yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈاکٹر یا ڈاکو؟

Web Editor December 5, 2018 1 min read
Doctor or robbery?
Share this:

ڈور بیل پر دروازہ کھولا تو پڑوسن سامنے تھیں۔ سلام دعا کے بعد انہوں نے میرے بھائی محسن کا پوچھا، وہ اس وقت گھر پر موجود نہ تھا۔ میرا جواب سن کر انہیں بے حد مایوسی ہوئی، بتایا کہ ان کا بیٹا بیمار ہے اور شوہر گھر پر نہیں تھے تو خود ہی کالونی اسپتال لے گئیں۔ ڈاکٹر نے جو دوائیں لکھ کر دی ہیں وہ قریبی کیمسٹ کے پاس دستیاب نہیں۔ کیمسٹ نے انہیں کہا کہ یہ صرف اسی فارمیسی سے ملیں گی جہاں ڈاکٹر بیٹھتا ہے۔ وہ کہنے لگیں، میرا خیال تھا کہ یہاں اتنے بڑے میڈیکل اسٹور ہیں، کسی سے بھی لے لوں گی، مگر مل ہی نہیں رہیں۔ سوچا محسن سے منگوالوں۔ اب اتنی دور دوبارہ جانا میرے بس کی بات نہیں، مگر محسن جانے کب آئے گا۔ دوا تو ابھی دینی ہے۔

میں سمجھ گئی تھی کہ معاملہ کیا ہے، لیکن اس وقت انہیں مخصوص فارمیسی پر دوا کی دستیابی کا ’’راز‘‘ بتا کر مزید پریشان نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اس لیے کچھ کہے بغیر اندر آگئی۔ یوں بھی اس پریشانی میں وہ میری بات کو نہیں سمجھ پاتیں۔ میں اس بات کو تقریباً بھول چکی تھی کہ کل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق ایک خبر نظر سے گزری اور میں قلم اٹھانے پر مجبور ہوگئی۔

کچھ دن پہلے یہ بھی سنا تھا کہ بعض دواؤں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ شاید مختلف لیبارٹری ٹیسٹوں کی قیمتیں بھی بڑھی ہوں، مگر وہ نظروں میں کم ہی آتا ہے۔ خیر، ابھی کچھ دن پہلے کی ہی خبر ہے کہ ڈرگ اتھارٹی جعلی اورغیر معیاری دواؤں کی روک تھام کے لیے پاکستان میں پہلی مرتبہ بارکوڈ رولز متعارف کروانے جارہی ہے اور اب خریدار موبائل فون کے ذریعے دوا کے اصل یا نقل ہونے کے بارے میں جان سکے گا۔ اس کے علاوہ اس پیشے سے منسلک جعل سازوں کے لیے مختلف سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں اور یہ کام ابتدائی مرحلے میں ہے۔ شاید اسی مہینے چند دوائیں نئی قیمتوں کے ساتھ مارکیٹ میں آئیں، جس کے ردعمل میں سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر اس کے خلاف ’’تحریک‘‘ چل پڑی ہے جبکہ میڈیا پر خبریں بھی سامنے آرہی ہیں، لیکن میری اس تحریر کی وجہ مذکورہ حکومتی فیصلہ یا قیمتوں میں اضافہ نہیں بلکہ پڑوسن کی پریشانی ہے۔

شاید آپ کو بھی تجربہ ہوا ہو کہ گلی محلوں میں قائم طبی مراکز اور نجی اسپتالوں میں بعض ڈاکٹر معائنے کے بعد نسخہ تھماتے ہوئے ہدایت کرتے ہیں کہ مریض فلاں فارمیسی سے ہی دوا خریدی جائے بصورت دیگر کوئی جعلی دوا بھی دے سکتا ہے اور وہ آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ سن کر کوئی بھی ڈاکٹر کو انتہائی ذمہ دار اور اپنا خیرخواہ ہی سمجھے گا، لیکن ایسا نہیں ہے۔ ایسے ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرنے والا مریض دراصل مقامی اور غیر رجسٹرڈ کمپنی کی غیر معیاری دوا خرید کر اس نام نہاد مسیحا کی جیب بھاری کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔

ایک ٹیبلٹ جس کی زیادہ سے زیادہ قیمت پانچ، سات روپے تک ہوسکتی ہے، وہ اس ’’مہربان‘‘ ڈاکٹر کی وجہ سے بیس روپے یا اس سے زائد کی پڑتی ہے۔ جی ہاں! اس مقدس اور اہم ذمہ داری سے وابستہ ڈاکٹر اب ناجائز طریقے سے پیسہ بنانے کے لیے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور ہمیں ان کے ’’طریقۂ واردات‘‘ کو سمجھنا اور اس کا راستہ روکنا ہوگا۔ اس کا سب سے زیادہ شکار ان پڑھ یا کم تعلیم یافتہ طبقہ بنتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ لوگ بھی جو علاج معالجے کی سہولیات جیسے ضروری لیبارٹری ٹیسٹ، دواؤں سے متعلق بنیادی باتیں جیسا کہ معروف اور غیر معروف کمپنیوں کا فرق اور دوا کے معیاری یا اصل ہونے کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے۔

