yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

“می ٹو مہم” کے بعد راکھی ساونت کو ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

Web Editor November 13, 2018November 13, 2018 1 min read
The video overwhelmed the social media
Share this:
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اسکینڈل کوئین راکھی ساونت یوں تو ان دنوں اداکارہ تنوشری دتہ پر ریپ اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگانے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ گزشتہ ماہ راکھی ساونت نے سابق مس انڈیا تنوشری دتہ پر الزام عائد کیا تھا کہ اداکارہ نے ان کا ریپ کیا تھا۔

تنوشری دتہ اور راکھی ساونت کے درمیان الزامات کی یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی، جب رواں برس 26 بعد ازاں اگرچہ نانا پاٹیکر نے بھی تنوشری دتہ کے الزامات کو مسترد کیا تھا، تاہم درمیان میں راکھی ساونت کود پڑی تھیں اور انہوں نے تنوشری دتہ کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہیں۔ بعد ازاں دونوں اداکاراؤں کے درمیان ایک دوسرے کے اوپر الزامات لگانے کی جنگ شروع ہوگئی اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف ہرجانے کے دعوے بھی دائر کیے۔ تاہم اب راکھی ساونت کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ انہیں ایک غیر ملکی ریلسر خاتون سے پنگا لینا مہنگا پڑ گیا۔ جی ہاں، راکھی ساونت نے بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں ہونے والے ریسلنگ مقابلے کے دوران ایک پروفیشنل ریلسر خاتون کو ڈانس کو فائیٹ کرنے کے بجائے ڈانس کا چیلنج دیا، تاہم انہیں یہ چیلنج مہنگا پڑ گیا۔ ٹربیون انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گروگرام کے تاؤ دیوی لال اسٹیڈیم میں کھلی کمپنی کی جانب سے منعقد کردہ ریسلنگ ایونٹ کے دوران ایک پروفیشنل ریلسر خاتون نے راکھی ساونت کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔ رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت کو ریلسر خاتون نے اس وقت زمین پر پٹخا، جب کہ اداکارہ ریسلنگ رنگ میں غیر ملکی ریسلر خاتون سے مقابلہ کرنے کے لیے آئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی ریسلر خاتون نے حریف ریلسر کو شکست دینے کے بعد اسٹیڈیم میں موجود تمام شائقین کو لڑنے کا چیلنج دیا، جسے راکھی ساونت نے قبول کرتے ہوئے ریسلنگ رنگ کا رخ کیا۔ رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے ریسلنگ رنگ میں داخل ہوتے ہی ریلسر خاتون کو کہا کہ وہ ریسلر نہیں بلکہ ایک ڈانسر ہیں اور وہ ان سے ڈانس میں مقابلہ کرنا چاہتی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریلسر خاتون نے راکھی ساونت کا چیلنج قبول کیا اور دونوں نے ڈانس کا مقابلہ شروع کیا۔ تاہم بعد ازاں راکھی ساونت نے ریسلنگ رنگ میں ڈانس کرنے کے دوران ریسلر کو چڑاتی نظر آئیں، جس پر ریلسر کو غصہ آگیا اور انہوں نے اداکارہ کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسلر خاتون نے راکھی ساونت کو زور سے زمین پر پٹخا، جس کے بعد اداکارہ زمین پر بیحال ہو کر پڑی رہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیحال راکھی ساونت کو اٹھانے کے لیے ریسلنگ ایونٹ کی آرگنائیزر خواتین رنگ میں آتی ہیں اور انہیں لے جاتی ہیں۔ ہندی ون انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ راکھی ساونت کو پیٹ اور کمر میں شدید اندرونی چوٹیں لگیں، جس وجہ سے انہیں شہر کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرالیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق راکھی ساونت کو اندرونی چوٹیں لگنے کی وجہ سے درد ہے، تاہم ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The federal government made a big decision regarding Balochistan
Previous Post تمام سکیمیں ختم : وفاقی حکومت نے بلوچستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا
Next Post پی آئی اے کے ملازمین کیلئے شاندار خوشخبری۔۔۔ حکومت نے ناقابل یقین اعلان کر دیا
The government declared incredible

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.