yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میری زندگی کے دو اہم ترین اور ناقابل فراموش واقعات یہ ہیں ۔۔۔۔۔۔ مشہور زمانہ شاعر جون ایلیا اپنی زندگی میں یار دوستوں کو کیا واقعات سنایا کرتے تھے ؟ آپ بھی پڑھیے

Web Editor November 9, 2018 1 min read
There are two important and unforgettable events in my life ...
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک)امروہہ صرف ایک قصبہ ہی نہیں تہذیب و تمدن کا گہواراہ بھی ہے۔یہاں ایک کہاوت سینہ بہ سینہ چلی آرہی ہے کہ’امروہہ شہر تخت ہے گزران یہاں کی سخت ہے جو چھوڑے وہ کمبخت ہے۔‘یہیں علامہ شفیق حسن ایلیا کے بیٹے جون اصغر یعنی جون ایلیا14دسمبر1931کوپیدا ہوئے۔گھر کا ماحول حد درجہ علمی تھا۔اس لیے شعرگوئی کا چسکا بھی لگ گیا۔ ان کے استغراق، مجاہد ے اور کتاب دوستی کی مثالیں دی جاتی تھیں۔

جون ایلیا کے سلسلے میں اگر یہ کہا جائے تو کچھ بے جا نہ ہوگا کہ وہ ابتدا ہی سے رومان پسند اور نرگسی طبیعت کے تھے ۔اپنے بابا کی صحبتوں میں رہ کر زبان اور شاعری کی باریکیاں تو وہ سیکھ ہی چکے تھے، اور پھر وہ ’حادثہ‘ بھی گزر ا جب انھیں شاعری کی دیوی نے اچک لیا۔

دراصل جون ایلیا جس تہذیب اور جن اقدار کے پروردہ تھے ان میں شاعر، عالم یا فلسفی ہو نا کچھ حیرت کی بات نہ تھی۔ 21سال کی عمر میں وہ باقاعدہ شعر کہنے لگےاور فرضی محبوبہ کے نام خط لکھنے لگے تھے ۔ حالاں کہ شاعری کی ابتدا کم سنی میں ہی ہوگئی تھی:

میری عمر کا آٹھواں سال میری زندگی کا سب سے زیادہ اہم اور ماجرا پرور سال تھا۔ اس سال میری زندگی کے دو سب ‏سے اہم حادثے، پیش آئے۔ پہلا حادثہ یہ تھا کہ میں اپنی ‏نرگسی انا کی پہلی شکست سے دوچار ہوا، یعنی ایک قتالہ ‏لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوا۔ دوسرا حادثہ یہ تھا کہ میں ‏نے پہلا شعر کہا:‏

چاہ میں اس کی طمانچے کھائے ہیں

دیکھ لو سرخی مرے رخسار کی

اسی طرح یہ شعر بھی انہی دنوں کی یادگارہے :

خیال خانہ بربادی نہ کرنا

کبھی اے جون تم شادی نہ کرنا

اس طرح کے شعر اور مصرعے خلق کرنے والا لڑکا آئندہ زمانے کا بڑا شاعر تھا ۔تخلیقیت دراصل جون کی روح کا حصہ تھی۔وہ اپنی اس کیفیت سے کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہ تھے۔وہ شاعری میں بھی ادق مضامین کی تلاش میں رہتے اورزندگی کی پیچدگیوں سے بھی نبرذ آمارہتے ۔

اوائل عمری میں ہی ”بزم حق نما “کے نام سے قائم ایک ڈرامہ کلب میں شریک ہونے لگے تھے۔ یہ ڈرامہ کلب انیسویں صدی کے آخر میں امروہہ شہر کے بزرگوں نے قائم کیا تھا ۔اس کےڈرامےیونان کے اساطیری ڈراموں سے مماثلت رکھتے تھے۔جون نے الگ سے بھی ایک سوسائٹی بنائی جس کا نام ”بزم اصغری “ تھا۔ ” بزم اصغری “ میں ذہین و فطین نوجوانوں کی شمولیت ہوتی تھی۔

امروہہ والے جون ایلیااپنے بڑے بھائی سید محمد تقی صاحب کے بلاوے پرکراچی ہجرت کر گئے ۔جون نے دواع ہوتے وقت ” میرافسانہ میرا ترانہ “کے عنوان سے ایک ڈائری بھی لکھنی شروع کی تھی،اس ڈائری سے ان کے کرب کی شدت کا اندازہ ہوسکتا ہے۔ یہاں چند ایک باتیں درج کی جارہی ہیں ،ان سے اندازہ ہوگا کہ جون کو اپنے شہر سے کیسا عشق تھا۔

