yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مجھے تنگ کیا گیا تو ایسے راز کھولوں گا کہ سب کی عقل ٹھکانے آ جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔فالودے اور کریانہ سٹور والے کے اکاؤنٹس میں راتوں رات کروڑوں اربوں روپے کی آمد کا اسحاق ڈار کی اس دھمکی سے کیا تعلق ہے ؟ انکشافات پر مبنی رپورٹ

Web Editor October 20, 2018 1 min read
Disclosure Report
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) آئے روز اربوں روپوں سے لدے ہوئے ایسے لوگوں کے بینک اکائونٹس سامنے آ رہے ہیں‘ جن کے گھروں میں دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے میسر ہے… تو پھر یہ بیس ارب سے زیادہ کے بینک اکائونٹس کن کے ہیں؟ یہ کوئی معمولی بات نہیں… میری طرح کیا
نامور کالم نگار منیر احمد بلوچ روزنامہ دنیا میں اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اس ملک کے حساس ادارے اور وزارت داخلہ محسوس نہیں کرتی کہ فالودے والے سے لے کر اس دنیا سے رحلت فرما جانے والے‘ پھر جھنگ اور سیالکوٹ سمیت کراچی اور سندھ کے دوسرے حصوں کے نادار غریب لوگوں کے بینک اکائونٹس سے دھڑا دھڑ دو سے تین ارب روپے کے ایک درجن کے قریب بینک اکائونٹس اچانک کیوں ایک ایک کر کے ٹی وی کی سکرینوں پر فلیش ہو رہے ہیں؟ اور سوچیے کہ یہ سب اسی وقت کیوں ہو رہا ہے جب امریکہ اور بھارت کی ملی بھگت سے پاکستان کو گرے لسٹ کی ممکنہ بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے لئے فرانس میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔ اسے کوئی سازش کہیں گے یا حسن اتفاق قرار دیں گے کہ ادھر پاکستانی بینکوں سے ارب ہا روپوںکے ایسے بینک اکائونٹس کی مشکوک Transactions سامنے آنا شروع ہوئی ہیں‘ جن کے اکائونٹ ہولڈر بظاہر تو چند ہزار روپے سے زیادہ جمع کرنے کی سکت نہیں رکھتے‘ دوسری طرف جیسے ہی ان کائونٹس کی تعداد بڑھ کر ایک درجن کے قریب پہنچتی ہے‘ تو یک دم ایف اے ٹی ایف کی ٹیم اسلام آباد پہنچ جاتی ہے‘
جہاں اس کا سب سے پہلا پڑائو ایس ای سی پی میں ہوتا ہے‘ جہاں ابھی تک اسحاق ڈار کی مہربانیوں سے نواز دوست افسران تعینات ہیں‘ اور یہی حال خیر سے ایف بی آر کا بھی ہے۔ کیا یہ سب مل کر عمران خان کی حکومت کے خلاف کوئی گل کھلانے والے ہیں؟ جو لوگ میرے ان الفاظ کو غیر سنجیدہ سمجھ رہے ہیں‘ ان سے درخواست کروں گا کہ وہ اور… ملکی سلامتی سے متعلق فیصلہ ساز شخصیات‘ اسحاق ڈار کے لندن بیٹھ کر میڈیا پر کہے گئے ان الفاظ کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔ انہوں نے کہا تھا ”اگر مجھے یہاں لندن میں تنگ کیا گیا‘ تو ایسے ایسے راز کھولوں گا کہ سب کی عقل ٹھکانے آ جائے گی‘‘۔ اگر میرا یہ اندازہ یا خدشہ بے بنیاد ہے‘ تو بھی عام لوگوں کے‘ جن کی ماہانہ آمدنی تیس چالیس ہزار سے بھی کم ہے یا وہ جنہیں اس دنیا سے رخصت ہوئے کئی برس ہو چکے ہیں‘ بینک اکائونٹس سے اربوں روپوں کی ٹرانزیکشنز ہم سب کے لیے ایسے وقت میں لمحہ فکریہ ہونی چاہئیں‘ جب ایف اے ٹی ایف کا اجلاس سر پر کھڑا ہے۔ یاد رکھیے دنیا منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کو آج کل ایک دوسرے سے منسلک ظاہر کر رہی ہے۔
