yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شیخ رشید کا شکوہ، ڈیل اور گرفتاریاں۔۔۔۔ آصف عفان

Web Editor December 22, 2018 1 min read
Sheikh Rasheed's doubts, deals and arrests.
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ میں ہنگامہ‘ احتجاج اور حکومتی بینچوں پر دباؤ کی پالیسی تا حال کامیاب جا رہی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے بالآ خر خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں۔ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے سے لے کر خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے تک نامور کالم نگار آصف عفان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اس تاثر کو مزید تقویت مل رہی ہے کہ شہباز شریف سے نہ صرف رعایت برتی جا رہی ہے بلکہ ان سے ڈیل بھی ہو سکتی ہے۔ اس طرح قائدحزب اختلاف کے ذریعے پارلیمنٹ میں بہتر ”ورکنگ ریلیشن شپ‘‘، قانون سازی اور دیگر امور پر تعاون حاصل کیا جاسکتا ہے تاکہ حکومت کو ایوان چلانے کیلئے کم سے کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے اور شہباز شریف ‘کچھ لو اور کچھ دو‘ کی پالیسی کے تحت ایوان کی کارروائی کا حصہ بنے رہیں۔ شہباز شریف سے ڈیل کے حوالے سے حکومتی حلقوں خصوصاً حلیف جماعتوں میں بھی تحفظات پائے جاتے ہیں۔ شہباز شریف کی زوجۂ ثانی تہمینہ درانی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ شہباز شریف کو ریلیف دلوانے کے لیے انتہائی سرگرم ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ اس ریلیف کے بدلے شہباز شریف پارلیمنٹ میں حکومتی بینچوں کے ساتھ تعاون اور ”معاملہ فہمی‘‘ کا مظاہرہ کریں۔ پی ٹی آئی اور حلیف جماعتوں کے شدید تحفظات کے باوجود چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شہباز شریف کے نام پر اتفاق اور حکومتی رضامندی ڈیل افواہوں اور خبروں کو مزید ہوا دے رہی ہے کہ شہباز شریف اپنے آپ کو قابل قبول بنانے کے لیےایوان کی کارروائی میں تعاون کا مظاہرہ کریں گے اور اس کے عوض ایوان میں ”نمائشی‘‘ احتجاج، ہنگامے اور واک آؤٹ کے نتیجے میں اَپوزیشن کو ریلیف دیا جاسکتا ہے… واقفانِ حال بخوبی جانتے ہیں کہ شہباز شریف روزِ اوّل سے ہی ڈیڈ لاک کی سیاست کے خلاف ہیں اور وہ کبھی ”پوائنٹ آف نو ریٹرن‘‘ پر نہیں جاتے‘ خاص طور پر جب مدمقابل ان پر حاوی ہو۔ وہ پرویز مشرف کے لیے بھی کسی حد تک قابلِ قبول تھے لیکن نواز شریف کی وجہ سے اپنے طور پر کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہ تھے۔ وہ نوازشریف کی نااہلی کی سزاکے بعد بھی انتہائی اقدام اور احتجاجی سیاست کے حق میں نہ تھے۔ بطور وزیر اعلیٰ وہ دبے لفظوں میں اپنے ان خیالات کا اظہار بھی کرتے رہے ہیں۔ وہ معاملہ فہمی اور افہام و تفہیم پر ہی زور دیتے رہے لیکن نواز شریف کی ہٹ دھرمی اور ضد کی وجہ سے ہمیشہ مجبور ہی دِکھائی دئیے۔ شہباز شریف کی انہیں ”خصوصیات‘‘ کے پیش نظر ہی شاید انہیں ریلیف دیا رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تہمینہ درانی اپنے اس مشن میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہیں اور شہباز شریف کو واقعی ریلیف ملتا ہے یا نہیں۔ بات ہو رہی تھی پروڈکشن آرڈر کی۔ شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اس حوالے سے قانون میں گنجائش ضرور موجود ہے کہ مخصوص حالات کے تحت اگر سپیکر یہ سمجھے کہ اسیر رکن اسمبلی کا اجلاس میں شریک ہونا ناگزیر ہے تو وہ پروڈکشن آرڈر کے ذریعے مذکورہ رکن اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کیلئے طلب کر سکتا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت کو ایوان چلانے کے لیے کون سے مخصوص حالات کا سامنا یا مجبوری لاحق ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے بغیر ایوان کی کارروائی چلانا ممکن نہ ہے؟ اسی طرح شہباز شریف بھی ریمانڈ پر ہیں اور دورانِ تفتیش ملزمان کو بذریعہ جہاز اسلام آباد پہنچایا جاتا ہے۔ ان ملزمان کو قومی اسمبلی سے دھواں دھار خطاب کا موقع بھی فراہم کر کے تفتیش اور احتساب کے عمل کو کیونکر سبوتاژ کیا جارہا ہے؟ رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق دونوں کا استحقاق اپنی جگہ لیکن یہ فیصلہ بہرحال سپیکر قومی اسمبلی ہی کی صوابدید ہے اور یہ انہوں نے ہی طے کرنا ہے کہ وہ کون سے غیر معمولی حالات ہیں‘ جن کے تحت کسی اسیر رکن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا ناگزیر ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے حلیف اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی اس حوالے سے شدید تحفظات رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دورانِ اسیری میری والدہ کا انتقال ہوگیا تھا‘ مجھے صرف نمازِ جنازہ پڑھنے کی ہی اجازت دی گئی تھی اور رکن قومی اسمبلی ہونے کے باوجود ساڑھے تین سال اسمبلی کی شکل تک نہیں دیکھی تھی۔ انہوں نے اتنے بڑے بڑے مالی اور انتظامی سکینڈلز میں ملوث مرکزی ملزمان کو دوران ریمانڈ و تفتیش اسمبلی میں شرکت کے لیے لانا اور تقریریں کروانا تعجب خیز قرار دیا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ان تحفظات کا اظہار وزیراعظم سے خود مل کے کرچکے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے یہ شکوہ بھی کیا کہ شہباز شریف کا پروٹوکول ہم سے زیادہ ہے اور وہ منسٹرز کالونی میں قیام پذیر ہیں… دیکھتے ہیں کہ شیخ رشید کے تحفظات پر وزیراعظم کوئی ایکشن لیتے ہیں یا ”ریلیف‘‘ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری طرف نواز شریف اور آصف علی زرداری کے سیاسی مستقبل کے لیے آئندہ 72گھنٹے انتہائی اہم اور کٹھن قرار دئیے جا رہے ہیں۔ نواز شریف کو سزا اور زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا جا رہا ہے۔ ایسی صورت میں آصف زرداری کے سر پر نااہلی کی تلوار بھی لٹک رہی ہے۔ حکومتِ وقت کی طرف سے یہ پہلا کیس ہے جو کسی سیاست دان کے خلاف دائر کیا جارہا ہے۔ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو ہنگامی طور پر کراچی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔ جبکہ نواز شریف کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے کیسز میں انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ تضادات نے ان کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت میں پیش ہونے کے بعد انہوں نے انتہائی جذباتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میرے نزدیک سے نہیں گزری‘ کبھی کمیشن اور کک بیک نہیں لی۔ نواز شریف تاحال خود کو معصوم اور بے گناہ ثابت کرنے پر مصر ہیں۔ وہ ناجانے کونسی دنیا میں رہ رہے ہیں، اتنا کچھ ان کے ساتھ ہو گیا… اپنے ہی دورِ حکومت میں دربدر ہوگئے۔ دودہائیاں قبل بطور وزیراعظم انہوں نے احتساب بیورو بنایا اور سیاسی مخالفین کو زیر عتاب رکھنے کیلئے سیف الرحمن کو اس کا چیئرمین بنایا اور پھر وہ وقت بھی آیا کہ احتساب بیورو… حساب بیورو کا منظر پیش کرنے لگا۔ نیب کی قانون سازی سے لے کر تقرریوں تک نواز شریف کس طرح ان سب سے بری الذمہ ہو سکتے ہیں۔ اپنی پکڑ اور مکافاتِ عمل کا سامان تو اپنے ہاتھوں سے خود کیا۔ اب واویلا اور شور شرابا کیسا؟ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ قارئین ابھی ابھی خبر آئی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی سو روزہ کارکردگی کے حوالے سے انتہائی اہم اجلاس کی صدارت کی اور 17وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مذکورہ وزراء کے بارے میں رپورٹ آئی ہے کہ انہوں نے اپنے محکموں میں کام تو درکنار… تنکا نہیں توڑا… صرف بریفنگ دی‘ چائے پی اور بائے بائے… وزیراعلیٰ نے ان وزراء کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے اور یہ فیصلہ اب وزیراعظم کی صوابدید پر ہے کہ وہ ان وزراء کے محکمے تبدیل کرتے ہیں یا انہیں وزارت سے فارغ کرتے ہیں۔ حکومت پنجاب اور اس کے مشیروں کی کارکردگی پر اگر بات شروع کی جائے تو یہ کالم ناکافی ہے۔ ان کی کارکردگی اور گورننس کے حوالے سے چشم کشا حقائق آئندہ کالم میں پیش کروں گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
If you want to sit at home and make millions of rupees every month online, visit this information
Previous Post گھر پر بیٹھ کر آن لائن ہر ماہ لاکھوں روپے کمانا چاہتے ہیں تو یہ معلوماتی تحریر ملاحظہ کریں
Next Post میں ایک دیندار اور پانچ وقت کی نمازی لڑکی ہوں ۔ میرے لیے جن لڑکوں کے رشتے آتے ہیں وہ کبھی نماز پڑھتےہی نہیں ؟ کیا میں ایسے کسی لڑکے کا رشتہ قبول کر لوں ؟ ایک لڑکی نے جب عالم دین سے یہ مسئلہ پوچھا تو انہوں نے کیا جواب دیا ؟
The relatives of relatives who come for me never read the prayer? When a girl asked this question from the religion, what did he answer?

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.