yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • نئی دہلی سے پاکستان کے خلاف باریک واردات “ایک تیر سے دو شکار “روزنامہ جنگ کے خارجہ امور کے ماہر فاروق اقدس کی ایکسکلوزیو نیوز سٹورینئی دہلی سے پاکستان کے خلاف باریک واردات “ایک تیر سے دو شکار “روزنامہ جنگ کے ماہر خارجہ امور فاروق اقدس کی ایکسکلوزیو نیوز سٹوری
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

تم لوگوں نے یہ سامان کیا کرنا ہے کیونکہ تم بنگالیوں کو تو رفع حاجت کیلئے کیلے کے درختوں کی گاچھ ہی بہت کافی ہے ۔۔۔۔۔ پاکستانی تاریخ کا ایک ان سنا واقعہ بیان کرکے حسن نثار نے سقوط پاکستان کی سب سے بڑی وجہ قوم کے سامنے رکھ دی

Web Editor November 8, 2018 1 min read
Hassan Nisar condemned Pakistan's biggest cause in front of the nation
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ہمارے بہت سے پڑھے لکھوں کو بھی اندازہ نہیں کہ کرپشن کا مطلب اور اس کی Definationکیا ہے۔ مالی کرپشن تو کرپشن کی صرف ایک ننگی چٹی قسم ہے ورنہ اس کی بیشمار قسمیں اور جہتیں ہیں اور اگر میں یہ کہوں کہ اوقات کار کے دوران فون پر گپیں ہانکنا بھی کرپشن ہے
نامور کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ تو یہ غلط نہ ہوگا۔ یہ واقعہ کسی مسلمان نے نہ پڑھا سنا ہوگا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز اپنی رہائش گاہ پر حکومتی منصب داروں کے ساتھ سرکاری امور پر محو کلام تھے۔ حکومتی امور پر مکالمہ ختم ہوا تو ذاتی قسم کی گفتگو شروع ہوتے ہی امیر المومنین نے چراغ بجھا دیا۔ حاضرین نے وجہ پوچھی تو فرمایا ’’چراغ میں تیل بیت المال کا تھا، نجی گفتگو کے دوران اس تیل کا جلنا خیانت ہوگی‘‘۔ یہ ہے کرپشن کی وہ قسم جو ہمارے بہت سے دانشوروں کو نہ سمجھ آتی ہے نہ آئے گی کیونکہ ان کے نزدیک سرکاری وسائل پر براہ راست ڈاکہ ہی کرپشن ہے۔ جنرل ضیاء الحق بے شک مالی طور پر کرپٹ ہرگز نہ تھے لیکن سیاسی طور پر سرتاپا کرپشن میں لتھڑے ہوئے تھے۔ بابائے قوم کے آخری ایام کا یہ واقعہ جب پڑھو رُلا دیتا ہے کہ بھوک تقریباً ختم ہو چکی تھی، جسمانی ضعف انتہا پر تھا جب سٹاف نے ان کے فیورٹ باورچیوں کو لائل پور سے بلوایا۔ ان کا تیار کیا گیا کھانا قائد کو سرو (SERVE)کیاگیا تو ذرا رغبت سے نوش فرمایا۔ اچانک اس حالت میں بھی یہ پوچھا کہ ’’آج کھانا کس نے بنایا؟‘‘ پس منظر سے آگہی پر خفا ہوئے اور سرزنش کی۔ بطور گورنر جنرل اور ’’بانی‘‘ کے گورنر جنرل ہائوس کی بتیاں بجھاتے دیکھے گئے
