yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مقبول حریت رہنما یٰسین ملک بھی عمران خان کے دیوانے نکلے،

Web Editor February 5, 2019 1 min read
Popularity-Hurriyat-leader-Yassen-Malik-also-Imran-Khak
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) تیرہ برس ہوتے ہیں، اسلام آباد کلب میں جواں سال یٰسین ملک کے میزبان نے دارالحکومت کے چند اخبار نویسوں کو ملاقات کے لیے مدعو کیا… ”آپ کے خیال میں کون سا پاکستانی لیڈر کشمیر میں سب سے زیادہ مقبول ہے؟‘‘ صحافیوں سے اس نے سوال کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو؟ نامور کالم نگار ہارون الرشید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔جنرل محمد ضیاء الحق؟ نواز شریف؟ بے نظیر بھٹو؟ یا جنرل پرویز مشرف؟ انکار میں یٰسین ملک سر ہلاتے رہے۔ پھر دھیمے، پُراسرار انداز میں ،جو راز فاش کرتے برتا جاتا ہے، اس نے کہا: عمران خان۔ عمران خان کشمیر کے بارے میں کچھ زیادہ بات نہ کرتے تھے۔ کشمیر کیا، پاکستانی سیاست پر بھی ان کا علم محدود تھا۔ اب بھی محدود ہی ہے۔ کشمیر کے اور چھور سے تو وہ آشنا ہی نہ تھے۔ پھر کشمیری نوجوانوں میں ہر دل عزیز وہ کیوں ہیں؟ ابھی یعنی 2005ء میں تو خود اپنے وطن میں کوئی اہمیت انہیں حاصل نہ تھی۔تجزیہ یہ تھا کہ چونکہ وہ ایک جواں سال آدمی ہیں۔ ذاتی شہرت اچھی ہے۔ دنیا بھر میں توقیر کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ مضبوط اور بہادر دکھائی دیتے ہیں، اس لیے، اس لیے!یٰسین ملک نے اس پر کوئی تبصرہ نہ کیا اور سری نگر کے کرکٹ سٹیڈیم میں برسوں پہلے برپا ہونے والے ایک کرکٹ میچ کی روداد کہی۔جیسے ہی کھیل کا آغاز ہوا، سری نگر کے تماشائیوں نے قمیضوں تلے چھپائے ہوئے، پاکستانی پرچم نکالے، پاکستانی پرچم اور عمران خان کی تصاویر۔ پھر پورا مجمع، ان تصاویر کے ساتھ لہرانے لگا اور لہراتا ہی رہا۔اب شاید وہ ایک مختلف انداز میں سوچتے ہیں۔ بھارتیوں کے باب میں عمران خان کا اندازِ فکر عام پاکستانیوں سے الگ تھا۔ وہ بھارت کو ایک دشمن ملک نہ گردانتے تھے۔ ہر چیز کو وہ کرکٹ کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ایک حریف ٹیم، جسے ہرانا چاہیے۔ کھیل ختم ہونے کے بعد، حقیقی رفاقت نہیں تو کم از کم مسکراہٹوں کا تبادلہ، دشمنی بہرحال نہیں، قطعی نہیں، کسی صورت بھی نہیں۔ کشمیری امور کے ماہر ارشاد محمود سے ان کی ملاقات کرائی۔ اپنے گھر پہ تمام قابلِ ذکر کشمیری لیڈروں کو مدعو کیا۔ عمران خان کو ان کے درمیان لا بٹھایا۔ کچھ فرق نہ پڑا، ذرا بھی نہیں۔ ان کا وہ ہمدرد تھا اور ان کی آزادی کا خواہاں بھی‘ کشمیر پہ مگر شاذ ہی بات کرتا۔ 2013ء کے الیکشن سے قبل اور پھر 2017ء میں کئی بار اسے یاد دلایا کہ بھارت کے پاکستان دشمن عزائم کے بارے میں اسے بات کرنی چاہیے۔ کشمیر کے بارے میں۔ بھارتی مسلمانوں کی مظلومیت کے بارے میں۔ جنگ کی آگ بھڑکانے کی خاطر نہیں بلکہ اپنی قوم میں زندگی کی رمق پیدا کرنے کے لیے۔ جواب میں اس نے صرف یہ کہا:کشمیر پہ بات کرنے سے ووٹ نہیں بڑھتے۔ تائید میں اضافہ نہیں ہوتا۔عمران خان ہی کی بات نہیں، میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری سمیت، کسی بھی سیاسی پارٹی کو کشمیریوں کے ساتھ کوئی گہری دل چسپی نہیں۔ پیپلز پارٹی کے ایک رہنما مخدوم امین فہیم نے دہلی سے واپسی پر یہ کہا تھا:بھارتیوں کو شکایت ہے کہ ہم ان کے ہاں دہشت گردی کے مرتکب ہیں۔ زرداری صاحب نے ایک بار یہ ارشاد کیا تھا: کشمیر کا مستقبل عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی ہیں۔ قائد اعظم ثانی میاں محمد نواز شریف نے یہ فرمایا تھا: اتنے ظلم بھارت نے کشمیریوں پہ نہیں ڈھائے جتنے پاکستانی فوج نے۔ جماعت اسلامی کے سوا پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت کشمیر کے باب میں اپنے کردار پہ فخر نہیں کر سکتی۔ اسفندر یار ولی خان، ایم کیو ایم اور محمود اچکزئی ایسے لوگوں کا تو ذکر ہی کیا، حضرت مولانا فضل الرحمن کے لیے کشمیر کمیٹی نان نفقے کے سوا کیا تھی؟ افراد کی طرح اقوام پر بھی مشکل وقت آتے ہیں، بہت مشکل وقت بھی۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ قومیں اپنے اہداف اور مقاصد کو چھوڑ دیں۔ ایک تنہا آدمی، ایک قبیلہ، ایک ملک یا قوم، پروردگار نے انسان کو آزمائش کے لیے پیدا کیا ہے۔ امتحان اس لیے آتے ہیں کہ آدمی صیقل ہو۔ اس کی استعداد بڑھے، اس کا ولولہ جاگے۔ وہ پہاڑوں کو عبور کرنا سیکھے۔ انسانی صلاحیت ابتلا میں جاگتی ہے۔ طوفانوں میں فلک گیر ہے۔ جس فرد یا قوم کی زندگی میں کوئی آندھی نہ اٹھے اس کی کوئی حیثیت بھی نہیں ہوتی۔ نصف صدی تک چین نے انتظار کیا۔ ہانک کانگ کو فراموش نہ کیا، واپس لے کر ٹلا۔ امریکہ چاہے نہ چاہے، یورپ چاہے نہ چاہے تائیوان بھی ایک دن چین کا حصہ بنے گا۔ معیشت ہو یا سیاست ابھی کل تک خوار و زبوں چین کیوں ظفر مند ہے؟ عالمِ اسلام کیوں کامیاب نہیں؟ اس لیے کہ انہوں نے بھید کو پا لیا اور ہم غور کرنے پر بھی آمادہ نہیں۔ ہیجان سے نہیں، شور شرابے سے نہیں، اسی طرح مایوسی اور خود ترسی سے نہیں زخم مرہم سے مندمل ہوتے ہیں، زندگی جدوجہد سے سرخرو۔ یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ بار بار یاد دلانے کی ضرورت ہے‘ لیس للانسان الا ما سعیٰ۔خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی ۔۔ نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The lion army and ISI fell on the ground
Previous Post سبق سکھا دیا گیا ، پاک فوج اور آئی ایس آئی پر گرجنے والے شیروں نے غرانا بھی چھوڑ دیا
Next Post غریدہ فاروقی نے ایسا راز فاش کردیا کہ سیاسی منظر نامے پر ہلچل مچ گئی
Ghadida Farooqui exposed such secrets that the political scenario stirred up

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.