yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بایاں انگوٹھا

Web Editor April 8, 2019 1 min read
Left thumb
Share this:

کرسٹی براؤن پیدائشی معذور تھا۔ آئرلینڈ میں پیداہونے والابچہ ہاتھ پیرہلانے سے محروم تھا۔گوشت کاایک لوتھڑا۔ کرسٹی کو ایک مہلک بیماری تھی، جسکی وجہ سے چلنے پھرنے، اُٹھنے اورکسی قسم کے کام کرنے کی استطاعت نہ رکھتا تھا۔ پیدا ہوتے ہی ڈاکٹروں نے کہاکہ اس کی پرورش گھرمیں کرنا ناممکن ہے۔ والدین کے لیے یہ فیصلہ بہت مشکل تھاکہ اسے خصوصی اسپتال میں داخل کرادیں یاگھرلے جائیں۔ والدین نے فیصلہ کیاکہ اپنے لختِ جگر کو گھر لے جائینگے۔

کرسٹی براؤن اسکول یاکالج نہیں جاسکا۔ آئرلینڈمیں ایک صدی پہلے سوشل سیکیورٹی کانظام آچکاتھا۔ سوبرس پہلے برصغیرمیں لوگ کیسے زندگی گزاررہے تھے،اس پربات کرنے کاکوئی فائدہ نہیں۔بیسویں صدی کے شروع تک برصغیرمیں اقتصادی،صنعتی،اورعلمی ترقی نہ ہونے کے برابر تھی۔ چندتعلیم گاہیں جوموجودتھیں،وہ بھی انگریزوں کی مرہونِ منت تھیں۔دیکھاجائے توچندمصنوعی تبدیلیوں کے سوا پورا برصغیر آج بھی ایک بے معنی زندگی گزاررہاہے۔ خیرکرسٹی براؤن اس لحاظ سے خوش قسمت تھاکہ ایک ایسے ملک میں پیداہواجو ترقی کررہاتھا۔سٹی کونسل نے کرسٹی کے گھرایک سوشل ورکر بھجوانی شروع کردی۔کیترنیاڈیل ہینٹ نام کی اس خاتون نے کرسٹی کوکتابیں لاکردیناشروع کردیں۔

کیترینا، ششدر رہ گئی کہ اپاہج ہونے کے باوجودکرسٹی کو انگریزی ادب اور مصوری کاحددرجہ جنون تھا۔سوچ و بچار کے بعدکیترینانے فیصلہ کیاکہ کرسٹی کومصوری کاتمام سامان اورمختلف موضوعات پرکتابیں مہیاکرنی چاہییں۔کتابوں کی حدتک تو درست تھا کہ اس کی بصارت معمول کے مطابق تھی۔ مگرمصوری کیسے ہوگی۔اس سوال کاکسی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ خدا کا کرناتھاکہ کرسٹی کی بائیں ٹانگ معمولی سی حرکت کرتی تھی۔ بائیں پاؤں کی صرف دوانگلیاں معمولی سی جاندارتھیں۔کرسٹی نے اپنے بائیں پاؤں کے انگھوٹے کے ساتھ انگلی کو ملاکر قلم کواس میں پھنسادیا۔اس نے وہ کام کیا، جسے عام لوگ سوچ بھی نہیں سکتے۔پاؤں سے انتہائی خوبصورتی سے لکھنے کاعمل شروع کردیا۔ساتھ ساتھ برش کوبھی پاؤں میں اڑیس کومصوری شروع کردی۔