کاش میں سپریم کورٹ کا وکیل ہوتا یا میرے پاس اتنے وسائل ہوتے کہ کسی اچھے وکیل کی خدمات حاصل کر سکتا‘ تو یہ پٹیشن ضرور داخل کراتا کہ چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سپریم کورٹ کے سینئر ججز پر مشتمل ایک لارجر بینچ یا تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیتے ہوئے ان قومی مجرمان کی نشاندہی کی جائے‘ جنہوں نے میرے وطن کو لوٹا ہے اور اس میں کسی مذہبی یا سیاسی جماعت سمیت با اثر قبیلے کے سرداروں کا فرق ختم کر دیا جائے۔ اس تحقیقاتی کمیشن کے ذریعے ( خدا کا واسطہ ہے‘ 2013ء کے انتخابات میں کی جانے والی دھاندلی کا سراغ لگانے کے لیے بننے والے یا پھر کواپریٹو بینکوں کے ذریعے غریبوں کے کھربوں روپے کے ڈاکوں پر پردہ ڈالنے اور شریف برادران کو کلین چٹ دینے والے لون کمیشن جیسا کمیشن نہ بنایا جائے) معلوم جائے کہ پاکستان پر 94 ارب ڈالر کے قرضوں کا پہاڑ لادنے والے کون کون ہیں؟ ان سے پوچھا جائے کہ قرضوں کے نام پر تم نے یہ ایک کھرب ڈالر کی رقوم کب وصول کیں‘ انہیں کہاں اور کس کس جگہ خرچ کیا؟ اس کمیشن کے دائرہ کار میں نواز شریف‘ محترمہ بے نظیر بھٹو‘ جنرل مشرف‘ آصف زرداری کا دور حکومت شامل کیا جائے…
کمیشن یہ بھی معلوم کرے کہ کس دور میں تجارتی خسارہ جان بوجھ کر اور کتنا بڑھایا گیا؟ یہ تحقیقاتی کمیشن قوم کو بتائے کہ ہم نے 9 ارب ڈالر دسمبر کے آخر تک آئی ایم ایف سمیت دوسرے مالیاتی اداروں کو ادا کرنے ہیں۔ بتایا جائے کہ نواز حکومت کی جانب سے بار بار حاصل کیے گئے قرضوں کی ادائیگیوں کی آخری مہلت دسمبر میں ختم ہونے جا رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نریندر مودی ہی کی طرح پاکستان سے نفرت ہے‘ کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے۔ ممکن ہے کچھ لوگوں کو میرے اس موقف سے اختلاف ہو‘ لیکن ٹرمپ کی ذہنی کیفیت اور اسرائیل اور بھارت سے جنون اور وارفتگی کی حد تک محبت ہمارے لئے اطمینان کا باعث نہیں ہونا چاہئے کیونکہ گزشتہ تین برسوں میں ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک لفظ بھی ہمدردی کا سننے میں نہیں آیا‘ اور اس نے ہر قدم پر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ ٹرمپ کی ذہنی کیفیت کا اندازہ اس امر سے کیجئے کہ چینی حکومت کا امریکہ نے 1300 ارب ڈالر قرضہ ادا کرنا ہے‘ لیکن وہ ہر اس شخص کے ہاتھ کاٹنے کو پھرتا ہے جو چین کی جانب بڑھنے کی کوشش کرتا ہے…
