yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاک بھارت جنگ کی خبروں کے تناظر میں تہلکہ خیز انکشافات

Web Editor February 27, 2019 1 min read
The obvious revelations in the context of the news of Pak India India war
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کہہ دیا کہ ’’بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال انتہائی خراب ہے‘‘۔ بے شک دونوں طرف انگلیاں ٹرئیگر پر ہیں، سخت تنائو ہے، ذرا سی غلطی جنگ چھیڑ سکتی ہے، مگر اِس خوفناک غلطی کے امکانات بہت کم ہیں۔ ہاں ایک اور جنگ دونوں ممالک میں جاری ہے۔ نامور کالم نگار منصور آفاق اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔یہ جنگ عالمی عدالت انصاف میں لڑی جا رہی ہے کلبھوشن کے کیس میں بھارتی وکیل نے نواز شریف کا ایک بیان بطور ثبوت پیش کیا ہے اور اب غور کیا جارہا ہے کہ گواہی کے لئے انہیں بلایا جائے یا نہیں۔ بھارت کی استدعا پر عالمی عدالت نواز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر سکتی ہے۔ اگر ایسا ہو گیا تو نون لیگ کی رہی سہی سیاست بھی خاک میں مل جائے گی۔ پاکستان میں کوئی بھارت نواز لیڈر پاپولر ہو ہی نہیں ہو سکتا۔سچ یہی ہے کہ جنرل پرویز مشرف کے مارشل لاء نے نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کا مخالف بنا دیا۔ لندن میں جو میثاقِ جمہوریت ہوا تھا، جس کے بارے میں آصف علی زرداری نے کہا تھا، وہ کوئی حدیث نہیں، اُس کی ایک ایک سطر اِسی بات کی گواہ ہے۔ نواز شریف کے اِس مخالفانہ رویے کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ان کےدورِ اقتدار میں دو آرمی چیف آئے، انہوں نے دونوں کو خود چنا مگر دونوں کے ساتھ نہ چل سکے۔ بھارت بھی چونکہ پاکستانی فوج کو اچھا نہیں سمجھتا۔ شاید اِسی لئے نواز شریف (لاشعوری طور پر)بھارت کو اپنےدل کےقریب سمجھتے ہیں۔کوئی سات برس ہونے کو ہیں۔ نواز شریف نے مظفر آباد کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ’’اتنے ظلم بھارت نے کشمیریوں پر نہیں کئے جتنے پاکستانی فوج نے کئے‘‘ واپسی پر انڈین سفیر نے مشاہد حسین سے کہا ’’ہمیں خوشگوار حیرت کا سامنا ہوا کہ میاں نواز شریف نے کشمیر کی انتخابی مہم میں بھارتی اور بھارتی فوج کا تذکرہ منفی انداز میں نہیں کیا‘‘سوات میں دہشت گردی پر ایک سیمینار ہوا تھا جس سے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی خطاب کیا تھا اس کے بعد اس میں شریک ایک اخبار نویس ہارون الرشید کی ملاقات جنرل کیانی سے ہوئی تھی جس کا اُسی شام بعض چینلوں پر چرچا ہوا تھا۔ اُس ملاقات میں مشاہد حسین نےانڈین سفیر کی یہی گفتگو جنرل کیانی کو سنائی تھی جس پر پہلے تو وہ خاموش رہے پھر انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے خلاف بات کرنے سے کسی انتخابی مہم میں کسی سیاست دان کو کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا اور پھر آزاد کشمیر کےالیکشن میں نون لیگ بری طرح ہار گئی۔نواز شریف برسر اقتدار آنے کے چند ہفتوں بعد نریندر مودی کی تقریبِ حلف وفاداری میں شرکت کے لئے بھارت گئے۔ نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو اپنی تقریب حلف وفاداری میںشرکت کی دعوت دی تھی جسے قبول نہیں کیا گیا تھا۔ نواز شریف کو اپنوں نے مشورہ دیا کہ وہ بھارت نہ جائیں اور اگر جائیں بھی تو چند گھنٹوں کے بعد واپس آجائیں۔ جواباً اپنی کچن کیبنٹ کو یہی تاثر دیا اور بیان بھی یہی دیا کہ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ ابھی مشورہ کروں گا۔ ملٹری لیڈر شپ سے بھی۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ انہوں نے نریندر مودی کو ٹیلی فون پر ہی ہاں کہہ دی تھی۔ اس پر ستم کہ ہائی کمیشن کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھنے کی مقدس روایت کو بھی نظر انداز کردیا۔ وزیراعظم کی نقل و حرکت سے سفارت خانے کا آگاہ ہونا ضروری ہوتا ہے۔ کہیں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ملکی دفاع کے نقطہ نظر سے بھی یہ بات انتہائی خطرناک سمجھی جاتی ہے۔ عسکری قیادت نے اِس پر کھل کےاحتجاج کیا۔ شنید ہے کہ یہیں سے جنرل راحیل شریف اور نواز شریف میں سرد مہری کا آغاز ہوا۔ وہاں ایک انڈین چینل کے مالک سے بھی وعدہ کر آئے کہ پاکستان میں اُسے چینل کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ جب پیمرا کے چیئرمین نے ہمت سے کام لیتے ہوئے انکار کر دیا تو اسے ہٹا کر اپنا ایک صحافی دوست لگا دیا، چینل کی اجازت وہ بھی نہ دے سکا۔نواز شریف اپنے بیٹوں کو بھی ساتھ لے گئے تھے۔ ان کے ساتھ جندال کے گھر گئے پھر یہی جندال ویزے کے بغیر پاکستان آیا اور اسے مری لے جایا گیا پھر جندال نے کٹھمنڈو میں نریندر مودی اور نوازشریف کی خفیہ ملاقات کرائی جس کا راز ایک بھارتی صحافی نے فاش کر دیا، واپسی پر نوازشریف نے لنڈی کوتل سے کابل تک ریلوے لائین بچھانے کی تجویز پیش کی۔ ریلوے پہلے خسارے میں تھا۔ سعد رفیق جسےکم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اُس نے بھی اس آئیڈیا کی مخالفت کی۔ پاکستان کی عسکری قیادت نے بھی یہ کہہ کر تجویز رد کر دی کہ کابل سے کچھ فاصلے پر جندال کی کوئلے کی کانیں ہیں۔ یہ کوئلہ ٹرکوں کے ذریعے ایک طویل فاصلہ طے کر کے بھارت پہنچتا ہے، اِس ریلوے لائین سے صرف جندال کو فائدہ پہنچے گا، پاکستان کو نہیں، اِس معاملےسے نوازشریف کے بھی مالی مفادات وابستہ تھے یا نہیں، اس کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر یہ طے ہے کہ اُن کا جھکائو بھارت کی طرف رہا۔عالمی عدالت میں نواز شریف کا بیان اس وقت پاکستان کے لئے مسئلہ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے ملتان میں ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں،یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینا چاہئے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150لوگوں کو قتل کر دیں۔اب بھارتی وکیل نے جب عالمی عدالت میں کہا: یہ بات وہ شخص کہہ رہا ہے جو تین مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم رہا ہے، کیسے غلط ہو سکتی ہے۔ اُس کی یہ بات نظر انداز نہیں کی جا سکتی مگر ہم پاکستانی تو جانتے ہیں کہ یہ صریحاً جھوٹ ہے۔ اب عالمی عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے، کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر یہ بات پورے یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ نوازشریف نے اپنی سیاست تباہ کر لی۔ افسوس مریم کا مستقبل بھی برباد کر دیا۔ مجھے اُس کا بہت دکھ ہے، مریم پر پہلے صرف یہی داغ تھا کہ اس نے جیو ٹی وی میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا میری کہیں اور تو کجا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں مگر اُس کے بھارت نواز غیر محتاط بیانات، اُسے لے ڈوبے ہیں۔ ڈان لیکس کا معاملہ سب کےسامنے ہے۔ لگ رہا ہے اب جیسے جیسے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی بڑھے گی، ویسے ویسے شریف خاندان کی سیاست خراب سے خراب تر ہوتی جائے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
What is the reality of aerial attack on India's Pakistan?
Previous Post بھارت کے پاکستان پر فضائی حملے کی حقیقت کیا ہے
Next Post گلابی جھیل – ہٹ لیگون، مغربی آسٹریلیا

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.