yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران خان کے اپنی وکٹ خود اڑانے اور اپنے ہی مقرر کیے ہوئے وزراء کو فارغ کرنے کے اشارے دینے کے پیچھے کیا کہانی چھپی ہے ؟ صف اول کے کالم نگار کا خصوصی تبصرہ

Web Editor December 6, 2018 1 min read
What is hidden behind Imran Khan's own wicket blossom and giving him the indication of completing his appointed ministers?
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے بالآخر کابینہ میں رد و بدل کا اشارہ دے ہی دیا۔ کابینہ میں تبدیلی کا یہ اشارہ اس تناظر میں متوقع اور عین منطقی ہے کہ سو روزہ کارکردگی کے حوالے سے وزیر اعظم نے اپنی حالیہ تقریر میں کسی وزیر اور مشیر کی کارکردگی کو
نامور کالم نگار آصف عفان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔قابل تعریف قرار نہیں دیا۔ انھوں نے اپنی سیاسی اور انتظامی ٹیم کے کسی بھی رکن کی علمی اور فکری قابلیت کا اعتراف تو درکنار‘ تذکرہ تک مناسب نہ سمجھا۔ ان سو دنوں کے دوران وفاقی کابینہ کے چودہ اجلاس ہوئے۔ یقینا ان اجلاسوں میں کوئی ”بزم ادب‘‘ کی محفل تو سجائی نہیں گئی ہو گی۔ امور مملکت ا ور اہداف کے حصول سمیت دیگر معاملات بھی زیر بحث آئے ہوں گے۔ ان میں سے کئی ایک پر اتفاق رائے بھی ہوا ہو گا۔ کچھ فیصلے بھی کیے گئے ہوں گے۔ کیا کسی وزیر، مشیر اور بیوروکریٹ کی اتنی بھی ”کنٹری بیوشن‘‘ نہیں رہی کہ اس کا ذکر کیا جا سکتا؟ کہاں گئی وہ قابلیت جس کا شہرہ تھا؟ کہاں رہ گئی وہ مہارت جس کا ڈنکا بجایا جا رہا تھا؟ سب دعوے اور وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے‘ کیونکہ کپتان نے جنہیں ”چیمپئن‘‘ سمجھ کر میدان میں اتارا تھا‘ وہ انڈر 19 بھی نہ نکلے۔ اور کابینہ میں ردوبدل کا اشارہ بھی اس امر کا برملا اعتراف ہے کہ کپتان کی ٹیم ان کی توقعات اور معیار پر پورا نہیں اتر سکی۔ لیکن بعض وزرا اپنی ناکامی تسلیم کرنے سے تاحال انکاری ہیں۔ وہ اس کا عذر یوں بیان کرتے ہیں کہ
ان کی وزارت میں غیر ضروری مداخلت ان کی کارکردگی اور اہداف پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ یعنی وزارت ایک… اور چلانے والے کئی ایک۔یاددہانی اور ریکارڈ کی درستی کے لیے عرض ہے کہ میں نے اپنے حالیہ کالم بعنوان ”سو دن کی آزمائشی پرواز‘‘ میں اسی صورتحال کی نشاندہی کی تھی اور میرے بیان کردہ تحفظات آج حکومت کے سامنے حقیقت بن کر آ چکے ہیں۔ مشیروں اور معاونین کا کام وزیر اعظم کو مشورہ اور فیڈ بیک دینا ہوتا ہے نہ کہ متعلقہ وزارت میں مداخلت، گروپ بندی اور سسٹم کو ”بائی پاس‘‘ کرنا۔ وزیر اعظم عمران خان اقتدار میں آنے سے قبل اقربا پروری اور سرکاری عہدوں کی بندر بانٹ پر سخت تنقید کرتے تھے‘ لیکن آج بھی صورتحال اور منظرنامہ مختلف نہیں ہے۔ اس حوالے سے دوستیوں اور تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے مشیروں اور معاونین کی وجہ سے عمران خان خود کڑے سوالات کی زد میں ہیں۔ انچارج وزیر کی موجودگی میں مشیروں اور معاونین کا وزارت کے معاملات میں مداخلت کنفیوژن اور گروپ بندی کا باعث ہے۔ اور بات کنفیوژن اور گروپ بندی سے بڑھ کر غالباً محاذ آرائی تک جا پہنچی ہے۔ مشیروں کی بے تکی مداخلت سے ”چین آف کمانڈ‘‘ کے ساتھ ساتھ حکومتی کارکردگی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