اور وہ بھی کرپشن ہی کی ایک قسم تھی جس کے نتیجہ میں بالآخر مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا۔ قدرت اللہ شہاب راوی ہیں کہ کیبنٹ میٹنگ جاری تھی جس کے دوران کسی بنگالی وزیر نے جان کی امان پائے بغیر یہ عرض کیا کہ امریکہ سے سینیٹری کا جوسامان تحفے میں ملا ہے، اس میں سے کچھ مشرقی پاکستان کو بھی عطا ہو تو مغربی پاکستان کے توندوں اور مونچھوں والے وزرا نے بے ساختہ قہقہے بلند کرتے ہوئے حقارت سے کہا ……’’تم لوگوں نے یہ سامان کیا کرنا ہے کیونکہ تم لوگوں (بنگالیوں) کو تو رفع حاجت کیلئے کیلے کے درختوں کی گاچھ ہی بہت کافی ہے‘‘ یعنی تمہارے لئے کیلے کے پودوں کا جھنڈ ہی بطور’’باتھ روم‘‘ کافی ہے تو حضور! ایسی سوچ اور یہ رویہ بھی کرپشن ہی کی ایک بھیانک شکل ہے جس کا نتیجہ بنگلہ دیش کی شکل میں سامنے ہے۔میرٹ کو پامال کرتے ہوئے اپنے پروردہ لوگوں کو پروموٹ کرنا بھی کرپٹ پریکٹیسز کا حصہ ہے۔ نامعقول لیکن بظاہر مقبول فیصلے کر کے اپنا ووٹ بینک بنانا بڑھانا بھی کرپشن کا شہکار ہے جو موٹے دماغوں میں سما نہیں سکتا، موٹی کھالوں پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔ ناجائز منافع بھی ہے تو منافع ہی لیکن حد سے متجاوز منافع بھی، منافع کم اور کرپشن زیادہ ہے۔
میں نہیں جانتا کہ آج یہ معیار ممکن ہے یا نہیں لیکن پڑھنے میں کیا برائی ہے کہ حضرت عمر بن خطابؓ بازار سے گزر رہے تھے کہ ایک شخص پر نظر پڑی جو کھجوروں کی تین ڈھیریاں لگائے بیچ رہا تھا۔ فاروق اعظمؓ نے اس سے ان تین ڈھیریوں بارے سوال کیا تو وہ بولا ’’امیر المومنین! ایک ڈھیری درجہ اول، دوسری درجہ دوم، تیسری درجہ سوم‘‘ آپ نے تینوں ڈھیریوں کو آپس میں ملاتے ہوئے کہا ’’ تم میری موجودگی میں حضورؐ کی امت کو تین حصوں میں تقسیم کررہے ہو؟ ان کی اوسط قیمت طے کرو‘‘…… یہ ہے رویہ!معاف کیجئے میں بہت دور نکل گیا لیکن کیا کروں بچپن سے سنی پڑھی یہ باتیں میرے خون میں رچ بس چکی ہیں جن سے جان چھڑانا بھی چاہوں تو ممکن نہیں۔ جو مرضی کرلوں میرے رول ماڈلز تبدیل نہیں ہوسکتے اور اپنے تمام تر سیکولرازم کے باوجود میں اندر سے اپنی قسم کا ’’کٹھ ملا‘‘ ہی ہوں ورنہ 22سال پہلے تحریک انصاف کو ’’روٹی کپڑا مکان‘‘ جیسا کوئی دنیادار سلوگن دینے کی بجائے یہ منشور نہ دیتا۔’’حکم اللہ کاقانون قرآن کارستہ رسولؐ کاپاکستان سب پاکستانیوں کا‘‘ریاست مدینہ کی اس تعریف کے علاوہ نہ کوئی دوسری تعریف مجھے بھاتی ہے نہ سمجھ آتی ہے اور یہی میرا ’’نیا پاکستان‘‘ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ملے نہ ملے مجھے اس کی بھی پروا نہیں کہ اس کے تو خواب و خیال میں رہنا ہی جمال زیست ہے۔
