yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حیرت کی موت۔۔۔۔۔خورشید ندیم

Web Editor December 24, 2018 1 min read
Surprise death ..... Khursheed Nadim
Share this:

”لاہور (ویب ڈیسک ) نواز شریف کو لازماً سزا ہو گی۔ ان کا مقدر جیل ہے۔ کہانی ختم ہو چکی‘‘۔ شرکائے محفل میں سے ایک زیرک آدمی نے اپنی گفتگو کو اس جملے پر تمام کیا اور داد طلب نظروں سے حاضرین کی طرف دیکھا۔ ان کا خیال تھا کہ نامور کالم نگار خورشید ندیم اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔اس انکشاف پر لوگوں کے منہ حیرت سے کھلے کے کھلے رہ جائیں گے۔ حیرت تو ہوئی مگر حاضرین کو نہیں، مقرر کو۔ مجلس میں شریک خواتین و حضرات کے چہرے سپاٹ تھے۔ کسی لمحے کسی چہرے پر افسردگی کی لہر ابھرتی مگر جلد مٹ جانے کے لیے۔ انہیں پریشان تو کہا جا سکتا تھا، حیران نہیں۔ مقرر حیران تھے کہ کوئی ان کی بات پر حیران کیوں نہیں ہوا؟ یہ منظر مجھے بہت سال پیچھے لے گیا۔ یہ میرے لڑکپن کے دن تھے۔ میں میٹرک کا ایک طالبِ علم تھا اور ضلع اٹک کے ایک گاؤں شادی خان میں پڑھتا تھا۔ دریائے سندھ کے کنارے پر آباد یہ گاؤں فطری حسن کا شاہ کار ہے۔ ایسے خوب صورت اور ترقی یافتہ گاؤں پاکستان میں کم ہوں گے۔ میرے بڑے بھائی یہاں کے ایک سکول میں پڑھاتے تھے۔ میں بھی اسی سکول میں پڑھتا تھا۔ اکثر ایسا ہوتا کہ بھائی جان کوئی کتاب یا اخبار اور اپنا ریڈیو اٹھاتے، مجھے اور میرے ننھے بھتیجے بلال کو ساتھ لیتے اور ہم گاؤں سے باہر کسی کھیت کے کنارے گھاس پر بیٹھ جاتے۔ تا حدِ نظر سبزہ، ٹیوب ویل کا ٹھنڈا پانی، تازہ سبزیاں اور سرسبز درخت… یہ سب مل کر جو منظر تخلیق کرتے، وہ دیکھنے کے لائق ہوتا۔ اس پر یہاں کے خوش اخلاق مکین۔ بلال کھیلتا رہتا اور ہم پڑھتے رہتے۔ یہاں بیٹھ کر فطرت اور کتاب کا مطالعہ ایک ساتھ کیا جا سکتا تھا۔ یہ ایسا ہی ایک خوشگوار دن تھا۔ ہم اسی طرح بیٹھے تھے کہ ریڈیو پاکستان سے بھٹو صاحب کو پھانسی دینے کی خبر نشر ہوئی۔ نویں دسویں جماعت کا ایک طالب علم جتنا حساس ہو سکتا تھا، میں اتنا ہی اسے محسوس کر پایا۔ پھر میرا سماجی پسِ منظر ایسا تھا کہ بھٹو میرے لیے برائی ہی کی ایک علامت تھے۔ افسوس تو ہوا لیکن کچھ ایسا زیادہ نہیں۔ میں نے دیکھا کہ سارا گاؤں خاموش ہے۔ شام کو مسجد میں بھی کوئی غیر معمولی صورتحال نہ تھی۔ شاید کچھ لوگ افسردہ تھے، شایدکچھ مطمئن۔ حیرت مگر کسی کو نہیں تھی۔ معلوم ہوتا تھا جیسے کسی کے لیے اس اطلاع میںکوئی خبریت نہیں۔ بعد میں بڑا ہوا تو پتا چلا کہ شہروں میں اخبارات کے ضمیمے شائع ہوئے۔ کچھ جیالوں نے خود سوزی بھی کی، لیکن معاشرہ ساکت رہا۔ اگر کہیں حرکت تھی بھی تو خوشی کے عنوان سے یا پھر افسردگی کے ساتھ۔ حیرت کہیں نہیں تھی، جیسے یہ ایک متوقع خبر ہو۔ جیسے ایک حادثہ جس کی اطلاع واقعے سے پہلے کر دی گئی ہو۔ جیسے لوگ اس کے لیے تیار تھے۔ جیسے انہوں نے اسے سننے اور برداشت کرنے کا ارادہ کر لیا ہو۔پھر مجھے ضیاالحق یاد آئے۔ ایک حادثے میں وہ دنیا سے رخصت ہوئے تو میں عرفِ عام میں عاقل بالغ تھا۔ ضیاالحق میرے لیے ایک ہیرو تھے۔ ایک ایسے خواب کی تعبیر جو امتِ مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کے عنوان سے، میری نسل کے ہر دوسرے مسلمان کی آنکھ میں موجود تھا۔ وہ تعبیر جس کا ظہور افغانستان کے کوہساروں میں ہوا تھا‘ اور ہمارے خیال میں جسے ضیاالحق نے امرِ واقعہ بنا دیا تھا۔ ان کے جنازے میں شرکت کے لیے، میں اپنے گھر سے پیدل چلا۔ یہ کئی میل کی مسافت تھی۔ سڑک تک پہنچا تو معلوم ہوا کہ میں تنہا نہیں۔ لاکھوں ہوں گے جو جنازہ گاہ کی طرف رواں تھے اور افسردہ بھی۔ ان کو افسوس تو تھا لیکن جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، حیرت ان کو بھی نہیں تھی۔ آج اس مجلس میں جب میں نے دیکھا کہ لوگ پریشان ہیں، کسی حد تک تاسف میں بھی‘ لیکن حیران نہیں ہیں تو میں پریشان ہو گیا۔ نواز شریف کی سزا کی ‘خبر‘ نے انہیں حیران نہیں کیا۔ میں سوچنے لگا: ”ہمارے لوگ اداس ہوتے ہیں۔ خوش ہوتے ہیں لیکن حیران نہیں ہوتے۔ Nحیرت‘ اضطراب اور جستجو کو جنم دیتی ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ ایسا کب تک ہوتا رہے گا؟ کیا ہم اسی کیفیت کے حصار میں رہیں گے‘‘؟ یہ سوالات حیرت کی کوکھ سے جنم لیتے ہیں۔ جب حیرت ہی نہ ہو تو سوال کیسے؟ جب ماں نہیں تو بچے کہاں سے آئیں گے؟ حیرت ہوتی تو بھٹو کیا سندھ تک محدود ہو جاتے؟ حیرت ہوتی تو کیا ضیاالحق کی قبر نوحہ خوانوں کو ترستی؟ بھٹو کے جانشینوں نے اقتدار کے لیے صلح کر لی۔ کسی نے ضیاالحق کے قاتلوں کو تلاش نہیں کیا۔ میں اگر ماضیِ بعید کو شامل کر لوں اور شخصی مشاہدے کو قومی تجربے تک وسعت دے دوں تو یہ سلسلہ لیاقت علی خان کے قتل سے شروع ہوا‘ اور سقوطِ ڈھاکہ سے ہوتا ہوا آج تک پہنچا۔ معلوم نہیں کب، کہاں اور کس موڑ پر، بطور قوم، ہم نے حیرت کو کھو دیا؟ حیرت کھو جائے تو جستجو دم توڑ دیتی ہے۔ جستجو کی موت بے حسی کا جنم ہے۔ یہ احساس آدمی کو گھیر لیتا ہے کہ ”اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا۔‘‘ امید کے چراغ بجھنے لگتے ہیں اور مایوسی کا اندھیرا چھا جاتا ہے۔ بے حسی کا مطلب واقعات کے اثر سے نکل جانا ہے۔ یہ گویا اعلانِ عام ہے کہ تنِ مردہ پر کوڑے برسانے کا کوئی فائدہ ہے نہ پھولوں کی چادر ڈالنے کا۔ مجھے لگتا ہے کہ تنہا نواز شریف ہی نہیں، یہ قوم بھی زبانِ حال سے یہی اعلان کر رہی ہے۔ ایسا کب ہوتا ہے؟ یہ کسی ایک واقعے کا نتیجہ نہیں۔ یہ کیفیت شکستِ آرزو کے تسلسل کا مآل ہے۔ فرد جب پے در پے واقعات سے گزرتا اور ‘آرزو، آرزو کے بعد خونِ آرزو‘ کی تصویر بن جاتا ہے تو بے حس ہو جاتا ہے۔ مسلسل جبر بھی بے حس بنا دیتا ہے۔ منٹو کا ایک افسانہ جب بھی پڑھا، میں اپنے آنسوؤں کو تھام نہیں سکا۔ ہر بار یہ افسانہ مجھ پر ایک واقعے کی طرح بیت گیا۔ اب اگر پڑھنا چاہوں تو سچی بات ہے، ہمت نہیں ہوتی۔ میں کیا اور میری رائے کیا، لیکن بطور قاری میرا احساس ہے کہ یہ اردو کا سب سے پُر تاثر افسانہ ہے۔ ”کھول دو‘‘ میں منٹو نے بے حسی کو ایسے مجسم کر دیا ہے کہ پڑھنے والے کی سب حسوں کو بیدار کر دیتا ہے، آدمی اگر ساغر و پیالہ نہ ہو۔ شاعری میں اس کیفیت کو میر نے بیان کیا ہے یا پھر منیر نیازی نے۔ میر تو خیر خدائے سخن تھے مگر منیر نیازی نے بھی کمال کر دیا۔۔۔ وہ بے حسی ہے مسلسل شکستِ دل سے منیر ۔۔ کوئی بچھڑ کے چلا جائے، غم نہیں ہوتا ۔۔۔ ادب اب بھی پڑھا جاتا ہے لیکن ابلاغ کے جدید ذرائع نے اُس وقت پر بالجبر قبضہ کر لیا ہے جو ادب کی روایت نے ورثے میں دیا تھا۔ ابلاغ کا جدید نظام تو سرمایہ دارانہ معیشت کا ایک ہتھیار ہے۔ پیسہ کمانے کا ایک بے رحم عمل ہے جو میڈیا کے ہاتھوں سر انجام پاتا ہے۔ اب ”کہاں سے آئے صدائے لا الہ الااللہ‘۔ تو کیا اس بے حسی کو دوام حاصل ہے؟ دوام تو صرف ایک ہی طاقت کو ہے لیکن معاشروں کو تبدیلی کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لانا ہوتے ہیں۔ اسے ثبات کو تغیر میں بدلنا پڑتا ہے۔ کچھ لوگوں کو اذان دینا پڑتی ہے۔ تخلیق کاروں کو ”کھول دو‘‘ جیسے افسانے لکھنا پڑتے ہیں۔ شاعروں کو منیر نیازی کی طرح ‘ایک دوزخی شہر پر بادلوں کے لیے دعا‘ کرنا پڑتی ہے۔ کالموں میں شہر آشوب لکھنا پڑتے ہیں۔ پھر ذات کے حصار سے نکلنا پڑتا ہے۔ ابھی لگتا ہے، اس کا وقت نہیں آیا۔ ابھی تو ہم کام و دہن کی آزمائش میں ہیں۔ شکم کے مطالبات سخت ہیں۔ ابھی تو معیشت کا دائرہ مزید تنگ ہونا ہے۔ ابھی شاید وہ وقت نہیں آیا جب کسی کے بچھڑنے کا غم میرے وجود کو اپنی گرفت میں لے لے۔ ابھی میں حیرت کی قبر پر کھڑا سوچ رہا ہوں کہ کون سا افسوں پھونکوں جو اسے زندہ کر دے۔ حیرت زندہ ہو گی تو سوال اٹھے گا۔ ابھی تو سوال اٹھانے کا موسم بھی نہیں آیا؟ ابھی چھ ماہ صرف خیر کی خبر دینی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
.. The charming actor Sarah Ali Khan told the reason for his growing popularity
Previous Post دلکش اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ بتا دی
Next Post بریکنگ نیوز : اگر نواز شریف کو سزا ہوئی تو۔۔۔ (ن) لیگی قیادت نے اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کو بڑا حکم جاری کر دیا
If Nawaz Sharif was punished ... The LEGI leadership issued a big order to its leaders and workers

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.