yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آئی جی پنجاب ہوشیار باش۔۔۔۔۔۔آصف عفان

Web Editor December 18, 2018 1 min read
IG Punjab smart beast ...... Asif Affan
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ہر دورِ حکومت میں ایسے کردار ضرور ہوتے ہیں جو حکمرانوںسے تعلق کی وجہ سے انتظامی مشینری میں اپنا کوئی نہ کوئی ”جگاڑ‘‘ لگائے رکھتے ہیں اور حکمرانوں سے قریبی تعلق کے ”زور‘‘ پر نہ صرف اہم ترین تقرریوں اور تبادلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں بلکہ تمام تر شرمندگی، بدنامی اور سبکی کے باوجود
نامور کالم نگار آصف عفان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔یہ شخصیات حکمرانوں کے لیے ناگزیر اہمیت کی حامل ہی رہتی ہیں۔ خدا جانے وہ کیا مصلحتیں ہیںجو حکمرانوں کو ہر قیمت پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ سونے پہ سہاگہ یہ کہ ایسی شخصیات کی اہمیت اور ”پہنچ‘‘ سے متاثر ہو کر اکثر اعلیٰ حکام ان کی سہولت کاری میں نہ صرف پیش پیش رہتے ہیں بلکہ بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے سے بھی پیچھے نہیں رہتے۔ چند روز قبل دو اعلیٰ پولیس افسران کو حکومتِ پنجاب نے سینٹرل پولیس آفس سے سرنڈر کر کے ایک بہتی گنگا پر بند باندھ دیا۔ اگر یہ بند بروقت نہ باندھا جاتا تو عین ممکن ہے کہ اس بہتی گنگا کی کوئی بپھری ہوئی لہر کناروں سے چھلک جاتی اور آئی جی پنجاب کی شہرت اور گورننس کو بھی گنگا جل میں ”بھگونے‘‘ کے ساتھ ساتھ بہا بھی لے جاتی۔ خیر دیر آید‘ درست آید۔ واقفانِ حال بخوبی جانتے ہیں کہ حالات اور معاملات کس نہج پر پہنچ چکے تھے کہ آئی جی پنجاب سے مشاورت اور ان کی مرضی معلوم کیے بغیر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کو صوبہ بدر کر دیا گیا۔ مشاہدے اور روایت کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کا عہدہ آئی جی کی چوائس اور پرنسپل سٹاف آفیسر کی حیثیت رکھتا رہا جبکہ محکمانہ ترقیوں، تقرریوں اور تبادلوں کی گنگا بھی اسی پُل کے نیچے سے بہتی ہے۔
حال ہی میں پنجاب بھر میں ہونے والے ایس ڈی پی اوز کے تبادلوں کے سیلاب نے اس بہتی گنگا کو نہ صرف ”ننگا‘‘ کر دیا ‘بلکہ وہ پنجاب پولیس کی گورننس پر کئی سوالیہ نشان بھی چھوڑ گیا ہے۔ قارئین! آپ کو بخوبی یاد ہو گا کہ پنجاب میں عثمان بزدار کو وزاتِ اعلیٰ کا قلمدان سنبھالتے ہی ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عثمان بزدار تو خیر نئے آئے تھے اور انتظامی معاملات میں ناتجربہ کار تھے لیکن ڈی پی او پاکپتن کا رات گئے تبادلہ کرکے خاور مانیکا سے معذرت کرنے پر مجبور کرنے والا شخص کون تھا؟ جی ہاں! میرا اشارہ احسن جمیل گجر کی طرف ہی ہے۔ احسن جمیل گجر نے کس حیثیت اور اتھارٹی کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کے اختیارات میں مداخلت کی؟ اور وہ کس بوتے پر ڈی پی او پاکپتن کو خاور مانیکا سے معذرت پر دباؤ ڈالتے رہے؟ میری نظر میں احسن جمیل گجر کا شمار بھی ایسی ہی شخصیات میں ہوتا ہے جن کا میں کالم کی ابتدا میں ذکر کر چکا ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو حکمرانوں کی مصلحتیں اور مجبوریاں ہوتے ہیں۔ تمام تر سبکی، شرمندگی اور ندامت کے باوجود ان کا کردار اور عمل دخل برقرار رہتا ہے۔ اب تو ان کے اثرورسوخ کا دائرہ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ وہ اپنی ہی ”گجربرادری‘‘ سے تعلق رکھنے والے ایک ریٹائرڈ اور ایک حاضر سروس اعلیٰ پولیس آفیسر کے ساتھ مل کر ”ٹرائیکا‘‘ بنا چکے ہیں اور محکمہ پولیس میں پوسٹنگ،ٹرانسفر کا وسیع ترین نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔ وہ تو خیر ہوئی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ”مخبری‘‘ ہوگئی اور معاملہ اوپر چلا گیا… سگنل ملتے ہی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس بہتی گنگا کا رخ موڑ کر صوبہ پنجاب سے ”بائی پاس‘‘ کر دیا۔ اس سے پہلے کہ کوئی بڑا سکینڈل حکومتِ پنجاب اور آئی جی کیلئے مزید سبکی کا باعث بنتا راست اقدام کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس لیا جانا یقینا اس امر کا ثبوت ہے کہ اب انتظامی معاملات پر ان کی گرفت نہ صرف مضبوط ہورہی ہے بلکہ وہ اب بیڈ گورننس اور کرپشن پر اصولی مؤقف اور سخت اقدام سے بھی گریز نہیں کر رہے۔سپریم کورٹ نے منشا بم، تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے ارکانِ اسمبلی کو طلب کر کے سرکاری زمینوں، یتیموں، بیواؤں اور بے وسیلہ عوام کی جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو تاکید کی ہے کہ وہ ان قابضین سے جائیدادیں واگزار کرا کے حقداروں کے حوالے کریں۔آئی جی صاحب! آپ تو جانتے ہیں کہ ناجائز قبضے پولیس اور انتظامیہ کی معاونت اور ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں۔ آپ سے بہتر اس حقیقت کوبھی کوئی نہیں جانتا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پائے جانے والے ”منشاء بم‘‘اس قبضہ مافیا کے سہولت کار ہیں۔ پولیس کی ملی بھگت کے بغیر کسی بھی پراپرٹی پر قبضہ کیونکر ممکن ہے؟ اور میرے خیال میں اب بات معاونت اور سہولت کاری سے بڑھ کر ”شراکت داری‘‘ تک جا پہنچی ہے۔ ”جوائنٹ وینچر‘‘ کی بنیاد پر سرکاری اور پرائیویٹ جائیدادوں پر قبضے کروانے والے ”بینی فشری‘‘ اندرونی منشاء بم بھی شریک جرم ہیں۔ ان کی نامی بے نامی جائیدادوں اور بینک بیلنس کی تحقیقات بھی ہونی چاہئیں جو محکمہ پولیس کیلئے بدنامی اور بددُعاؤں کا باعث بن رہے ہیں۔ محکمہ پولیس میں ”منشاء بم‘‘ کون ہیں اور ان کے شاہانہ ٹھاٹ باٹ کیا ہیں؟ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ بس ذرا سی توجہ اور ”کمٹمنٹ‘‘ کی ضرورت ہے۔ قبضہ مافیا کے شریکِ جرم اور باوردی سہولت کاروں کے ماضی اور حال کا موازنہ ہی ان کی مالی اور سماجی حیثیت کا اندازہ لگانے کے لیے کافی ہے۔اب چلتے ہیں‘ امن و امان کی صورتحال کی طرف… صوبائی دارالحکومت کے پولیس کپتان کی پروفیشنل حیثیت اپنی جگہ… لاقانونیت اور جرائم میں اضافے کو روکنے کیلئے افسران کو دفتروں سے نکلنا پڑے گا‘ سماجی رابطے اور مؤثر اطلاعی نظام کو بروئے کار لانا ہو گا۔ ذوالفقار چیمہ سے بعض امور پر اختلاف کے باوجود بیس برس قبل بطور کرائم رپورٹر میں خود شہر کی اہم شاہراہوں اور کاروباری مراکز میں ایس ایس پی ذوالفقار چیمہ کی پیدل گشت کا شریک رہا ہوں۔ جب پولیس کپتان خود شہر میں پیدل گشت اور طویل پیٹرولنگ کرے گا تو ماتحت افسران اور فیلڈ فورس کی کیا مجال کہ وہ اپنی ڈیوٹی سے غفلت اور کوتاہی کے مرتکب ہوں۔ اسی طرح عامر ذوالفقار، امین وینس، رانا مقبول اور طارق پرویز جیسے سینئر پولیس افسران اپنی ہی پرائیویٹ گاڑی کے چوری ہونے کی فرضی کال چلا کر اسی گاڑی میں شہر بھر میں گھوما کرتے تھے۔ محض یہ دیکھنے کے لیے کہ ان کی فیلڈ فورس اور افسران سو رہے ہیں یا جاگ رہے ہیں؟ لیکن اب تو لاہور پولیس کا باوا آدم ہی نرالا ہے۔ پولیس کپتان اب 9تا5 نوکری کرکے اور جائے وقوعہ پر خود جائے بغیر کرائم کنٹرول کیسے کرسکتا ہے؟ کوئی عام شہری یا سائل پولیس کپتان سے دادرسی کے لیے براہِ راست نہیں مل سکتا۔ جب پولیس کپتان کے دروازے سائلین پر بند ہوں گے تو امن و امان اور سٹریٹ کرائم کی صورتحال بھی اسی طرح کی ہو گی جیسی ہے۔آئی جی صاحب دہشتگردی کے خلاف پنجاب پولیس کی کارکردگی اور قربانیاں یقینا قابلِ تعریف اور مثالی ہیں لیکن عام آدمی کو ان سے کیا غرض… عام آدمی کے لیے اس سے بڑی دہشتگردی کیا ہوگی کہ اس کا بچہ اس کی گلی سے اغواء ہو جائے… اس کے گھر کے سامنے اس کی بیوی سے گن پوائنٹ پر زیور اتروا لیے جائیں… سر بازار اس سے موٹر سائیکل یا موبائل چھین لیا جائے‘ وہ تو دن دیہاڑے لٹ گیا۔ جس کے گھر سے ڈاکو عمر بھر کی پونجی اور بچیوں کا جہیز لے جائیں‘ وہ کیا جانے پنجاب پولیس کی خدمات اور قربانیوں کو؟وردی کا رنگ اور ڈیزائن ایک بار پھر بدلا جا رہا ہے۔ اس حقیقت کو آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ وردی کی تبدیلی سے عوام کی دادرسی نہیں ہوتی… اس کے لیے رویوں اور گورننس کو تبدیل کرنا ہوگا۔ ماضی میں وردی کی تبدیلی کا ”بینی فشری‘‘ کون کون رہا ہے۔وردی کی تبدیلی کے بعد تھانوں اور پولیس دفاتر سے فیض کے کون سے چشمے پھوٹے؟ پرانی وردی کی بحالی کے لیے ایک بار پھر کام جاری ہے… خدا خیر کرے! اﷲ نے ایسا موقع فراہم کیا ہے کہ آپ اس منصب پہ رہیں یا نہ رہیں۔ آپ کا کام اور نام زندہ رہ سکتا ہے۔ آپ کو ان عناصر سے ہوشیار رہناہوگا جو حکمرانوں سے قریبی تعلق کی بنیاد پر آپ ہی کے افسران کی ملی بھگت سے اپنے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور اس ”کاربد‘‘ میں موجیں تو خود اُڑا رہے ہیں اور جواب دہی اور بدنامی آپ کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Why did former Prime Minister's protector torture the private TV journalist?
Previous Post سابق وزیر اعظم کے محافظ نے نجی ٹی وی کے صحافی پر تشدد کیوں کیا ؟ نواز شریف نے خود ہی ساری حقیقت بیان کردی
Next Post *انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل پاکستان یوکے رجسڑڈ اسلام آباد کیپیٹل اسلام آباد میں نوازشریف کے گارڈز کی سماء اور ہم نیوز کے کیمرہ مینوں پر بیہمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہ

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.