yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مولانا فضل الرحمٰن کی نئی تحریک

Web Editor April 11, 2019April 11, 2019 1 min read
Maulana fazlur rehman new movement
Share this:

Maulana fazlur rehman new movementبہت سال پہلے عطاء الحق قاسمی نے مولانا فضل الرحمٰن کو اپنے ایک کالم میں ’’مولانا ڈیزل‘‘ لکھا تو سیاسی مخالفین نے اُچھل اُچھل کر، کبھی لہرا کر اور کبھی بل کھا کر ’’مولانا ڈیزل‘‘ کی اصطلاح کو طعنے کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب مولانا فضل الرحمٰن کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا چیئرمین بنا رکھا تھا اور نواز شریف اس حکومت کے خلاف تحریک نجات چلانے میں مصروف تھے۔ اس تحریک نجات میں شیخ رشید احمد نے ’’مولانا ڈیزل‘‘ کے طعنے کا خوب استعمال کیا اور مسلم لیگیوں نے دل کھول کر مولانا کے خلاف اپنے دل کی بھڑاس نکالی کیونکہ مولانا نے ماضی کے کچھ تلخ تجربات کی روشنی میں نواز شریف کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ڈیزل کا پروپیگنڈا اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے کچھ قریبی ساتھی بھی پریشان ہو گئے۔ ایک دن مفتی نظام الدین شامزئی صاحب نے مجھے پوچھا کہ یہ ڈیزل کا کیا چکر ہے؟ پہلے تو میں ہنس دیا پھر کہا کہ آپ مولانا کے زیادہ قریب ہیں خود ہی پوچھ لیجئے کہ ڈیزل کا کیا چکر ہے؟ یہ سن کر شامزئی صاحب نے قدرے تلخ لہجے میں کہا کہ یہ ایک گھٹیا الزام ہے، میں نے اپنے طور پر تحقیق کر لی ہے مولانا فضل الرحمٰن کا ڈیزل کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں۔ پھر انہوں نے بڑے مشفقانہ انداز میں کہا کہ آپ عطاء الحق قاسمی صاحب سے کیوں نہیں پوچھتے، انہوں نے یہ کیا لکھ دیا؟ قاسمی صاحب سے پوچھا تو انہوں نے ایک اخبار کی خبر کا ذکر کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈیزل کا پرمٹ لیا تھا۔ کس سے لیا کتنے میں لیا یہ تفصیل ان کے پاس بھی نہیں تھی لیکن مولانا نے کبھی قاسمی صاحب کے بارے میں غصے کا اظہار نہیں کیا۔ جب مفتی نظام الدین شامزئی کو کراچی میں شہید کیا گیا تو مولانا فضل الرحمٰن کو کہا گیا کہ آپ ان کے جنازے میں شرکت سے گریز کریں کیونکہ جنازہ پر بھی حملے کا خدشہ ہے۔ مولانا ہر قیمت پر جنازہ میں شریک ہونا چاہتے تھے۔ آخرکار اکرم درانی صاحب سے کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو کراچی جانے سے روکو۔ درانی صاحب نے بھی کوشش کی لیکن مولانا کراچی پہنچ گئے۔ وہاں پولیس اور رینجرز نے مولانا کو سیکورٹی دینے سے انکار کردیا تو مولانا بغیر سیکورٹی کے جنازے میں پہنچ گئے۔ مولانا فضل الرحمٰن سے کئی دفعہ مجھے بھی اختلاف ہو جاتا ہے لیکن یہ ماننا پڑے گا کہ نہ تو ان کا نام اصغر خان کیس میں آئی ایس آئی سے پیسے لینے والوں میں آیا اور نہ ہی بعد میں انہوں نے آئی ایس آئی سے کبھی پیسے لئے۔

ماضی قریب میں ایک ذمہ دار شخصیت نے نجی گفتگو میں دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ایک مغربی ملک سے رقم لی ہے اور اس رقم کے عوض وہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ کچھ دن بعد پتہ چلا کہ اس ذمہ دار شخصیت نے مولانا کے ساتھ طویل نشست کی۔ پھر ایک وزیر صاحب نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کی۔ یہ دعویٰ بہت تشویشناک تھا لہٰذا میں نے یہ تشویش مولانا کے سامنے رکھی تو انہوں نے یہ کہہ کر بات ختم کردی کہ میں نے کبھی سیاست میں تشدد کا سہارا نہیں لیا اور ویسے بھی میں عمران خان کو شہادت کا رتبہ دینے کے لیے تیار نہیں۔ میں نے بہت معلوم کیا کہ عمران خان کے قتل کی سازش میں مولانا کا نام کیوں اور کیسے آیا لیکن کوئی تفصیل پتہ نہ چلی لیکن اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان اور مولانا فضل الرحمٰن ایک دوسرے کا ذکر اچھے الفاظ میں نہیں کرتے۔ مولانا صاحب پہلے دن سے عمران خان کی حکومت گرانا چاہتے ہیں لیکن انہیں نواز شریف نے روک دیا تھا۔ نواز شریف نے کہا تھا حکومت گرانا آسان ہے لیکن حکومت چلانا بہت مشکل ہے آپ عمران خان کو حکومت چلانے دیں، وہ خود ہی گر جائے گا۔