سوچئے کہ ہم نے تو 9 ارب ڈالر قرض لینا ہے اور اتنی ہی رقم کی دسمبر میں ادائیگیاں بھی کرنی ہیں… تو ہمارے ساتھ ٹرمپ کا رویہ کس طرح کا ہو گا‘ جبکہ وہ افغانستان میں اپنی نا کامی کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالتے ہوئے امریکی عوام کے سامنے سرخ رو ہونے کے لئے ہر قسم کی گھٹیا کوشش کر رہا ہے۔ اب تو امریکی عوام نے ٹرمپ سے مطالبہ شروع کر دیا ہے کہ پاکستان کو فوجی اور وار فنڈز کس لئے ادا کئے جا رہے ہیں؟ افغانستان میں داعش اور طالبان کے بڑھتے ہوئے رسوخ اور امریکی افواج کی اب تک کی ناکامی کے تناظر میں ایک واقعہ یاد آتا ہے کہ ٹرمپ پینٹاگان کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے تو امریکی ٹیلی ویژن چینل فاکس نیوز کا اینکر ریٹائرڈ جنرل تھامس میکنری سے پوچھ رہا تھا ”17 برس بعد بھی امریکہ ابھی تک افغانستان میں کامیاب کیوں نہیں ہو سکا؟‘‘ جس پر بغیر کسی توقف کے جنرل میکنری نے کہا: میرا ایک لفظی جواب ہے ”پاکستان‘‘۔ اس پر فاکس نیوز کا اینکر چلا کر بولا جنرل میکنزی ”پھر ہم امریکی اپنے ٹیکسوں سے پاکستان کو کس لئے War Funds دیئے جا رہے ہیں۔ فاکس نیوز کا جنرل میکنری سے اگلا سوال تھا:
امریکی عوام ہم سے پوچھتے ہیں کہ 17 برس گزرنے کے بعد کیا امریکہ اور نیٹو فورسز کے لئے یہ باعث شرم نہیں کہ طالبان آج بھی افغانستان میں دندناتے پھرتے ہیں؟ اس پر جنرل میکنری نے کہا: اس وقت بلوچستان کے چھ شہروں میں طالبان کے لئے فنڈز اور جہادی تیار کئے جا رہے ہیں اور جب افغانستان میں طالبان کے خلاف امریکی افواج آپریشن کرتی ہے تو یہ بھاگ کر پاکستان میں پناہ لے لیتے ہیں۔ امریکی جنرل کے یہ الفاظ امریکہ میں بہت ہی مقبول فاکس نیوز اس وقت نشر کر رہا تھا‘ جب امریکی صدر ٹرمپ افغانستان بارے کوئی بڑی جارحانہ حکمت عملی تیار کرنے کے لئے پینٹاگان میں انتہائی اہم اجلاس میں شریک تھے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دھمکی آمیز لہجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دیا جانے والا یہ پیغام کہ امریکہ اگر اپنا ہاتھ اٹھا لے تو سعودی بادشاہت دو ہفتوں کی مہمان رہ جائے گی‘ لگتا نہیں کہ سعودیہ کو یہ پیغام ایسے وقت میں دیا گیا جب ولی عہد محمد بن سلمان کے وزیر توانائی کی سربراہی میں بھیجی ہوئی ٹیم پاکستان میں موجود تھی … اس دھمکی کے بعد تیل میں رعایت اورSilent فنڈز کی بات پیچھے دھکیل دی گئی۔۔۔ جس سے ہمارا زر مبادلہ صرف چالیس دن کیلئے رہ گیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
See Rauf Klasra's special report in this newsletter
Previous Post سارا غرور ، جاہ و جلال اور دبدبہ ختم : ایک اکیلے نیب افسر آفتاب نے شہباز شریف کی ساری شوبازیاں نکال کر رکھ دیں ۔۔۔۔ رؤف کلاسرا کی سپیشل رپورٹ اس خبر میں ملاحظہ کریں
Next Post جب خاشقجی قونصل خانے آئے تووہاں ان کی لڑائی ہوئی جس کے بعد ۔۔۔سعودی حکام نے صحافی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے حیران کن انکشاف کر دیا
Saudi officials confirmed the passage of the journalist, surprisingly revealing

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.