yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بزدار مضبوط ہو رہا ہے ، اس کا سب سے بڑ ا ثبوت یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ رؤف کلاسرا کے ایک تبصرے نے مخالفین اور ناقدین کے منہ بند کروا دیئے

Web Editor November 16, 2018November 16, 2018 1 min read
Farmer is getting stronger, the biggest evidence is that ...
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میںواقع خوبصورت پنجاب ہاؤس میں بیٹھے یاد آیا کہ پرویز الٰہی اور شہباز شریف کے بعد عثمان بزدار پنجاب کے یہ تیسرے وزیراعلیٰ ہیں‘ جن سے ملاقات کا شرف حاصل ہورہا تھا ۔برسوں پہلے شہباز شریف اور پرویز الٰہی سے پہلی اور آخری ملاقاتیں بھی یہیں ہوئی تھیں ۔ نامور کالم نگار رؤف کلاسراز اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ کے نئے مشیر شہباز گل کا میسج تھا کہ کل دوپہر کو وزیراعلیٰ صحافیوں سے مل رہے ہیں۔ ڈرائنگ روم میں حامد میر‘ خاور گھمن‘ ضمیر حیدر‘ مہر بخاری‘ فریحہ ادریس‘ صابر شاکر‘ سمیع ابراہیم اور دیگر موجود تھے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود دیر سے پہنچے۔ یاد آیا یہیں ایک دفعہ میجر عامر کے ہمراہ اس وقت کے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ بھی ایک طویل ملاقات ہوئی تھی ۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد بھی اس کی ملکیت ہوتا ہے ‘جو تخت لاہور پر بیٹھا ہو ۔ پہلی ملاقات کے بعدپرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے بھی دوبارہ ملاقات کی خواہش پیدا نہ ہوئی۔ رہی سہی کسر اس وقت پوری ہوگئی جب پرویز الٰہی کے ایک لاڈلے فیصل آباد کے پولیس افسر پر سونیا ناز کے ریپ کا کیس بریک کیا تو انہی کی شہ پر ہی پولیس نے اس مظلوم عورت کا جینا حرام کردیا ۔ کسی صحافی اور حکمران کے درمیان صرف ایک خبر کا فاصلہ ہوتا ہے۔ جس دن کوئی صحافی جرأت کر کے اس حکمران کے خلاف وہ خبر فائل کردے ‘ اگلے دن سے وہ نیگٹو لسٹ میں شامل اور اس کے فالورز کے نزدیک وہ فسادی اور قابل نفرت ہوجاتا ہے۔ دو ہزار آٹھ میں جب شہباز شریف پر کالم لکھا تو ان کے سٹاف افسر کا فون آیا۔ وہ پنجاب ہاؤس میں ناشتے پر ملنا چاہتے ہیں۔ وجہ میرا وہ کالم تھا ”لندن سے اوکاڑہ تک‘‘ جس میں میں نے جعلی انقلاب کا بھانڈا پھوڑا تھا کہ کیسے شہباز شریف نے اوکاڑہ میں ایک ڈی پی او احسان صادق کا سودا کر کے تین ایم پی اے کھرے کر لئے۔ شہباز شریف کی حیرانی بجا تھی‘ چند ماہ پہلے تک تو لندن میں آپ ہمارے ساتھ اٹھتے بیٹھتے تھے۔ اب اچانک اتنا سخت کالم لکھ مارا تھا ۔ انہیں لگا وہ جو ڈرامہ چند سال تک پنجاب میں رچانا چاہتے تھے ‘وہ ایک کالم میں ہی ایکسپوز ہوگیا تھا ۔ یہ تبدیلی اور انقلاب کے نعرے صرف لندن تک محدود اور اقتدار میں آنے تک ہوتے ہیں ۔ اپوزیشن کے دنوں میں ہی انقلاب کے نعرے اچھے لگتے ہیں ۔ لوگ بھی جھوم اٹھتے ہیں اور میڈیا بھی متاثر ہوتا ہے‘ لیں جی قوم کو نیا چی گویرا مل گیا ۔ اب تین ماہ کے اندر ہی کوئی ایک بڑے اخبار میں یہ لکھ دے کہ شہباز شریف نے ایک اچھے ڈی پی او کو بدل دیا‘ کیونکہ تین ایم پی ایز وہ قیمت مانگ رہے تھے ‘تو کیا عزت رہ جاتی ہے‘ انقلاب کی ۔ شہباز شریف کو کیا پڑی تھی کہ وہ ہمارے جیسے بیماری کی حد تک آئیڈیلسٹ صحافی کی پروا کرتے‘ ماضی کے نعروں کے بارے میں سوچتے یا فکر مند ہوتے کہ عوام کیا کہے گی۔ انہیں لگا اچھا سودا وہی ہوتا ہے ‘جو نقد ملتا ہے۔ برسوں بعد ایک ایف آئی اے کے سینئر اور شاندار افسر نے بھی یہی بات دکھ کے ساتھ بتائی کہ انہوں نے کتنی محنت سے 2009 ء میں‘ پیپلز پارٹی دور میں منی لانڈرنگ کے ایک بڑے سکینڈل‘ جس میں سوا سو ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت موجود تھے‘ پاکستان کا بڑا منی ایکسچینج ڈیلر پکڑا تھا۔ سب گرفتار تھے اور چالان پیش کر کے سزائیں ہونی تھی۔ اس وقت ہی پیپلز پارٹی حکومت کے بڑوں نے ان افسران کو تبدیل کر کے ملزمان کی ضمانتیں کرادیں ۔ اس ایماندار افسر کے بقول سودا ایک ارب روپے نقد میں ہوا تھا ۔ وہ افسر کافی دیر افسردہ رہا ۔کیا بنا افسر کی کوششوں کا ؟ اپنے تئیں وہ ملک کے لیے لڑ رہے تھے۔ کسی لالچ اور دھمکی میں نہیں آئے۔ جب انہوں نے شکنجہ کس دیا تو اس وقت ہی انہیں تبدیل کر کے سیاسی حکمرانوں نے ڈیل کر لی ۔ بعد میں وہی بڑا ملزم امریکہ میں پکڑا گیا اور سزا ہوئی۔ میں نے ان ایماندار افسر کو کہا تھا کہ آپ جیسے افسروں کی بس اتنی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ہر سیاسی حکمران یا وزیر کے لیے ایک موٹا تگڑا شکارگھیر کر ان کے نشانے پر لے آئیں۔ جب بڑے سکینڈل کی تحقیقات کرانی ہوں گی تو پھرحکمران ایماندار افسر تلاش کریں گے۔ ایسا افسر خود سودا نہیں کرے گا ‘ وہ افسر جان لڑا دے گا‘ ثبوت اکھٹے کرے گا ‘ سب لالچ اور پیشکش ٹھکرا دے گا‘ کیونکہ اس افسر کو اپنی عزت اور نام ہر قسم کی دولت سے زیادہ عزیز ہوتا ہے۔ جونہی ملزمان دیکھیں گے کہ سب کچھ کر کے دیکھ لیا بچت کی راہ نہیں نکل رہی تو وہ حکمرانوں اور ان کے وزیروں سے رابطہ کریں گے۔ ڈیل ہوگی اور اگلے روز وہ افسر تبدیل اور اس کی جگہ دوسرا عدالت سے ان کی ضمانتیں کرا دے گا ۔اس طرح کراچی کے ایک سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بھی دو برس پہلے یہ بات دکھ سے مجھے بتائی کہ انہیں بھی بڑوں نے ایک سکینڈل کی تحقیقات کے لیے استعمال کیا ۔ اس افسر نے سب دشمنیاں پالیں ‘ ان پر اور ان کے خاندان کے اوپر کیا گند نہیں اچھالا گیا وہ پھر بھی کھڑے رہے‘ لیکن ایک شام بڑوں نے وہی ڈیل کر لی اور وہ اکیلے رہ گئے۔وہی پرانا منظر ‘ اب عثمان بزدار پنجاب ہاؤس میںبراجمان تھے۔ حامد میر نے سوالات شروع کیے۔ وہی ویڈیو ٹیپ جس میں چوہدری پرویز الٰہی اور طارق بشیر چیمہ اپنے تئیں جہانگیر ترین کو کچھ سخت پیغامات بھجوانے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے‘ جبکہ جہانگیر ترین اس وقت نیوٹرل ہونے کی کوششوں میں تھے‘ کیونکہ انہیں اپنی بہن کی سینیٹ کی سیٹ کے لیے چوہدریوں اور گورنر سرور دونوں کے ووٹوں کی ضرورت تھی‘ لہٰذا وہ ہنس رہے تھے۔ سمجھدار جہانگیر ترین کو علم تھا کہ اسے جٹوں اور آرائیوں‘ دونوں کے ووٹوں کی ضرورت ہے۔ صدیوں سے ایک دوسرے کے دشمن آرائیں اور جٹ آپس میں بے شک لڑیں مریں ‘لیکن جہانگیر ترین کی بہن کو سینیٹ کا ووٹ پڑنا چاہیے۔ جٹ اور آرائیں بھی سمجھدار ہیں۔ آپس میں لڑیں گے‘ لیکن دونوں مل کر ووٹ ترین کی بہن کو ہی ٖڈالیں گے۔ جٹوں اور آرائیوں کے درمیان جاری’ مہا بھارت‘ میں ‘جس میں جٹوں کی قیادت پرویز الٰہی اور آرائیوں کی گورنر سرور کررہے ہیں‘ ترین کو محض اپنے ووٹوں سے غرض تھی۔ چوہدریوں کو بھی پتہ تھا کہ یہی وقت ہے ‘جب وہ ایک سنہری بٹیرے کو پائوں تلے دبا کر مزید مفادات حاصل کر سکتے ہیں۔حامد میر کے سوال کے جواب میں بزدار نے وہی جواب دیے‘ جن میں سے خبر بننے کی زیادہ امید نہ تھی۔ وہی روایتی جواب جو ایک ایسا وزیراعلیٰ دے سکتا ہے‘ جس کے ہاتھ پائوں بندھے ہوئے ہوں‘ لیکن وہ پھر بھی اپنی انا کی خاطر سمندر میں تیرنے کی اداکاری کررہا ہو؛ اگرچہ اسے پتا ہو کہ دیر یا بدیر اس نے انہی بے رحم پانیوں میں ڈوب جانا ہے۔ بزدار صاحب جب اپنی سادگی بتانے لگے کہ وہ تو دو کپڑوں کے جوڑوں کے ساتھ آئے تھے تو ضمیر حیدر یہ کہے بغیر نہ رہ سکے کہ سر جی پنجاب میں کچھ نہ کریں‘ کپڑوں کے جوڑوں کی تعداد ہی بڑھا لیں۔ اس پر ایک قہقہہ پڑا۔ سیاسی سوالات کا جواب دینا ہمیشہ آسان ہوتا ہے۔ بزدار صاحب بھی وہی کررہے تھے ‘جس سے صحافی کوئی مطلب نہ نکال سکیں۔ بولے :ان کے سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور اصلی وزیراعلیٰ وہی ہیں ۔ سرائیکی ہونے کا ایک فائدہ ضرور ہوتا ہے‘ آپ ذومعنی فقرے‘ جملے کہنے کے ماہر ہوتے ہیں‘ تاکہ اگلا کسی بات سے ناراض نہ ہو۔ آپ اپنی بات بھی دوسرے تک پہنچا دیتے ہیں اور ناراض ہونے کا موقع بھی نہیں دیتے۔ بزدار صاحب اس وقت وہی کھیل کھیلنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے۔اس لیے پوچھا گیا: آپ کے ہاں سرائیکی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کے آنے کا بڑا چرچا ہے تو بزدار نے فوراً روایتی ٹچ دیا جناب ہر علاقے کی اپنی روایات ہیں ۔ اب ہم بلوچ ہیں۔ لوگ ملنے آتے ہیں وہ اپنی پوری بات کرتے ہیں ۔ جب تک وہ بولتے رہتے ہیں آپ انہیں چپ کر کے سنتے ہیں۔ آپ بے شک ان کا کام نہ کریں‘ لیکن ان کی بات پوری سننی پڑتی ہے۔ یہ ہماری روایات ہے پوری کرنی پڑتی ہے۔ جب پرویز الہٰی اور گورنر سرور کے درمیان جاری جٹوں اور آرائیوں کی جنگ بارے مزید سوالات ہوئے تو بزدار صاحب کو کہنا پڑ گیا: جناب میں تو شام کی واک گورنر ہاوس کرتا ہوں۔گورنر سے بھی وہیں ملاقات ہوجاتی ہے اور اکھٹے واک بھی کرلیتے ہیں ۔ حامد میر اچھل پڑے اور بولے: اوہ واقعی ؟ یہ تو بہت بڑی خبر ہے۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Breaking news......
Previous Post بریکنگ نیوز: جمال خاشقجی کے قاتلوں کی پر اسرار واردات کا ڈراپ سین ہو گیا
Next Post پی آئی اے اور اسٹیل ملز سمیت 195 اداروں کی نجکاری ہو گی یا گورنمنٹ انہیں چلائے گی ۔۔۔ ؟ عمران حکومت نے لاکھوں ملازمین کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا
Imran government heard the fate of millions of employees

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.