مولانا کا موقف تھا کہ اگر عمران خان کو ہم نے نہیں بلکہ وقت اور حالات نے گرانا ہے تو پھر ہم سیاست میں کیوں ہیں؟ مولانا صاحب عمران خان کو گرانے کی تجویز لے کر آصف علی زرداری کے پاس گئے تو انہوں نے بھی کچھ انتظار کا مشورہ دیا تھا۔ مولانا نے انہیں کہا کہ افسوس سیاستدانوں کو بار بار ٹشو پیپر کی طرح استعمال کر کے پھینک دیا جاتا ہے لیکن وہ بار بار استعمال ہونے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ مولانا کافی دنوں سے اپنی جماعتی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ انہوں نے شمالی وزیرستان اور سرگودھا میں بڑے بڑے جلسے کئے جو ٹی وی اسکرینوں پر نظر نہ آئے۔ اس دوران ایک صاحب نے انہیں پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف اپنے تعاون کی پیشکش کی تو مولانا نے مسکرا کر معذرت کر لی اور کہا کہ ’’نکّے کے ابا‘‘ سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی تو اس ملاقات پر کچھ وزراء نے کافی تنقید کی۔ یہ ملاقات پہلے سے طے تھی۔ مولانا فضل الرحمٰن کوٹ لکھپت جیل لاہور میں یہ ملاقات کرنے والے تھے لیکن اس دوران سپریم کورٹ نے انہیں چھ ہفتے کے لئے رہا کر دیا لہٰذا یہ ملاقات جیل کے بجائے نواز شریف کے گھر پر ہوئی۔ مولانا ایک طرف نواز شریف اور آصف علی زرداری سے رابطے میں ہیں تو دوسری طرف حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کو بھی گلے سے لگا رکھا ہے۔ منگل کو نواز شریف سے ملاقات کر کے نکلے تو مجھے کہا کہ آپ میڈیا والے بہت جلد غیر اہم ہو جائیں گے کیونکہ ہم سوشل میڈیا پر انحصار کرنے لگے ہیں۔ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے صرف مولانا فضل الرحمٰن کو نہیں اور لوگوں کو بھی شکوہ ہے حالانکہ مولانا صاحب کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وطن عزیز میں ایک ٹیلی فون کال پر کسی بھی وقت کوئی بھی ٹی وی چینل بند کرا دیا جاتا ہے اور اسی لیے ’’نکّے دا ابا‘‘ شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگا ہے۔ لیکن ہم میڈیا والے ٹھہرے کمزور لوگ لہٰذا مولانا کا زور بھی صرف ہم پر چلتا ہے۔

مجھے نہیں معلوم کہ مولانا فضل الرحمٰن اپوزیشن جماعتوں کو متحد کر کے کب تک حکومت گرانے کی کوشش کریں گے لیکن یہ مجھے معلوم ہے کہ حکومت گرانا آسان اور چلانا بہت مشکل ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت کے خلاف تحریک صرف سڑکوں پر نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شروع ہونے والی ہے۔ مولانا صاحب کی سوشل میڈیا فورس تشکیل پا چکی ہے اور کچھ دنوں میں متحرک بھی ہو جائے گی لیکن اس فورس کو دوسری فورسز کی طرح گالم گلوچ، الزام اور دشنام سے پرہیز کرنا ہو گا ورنہ سوائے بدنامی کے کچھ حاصل نہ ہو گا۔ سوشل میڈیا پر وہی زبان استعمال کی جانی چاہئے جو آپ اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے سامنے استعمال کر سکتے ہیں اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو سوشل میڈیا پر آپ کی تحریک بیکار ہو گی۔ سوشل میڈیا اتنا کارگر ہوتا تو عمران خان کی حکومت پر آج گلی کوچوں میں تنقید نہ ہو رہی ہوتی سیاست کے فیصلے آئندہ بھی گلی کوچے کریں گے سوشل میڈیا نہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
یادوں کے جھمیلے میں ایک انتہائی معتبر تعارف، ممتاز صحافی حسن نثار پرانی یادوں کے بند دریچے کھولتے ہوئے۔۔۔۔۔!
Previous Post یادوں کے جھمیلے میں ایک انتہائی معتبر تعارف، ممتاز صحافی حسن نثار پرانی یادوں کے بند دریچے کھولتے ہوئے۔۔۔۔۔!
Next Post ایک تھے غلام ربانی آگرو!
One was Ghulam Rabbani Agro!

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.