آج میں اپنے نجد نوازاں اپنے مصرو کنعاں اپنے تاتار و ختن اپنے وطن سے نہ جانے کب تک کے لئے دواع ہو رہاہوں۔

میرے جانے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں شبنم و قمر میرے ساتھ مصروف ہیں ہم ایک دوسرے سے بہت آہستہ سے بولتے ہیں اگر آو ازذرا بلند کردیں تو شدت ِ غم سے آواز بھر ا جائے گی۔

آہ میں اما ں کی قبر کے قریب سے گزررہاہوں ۔

میری روایات مردہ ہوتی جارہی ہیں میر ی شخصیت کی تاریخ کا شیرازہ منتشر ہوا جا رہا ہے۔ آہ میرا پیارا ہندوستان!

میں پاکستان آکر ہندوستانی ہو گیا ۔

اس طرح امروہہ کا وہ مکان جس میں شامیں جھوما کرتی تھیں،صبحیں کھیلا کرتی تھیں،جس مکان میں شاعری اور تہذیب و تاریخ کے چرچے ہوتے تھے ایک مسلسل ویرانی کی نذر ہوگیا ۔

ساری گلی سنسان پڑی تھی بادِ فنا کے پہرے میں

گھر کے دالان اور آنگن میں بس اک کوا زندہ تھا

ہجرت اور اس کا زخم جون ایلیا کے لہو میں تازہ رہا۔ ہجرت اور اپنے آبائی شہر کو انھوں نے ذات کا استعارہ بنالیا ۔ یہاں آکر جو ن ایلیا تصنیف و تالیف اور تراجم میں غرق ہوگئے۔ایک خلاق آدمی اپنی ذات سے بھی انجمن ہوتا ہے۔ وہ تنہا ہوتے ہوئے بھی تنہا نہیں ہوتا ۔ اُسکی تخلیقیت اسکی تنہائی کی ہمراز بن جاتی ہے اور جو ن ایلیا کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوا۔

تقریباً 1963سے 1968تک اسماعیلیوں کےادارے کے تحت کام کرتے ہوئے اسلامی تاریخ و فلسفہ سے متعلق بے شمار تراجم کئے۔ ابھی تک جون ایلیا عزلت نشیں ہو کر ہنگاموں اور محفلوں سے دور رہ کر تصنیفی کام انجام دے رہے تھے۔ مگر 1988 میں رئیس امروہوی کے قتل کے بعد جون ایلیا جیسے حواس باختہ ہو کر رہ گئے۔ سرعام گفتگو کرنے سے احتراز کرتے۔ پھر وہی عالم کہ” تنہا پس زنداں کبھی رسوا سربازار “۔

پلٹ کر پھر اسی حجرے میں پناہ لی جہاں برسوں خون تھوکا گیاتھا۔ وہ حجرہ ان کی ذہنی آماجگاہ تھا۔ اس حجرے میں وہ کتابیں تھیں جنھوں نے اُن پر ظلم کیا تھا۔ ان کتابوں میں ایک پر اسرا ررمز تھا اور اسی رمز کے ستائے ہوئے جون ایلیا کو مثردہ عشرت انجام نہ مل سکا ان کے اندر خود ہی سے ایک خاموش پر خاش کی فضا تیار ہوتی رہی۔

ایک طرح کی مردم بیزاری انکی شخصیت اور مزاج کا حصہ بن گئی۔لیکن وہ کائنات کے اس وسیع خرابے میں زندگی کے معنی ڈھونڈنے میں عمر بھر غلطاں و پیچاں رہے۔ان پر فتوے صادر کیے گئے۔بڑے بھائی رئیس امروہوی بھی شدت پسند ی کی نذر ہوگئے۔ اپنی بیوی زاہدہ حنا سے تعلق بر قرار نہ رہ سکا۔ وعدے کے باوجود اپنے بابا کی کتابیں چھپوا نہ سکے اور ان سب حادثوں کا انتقام انھوں نے اپنی ذات سے لیا۔ اپنی اس کیفیت کا اظہار انھوں نے بڑی اندوہ ناکی اور کرب انگیزی کے ساتھ کیا ہے؛

