yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہم ہندوستان دوستی والے شاید غلطی پہ ہیں۔۔۔

Web Editor December 24, 2018 1 min read
We are probably a mistake of Indian friends.
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ہم میں سے بہت برصغیر کا نقشہ صحیح طور پہ نہیں دیکھتے۔ ہندوستان ہمیں نظر آتا ہے‘ کشمیر کو ہم بھول جاتے ہیں۔ اور جب ہندوستان سے دوستی کی بات کرتے ہیں تو ہمارے ذہنوں سے کشمیر یکسر نکل جاتا ہے۔ اب تو مغربی میڈیا بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس نامور کالم نگار ایاز امیر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔لینے لگ پڑا ہے۔ نیویارک ٹائمز میں کشمیر پہ ایسے مضمون لکھے جا چکے ہیں جو پاکستانی اخبارات میں نہیں ملتے۔ کشمیر میں جو صورتحال چل رہی ہے وہ پاکستان یا اُس کی کسی ایجنسی کی پیدا کردہ نہیں۔ موجودہ شکل کشمیری مزاحمت کی ایک بالکل نئی چیز ہے۔ بندوق اُٹھانے والے جنگجوؤں کی تعداد کچھ زیادہ نہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اُن کی تعداد لگ بھگ 250 ہے۔ لیکن اُن کے پیچھے کشمیر کی پوری مسلمان آبادی کھڑی ہے۔ 1989ء میں جب مقبوضہ کشمیر میں بغاوت اُٹھی تو جنگجو حملے کرتے اور پھر آبادی میں غائب ہو جاتے تھے۔ مسلم آبادی سہمی رہتی۔ لیکن اَب صورتحال یہ ہے کہ کہیں کسی گاؤں میں ہندوستانی فوج اطلاع ملنے پہ کسی جنگجو کے پیچھے آئے اور اُس اکیلے کو یا اُس کے گروہ کو گھیرے میں لے لے تو آس پاس کی آبادی مدد کو آن پہنچتی ہے اور گولیوں کی بوچھاڑ سے بے نیاز ہو کر ہندوستانی فوج اور جنگجوؤں کے درمیان آن کھڑی ہوتی ہے۔ ہندوستانی فوج کو گولی کا حکم ہے اور وہ گولی چلانے سے قطعاً جھجکتی نہیں۔ لیکن نہتے سویلین گولیوں کی پروا کیے بغیر وہاں کھڑے رہتے ہیں اور مارے بھی جاتے ہیں۔ یہ ایک نئی صورتحال ہے۔ اَب تک ہندوستانی فوج اِس کا کوئی علاج نہیں ڈھونڈ سکی۔ وہ جو ایک زمانے کی بات تھی کہ الزام لگتا کہ جنگجوؤں کو امداد پاکستان سے آتی ہے‘ وہ تبدیل ہو چکی ہے۔ اَب دنیا بھی مان رہی ہے کہ جو کچھ مقبوضہ کشمیر میں ہو رہا ہے‘ یہ مقامی بغاوت ہے اور پاکستان سے اِس کا کوئی تعلق نہیں۔ اِس بغاوت کو کچلنے کیلئے ہندوستان نے تمام حربے استعمال کیے۔ نہتی آبادی پہ سیدھا منہ کی طرف کر کے 12 بور بندوقوں سے گولیاں چلائی گئیں جس سے اَن گنت بچوں اور نوجوانوں کی بینائی جاتی رہی۔ گولی سے کوئی بڑا حربہ ہو نہیں سکتا اور اُس کا کُھلم کُھلا استعمال روزانہ کی بنیاد پہ ہو رہا ہے لیکن ٹوٹنے کی بجائے کشمیری آبادی کی ہمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں پاکستان کیا کرے؟ جب مقبوضہ کشمیر میں یہ خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے‘ تو ہم کیا اچھے لگتے ہیں کہ بار بار ہندوستان سے مذاکرات کی بات کریں؟ ہندوستان کی موجودہ حکومت ایک ہی رَٹ لگائے رکھتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسئلہ دہشت گردی کا ہے اور اُس دہشت گردی کی جڑیں پاکستان سے جا ملتی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں اِس استدلال سے ہٹ کر کوئی اور دلیل یا جواب ہندوستان کے پاس نہیں۔ لیکن حقیقت اِس کے برعکس ہے۔ جس بغاوت کے شعلے وہاں اُٹھ رہے ہیں‘ کشمیری سرزمین کی پیداوار ہے۔ پاکستان اُس کا کچھ نہیں کر سکتا۔ اس لئے دیکھا جائے تو موجودہ صورتحال میں پاکستان اور ہندوستان میں بات چیت کا ماحول بن ہی نہیں سکتا۔ ہم نہ چاہیں‘ تب بھی کشمیر کی بات کرنا پڑے گی۔ ہندوستان کیلئے کشمیر کے ذکر سے زیادہ کوئی اور نا خوشگوار بات نہیں۔ اس لئے ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں جو جمود آ چکا ہے وہ ایک قدرتی اَمر ہے‘ اور ٹھیک بھی ہے۔ جیسا چل رہا ہے سو ایسے ہی چلے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں تبدیلی کے بغیر پاکستان ہندوستان مذاکرات جچتے ہی نہیں۔ ہم کیا بات کریں گے اور ہندوستان کیا سُنے گا اور کشمیریوں کے لئے کون سی آسانیاں پیدا ہوں گی؟ ہم جیسے جو یہ بات کرتے آئے ہیں کہ لشکر طیبہ جیسی تنظیموں کو اپنی روایتی سرگرمیاں ترک کرنی چاہئیں‘ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے تناظر میں شاید غلطی پہ ہیں۔ ہندوستان نے اپنی روش بدلنی ہے تو پھر یہ بات دہرائی جائے‘ لیکن اگر کشمیر میں اُس نے نہتے شہریوں پہ گولی کا استعمال کرنا ہے تو ہم خواہ مخواہ کے اِتنے اَمن پسند کیوں بنیں؟ یہ درست ہے کہ فضول کی حماقتیں نہ ہوں۔ ممبئی جیسے واقعات تو بالکل نہیں ہونے چاہئیں۔ یہ پاکستان کو بین الاقوامی فائرنگ لائن پہ لے آتے ہیں۔ اس لئے اِن کا نقصان ہی نقصان ہے‘ لیکن جب تک وادی میں ہندوستان فوج کشی کرتا رہے‘ تو کم از کم اخلاقی امداد کے حوالے سے ایسی تنظیموں کے وجود میں رہنے کا جواز بنتا ہے۔ امریکا لگاتا رہے اِن پہ پابندیاں، یہ اُس کی صوابدید ہے‘ لیکن ہمیں وہ کرنا چاہیے جو ہمارے اور کشمیریوں کے مفاد میں ہو۔ پاکستان نے کشمیر کی صورتحال بگاڑی نہیں۔ یہ ہندوستان ہے جو کشمیر کے معاملات صحیح طور پہ ہینڈل نہیں کر سکا۔ 1973ء کے شملہ معاہدے کے 17-18 سال بعد تک پاکستان نے کسی بھی بین الاقوامی فورم پر کشمیر کا ذکر نہ کیا۔ اِس عرصے میں ہندوستان دانائی اور حکمت کا مظاہرہ کرتا تو کشمیر میں بغاوت کی صورتحال نہ پیدا ہوتی۔ لیکن ہندوستان نے کشمیر میں کٹھ پتلیوں سے کام چلانا چاہا اور کشمیری آبادی کے ساتھ جو انصاف کرنا چاہیے تھا‘ نہ کر سکا۔ اس لئے وہاں نوجوانوں نے بندوق تھامنے کو ترجیح دی۔ پاکستان کی تب غلطی یہ تھی کہ اُس نے مقامی بغاوت کو ٹیک اوور کرنے کی کوشش کی۔ ہماری ایجنسیوں کا رول نمایاں ہو گیا اور کشمیریت پیچھے چلی گئی۔ لیکن اَب صورتحال یکسر مختلف ہے۔ اِس میں کسی بیرونی قوت یا مداخلت کا کوئی حصہ نہیں۔ موجودہ مزاحمت سَراسر اصلی کشمیریت کا مظاہرہ ہے۔ بہت سا کریڈٹ برہان وانی شہید کو جاتا ہے‘ جس نے کشمیری نوجوانوں میں ایک نیا ولولہ اُجاگر کیا۔ اُن کی شہادت کے بعد یہ دیکھنے میں آیا کہ کشمیری عوام بے دھڑک ہندوستانی فوج کے سامنے کھڑے ہونے لگے۔ جو نئے جنگجو مزاحمت کی صفوں میں آ رہے ہیں اُن کا ماڈل برہان وانی ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ مزاحمت کی کوئی میعاد نہیں ہوتی۔ ویت نامیوں نے اپنی جدوجہد کتنے سال جاری رکھی۔ اُن کی داستان پڑھیں تو یقین نہیں آتا کہ انسان اِتنی مصیبتیں جھیل سکتا ہے اور اِتنی قربانیاںکوئی قوم دے سکتی ہے۔ پڑوس میں افغانستان کو ہی دیکھ لیں۔ طالبان کی پالیسیوں سے آدمی لاکھ اختلاف کرے‘ لیکن اِن کی ہمت کو داد دینا پڑتی ہے۔ اُنہوں نے امریکا کی یہ لمبی ترین جنگ بنا دی ہے۔ سترہ سال سے امریکی لگے ہوئے ہیں لیکن طالبان کو کریش نہیں کر سکے۔ جن کو امریکی بین الاقوامی دہشت گرد کہتے تھے‘ اَب اُن سے مذاکرات کرنے پہ مجبور ہو گئے ہیں۔ مزاحمت کی شرط البتہ یہ ہے کہ لوگوں کے دِلوں میں
اُس کا جذبہ پیدا ہو اور مزاحمت کی قیادت بے دھڑک ہو۔ مقبوضہ کشمیر میں ایسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ قیادت کل کے بوڑھوں کی بجائے نوجوانوں کے ہاتھ میں جا چکی ہے۔ اُن کے بے دھڑک ہونے میں تو کوئی کلام نہیں۔ جتنی ہندوستان کی فوج مقبوضہ کشمیر میں جھونک دی گئی ہے‘ اُس سے زیادہ تو اُس کی تعداد بڑھائی نہیں جا سکتی۔ جس انداز کے مظالم وہاں ڈھائے جا رہے ہیں اُن سے زیادہ کچھ ہو نہیں سکتا۔ مطلب یہ کہ وہاں صورتحال ہندوستان نے انتہا کو پہنچا دی ہے۔ اِس سے زیادہ کچھ کرنے کو رہا نہیں۔ کشمیری مزاحمت کتنا عرصہ رہتی ہے ہم کہہ نہیں سکتے۔ لیکن کشمیریوں نے خود ثابت کر دیا ہے کہ یہ مزاحمت جلد ختم ہونے والی نہیں۔ایسے میں پاکستان کو دو ہی چیزیں کرنی ہیں۔ ایک تو ہندوستان کے حوالے سے معذرت خواہانہ رویہ ترک کیا جائے۔ اُس نے بات کرنی ہے تو کرے۔ ہمیں یہ سلسلہ بند کرنا چاہیے کہ ہر موقع پہ مذاکرات کی دعوت دیتے پھریں۔ دوئم یہ کہ اپنی حالت کچھ ٹھیک کریں۔ ماضی کی بیماریوں سے نجات پائیں اور آگے کی طرف بڑھیں۔ یہ کشمیریوں کی سب سے بڑی امداد ہو گی کہ پاکستان کی حالت بہتر ہو جائے اور کسی طریقے سے وہ اپنا لوہے کا کشکول توڑ سکے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Do not be self-sufficient ... ...... Arshad Wahid Chaudhary
Previous Post خود احتسابی بھولیے گا مت ۔۔۔۔۔۔ارشد وحید چوہدری
Next Post ہم سب۔۔۔۔ہارون الرشید
We all .... Haroon Rashid

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.