yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ولید اقبال کو بڑا جھٹکا

MH Kazmi November 7, 2018 1 min read
Big shock to Waleed Iqbal
Share this:

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ کے انتخابات میں تحریک انصاف کے امید وار ولید اقبال کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدر نے مسلم لیگ ن کے امیدوار سعود عزیز کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ ولید اقبال نے کاغذاتِ نامزدگی میں تمام تر معلومات فراہم نہیں کیں، اس طرح وہ صادق اور امین نہیں رہے اور استدعا ہے کہ انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ ولید اقبال کے وکیل نے بتایا کہ کاغذاتِ نامزدگی میں تمام تر معلومات فراہم کی گئی ہیں، عدالت نے دلائل سننے کےبعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سینٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا اور درخواست میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سعود مجید نے ولید اقبال کے کاغذات نامزدگی کیخلاف لاہور میں درخواست دائر کی۔ جس میں ولید اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ ولید اقبال نے کاغذات نامزدگی میں تمام تر معلومات فراہم نہیں کیں اس لیے وہ انتخاب لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل دیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے ولید اقبال کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ولید اقبال کو وزیراعظم عمران خان کا

مشیر برائے سیاسی امور تعینات کیا جائے گا۔ ولید اقبال کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر بنانے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن دو سے تین روز تک جاری کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل ولید اقبال کو این اے 131 کے ضمنی انتخاب میں ٹکٹ دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا جس کے بعد انہیں چودھری سرور کی خالی کردہ نشست پر سینیٹر بنانے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے عام انتخابات 2018ء میں پانچ حلقوں سے انتخاب لڑا۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو پانچوں حلقوں سے ہی انتخاب جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا تھا۔عمران خان نے این 53 اسلام آباد پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 پر ایم کیو ایم پاکستان کے علی رضا عابدی،عمران خان میانوالی میں اپنے آبائی حلقہ این اے 95 میں مسلم لیگ ن کے عبید اللہ شادی خیل، لاہورکے حلقے این اے 131 پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور بنوں کے حلقہ این اے 35 سے متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار اکرم درانی کو شکست دی تھی۔تاہم عمران خان نے میانوالی سے اپنے

آبائی حلقہ این اے 95 کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد باقی تمام نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے ، ان حلقوں میں سے سب سے زیادہ زیر بحث لاہور کا حلقہ این اے 131 ہے۔ این اے 131 کی نشست پر حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہمایوں اختر خان اور پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال تیاریوں میں تھے۔دونوں رہنماؤں نے اپنے طور پر این اے 131 میں انتخابی مہم بھی شروع کر دی تھی ۔ تاہم ذرائع کے مطابق اس حلقے میں پارٹی کے خفیہ سروے کے مطابق ہمایوں اختر کو پسندیدہ اُمیدوار قرار دیا گیا۔ جس کے بعد انہیں ٹکٹ دے دیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک اںصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خاننے ولید اقبال کو قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑوانے کی بجائے سینیٹر بنوانے کا فیصلہ کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ ولید اقبال کو گورنر پنجاب چودھری سرور کی خالی کردہ سینیٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔تاہم اب پارٹی نے ڈاکٹر وسیم شہزاد کو چودھری سرور کی خالی کردہ نشست پر اُمیدوار نامزد کر دیا ہے جبکہ ولید اقبال کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر برائے سیاسی امور تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Share this:

MH Kazmi

25,247 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
ex-chief, organizer, ppp, europe, Qari farooq Ahmed farooqi, expressed, his, condolence, on, death, of, renowned, Allama Molana Hafiz Muhammad, Fazil's, death,
Previous Post پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنازئربرائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی کا ممتاز عالم دین علامہ مولانا حافظ محمد فاضل صاحب کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
Next Post پنجاب پولیس کے انسپکٹر زاہد محمود راٹھور کے گھر سے ایک اور افسوسناک خبر
Another sad news came from the Punjab Police Inspector Zahid Mahmood Rathore's house

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.