ہم ڈاکٹر کی ہدایات کو بہت اہمیت دیتے ہیں جو کہ ضروری ہے، مگر ہمیں اپنی آنکھیں کھلی رکھنا ہوں گی۔ سفاک ڈاکٹرز اور غیر رجسٹرڈ دوا ساز ادارے کے گٹھ جوڑ سے ایسی بھی ٹیبلٹ بیچی جارہی ہیں جن کی زیادہ سے زیادہ قیمت 5 روپے ہوسکتی ہے، مگر وہ 40 سے 45 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ آپ کے ذہن میں سوال اٹھ رہا ہے کہ اگر ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا غیر معیاری ہے تو عام بیماریوں میں مبتلا زیادہ تر مریض صحتیاب کیسے ہوجاتے ہیں؟ اس کی وجہ اُسی نسخے میں لکھی گئی ایک نامور اور مستند کمپنی کی ٹیبلٹ یا سیرپ ہوتا ہے۔ دیگر دوائیں وہ ہوتی ہیں جن سے شفایابی تو ممکن نہیں ہوتی مگر ان کی خریداری ڈاکٹر کو ضرور مالی فائدہ پہنچاتی ہے۔

مہینے کے آخر میں غیر معیاری دواؤں کی فروخت کا حساب کتاب کرکے طے شدہ حصے پر رقم اس فارماسیوٹیکل کمپنی کی جانب سے ڈاکٹر کی جیب میں منتقل کردی جاتی ہے۔ اسی لوٹ کھسوٹ کی ایک شکل غیر ضروری لیبارٹری ٹیسٹ تجویز کرنا بھی ہے۔ مختلف مریضوں کو مخصوص لیبارٹری سے ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے اور اگر کوئی بیچارہ یہ کہہ دے کہ وہ فلاں جگہ سے ٹیسٹ کروالے گا تو ڈاکٹر اس لیبارٹری کی مشینوں اور اس کے طبی تجزیوں کو ناقص قرار دے کر صاف کہہ دیتا ہے کہ وہ رپورٹس تسلیم نہیں کرے گا۔ اس طرح مریض کو خوفزدہ کرنے سے جیت سفاک مسیحا کی ہوتی ہے اور مجبور مریض بیماری کی اذیت جھیلنے کے ساتھ مالی طور پر خسارے میں رہتے ہیں۔

میں اپنی معلومات کے مطابق جعل سازی اور دھوکا دہی کے کچھ عام طریقوں کی نشاندہی کررہی ہوں، لیکن ملک کے طول وعرض میں موجود ایماندار ڈاکٹرز اور کیمسٹ حضرات سوشل میڈیا پر اپنے پیشے کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے دیگر ’’طریقۂ واردات‘‘ سے بھی پردہ اٹھائیں تو بہت افراد کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ دوسری طرف حکومت بھی دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ ایسے بدعنوان ڈاکٹروں کے کان کھینچے تو کئی زندگیاں محفوظ ہوسکتی ہیں۔ ذرا ماضی قریب میں جائیے تو سرکاری اسپتالوں کے بظاہر مجبور اور بے بس ڈاکٹر تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر ہڑتال پر نظر آتے ہیں، مگر دوسری طرف ان کی اکثریت نجی اسپتالوں میں لوٹ کھسوٹ میں بھی مصروف ہے۔ افسوس کہ ہمارے حکمران اس حوالے سے حقیقی معنوں میں کوئی قدم اٹھاتے نظر نہیں آرہے۔ غیر رجسٹرڈ کمپنیاں اب بھی کام کررہی ہیں اور ڈاکٹر سرکاری شفاخانوں سے غیرحاضر جبکہ نجی اسپتالوں میں حاضر نظر آتے ہیں۔

مجھے یاد ہے کہ چند ماہ پہلے دوا ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کیا تھا تو سوشل نیٹ ورکس پر صارفین یعنی عوام نے اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت سے اس کے خلاف قانون کو حرکت دینے کا بھرپور مطالبہ کیا تھا، لیکن سرکاری سطح پر دوا سازوں سے بات چیت کا سلسلہ چلا تو لوگ مطمئن ہوگئے اور دو ماہ بعد فیس بک ہی کیا ہر طرف اس حوالے سے خاموشی چھاگئی۔ اگر ہم سوشل میڈیا پر گروپ کی شکل میں نام نہاد سفاک منافع خوروں کے خلاف سرگرم ہوجائیں تو بہت سے لوگوں کا بھلا ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر پڑھے لکھے اور طب و صحت کے شبعے سے وابستہ ایماندار اور باشعور لوگ آگے آئیں تو نام نہاد مسیحاؤں کے گھناؤنے کردار اور جعلی ادویہ ساز اداروں کے گٹھ جوڑ کا راز سب پر عیاں ہوسکتا ہے، جس سے لوگوں میں شعور و آگاہی پھیلے گی اور یہ ’’جرم‘‘ ٹھکانے لگ جائے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Depression depression, causing depression
Previous Post ڈپریشن ختم کرنے والی دوائیں، خودکشی کا باعث
Next Post بریکنگ نیوز : متنازعہ ٹویٹس کے بعد کیا واقعی ہی امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا؟ ساری کہانی سامنے آگئی
Breaking News: Did the US President write the letter to Prime Minister Imran Khan after controversy tweets? All the stories came out

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.