yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈائریکٹ سٹیٹس مین

Web Editor March 3, 2019 1 min read
Direct Status Man
Share this:

یہ وہ کپتان نہیں جسے میں کرکٹ کے دنوں سے جانتا ہوں۔ اس نے 22 سال سیاسی جدوجہد کی مگر کوئی اسے سیاستدان ماننے کو تیار نہیں تھا۔ وہ وزیراعظم بن گیا تو کہا گیا اس نے اپنی سیاست کی معراج پائی مگر پھر بھی کوئی اسے سیاستدان ماننے کے لیے تیار نہیں تھا۔

اس نے وزیراعظم بننے کے بعد جب بھی تقریر کی مخالفین کو یہ کہنے کا موقع ملا کہ کپتان آج بھی کنٹینر پر کھڑا ہو کر تقریر کر رہا ہے۔ بیرون ملک اس نے جب بھی تقریر کی یا کہیں گفتگو کا موقع ملا وطن عزیز کی پسماندگی کی وجہ کرپشن اور اداروں کی تباہی کو قرار دیتا تو اپوزیشن کہتی یہ کیسا وزیراعظم ہے جو دنیا کے سامنے اپنے ملک کی خرابیاں بیان کرتا ہے۔ ہم نے اس سے پہلے روایتی وزرائے اعظم دیکھے تھے۔ ایسے وزرائے اعظم جو ہمیشہ رٹے رٹائے جملے بولتے تھے۔ انھوں نے اپنی تقریریں لکھوانے کے لیے جید صحافیوں کی خدمات لے رکھی تھیں۔ خدمت پر مامور یہ صحافی اپنی تحریروں میں لفظوں کی اپنی جادوگری بکھیرتے کہ وزیراعظم انھیں انعام و اکرام دینے پر مجبور ہو جاتا۔ وزیراعظم یا صدر کسی اور کے جذبات پر مبنی تقریر کرتا اور اس کے رفقاء داد و تحسین کے ڈونگرے برسا کر اسے خوش کر دیتے۔ ایک کے بعد دوسرا حکمران آتا گیا مگر اس کی تقریر بھی معمولی ردو بدل کے ساتھ ہمیشہ وہی روایتی رہی۔ تاریخ اور تقریر دونوں خود کو دہراتے رہے۔کپتان وزیراعظم بنا تو اسے بھی یہی مشورہ دیا گیا کہ وہ کسی اور کی لکھی ہوئی تقریر پر اپنے لب ہلا دے مگر اس نے صاف انکار کر دیا۔ اس نے کہا وہ صرف فی البدیہہ بولے گا۔ وہ اپنے جذبات براہ راست قوم تک پہنچائے گا۔ اس کی تقریریں زیادہ متاثر کن نہیں تھیں۔

کشیدہ کاری سے خالی سادہ الفاظ کسی حکمران کے منہ سے سننے کی یہ قوم عادی نہیں تھی۔یہ سلسلہ ایسے ہی چل رہا تھا۔ لوگ تنقید کرتے رہے اور وہ اپنی بات کہتا رہا۔ پھر اچانک مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ایک خود کش حملے نے ساری صورتحال تبدیل کر دی۔ کپتان کی ساری توجہ معیشت کی بہتری اور ملک میں سرمایہ کاری لانے پر تھی لیکن ایک پلوامہ نے سارا ماحول ہی تبدیل کر دیا۔ خود کش حملہ ہوتے ہی بھارت نے حسب معمول پاکستان کو اس کا ذمے دار قرار دے دیا۔ آیندہ ماہ عام انتخابات میں شکست سے خوفزدہ مودی سرکار نے پاکستان کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ سرحد پار سے رات دن الزام اور دھمکیاں آنے لگیں۔ حالات سنگین ہوتے چلے گئے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو رخصت کرنے کے بعد کپتان نے بطور وزیراعظم قوم سے خطاب شروع کیا۔ چند منٹ کا یہ خطاب ختم ہوا تو احساس ہوا کہ وہ جسے سیاستدان تسلیم نہیں کیا جا رہا تھا اچانک ’’اسٹیٹس مین‘‘ بن کر سامنے آگیا ہے۔ اس نے امن پر زور دیا۔ بھارت سے کہا ثبوت ہیں تو لائو میں خود کارروائی کروں گا۔ ساتھ یہ بھی بتا دیا کہ حملہ کرو گے تو ہم سوچیں گے نہیں، جواب دیں گے۔ پھر دنیا نے دیکھا کہ بھارت کی رات کے اندھیرے میں کی گئی کارروائی کا دن کی روشنی میں موثر جواب دے دیا گیا۔کپتان نے ایک بار پھر مختصر مگر جامع تقریر کی، وہ پھر سیاست دان سے اسٹیٹس مین بن گیا۔ اس نے بھارت کو مکار دشمن کہا نہ کسی اور لقب سے پکارا مگر اپنا پیغام واضح پہنچا دیا۔ اس نے کہا جنگ شروع کرنا ہمارے اختیار میں ہے۔ مگر یہ کہاںجا کر ختم ہو گی کوئی نہیں جانتا۔ ابھی اس کی آخری تقریر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں کی گئی۔ اس نے پھر کہا ہم امن چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انڈیا ایک حد سے آگے نہ بڑھے کیونکہ ہماری قوم کا ہیرو ٹیپو سلطان ہے جو شہادت کو غلامی پر ترجیح دیتا ہے۔الفاظ کا اتنا خوبصورت چنائو کہ پوری دنیا سے داد مل گئی۔ یہ درست ہے کہ بھارتی میڈیا نفرت پھیلانے اور جنگ کروانے میں پیش پیش ہے لیکن وہاں بھی کچھ ذی شعور میڈیا پرسنز یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ کپتان نے ان کے وزیراعظم کو چت کر دیا۔ وہاں کی اپوزیشن جماعتیں بھی کپتان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوئی ہیں۔ انھیں بھی اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ نریندر مودی صرف الیکشن جیتنے کے لیے دونوں ملکوں میں جنگ کرانے پر تلے ہوئے ہیں۔اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ پلوامہ سے شروع ہونے والا ڈرامہ محض الیکشن میں جیت کے لیے رچایا گیا۔ اس کا اعتراف بی جے پی کا ایک لیڈر بھی کر چکا ہے۔ پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگانے والی مودی سرکار خود دہشت گردی میں ملوث ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے اب دنیا کو وہ نظر آنے لگا ہے۔ یہ درست ہے کہ بھارت کا جھوٹ بھی آرام سے بک جاتا ہے اور ہمارا سچ خریدنے کے لیے بھی بہت کم لوگ تیار ہوتے ہیں۔