یہ صلاحیت حیرت انگیز تھی۔ تھوڑے عرصے میں کرسٹی نے حددرجہ محنت سے لکھنے اور پینٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی۔کوئی تصوربھی نہیں کرسکتاتھاکہ ایک معذورانسان اپنے پیرکے انگھوٹھے سے اتنا بہترین کام کرسکتاہے۔اس کے ڈاکٹرکوجب یہ کچھ پتہ چلا توکرسٹی کے پاس آیااور حددرجہ حوصلہ افزائی کی۔ ڈاکٹر  رابرٹ کولس بذاتِ خودبھی ایک ادیب تھا۔ مسلسل حوصلہ افزائی سے کرسٹی نے اپناپہلاناول مکمل کیا۔ ناول کانام (میرا بایاں پاؤں) تھا۔ ناول میں کرسٹی نے اپنی تمام محرومیوں اوراپنے شہرڈبلن کی بھرپورزندگی کاذکر کیا۔ڈاکٹرکولس نے اپنے ذرایع استعمال کرکے کرسٹی کے ناول کوچھپوادیا۔جیسے ہی ناول چھپ کرمارکیٹ میں آیا،تو صرف ایک دن میں اس کی ساری کاپیاں فروخت ہوگئیں۔

کرسٹی پوری دنیامیں مشہورہوگیا۔خط وکتابت کادورتھا۔ کرسٹی کوپوری دنیاسے اَن گنت خط موصول ہونے شروع ہو گئے۔ آئرلینڈسے ہوتاہوایہ ناول،ان تمام ممالک میں پہنچ گیاجہاں انگریزی پڑھی اوربولی جاتی ہے۔ چند برس کے بعد،کرسٹی نے اپنادوسراشہرہ آفاق ناول لکھا۔ اس نے تو قیامت برپا کردی۔ چودہ زبانوں میں ترجمہ ہونے کے بعد ہالی ووڈ میں اس ناول پرایک فلم بنائی گئی۔ فلم کوپانچ اکیڈمی ایوارڈ ملے۔ کرسٹی نے اس کے ساتھ ساتھ شعری مجموعے اوردیگرناول بھی لکھے جوحیرت انگیزحدتک مقبول ہوئیں۔ساتھ ساتھ اس کی مصوری بھی حددرجہ پختہ اور خوبصورت ہوگئی۔کرسٹی اب ایک بین الاقوامی سطح کالکھاری اورمصوربن چکاتھا۔ دنیا کے کونے کونے میں اس کی شہرت تھی۔انچاس برس کی عمرمیں کرسٹی وہ معیاری کام کرگیا،جسکے لیے اَن گنت زندگیاں چاہئیں۔بائیں انگھوٹھے نے صلاحیت کاوہ جادو جگایا جو آج تک ایک دیو مالائی حیثیت رکھتا ہے۔ مقصد قطعاً یہ نہیں کہ آپکو کرسٹی براؤن کے ادبی اور فکری کارناموں سے آگاہ کروں۔ یہ بھی نہیں چاہتاکہ آپ اس کے شہرہ آفاق ناول پڑھنے شروع کردیں۔مقصدبہت سادہ ساہے۔ اگر کرسٹی معذور ہوکرلافانی کام کر سکتا ہے تو ہم مکمل جسم اور بھرپور دماغ رکھنے کے باوجود کامیاب کیوں نہیں ہوسکتے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنی ذہنی اورجسمانی صلاحیتوں کوبھرپورطریقے سے استعمال کرتے ہیں یا نہیں۔ ارد گرد دیکھیے۔ نناوے فیصدلوگ آپکو کسی نہ کسی طور پر شکوہ و شکایت کرتے نظر آئینگے۔ ان کی نظر میں حالات انھیں ترقی سے روک رہے ہیں۔ حالات، سماج اور مشکلات کا ذکر کرتے کرتے پوری زندگی بے مقصد گزار دیتے ہیں۔ لوگوں سے گفتگو کیجیے۔ پوچھیے کہ تمہیں روزگار کیوں نہیں مل رہا۔ متعدد تو جیہات پیش کرینگے۔ کوئی سرمایہ نہ ہونے کا جواز بنائے گا۔کوئی کہے گا کہ کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا۔ دکان کھولی مگر چل نہ پائی۔ نوکری ڈھونڈی تو وہ سفارش کے بغیرممکن نہیں تھی۔ درست ہے کہ ہمارے نظام میں آگے بڑھنا قدرے مشکل ہے۔ مگر کیا جس نوجوان کو نوکری نہیں ملی، اس نے گھر آ کر تجزیہ کیا کہ اس کے اندر کونسی ایسی کمی یا خامی تھی جسکی بدولت ناکام ہو گیا۔ کیا اس نے تمام سوالات کا جواب بہترین طریقے سے دیا۔ ذاتی تنقید کا رویہ نہ ہونے کے برابر نظر آئیگا۔ 1984ء میں جب میں نے سی ایس ایس کاامتحان دیاتویہ جان کر ذہنی جھٹکا لگا کہ تقریباً ستر سے اَسی فیصدلوگ بغیرکسی تیاری کے امتحان گاہ میں صرف  تجربہ حاصل کرنے کے لیے آئے ہیں۔ اکثریت یہ کہتی تھی کہ وہ توصرف دیکھنا چاہ رہے تھے کہ پرچے کس طرح دیے جائیں۔ سی ایس ایس میں کیونکہ تین چانس ہوتے ہیں، لہٰذا بقول ان کے، اگلی دفعہ پوری تیاری کرکے آئیںگے۔ مگر اگلی باری کبھی نہیں آتی۔ نوے فیصد اُمیدواروں کوادراک ہی نہیں ہوتاکہ ان کاسال ضایع ہورہاہے۔اگلے برس انھیں مختلف نوعیت کی مشکلات سے گزرناپڑے گا۔وہ کبھی  اپنی غلطی یاکوتاہی تسلیم نہیں کرتے۔

سی ایس ایس کے امتحان کوچھوڑدیجیے۔کسی بھی میدان کاسنجیدہ تجزیہ کیجیے۔چلیے،کرکٹ کولے لیجیے۔ درجنوں ایسے کرکٹردیکھے ہیں جوسلیکٹرزکے تعصبانہ رویہ کی شکایت کرتے نظرآئیںگے۔ہوسکتاہے کہ اس میں کچھ سچائی بھی ہو۔مگراکثریت بین الاقوامی سطح تودورکی بات،ملکی لیول پر بھی کامیاب کھلاڑیوں جتنی محنت کرتے نظرنہیں آئیں گے۔ دراصل اکثریت بغیرمحنت کیے سب کچھ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ہاں،ایک اوربات۔ہم میں سے واضح اکثریت اپنی استطاعت بڑھانے کوجرم سمجھتی ہے۔ اگرکسی کی انگریزی کمزورہے،توپہلارویہ توانگریزی زبان سے روگردانی ہوگی۔

مجال ہے کہ انگریزی کتاب کوہاتھ لگایاجائے۔صرف یہ کہہ دینا،کہ فلاں مضمون مشکل لگتاہے یاسمجھ نہیں آتا،یااس سے مجھے رغبت نہیں ہے۔اپنی استطاعت کونہ بڑھانے کاایک کمزورترین رویہ ہے۔تعلیم کو رہنے دیجیے۔اگرکسی نے چھوٹا ساسٹورکھول رکھا ہے۔ اس پردن رات ڈیوٹی نہیں دیتا۔ ملازمین پرکڑی نظرنہیں رکھتا۔ چیزوں کے معیارکوہرممکن اعلیٰ سطح پرنہیں رکھتا۔ پھر انھی وجوہات کی بنیادپرناکام ہوجاتا ہے۔ کاروبار ختم ہو جاتا ہے۔ تو وہ شخص کبھی اپنی کمزوریوں کا ذکر نہیں کریگا۔اپنی استطاعت کونہ بڑھانے کے المیہ پر خاموش رہیگا۔کوتاہیوں کوچھپاتے چھپاتے ناکامی کی دلدل میں ڈوب جائیگا۔ مگر فکر اور ذاتی تدبرکرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھے گا۔

