yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارتی سول سروس امتحان ٹاپ کرنیوالے کشمیری افسر نے استعفیٰ دیکر تہلکہ مچادیا

Web Editor January 12, 2019 1 min read
Indian Civil Service Exam top-top Kashmir officer resigned by resigning
Share this:

کشمیر(ویب ڈیسک)بھارتی سول سروس امتحان ٹاپ کرنے والے کشمیری افسر نے استعفیٰ دے کر تہلکہ مچادیا،سیاست میں آنے کا اعلان،شاہ فیصل 8سالہ سروس میں کئی اہم عہدوں پر فائر رہے اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید بھی جاری رکھی،اظہار رائے پر پابندی لگی تو چھٹی لے کر امریکہ چلے گئے،واپسی کے چار روز بعد استعفیٰ دے دیا۔شاہ فیصل نے آٹھ سال قبل انڈیا کے سول سروسز امتحانات میں ملکی سطح پر اول پوزیشن حاصل کر کے تو تہلکہ مچایا ہی تھا لیکن منگل کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر ہند نواز سیاست میں جانے کا اعلان کر کے انہوں نے اس سے بھی بڑا تہلکہ مچا دیا ہے۔اس دوران وہ کشمیر کی انتظامیہ میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے، لیکن وہ سوشل میڈیا پر حکومت کی پالیسیوں پر تنقید بھی کرتے رہے جس سے وہ ہمیشہ سرخیوں میں رہے۔ چھ ماہ قبل جب حکومت نے افسروں کے لیے سوشل میڈیا پر سیاسی خیالات کا اظہار کرنا ممنوع قرار دیا تو وہ رخصت لے کر امریکہ چلے گئے جہاں انہوں نے فل برائٹ سکالرشپ کے تحت انتظامی امور میں ڈگری حاصل کر لی۔وطن واپسی کے چار روز بعد انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہو رہے ہندوتوا تشدد اور کشمیر میں ہو رہی ہلاکتوں سے میں بہت پریشان ہوں۔ لہذا میں اب افسری کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔2010 میں ہند مخالف احتجاجی لہر کو دبانے کی سرکاری کارروائی میں سو سے زیادہ نوجوان مارے گئے۔ حالات قدرے بحال ہوئے تو آئی اے ایس امتحانات کے نتائج آئے جن میں شاہ فیصل نے ٹاپ کیا تھا۔ ان کے بارے میں بھارت کے قومی ٹی وی چینلز پر خوب نشر کیا گیا۔ کشمیر میں اس کا اثر یہ ہوا کہ ہزاروں نوجوان سول سروسز کی طرف مائل ہو گئے۔مورخ اور دانشور پی جی رسول کہتے ہیں شاہ فیصل کو تشدد کے خلاف پوسٹر بوائے کے طور پر پروجیکٹ کیا گیا۔لیکن شاہ فیصل سوشل میڈیا پر بہت سرگرم رہے اور وہ بھارت میں لِنچنگ، گو رکشکوں کے تشدد اور کشمیر میں جاری جارحانہ ملٹری پالیسی کے خلاف اظہار خیال کرتے رہے، یہاں تک کہ حکومت نے سبھی افسروں پر سوشل میڈیا کے ذریعہ ذاتی اظہار خیال پر پابندی عائد کر دی۔بی بی سی کے ساتھ ایک مختصر گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ پہلے میں انتظامیہ کے ذریعہ لوگوں کی خدمت کرتا رہا اب سیاست کے ذریعہ بہتر انداز میں کر سکوں گا۔یہ پوچھنے پر کہ انہوں نے علیحدگی پسند گروپوں کی بجائے ہند نواز سیاسی خیمے کا انتخاب کیوں کیا۔شاہ فیصل کہتے ہیں، میں نے طے بھی کیا تھا کہ میں گیلانی صاحب کی قیادت والی حریت کانفرنس میں شامل ہو جاؤں گا،لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں وہاں کروں گا کیا؟ الیکشن کا وہ لوگ بائیکاٹ کرتے ہیں حالانکہ کشمیر میں تبدیلیاں الیکشن اور قانون سازی سے لائی جاتی ہیں۔ لہذا جتنا ہو سکے گا میں پارلیمنٹ میں بیٹھ کر کرنا چاہتا ہوں۔شاہ فیصل عمر عبداللہ کی نیشنل کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں۔ وہ بھارت کے آئندہ قومی انتخابات میں بارہمولہ سے الیکشن لڑیں گے۔36 سالہ شاہ فیصل سرینگر سے شمال کی جانب 120 کلومیٹر کی دوری پر واقع علاقے لولاب میں پیدا ہوئے۔ان کے والد ایک استاد تھے تاہم انہیں نامعلوم مسلح افراد نے پچیس سال قبل قتل کر دیا تھا۔لولاب ضلع کپوارہ کا دور افتادہ علاقہ ہے اور وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے والد نہایت شریف النفنس انسان تھے اور ان کا کسی بھی سیاسی گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔ فیصل کی والدہ بھی محکمہ تعلیم میں استانی کے طور پر تعینات ہیں۔فیصل کہتے ہیں، ادارے اہم ہوتے ہیں۔ اداروں میں جو کچھ ہوتا ہے اس کا اثر ہماری زندگیوں پر پڑتا ہے۔ وہاں قانون بنتے ہیں، قوانین میں ترامیم ہوتی ہیں۔اگر حساس لوگ پارلیمنٹ یا اسمبلی میں نہیں ہوں گے تو عوام دشمن قوانین اور پالیسیاں بنیں گی۔ میں جانتا ہوں میں نے فیصلہ صحیح کیا ہے، لیکن یہ آخری منزل نہیں، کل کو لگا کہ سیاست کے ذریعہ بھی کچھ نہیں ہو سکتا تو میں یہ بھی چھوڑ دوں گا۔ دوسری جانب کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر داخلہ پی چدم برم نے شاہ فیصل کے استعفے پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سابق بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ شاہ فیصل نے جس بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے وہ مودی سرکار کے منہ پر طمانچہ ہے ۔کشمیری آفیسر نے جو بات کی ہے اس پر ہمارے سروں کو شرم سے جھک جانا چاہیے ۔ہمارے ملک کو چند شعبوں میں نہیں مکمل ترقی کی ضرورت ہے ۔یہاں کسی کو خطرہ محسوس نہیں ہونا چاہیے،بھارت میں کسی شہری کو خود کو اجنبی محسوس نہیں کرنا چاہیے اور کبھی ایسا محسوس نہیں ہونا چاہیے کہ وہ کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The trip son's eldest son walked on the footsteps of the father,
Previous Post ٹرمپ کا بڑا بیٹا بھی باپ کے نقشے قدم پر چل نکلا،
Next Post ھارتی فوج کی شرمناک حرکتیں سامنے آنے پر آرمی چیف شدید برہم
Army chief intense conflicts in front of the hazardous movements of the Haiti army

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.