطاً ایک روپیہ 27 پیسے فی یونٹ‘ گیس میں 143فیصد اور پٹرول کی قیمت میں 11فیصد اضافہ ہو گیا‘ مہنگائی ملکی تاریخ میں پہلی بار دس فیصد تک پہنچ گئی۔ہمارے ہمسائے افغانستان میں مہنگائی چار فیصد‘ چین میں1.7 فیصد‘ بھارت میں 2.57 فیصد‘ بنگلہ دیش میں5.47 فیصد اورسری لنکا میں 4.3 فیصدہے گویا ہم افغانستان سے بھی اڑھائی گنا مہنگے ہیں‘ ادویات کی قیمتوں میں بھی چار سو فیصد اضافہ ہو گیااور آپ ملک کی کسی دکان‘ دفتر‘ فیکٹری یا گھر میں چلے جائیں‘ آپ کو لوگ روتے ہوئے ملیں گے‘ بینکوں کے پاس کیش نہیں‘ آپ کو ہر دوسرا شخص ادھار مانگتا ملے گااور لوگ بچوں کی فیسیں اور گھر کے یوٹیلٹی بل پورے نہیں کر پا رہے۔یہ صورتحال اگر اسی طرح جاری رہی تو ملک میں بجٹ کے بعد دنگے فساد شروع ہو جائیں گے‘ ہم قحط اور کساد بازاری کے دہانے پر پہنچ جائیں گے لیکن آپ وزراء کے دعوے دیکھیے‘ یہ لوگ سپر جینئس ہیں یا پھر یہ عقل سے بالکل پیدل ہیں کیونکہ ان حالات میں کوئی نارمل شخص یہ دعوے نہیں کر سکتا۔ آپ کو یاد ہو گا عمران خان نے دعویٰ کیا تھا یہ ملک کے اندر سے آٹھ ہزارارب روپے ٹیکس جمع کر کے دکھائیں گے‘ یہ بھی فرمایاتھا ایماندار حکومت آئے گی تو بیرون ملک سے ڈالروں کی بارش ہو جائے گی‘ یہ دعویٰ بھی کیا گیا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے دیانتدار حکومت کا انتظار کر رہی ہیں۔ مراد سعید نے تو یہ تک فرما دیاتھا ہم سوئٹزرلینڈ سے دو سو ارب ڈالر واپس لائیں گے اور سو ارب ڈالر فلاں کے منہ پر ماریں گے اور سو ارب فلاں کے منہ پر‘ میں نے کل ان کی ایک اور ویڈیو دیکھی‘ یہ اس میں فرما رہے تھے ہم پاکستان کے لوٹے ہوئے 60 ہزار ارب روپے واپس منگوائیں گے (یہ اتنا بھی نہیں جانتے پاکستان کا کل بجٹ ساڑھے پانچ ہزار ارب روپے ہے اور یہ 60 ہزار ارب روپے باہر سے لانا چاہتے ہیں) اور آپ کو یہ بھی یاد ہوگا عمران خان نے بتایا تھا پاکستان میں روزانہ آٹھ ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے‘ حکومت کو 237دن ہو چکے ہیں۔ایماندار قیادت کی وجہ سے یہ کرپشن یقینا رک چکی ہے لہٰذا ہمارے خزانے میں اب تک 1896ارب روپے کا اضافہ ہو جانا چاہیے تھا لیکن ریونیو تیزی سے گرتا چلا جا رہا ہے‘صرف اسٹاک ایکس چینج میں دس دن میں چھ کھرب روپے ڈوب گئے لہٰذا پوری دنیا خطرے کے سائرن بجا رہی ہے‘ آپ ورلڈبینک‘ایشین ڈویلپمنٹ بینک اوراسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے تازہ ترین بیانات دیکھ لیجیے‘ یہ تمام ادارے پاکستانی معیشت پر شدید پریشان ہیں اور یہ پریشانی ثابت کرتی ہے حکومت اندر اور باہر دونوں جگہوں پر اعتماد کھو چکی ہے اور یہ بہت بڑا نقصان ہے‘ عمران خان کے ساتھ لوگوں کی امیدیں بندھی تھیں‘ یہ امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں‘ حکومت اب زیادہ دیر تک سوشل میڈیا پر حسن نثار‘ ہارون الرشید اور ندیم ملک کو گالیاں دے کر صورتحال نہیں سنبھال سکے گی‘حکومت کو اب ضد چھوڑ دینی چاہیے۔ یہ لوگ اب مان لیں یہ غلط فہمی کا شکار تھے‘ یہ آج تک جس اسحاق ڈار کا منہ چڑاتے رہے ہیں‘ وہ جیسے تیسے‘ مانگ تانگ کر ملک چلاتا رہا اور ملک ٹھیک ٹھاک چلتا رہا‘ یہ آئے اور آ کر ہر ادارے‘ ہر چیز کا ستیا ناس کر دیا چنانچہ عقل کا تقاضا ہے یہ معاشی پالیسیوں کو چپ چاپ اسحاق ڈار ماڈل پر لے جائیں‘ یہ ڈار صاحب کی تکنیکس بھی لے لیں اور ٹیم بھی تاکہ کم از کم معیشت سانس تو لے سکے‘ ملک آگے چل سکے‘ اسد عمر جو بھی تیر چلانا چاہتے ہیں یہ آہستہ آہستہ چلائیں‘ یہ اناڑی مکینک کی طرح سارا انجن کھول کرنہ بیٹھ جائیں‘ یہ اگر ایک بار کھل گیا تویہ پھر کسی سے بند نہیں ہو سکے گا۔حکومت اپنی کریڈیبلٹی اپنے ٹرسٹ پر بھی توجہ دے‘ کیوں؟ کیونکہ یہ اگر اس بچے کی طرح ہر ڈبہ کھول کر دیکھتی رہے گی اور ڈبوں میں بند چوہے اسی طرح بھاگتے رہیں گے توپھر لوگوں کا حکومت پر اعتماد مکمل طور پر ختم ہو جائے گا اور اعتماد نکاح کی طرح ہوتا ہے‘ یہ اگر ایک بار ٹوٹ جائے توپھر یہ دوبارہ بحال نہیں ہوتا‘ لوگوں نے عمران خان پر اعتماد کیا تھا‘ یہ عوام سے اس اعتماد کا انتقام نہ لیں‘ یہ ان پر رحم کریں۔

 

 

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The fire of the fire burnt everything
Previous Post بدلے کی آگ نے ہر چیز بھسم کر ڈالی
Next Post کلچر کینچلی بدلتا رہتا ہے
Pakistani Culture

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.