”میں سا لہاسال سے کس عذاب میں مبتلا ہوں ؟ میرا دماغ، دماغ نہیں بھوبل ہے۔ آنکھیں ہیں کہ زخموں کی طرح تپکتی ہیں کہ اگر پڑھنے یا لکھنے کے لئے کاغذ پر چند ثانیوں کو بھی نظر جماتا ہوں تو ایسی حالت گزرتی ہے جیسے مجھے آشوب چشم کی شکایت ہو اور ما ہ تموز میں جہنم کے اندر پڑھنا پڑ رہا ہو ۔ یہ دوسری بات ہے کہ میں اب بھی اپنے خوابو ں کو نہیں ہارا ہوں۔ میری آنکھیں دہکتی ہیں مگر میرے خوابوں کے خنک چشمے کی لہریں اب بھی میری پلکوں کو چھوتی ہیں“۔

جون ایلیاکی اس درد انگیز کیفیت اور جاں گسل شب و روز میں کچھ سہارا سلیم جعفری نے دیا۔ سلیم جعفری ایک ادب نواز شخصیت کے مالک تھے۔ وہ دبئی میں اکثر عالمی مشاعرے منعقد کرتے تھے۔ سلیم جعفری نے سوچا کہ کیوں نہ جو ن ایلیا کو بھی چراغ محفل بنایا جائے اس کے لئے مناسب تھاکہ جون ایلیا کا کوئی مجموعہ شائع ہو اور سلیم جعفری کی ہی کوشش سے یہ کام بھی ہوا ۔ ایک تو جون ایلیا کو سامعین کے درمیان ”پکڑ“ کر لانا۔ پھر انھیں مجموعہ مرتب کروانے پر راضی کرنا۔ یہ سب کام کچھ آسان نہ تھا مگر سلیم جعفری کو بھر پور داد دینی ہوگی کہ انھوں نے بقول جون ایلیا میرا ظہور ثانی کیا۔

سلیم جعفری نے انھیں مایو سی اور فرار کی زندگی سے نکال کر رجائیت کی تعلیم دی۔ اور دبئی میں ہی جون ایلیا کے اعزاز میں 1990میں عظیم الشان جشن کا اہتمام کر ڈالا جو ”جشن جون ایلیا“کے نام سے موسوم ہوا۔ اسی موقع پر ان کے مجموعہ ” شاید “ کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔جون ایلیا کا بہت سا قیمتی کلام ان کی بے نیازی کے سبب اور دست برد زمانہ سے ضائع ہوگیا۔ ذرا تصور کیجئے کہ ایسے زودگو اور قادرالکلام شاعر کا پہلا مجموعہ انسٹھ برس کی عمر میں شائع ہوا۔

1991میں جون ایلیا نے ہندوستان کا سفر کیا حالانکہ اس سے پہلے وہ 1975میں دہلی اور امروہہ میں مشاعروں میں آچکےتھے۔ جون اپنے اندر حد درجہ اضطرابی کش مکش رکھتے تھے۔ ان کی شاعری اور دائرہ وجود کو انکے خوابوں کی قتل گاہ بھی کہا جاسکتا ہے ۔ ان کی شاعری میں اذیت اور کرب کی صورت گری اپنی انتہا کو ہے۔ ان کی شخصیت متضاد رویوں کی مرکب ہے وہ بیک وقت سخت مذہبی بھی ہیں اور دہریہ بھی۔

انھوں نے انسانیت اور اس کی بے چارگی کا دکھ اپنی جان پر سہا۔ ایک عجب طرح کی نرگسیت ان کے اندرراہ پاگئی تھی کہ وہ عمر بھر خون تھوکتے رہے۔ و ہ زندگی اور اس دنیا کے دار درسن سے ہوتے ہوئے8 نومبر2002کو اپنے جسم کا ساتھ چھوڑ گئے۔ حالانکہ ان کی مطلقہ بیوی زاہدہ حنا کا خیال ہے؛

”وقت نے اگر ا ن کے لئے کوئی کربلا تجویز کی ہے تو وہ سجدہ گزار ہوتی ہوئی خود ہی ا ن کی طرف چلی آ ئے گی ۔“

کربلائے ذات میں بیک وقت شہید و غازی کا درجہ پانے والے جون اپنے ذہنی سفر میں کئی بار اس مقام سے گزرے جہاں انہیں خون کی مہک آتی ہوئی محسوس ہوئی،اسی لیے انہوں نے خون کو اپنی ذات کا استعارہ بنایا۔

