yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سبق سکھا دیا گیا ، پاک فوج اور آئی ایس آئی پر گرجنے والے شیروں نے غرانا بھی چھوڑ دیا

Web Editor February 5, 2019 1 min read
The lion army and ISI fell on the ground
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) 2019 کی بے چاری، 18ویں آئینی ترمیم ہے جو چارہ گروں کے گھیرے میں آ گئی ہے۔ ایسے ہی جیسے رضیہ غنڈوں کے گھیرے میں آئی تھی۔ ہر چارہ گر اس ترمیم کی رفوگری کا محافظ نکلا۔ لیکن ذرا ٹھہریے! کیا موجودہ حکومت کے پاس آئین میں ترمیم کرنے کیلئےنامور سیاستدان اور کالم نگار بابر اعوان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔پارلیمانی نمبرز موجود ہیں۔ اس کا جواب ہے… نہیں۔ عمران خان کی حکومت پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں سادہ اکثریت رکھتی ہے جبکہ سینیٹ میں اسے یہ سہولت بھی حاصل نہیں۔ اس لیے معروضی حالات میں یہ تو طے ہے کہ وفاقی حکومت، وفاقی پارلیمان کے ذریعے 18ویں آئینی ترمیم کو ختم کر سکتی ہے‘ نہ ہی اس میں کوئی ترمیم۔ جس کا لازمی نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کے اندر سے کوئی خطرہ نہیں۔ اس تناظر میں اگلا سوال یہ ہوا کہ جس حملے کو روکنے کیلئے اپوزیشن تیاری کر رہی ہے‘ اور ابھی کل ہی جس کی کمک قومی میڈیا سے بھی مانگی گئی۔ وہ حملہ کہاں سے آرہا ہے۔ حکومت کی جانب سے یا اپوزیشن کی طرف سے۔ ہاں 2 ادارے اور بھی ہیں۔ ایک آئینی اور دوسرا فورم ہے قانونی۔ سپریم کورٹ سے 18ویں آئینی ترمیم کو کوئی خطرہ نہیں ہو سکتا۔ عدالتِ عظمیٰ آئین کی تشریح تو کر سکتی ہے۔ آئین میں ترمیم کا اختیار اسے حاصل نہیں۔ اس لیے 18ویں آئینی ترمیم کی تنسیخ کا عدالتی چانس زیرو ہے۔ یہ اصول 18ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے والی مختلف آئینی پٹیشنز میں طے ہوا۔ بعد ازاں فوجی عدالتوں کے حوالے سے دائر آئینی درخواستوں پر یہی اصولِ قانون دہرایا گیا۔اسی تسلسل میں دوسرے نمبر پر آتا ہے قانونی ادارہ۔ نیشنل اکائونٹ ایبلٹی بیورو۔ جس کے پاس معاشی جرائم اور وائٹ کالر کرائمز کے حوالے سے تو اختیارات بلا شبہ ہیں‘ مگر آئینی ترمیم یہ ادارہ بھی نہیں کر سکتا‘ بلکہ اسے تو کسی قانون کی تشریح تک کرنے کا اختیار نہیں۔ آئینی ترمیم کُجا، ایں کُجا؟ پھر یقیناً لے دے کے ایک ہی سناریو بچتا ہے۔ وہی سناریو جس میں باپ بیٹی نے خلائی مخلوق کا نعرہ لگایا تھا۔ اور کرپشن کے گرفتارِ اعلی نے اس پہ مفاہمت کی طرح لگائی۔ کہا: میں کسی خلائی مخلوق کو نہیں جانتا۔ اس جملے پر یقیناً پرانے جی ایچ کیو کے قدیمی گیٹ کیپروں نے ضرور قہقہے مارے ہوں گے۔ بالکل ویسے ہی قہقہے جیسے اینٹ سے اینٹ بجا دینے کے 100 فیصد سچے اعلان پر لگے۔ ‘میں NRO نہیں لوں گا‘ والی بڑھک پر بھی۔ یا ‘ہم غلیل والوں کے ساتھ نہیں ہیں‘ والے بیان پر۔ ارے تفصیل چھوڑ دیجیے۔ کیا لوہے کا چنا کافی نہیںہے۔ لہٰذا فوج اور آئی ایس آئی پر گرجنے والے اب غُرّانے سے بھی کتراتے ہیں‘ چاہے تخلیہ ہی کیوں نہ ہو۔بات ہو رہی تھی بے چاری آئین میں کی گئی 18ویں ترمیم کی‘ جس کے چارہ گر کہتے ہیں:ہم سڑکوں پر جا کر اسے بچائیں گے۔ 18ویں آئینی ترمیم چھیڑی گئی تو کچھ نہیں بچے گا۔ ہم 18ویں آئینی ترمیم کو لانگ مارچ کرکے بچا لیں گے۔ لیکن 18ویں ترمیم کے چارہ گروں سے بھری ہوئی اومنی بس میں کوئی ایک بھی رجّلِ رشید ایسا نہیں جو ایک سادہ سی بات کی وضاحت کر دے۔ یہی کہ آخر 18ویں آئینی ترمیم کو خطرہ کس سے ہے؟ اس پر مجھے پنڈی کے ایک کامیاب وکیل صاحب یاد آتے ہیں۔ موصوف شعبۂ وکالت میں کامیاب تھے اور ساتھ ساتھ حقوقِ زَن آشوئی کے ماہر بھی۔ جس کا ثبوت شہر کے مختلف علاقوں میں ان کی زوجیت میں ساکن پذیر 3 عدد بیویاں تھیں‘ جیسا کہ ہر دیہاتی سماج میں ہوتا ہے۔ ان کی پہلی بیگم ان کے اپنے خاندان میں سے تھیں۔ ان کی اپنی فرسٹ کزن۔ غربت کے زمانے کی اس بیوی کے ہاتھ میں دو آتشہ لذّت تھی۔ ایک ہانڈی روٹی چلانے کیلئے۔ دوسری بیلن، چمٹے اور کڑچھ کے ذریعے وکیل صاحب کے مزاج کی درستی کی خاطر۔ اس مَست الَست وکیل نے دوسری 2 بیویوں کے فون نمبرز پر چوہدری صاحب سینئر اور چوہدری صاحب جونیئر کا فرضی نام لکھ رکھا تھا۔ ایک صبح سویرے فون کی گھنٹی بجی۔وکیل صاحب باتھ روم میں تھے۔ خاندانی بیگم نے مجبوراً فون اٹینڈ کر لیا۔ وکیل صاحب باہر آئے‘ بیگم انتظار میں کھڑی تھیں۔پوچھا: کس کا فون تھا۔بیگم بولیں: سینئر چوہدری صاحب کا‘ اور پھر وکیل صاحب لوہے کا چنا ہو گئے۔ لوہے کا چنا احتساب کے توے پر پہنچے تو ”پُھلا‘‘ بن جاتا ہے۔ شاید اسی لیے اومنی بس کا کوئی چارہ گر نام لے کر چنا بننے کو تیار نہیں۔ایک اور مسلمہ آئینی حقیقت یوں ہے۔ کوئی پارلیمنٹ اپنے بنائے ہوئے آئین میں طے شدہ طریقے اور منظور شدہ اکثریت سے آئین میں ترمیم کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ 1973 کے آئینِ پاکستان میں اس اختیار اور طریقۂ کار پر مبنی ایک نہیں دو آرٹیکلز موجود ہیں‘ لیکن اس اختیار پر صرف ایک حد قائم ہے‘ جس کا تعلق بنیادی انسانی حقوق سے ہے۔ پاکستانی پارلیمان بھی اسی پابندی کے تابع ہے۔ آئین کے چیپٹر نمبر ایک میں گارنٹی شدہ بنیادی آئینی حقوق کو نہ کوئی سلبّ کر سکتا اور نہ ہی آئین سے حذفّ۔ یہ راز اب کوئی راز نہیں۔ سب اہلِ گلستاں جان چُکے ہیں کہ چارہ گروں کی اومنی بس کی اصل منزل بے چاری 18ویں آئینی ترمیم ہرگز، ہرگز نہیں۔ یہ تو بس کرائے کے ہاکروں کا شور ہے۔ اصل خواہش یا ضرورت کی منزل ہے‘ افہام سے تفہیم تک۔ ڈیل سے وہیل تک اور ڈھیل سے ریلیز تک کی۔ جس اہلِ دل کو اس پر یقین نہیں‘ وہ دل کے مرض کے علاج کیلئے دیسی گھی میں تَلے ہوئے سموسے اور فرائیڈ کباب کھا کر دیکھ لے۔لاہوریے بتاتے ہیں کہ آج کل سروسز ہسپتال کے وی آئی پی وارڈ میں یہ سموسہ کباب علاج چھایا ہوا ہے۔ پنجاب حکومت کو چاہیے کہ وہ دل کے مریضوں کے دل کی شریانیں کھولنے کا یہ نادر نسخہ سارے کارڈیک سینٹرز اور کارڈیالوجی کے ہر وارڈ اور تمام ہسپتالوں میں مفت مہیا کر دے۔ بلکہ کارڈیالوجی ایمرجنسی وارڈ کے دروازے پر ایک طرف سموسہ سٹال اور دوسری سائیڈ پر فرائیڈ کباب سٹال لگا دیے جائیں تاکہ دل کا اصل مرض شریانوں کی اومنی بس سے اُتر جائے۔ 18ویں آئینی ترمیم کا دفاعی لشکر NA-91 سرگودھا سے بھی غائب پایا گیا۔ جہاں ٹی وی ٹاک گرو 3 کے مقابلے میں 11 ہزار ووٹوں سے شکست کھا گئے۔ ہے ناں بے چاری جمہوریت سے سخت زیادتی۔ شکر ہے کچھ زیادتیاں کم ہوئیں۔ آلِ شریف سینہ چاکانِ چمن وطن کی محبت نے مے فیئر میں اکٹھے کر دیے۔ رات ایک لندنی صحافی کہہ رہے تھے: بڑے شریف کے دونوں شریف اور چھوٹے شریف کے دونوں فرزندانِ ارجمند مال و منال ٹھِکانے لگانے کے درپے ہیں۔ جو جائیدادیں بِک جائیں وہی غنیمت۔ ایسی ہی ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات کیلئے سیانے کہہ گئے: چمڑی جائے دمڑی نہ جائے۔ بچائو دمڑی، نام لو بے چاری 18ویں آئینی ترمیم کا۔ بیت چکے ہیں ستر سال/ گونگا ماضی اندھا حال ۔۔۔ اُجڑے پنچھی ٹوٹی ڈال/ پھیلے ہیں اَن جانے جال

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Blue passport monkey share
Previous Post بلیو پاسپورٹ کی بندر بانٹ
Next Post مقبول حریت رہنما یٰسین ملک بھی عمران خان کے دیوانے نکلے،
Popularity-Hurriyat-leader-Yassen-Malik-also-Imran-Khak

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.