یہ تو ہوئے چند ’’جملہ ہائے معترضہ‘‘ جن کے بعد واپس ان کی طرف چلتے ہیں جن کے نزدیک صرف مالی کرپشن ہی کرپشن ہے جبکہ کرپشن کی تعریف بے کراں اور کثیرالجہت بھی ہے۔مالی، سیاسی، سماجی، روحانی، جذباتی، نفسیاتی، انتظامی، اخلاقی غرضیکہ ’’کرپشن‘‘ کی کئی قسمیں ہیں۔ یہاں تک کہ نیت اور آنکھ کی کرپشن کے بھی اپنے ہی کرشمے ہیں۔ جس نے مال مویشی یا کسی اور قسم کے سامان کا نقص بتائے بغیر اسے گاہک کے سر مڑھ دیا، وہ بھی کرپٹ ہے۔ راستے کا حق ادا نہ کرنے والا بھی کرپٹ ہے کیونکہ کرپشن صرف اقتدار کے ایوانوں اور غلام گردشوں تک محدود نہیں کہ خود غلام بھی کرپٹ، بدعنوان ہوسکتے ہیں، صرف اشراف ہی نہیں اجلاف بھی کرپٹ ہو سکتے ہیں کیونکہ درباروں کے طور طریقے بازاروں تک میں سرایت کر جاتے ہیں۔ کرپشن کی ایک تعریف یہ بھی ہے۔According to the morlity of duty, every act is to be judged for its obedience or disobedience to law, and the basic moral distinction is between right and wrong.” اور کرپشن کی مختصر ترین Definationکچھ یوں ہے۔”Lack of Basic distinction between good and evil.” ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے۔’’اپنے ذاتی مفادات کیلئے طاقت کو Abuseکرنا کرپشن ہے‘‘اور ’’طاقت‘‘ صرف سیاسی، انتظامی، ادارہ جاتی ہی نہیں ہوتی۔ گھر کے سربراہ سے لیکر کسی ادارے کے سربراہ تک سب اپنی اپنی قسم کی ’’طاقت‘‘ کے حامل ہوتے ہیں اور اس کا غلط استعمال کرسکتے ہیں خواہ وہ غیر شعوری، غیر ارادی طور پر ہی کیوں نہ ہو۔ ’’لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام‘‘ والی بات ہے بلکہ یوں کہیں کہ کارزار ہستی میں پل صراط عبور کرنے جیسا کام ہے اور یہ بوجھ، عہدہ، منصب، پوزیشن، طاقت، اختیار، اقتدار کے ساتھ ساتھ بڑھتا چلا جاتا ہے اور نوبت اس تعریف تک جا پہنچی ہے۔’’ہائی لیول کی حکومتی سطح پر رہتے ہوئے عوامی بھلائی کے نام پر ریاستی پالیسیوں، رولز، پروسیچرز کو توڑ مروڑ کر اور وسائل کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنی طاقت، رتبہ، دولت بڑھانا بھی کرپشن ہے‘‘مختصراً یہ کہ اگر نیت ہی پاک نہ ہو تو حضرت عمر بن العزیز کا نجی گفتگو کے دوران چراغ بجھا دینا سب کچھ سمجھا دینے کیلئے کافی ہے بصورت دیگر…

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Breaking News...
Previous Post بریکنگ نیوز: سپریم کورٹ نے عطاالحق قاسمی کی ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کا فیصلہ سنا دیا
Next Post ملازمت کے مواقع ، نوشہرہ کینٹ میں میس کیلئے خالی آسامیاں، آج کے اخبارات کے تراشے
img-armyic-map-marker-sm-black NowsheraJobs In Nowshera Cantt Mess 07 Nov 2018

Related Posts

نئی دہلی سے پاکستان کے خلاف باریک واردات “ایک تیر سے دو شکار “روزنامہ جنگ کے خارجہ امور کے ماہر فاروق اقدس کی ایکسکلوزیو نیوز سٹوری

نئی دہلی سے پاکستان کے خلاف باریک واردات “ایک تیر سے دو شکار “روزنامہ جنگ کے ماہر خارجہ امور فاروق اقدس کی ایکسکلوزیو نیوز سٹوری

November 25, 2026
پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.