جون ایلیا کا مطالعہ کرنے والے بیشتر افراد کا ان سے جذباتی لگاﺅرہا۔ان کی شاعری پر بات کرنے والےشاعری سے زیادہ ان کے آہنگ کا ذکر کرتے ہیں۔ آہنگ کی چمک لفظوں کی اہمیت پر حاوی ہوجاتی ہے۔آہنگ اگر خامی کو نظر انداز کرانے کا ہنر ہے تو خوبی کو پوشیدہ رکھنے کا عیب بھی ہے۔اس لیے بھی مشاعروں کے اچھے شاعروں کے ساتھ بھی تنقید انصاف نہیں کرپاتی۔

جون ایلیا کی شاعری اپنے مخصوص رنگوں سے آباد ہے۔ ان میں ذات کے بھاری بھرکم فلسفے بھی موجود ہیں اور زندگی کی چھوٹی موٹی سچائیاں بھی۔اس شاعری میں زندگی کے وہ عمیق تجربے جھلکتے ہیں جن کو عام آدمی محسوس نہیں کرپاتا اور اگر کرتا ہے تو بیان کے لیے اس کے پاس لفظ نہیں ہوتے ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ جون کے یہاں وجود کا نشہ سر چڑھ کر بولتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے انسان کے وجود اور خود اپنی ذات کے سراب کو کھنگالنے میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھی۔بعض اوقات ایسامحسوس ہوتا ہے کہ کو ئی شخص اپنے روزمرہ کے الجھے الجھے خیالات کو شاعری کے سانچے میں ڈھال کر یوں ہی گنگنارہا ہے۔ان کی شاعری پراداسی کا جو غلبہ ہے ،اس نے ان کی شاعری میں شعریت کے عناصر کی چمک کو مزید بڑھا دیا ہے۔ مگر جون ایلیا کے شعرپاروں کی مایوسی اپنے ذاتی خسارے اور زندگی کے اس نفسیاتی کرب کی نمائندہ ہے جو انسان کے زیاں کے احساس کو دوچند کردیتا ہے؛

روح پیاسی کہاں سے آتی ہے

یہ اداسی کہاں سے آتی ہے

اپنا خاکہ لگتا ہوں

ایک تماشا لگتا ہوں

آئینوں کو زنگ لگا

اب میں کیسا لگتا ہوں

ایک ملال کا سا حال محو تھا اپنے حال میں

رقص و نوا تھے بے طرف محفلِ شب بپا بھی تھی

جون ایلیا کے یہاں یادیں خون کے اس تھوک کی طرح ہیں جو کبھی منہ میں کڑواہٹ پیدا کرنے کی کوشش کریں تو انہیں باہر کا راستہ دکھادیا جائے،سلیم احمدنے ایسے عشق کو لمحاتی صداقت کا نام دیا ہے۔لیکن یہ لمحاتی صداقت نئے دور کی مجبوری بھی ہے اور مزاج بھی۔جون ایلیا کے ےہاں قربت، فراق کا سب سے بڑا اشارہ اس لیے بن جاتی ہے کہ کارپوریٹ والی دنیا میں عشق کادامن حسن کے ہاتھوں میں آتا رہے گا اور نکلتا رہے گا۔نئی زندگی چھوٹی چھوٹی ہجرتوں کا سامان کرتی رہتی ہے۔ایسے میں کسی ایک شے سے دل لگا کر بیٹھ رہنا ممکن نہیں ہے۔اس لیے جب جون ایلیاکہتے ہیں ؛

بہت نزدیک آتی جارہی ہو

بچھڑنے کا ارادہ کرلیا کیا

تو معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے سماج میں پنپنے والی نئی زندگی کو بہت اچھی طرح قبول کرلیا ہے۔جون ایلیا اسی زندگی کی حقیقت سے نئی غزل کی تعمیر کرتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
CitizenAfrica gave a clear blow to the movement,
Previous Post شہریارآفریدی نے تحریک لبیک کو کلین چٹ دے دی، توڑ پھوڑ اور ہنگاموں کا ذؐمہ دار کون ؟ انکشاف کردیا
Next Post عافیہ کو ضرور واپس آنا چاہیے لیکن یہ چیز مسئلہ پیدا کر رہی ہے ۔۔۔۔ فیصل واوڈا نے حکومت کی بڑی مشکل بیان کردی
Faisal Wada made a big statement of the government

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.