تھوڑا وقت لگے گا لیکن دنیا حقائق تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ کپتان کرکٹ کے میدان میں بہت اچھا کھیلا۔ اس نے پاکستان کو عالمی چیمپئن بنوایا۔ آج سیاست کے میدان کا بھی کپتان بن گیا۔ انڈیا میں جتنی تقسیم آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ اس تقسیم کا زیادہ کریڈٹ نریندر مودی کی لیڈر شپ کو جاتا ہے لیکن جلتی پر کچھ تیل کپتان کی تقریروں اور فیصلوں نے بھی ڈالا ہے۔ نریندرمودی نے جارحیت کا حکم دیتے ہوئے انڈیا کو شاید امریکا سمجھ لیا تھا۔ انڈیا کو معلوم نہیں تھا کہ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی جیسے سپوت دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ دو بھارتی طیارے گرانے کے بعد ہمارے ہیروز نے یہ باور کرادیا کہ ہمیں چیلنج کروگے تو پھر یہی حشر ہو گا۔ ہماری ساری کوششیں امن کے لیے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو رہا کر کے بھارت کے حوالے کرنے کا اقدام بھی امن کے لیے ہے۔ کپتان کی اسٹیٹس مین شپ نے اسے بھارت میں بھی ہیرو بنا دیا۔ بھارتی چینلز کے وار روم ذلت کا نشان بن چکے ہیں۔ کپتان نے پاکستانی میڈیا کے کردار پر اسے خراج تحسین پیش کیا۔ ماننا پڑے گا ہمارا میڈیا بہت متوازن رہا۔

امید ہے ہماری حکومت کو میڈیا کی اہمیت کا احساس ہو گیا ہو گا۔ اب وقت ہے کہ اس کی مشکلات کا بھی احساس کیا جائے۔کپتان خوش قسمت ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پوری قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس کے بدترین مخالف بھی تنقید نہ کرنے پر مجبور ہیں۔ آج بھارت میں انتشار اور ہماری ریاست میں وقار دکھائی دے رہا ہے۔ ہماری حکومت ہی نہیں ریاست بھی یہ جانتی ہے کہ دہشتگردی کی دنیا میں کوئی گنجائش نہیں۔نیشنل ایکشن پلان پر پہلے سے عمل ہو رہا ہے۔ تھوڑی بہت کمی رہ گئی ہے تو اس کو بھی دور کر لیا جائے گا۔ ماضی میں کہا جاتا تھا کہ سیاسی قیادت تو ہمسایوں کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنا چاہتی ہے لیکن فوج تیار نہیں۔ بھارت کے ساتھ کرائسز میں دنیا نے دیکھا کہ سیاسی اور فوجی قیادت نے ایک ہی بات کی۔ وہ بات یہ ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ جنگوں سے بہت نقصان ہو چکا، اب امن کی ضرورت ہے۔ ایک کرائسز میں کپتان نے اسٹیٹس مین شپ دکھادی۔ اپنی اس صلاحیت کو اب مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے بھی استعمال کرنا پڑے گا۔ ملکی معیشت اور حالات کو ٹھیک کرنے کی ذمے داری پہلے ہی اس کے کندھوں پر ہے۔کپتان نے شاندار حکمت عملی سے بھارتی میزائل چلنے سے پہلے ٹھس کر دیے۔ بھارت میں مودی زیرو اور کپتان ہیرو بن گیا۔ وہ سیاستدان سے کب اسٹیٹس مین بن گیا پتہ ہی نہیں چلا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
How good is the talk with care
Previous Post سنبھل کے کی گئی بات کتنی اچھی لگتی ہے
Next Post سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان ملتوی
Saudi Foreign Minister Adel al Jubeir visit to Pakistan delayed

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.