انفرادی سطح سے نکل کرقومی سطح پر آئیے۔ آپکو ہر لیڈر، قائد،رہنماشکایت کرتانظرآئیگا۔کوئی بتائیگا کہ معیشت تباہ ہوگئی۔حکومتی پالیسی بالکل نامعقول اورغلط ہے۔حکومت تو کاروبارختم کرنے پرتلی ہوئی ہے۔بیرونی قرضے لے لے کر قوم کوغلام بنا دیا گیا ہے۔مگرکوئی بیانگ دہل اقرارنہیں کریگاکہ یہاں کوئی تاجر،کوئی سرمایہ دار،کوئی امیر آدمی، حکومت کو ٹیکس نہیں دیتا۔نناوے فیصد صنعتی طبقہ اورتاجر،ٹیکس چوری کے اندرملوث ہیں۔اس رویہ کومعقول بنا دیا گیا ہے۔ جہاں کوئی ٹیکس وصول کرنے کی کوشش کرے تواعلان کردیا جاتاہے کہ معیشت کاپہیہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آپ لاہورمیں کسی بھی چیزکی خریداری کے لیے نکلیں۔ فوراً احساس ہوجائیگا کہ بڑے سے بڑااورچھوٹے سے چھوٹا دکانداربھی ٹیکس والی رسیددینے کوگناہ سمجھتا ہے۔

اگر ہوٹل میں پکابل مانگ لیں توکھلبلی مچ جاتی ہے۔ مینیجر تک آپ کے پاس آجاتا ہے۔ بل میں ٹیکس کے بغیر فروخت شدہ اشیاء کا اندراج کرنے پر اصرار کریگا۔ اَن گنت جگہ توبل دینے کا رواج ہی نہیں ہے۔صرف پیسے بتادیے جاتے ہیں۔اگرکوئی بھی حکومت ٹیکس لینے پراصرارکرے توقیامت برپاکردی جاتی ہے۔ حقیقت حددرجہ تلخ ہے۔یہی حال کارخانوں اور ملوں کا ہے۔پورے ملک میں ہرشعبے میں ایک جیسا حال ہے۔ برانہ منائیے گا۔ہم مجموعی طورپرایک نااہل اورجیب کترے طرزکی قوم بن چکے ہیں۔ اکثریت کی بات کررہا ہوں۔ ایک اقلیت صائب طریقے سے زندگی گزارنے کی کوشش کررہی ہے جواب حددرجہ مشکل ہوتاجارہاہے۔

ہم میں ہرایک انفرادی اورقومی سطح پراپنی بھرپور استطاعت کواستعمال کیے بغیرترقی کرنا چاہتا ہے۔کامیاب ہوناچاہتاہے۔ہم کمزوریوں کو دور کیے بغیراپنی ناکامیوں کو بیرونی عوامل میں تلاش کرتے ہیں۔یقین ہے کہ ہم بالکل ٹھیک ہیں،باقی سب غلط ہیں۔تمام لوگ اورقومیں ہمیں ناکام بنارہی ہیں۔ہمارے خلاف سازشیں درسازشیں ہورہی ہیں۔ ہمارے ہاں،کوئی شخص یاادارہ کرسٹی براؤن کی طرح شدیدمحنت کی عادت نہیں اپناتا۔الزام دوسروں پرڈال دیتاہے۔ مسلسل  ناکامی کا یہ سفر، انفرادی اورقومی سطح پرختم ہونے کانام ہی نہیں لیتا۔شائدہم کامیاب ہوناہی نہیں چاہتے۔کوئی بھی کرسٹی کی طرح اپنابایاں انگھوٹھا استعمال ہی نہیں کرناچاہتا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
NUST Jobs 2019 for 26+ LDC/UDC Clerks, IT, Admin, Coordinators, Supervisors, Lab, Management & Other Posts
Previous Post نسٹ نوکری 2019 کے لئے 26+ ایلڈیڈی / یو ڈی سی کلرز، آئی ٹی، ایڈمن، کنسلٹنٹس، سپروائزرز، لیب، مینجمنٹ اور دیگر مراسلات
Next Post لاہور ہاؤسنگ سوسائٹی روزگار 2019 HR، ایڈمن، باغبانی، اکاؤنٹس، اسٹور آفیسر، مینیجرز کے لئے
Lahore Housing Society Jobs 2019 for HR, Admin, Horticulture, Accounts, Store Officer, Managers

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.