ایسی صورتحال میں شرارتی عناصر اپنا کام دکھا کر حکومت کی سبکی اور شرمندگی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔حال ہی میں ایس پی طاہر داوڑ کی اندوہناک موت پر ایک حکومتی مشیر کے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے برعکس بیان سے ہونے والی شرمندگی پر بھی حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا‘ نہ ہی کسی کو یہ پوچھنے کی زحمت ہوئی کہ یہ بیان ”کس طوطے سے فال نکلوا کر دیا‘‘۔ بلا شبہ غلطی کی اصلاح سے ہی مزید غلطیوں سے بچا جا سکتا ہے۔اس تناظر میں بحیثیت مجموعی پوری کابینہ اور باقی ٹیم کی کارکردگی بھی میری نظر میں صفر ہی نکلی۔ وفاقی کابینہ سمیت مملکت خداداد کی ”خدمت‘‘ پر مامور گورنرز، وزرا اور مشیروں کی اتنی بڑی فوج میں سے بھی کوئی ایسا مرد مجاہد نہ دریافت ہو سکا‘ جس کی عملی‘ علمی‘ فکری خدمات کا اعتراف کیا جا سکے یا جسے کوئی کریڈٹ دیا جا سکے۔ خیر‘ کام بھی تو ایسا کوئی نہیں ہوا کہ جس کا ڈھنڈورا پیٹا جائے۔ گا گے گی‘ اور اعداد و شمار کے گورکھ دھندے کے سوا ان سو دنوں میں کیا سامنے آیا؟وزیر اعظم کی حالیہ تقریر کے بعد پارٹی اور حکومتی عہدیدار اپنی نجی محفلوں میں اب کھل کر اظہار کرنے لگے ہیں کہ
انہیں فی البدیہہ تقریر سے گریز کرنا چاہیے۔ پہلے سے طے شدہ تقریر کرنی چاہئے اور تقریر کے پوائنٹس اور سکرپٹ سے باہر نہیں جانا چاہیے۔ ان کے خیال میں جب وہ طے شدہ تقریری سکرپٹ سے باہر نکل کر بولتے ہیں تو کوئی ایسی بات ضرور ہو جاتی ہے‘ جس کی وضاحت اور دفاع دشوار اور بعض اوقات نہ ممکن ہو جاتا ہے۔بعض حکومتی عہدے دار یہ کہتے پائے گئے ہیں کہ اگر سب کچھ کسی ایک فرد کی مہربانی کا نتیجہ ہے تو پھر سو دنوں سے وہ کیا کر رہے ہیں؟ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس تاثر کو مزید تقویت ملتی نظر آ رہی ہے کہ آیا وطن عزیز کو زائچوں، قیافوں اور استخاروں کی مدد سے چلایا جا رہا ہے اور فیصلوں سے قبل اہلیت، علمیت، مہارت اور قانونی تقاضوں کو ثانوی سے بھی کم اہمیت دی جاتی ہے۔ عین اس وقت جب میں یہ کالم تحریر کر رہا ہوں مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری صادق آباد میں عوام سے مخاطب ہیں اور پانی کے حوالے سے شکایت پر حاضرین جلسہ کو یہ نوید سنا رہے ہیں کہ عنقریب صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔ جلسہ گاہ میں ان خیالات کے اظہار سے قبل
انہوں نے اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں ہرن، تیتر، بٹیر سمیت دیگر من پسند پکوانوں، کھیر اور گاجر سے لطف اٹھایا۔ بعد ازاں عوام کو یہ تسلی دی کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ موقع پر موجود ہیں‘ جو عوام کی ”مرادیں‘‘ جلد پوری کریں گے۔زرداری صاحب کی طرف سے عوام کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے اعلان پر نہ جانے کیوں یکایک میرا خیال تھر کے اس مسیحا ڈاکٹر آصف جاہ کی طرف چلا گیا‘ جس نے تھر کے لق و دق صحرا میں ہری گھاس اگانے سے لے کر گندم اور دیگر اجناس کی پیداوار تک کامیاب تجربہ کیا اور چھ سو ساٹھ کنویں تعمیر کر کے تھر کے بے کس اور لاچار عوام کی زندگیوں کو سیراب کیا۔ جبکہ حکومت سندھ کی طرف سے لگائے گئے صاف پانی کے پلانٹ ستر فیصد ناکارہ ہو چکے ہیں۔ ایسے میں آصف جاہ کا تھر کے لق و دق صحرا میں ہریالی، پانی کی فراہمی، علاج معالجہ اور سکولوں کا قیام یقینا ایک ناقابل یقین اور گرانقدر کارنامہ ہے۔ ”تھر گرین‘‘ کا سلوگن بظاہر آصف جاہ کے پاگل پن کی نشانی ہے۔ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ سیلاب کی تباہی ہو یا زلزلے کی قیامت تھر کی بنجر سرزمین پر شب و روز ہونے والی ہلاکتیں ہوں، یا چترال، بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کے نلکوں کی فراہمی‘ معاملہ بنگلہ دیش کے پناہ گزینوں کا ہو یا ترکی و شام کا‘ یا پھر آواران جیسے پُرخطر اور دشوار گزار علاقہ میں بحالی کا کام ہو‘ آصف جاہ اپنی سماجی اور سرکاری حیثیت سے بے نیاز ہو کر جا پہنچتے ہیں۔ گھروں اور مساجد کی تعمیر سے لے کر، 35 فنکشنل کلینکس اور کمیونٹی سنٹر سے لے کر آئی ٹی اور دستکاری سکولوں، اور تمام سہولیات سے مزین بڑے ہسپتال کے قیام تک آصف جاہ کا کوئی ثانی نہیں۔پانچ سال اس ملک کے اقتدار اور وسائل پر حکومت کرنے والے آصف زرداری آج بھی سندھ کے عوام کو دعووں اور وعدوں سے بہلا رہے ہیں۔ تئیس کتابوں کے مصنف اور انسانیت کے بے مثال اور قابل تقلید خدمات کے اعتراف میں تھر کے اس مسیحا کو حکومت پاکستان نے ”ستارۂ امتیاز‘‘ سے بھی نوازا ہے۔ اعلیٰ سرکاری عہدہ، مراعات اور اپنی سماجی اور سرکاری حیثیت سے بے نیاز ڈاکٹر آصف جاہ اگر تھر کے صحرا کو سرسبز اور سیراب کر کے صبح شام مرنے والے بے کس عوام کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے مسیحا بن کر جا سکتا ہے تو بے پناہ وسائل کی حامل حکومتی مشینری یہ کام کیوں نہیں کر سکتی؟ کیا صرف اس لیے کہ ان ارباب اختیار و اقتدار کو صرف نیم مردہ ”ووٹرز‘‘ ہی درکار ہیں؟ کیونکہ بھوک اور پیاس سے نڈھال اور خستہ حالی کا شکار ووٹ دینے سے پہلے کیا سوچ سکتا ہے۔ شاباش۔ آصف جاہ تم سلامت رہو!! اسی طرح قدرتی آفات، بھوک، افلاس، قحط سالی، خشک سالی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بد حالیوں اور بیماریوں کے خلاف لڑتے رہو۔ مسیحائی کرتے رہو‘ اور سرکاری دعووں کی قلعی کھولتے رہو۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Wahabi Bhai Wah: Imran Khan cleared the Maulvi sermons of special mentality that now ..... Take a look at the event of the event with Chakwal's poet Maulana.
Previous Post واہ بھئی واہ : عمران خان نے مخصوص ذہنیت والے مولوی حضرات کی ایسی طبیعت صاف کی کہ اب ۔۔۔۔۔ چکوال کے ایک جوشیلے مولانا کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا سبق آموز اور معنی خیز احوال ملاحظہ کریں
Next Post معاشی حالات خراب نہیں ،مگر تحریک انصاف کی حکومت کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے ۔۔۔۔ صف اول کے ماہر معاشیات نے بڑے کام کی بات کہہ دی
The economic situation is not bad, but the biggest weakness of the government of Tehreek-e-Insaf is this .... Surgeon expert economics said big things

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.