yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہر ہفتے ہزاروں ڈالرزکمانے والی پاکستانی لڑکی مہوش کی کہانی

Web Editor February 5, 2019 1 min read
Every week, a story of Pakistani girl Mahushi, a couple of dollars
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ہمارے ملک میں لڑکیاں شادی کے ساتھ انصاف نہیں کرتیں۔ یہ شادی کو محض آئوٹنگ‘ نیند پوری کرنے اور بچے پالنے تک محدود کر دیتی ہیں۔ یہ سمجھتی ہیں ان کی زندگی کے دو حصے ہیں‘ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد۔ یہ دونوں کا آپس میں تعلق تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوتیں۔نامور نوجوان کالم نگار عمار چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ شادی سے قبل یہ والدین اور اپنی مرضی کی زندگی بسر کرتی ہیں اور شادی کے بعد شوہر اور سسرال کی مرضی کی۔ وہ خود کیا تھیں‘ کیا ہیں اور کیا کر سکتی ہیں‘ یہ سوال ان کے لئے بے معنی ہوتے ہیں۔ وہ اچھے سے اچھا رشتہ حاصل کرنے کو ہی زندگی کا اصل مقصد سمجھتی ہیں۔ اس کے لئے وہ میڈیکل جیسی مشکل ترین تعلیم حاصل کرتی ہیں‘ وہ انسانیت کی خدمت کا حلف اٹھاتی ہیں لیکن یہ حلف صرف نکاح کے دن تک ان کا ساتھ دیتا ہے۔ جیسے ہی نکاح اور رخصتی ہوتی ہے وہ اپنا گائون اور اپنا سٹیتھو سکوپ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتی ہیں اور شوہر کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر پیرس کی شامیں تلاش کرنے نکل جاتی ہیں۔ وہ سمجھتی ہیں‘ ان کی تعلیم کا مقصد پورا ہو گیا‘ لہٰذا اب باقی زندگی صرف عیش و آرام ہی ہونا چاہیے۔ وہ شادی کو ماضی کے غموں اور دکھوں سے نجات کا ذریعہ سمجھتی ہیں‘ اسی لئے لڑکی رخصتی کے وقت آخری مرتبہ روتی ہے جبکہ مرد ساری عمر روتا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ شادی سے قبل کالجوں میں لڑکیوں کی تان ایک دوسرے سے یہ پوچھتے ہوئے ٹوٹتی ہے‘ بھلا بتائو!اچھے خاندان کا امیر رشتہ حاصل کرنے کے لئے کس مضمون میں ماسٹرز کیا جائے؟ شادی کے بعد دوسرا اہم کام جو شوہر کو بھی پسند ہوتا ہے وہ اچھے کھانے کھانا ہے۔ شہر کا کوئی ریسٹورنٹ ایسا نہیں ہوتا جسے معاف کیا جاتا ہو۔ رات گئے ڈنرز‘ بے وجہ آئوٹنگ اور طویل نیند کا نتیجہ وزن میں اچانک اضافے کی صورت میں نکلتا ہے۔ اس دوران ایک دو بچے پیدا ہو جائیں تو پھر زندگی کے دو ہی مقصد باقی رہ جاتے ہیں‘ بچوں کو پالنا اور ڈائٹنگ کرنا۔ یہ دو کام کرتے کرتے باقی زندگی بھی گزر جاتی ہے‘ حتیٰ کہ بچوں کی شادیوں کا وقت آ جاتا ہے اور ان کا بھی ویسا ہی وہی گھن چکر شروع ہو جاتا ہے۔ مہوش کی کہانی البتہ مختلف ہے۔ مہوش سہیل واہ کینٹ کی رہائشی ہے۔ اس نے 2016ء میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایجوکیشن میں ماسٹرز کیا۔ 2017ء میں اس کی شادی ہو گئی۔ اسے معلوم ہوا پنجاب آئی ٹی بورڈ نے فری لانسنگ ای روزگار پروگرام شروع کیا ہے جس کے ذریعے تربیت لے کر گھر بیٹھے آن لائن آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔ مہوش کی شادی خوش پوش فیملی میں ہوئی تھی۔ اسے نوکری یا آمدنی کی خاص ضرورت نہ تھی‘ لیکن وہ وقت ضائع کرنے کے حق میں نہ تھی۔ اس نے ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کر لیاجس کے بعد اسے کام سیٹس انسٹیٹیوٹ واہ کینٹ میں سہ ماہی ای روزگار تربیتی پروگرام میں داخلہ مل گیا۔ اس سے قبل اسے کمپیوٹر کا بہت زیادہ نالج نہ تھا؛ تاہم یونیورسٹی میں پاور پوائنٹ وغیرہ پر اسائنمنٹ وغیرہ بنا چکی تھی۔ اس نے غیر تکنیکی پروگرام میں گرافکس ڈیزائننگ کا شعبہ منتخب کیا اور فوٹو شاپ اور ایڈوب السٹریٹر سیکھنا شروع کر دیا۔ انسٹرکٹر نے طلبا و طالبات کو پہلے ہفتے فری لانسنگ کے بارے میں مختلف معلومات دیں‘ مثلاً یہ کہ انٹرنیٹ سے پیسے کس طرح کمائے جا سکتے ہیں‘ اپنا پروفائل کیسے بنانا ہے‘ آرڈر کیسے لینا ہے‘ کلائنٹ سے کمیونیکیشن میں کن باتوں کا خیال رکھنا ہے‘ آرڈر کتنے وقت میں مکمل کرنا ہے‘ کم از کم معیار کیسا رکھنا ہے‘ وغیرہ وغیرہ۔ مہوش نے فائیور پر اپنا اکائونٹ بنایا جس میں اس نے لکھا کہ وہ کس طرح مختلف سٹیکرز وغیرہ ڈیزائن کر سکتی ہے اور بروقت اور معیاری کام فراہم کر سکتی ہے۔ مہوش نے انتہائی دلجمعی سے تربیت حاصل کی جس کی وجہ سے اسے چند روز کے اندر ہی پندرہ ڈالر کا آرڈر مل گیا۔ اس نے سب کو حیران کر دیا کہ جب اس نے کلائنٹ کو ایک دن کا وقت دیا‘ لیکن مطلوبہ کام تین چار گھنٹوں میں مکمل کر کے بھیج دیا۔ یہ صرف پندرہ ڈالر یا دو ہزار روپے نہیں تھے‘ یہ دراصل اعتماد کی سیڑھی کا وہ پہلاقدم یا کامیابی کا نقطہ آغاز تھا‘ جس نے مہوش کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ کچھ ہی دنوں بعد اس نے ایک پوسٹ دیکھی جس میں ایک کلائنٹ کو چار گھنٹے کے اندر اندر چند سٹیکرز کے ڈیزائن درکار تھے۔ چونکہ یہ ارجنٹ کام تھا اس لئے اس نے دو سو اسی ڈالر آفر کئے تھے۔ مہوش نے فوراً وہ جاب قبول کر لی اور صرف دو گھنٹے میں اسے مطلوبہ ڈیزائن بنا کر بھیج دیا۔ کلائنٹ کو معیاری اور مطلوبہ ڈیزائن وقت پر مل گیا تو اس نے فوراً دو سو اسی ڈالر ادا کر دئیے۔ یوں مہوش نے صرف دو گھنٹے میں چھتیس ہزار روپے کما لئے۔ یہ مہوش کے لئے دوسرا اہم موڑ تھا کیونکہ اس سے قبل وہ چھوٹے چھوٹے پراجیکٹس کر رہی تھی۔ اس کے بعد مہوش نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ایک سال کے قلیل عرصے میں اس نے چار سو سے زائد پراجیکٹس مکمل کئے اور آٹھ ہزار ڈالر کما لئے جو گیارہ لاکھ روپے بنتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سارے کام اس نے مردان میں کئے کیونکہ اس کی شادی مردان میں ہوئی تھی۔ صرف ای روزگار کی تربیت لینے کے لئے وہ تین ماہ کے لئے والدین کے پاس واہ کینٹ مقیم رہی۔اس کے بعد واپس مردان چلی گئی۔ فی الوقت وہ ایک چھوٹی سی کمپنی قائم کرنے جا رہی ہے جس میں وہ مزید لڑکیوں کو ساتھ ملا کر انٹرنیٹ پر کام کرے گی اور یوں کئی خاندانوں کو گھر بیٹھے باعزت روزگار مل جائے گا۔ مہوش سہیل کی زندگی سے ہمیں تین سبق ملتے ہیں‘ ایک‘ لڑکیوں کو شادی کے بعد گھر کا فرنیچر بن کر ضائع نہیں ہونا چاہیے‘ بلکہ وہ چاہیں تو امورِ خانہ داری کے ساتھ گھر بیٹھ کر محفوظ انداز میں آمدنی بھی حاصل کر سکتی ہیں‘ اور اپنی صلاحیتوں کو زنگ لگنے سے بچا سکتی ہیں۔ دوسرا یہ کہ لڑکیاں لڑکوں سے کسی طرح کم نہیں ہیں‘ بالخصوص ڈیزائننگ کے شعبے میں وہ زیاہ بہتر کام کر سکتی ہیں کیونکہ اس میں مختلف آئیڈیاز پر مبنی نت نئے ڈیزائن بنانا ہوتے ہیں اور لڑکیاں اس حوالے سے بہتر انداز میں سوچتی ہیں کیونکہ وہ اپنا دماغ لڑکوں کی نسبت فضولیات میں کم ضائع کرتی ہیں اور تیسرا یہ کہ وہ فالتو وقت ساس بہو اور نند کے جھگڑوں اور سہیلیوں سے غیبتوں میں ضائع کرنے سے بچ گئی۔ وہ چھ سات گھنٹے جو وہ روزانہ فری لانسنگ کو دیتی ہے۔ یہ وقت وہ ڈرامے دیکھنے اور گھر کے جھگڑوں میں گزارتی تو اس کی اپنی اور شوہر کی زندگی مشکل اور پیچیدہ ہو جاتی۔ چند روز قبل میں نے ایک بیوہ خاتون کا ایف ایم ریڈیو پر انٹرویو سنا‘جو تین سال قبل بیوہ ہو گئی تھی۔ اس کے تین بچے تھے‘ جنہیں غربت کی وجہ سے اسے اچھے سکولوں سے نکال کر سرکاری سکولوں میں ڈالنا پڑا۔ انہیں پالنے کی مکمل ذمہ داری اس کے سر تھی۔ اسے کسی نے فری لانسنگ کا بتایا تو اس نے ای روزگار میں داخلہ لے لیا اور صرف دو سال محنت کرنے کے بعد وہ آج اس مقام پر پہنچ چکی ہے کہ گھر بیٹھ کر فری لانسنگ سے ڈیڑھ دو لاکھ ماہانہ کما رہی ہے۔ گھر کا خرچ بھی چلا رہی ہے اور بچے بھی دوبارہ اچھے سکولوں میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ای روزگار پروگرام لوگوں کی زندگیاں تبدیل کرنے میں شاندار کردار ادا کر رہا ہے اور معذور افراد ہوں‘ بیروزگار نوجوان ہوں‘ شادی شدہ‘ غیر شادی شدہ یا بیوہ خواتین ہوں‘ اگر یہ لوگ ماسٹرز کر چکے ہیں اور ان کی عمر پینتیس برس سے کم ہے تو وہ اس پروگرام سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ملکی سطح پر شروع ہو جائے تو دیگر صوبوں کے کروڑوں عوام بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ موجودہ حکومت کا ایک کروڑ نوکریاں دینے کا ٹاسک ای روزگار جیسے پروگراموں کے ذریعے دنوں میں پورا ہو سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف بے روزگاری دُور ہو سکتی ہے بلکہ وہ لاکھوں بے روزگار نوجوان جو نشہ اور آوارگی کے ذریعے اپنی زندگی عذاب بنا رہے ہیں اور وہ خواتین جو شادی کے بعد سارا سارا دن سروں پر دوپٹے باندھے ہائے ہائے کرتی رہتی ہیں‘ یہ سب گھر میں چند گھنٹے کام کرکے سینکڑوں ڈالر کما سکتے ہیں۔ یہ ای روزگار اور فری لانسنگ کے ذریعے اپنی زندگی تک بدل سکتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
CPE Institute of Cardiology Multan Jobs 2019 for 116+ Charge Nurses, Medical Officers and Teaching Faculty
Previous Post CPE انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی ملتان نوکری 2019 کے لئے 116 + نرسوں، میڈیکل آفیسرز اور ٹیچرنگ فیکلٹی
Next Post میڈیکل آفیسرز اور ماہرین کے لئے گورنمنٹ سید میتھ ٹیچرنگ ہسپتال لاہور روزگار 2019
Govt Syed Mittha Teaching Hospital Lahore Jobs 2019 for Medical Officers and Specialists

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.