yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تحریک انصاف کے نان فائلرز کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کے منصوبے پر راتوں رات یوٹرن کے پس پردہ کہانی کیا نکلی ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Web Editor October 17, 2018 1 min read
Knowing you will be stunned
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی والوں کو بات کم ہی سمجھ میں آتی ہے تاہم حالات و واقعات نے دھکے سے تین باتیں سمجھا دی ہیں۔ پہلی یہ کہ دعویٰ کرنے کے لیے سو دن کی مدت بہت ہی کم بلکہ نامعقول حد تک کم ہے۔ دوسری یہ کہ خوار کرنے کے لیے ستاون دن بھی بہت ہوتے ہیں
نامور کالم نگار خالد مسعود خان روزنامہ دنیا میں اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اور تیسری اور آخری بات یہ کہ اپوزیشن میں بیٹھنا دنیا کا سب سے آسان کام ہے‘ خصوصاً جب حکومت میں میاں نواز شریف اینڈ کمپنی بیٹھی ہو۔بقول چوہدری بھکن، تحریک انصاف والوں کی کارکردگی کا جواب نہیں اور پھرتیوں کی تو مثال نہیں دی جا سکتی۔ نئی حکومتیں عوام میں غیر مقبول اور ناپسندیدہ ہوتے بہرحال کچھ وقت لیتی ہیں لیکن ستاون دن میں اس قدر رسوا ہونے کا جو ریکارڈ پی ٹی آئی والوں نے قائم کیا‘ وہ اس قدر مضبوط اور مستحکم ہے کہ اسے توڑنا فوری طور پر کسی کے بس کی بات نظر نہیں آ رہی؛ تاہم ایک بات کا چوہدری نہایت ہی معترف ہے اور وہ یہ کہ پی ٹی آئی والوں کی بلکہ اگر صاف صاف بات کی جائے تو عمران خان صاحب کی وزارت عظمیٰ میں بھی وہی پرانی حرکتیں ہیں اور اس میں رتی برابر فرق نہیں پڑا۔ ادھر یہ عالم ہے کہ بندہ میونسپل کمیٹی کا کونسلر بن جائے تو اپنی اوقات بھول جاتا ہے‘ ادھر یہ عالم کہ اعلیٰ حضرت وزیراعظم بن گئے مگر پرانا کام نہیں چھوڑا۔ اسی دلجمعی اور مستقل مزاجی سے چلا رہے ہیں۔ میں نے پوچھا
: اس بات سے تمہارا کیا مطلب ہے؟ کہنے لگا: موصوف اسی طرح یُو ٹرن لے رہے ہیں جس طرح اپوزیشن کے دوران لیتے تھے۔ میں نے تازہ ترین یُو ٹرن بارے پوچھا تو چوہدری بھکن کہنے لگا: ایک کی بات کرتے ہو‘ دو بتا دیتا ہوں۔ پہلا یہ کہ گزشتہ حکومت نے اپنے بجٹ میں نان فائیلرز یعنی ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے لوگوں کے لیے یہ پابندی لگا دی کہ وہ نہ زمین خرید سکتے ہیں اور نہ ہی گاڑی۔ یعنی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں پر پابندی لگا دی کہ وہ زمین اور گاڑی نہیں خرید سکتے۔ اس کا مقصد ٹیکس نہ دینے والوں کو جائیداد اور گاڑی کی خرید سے روکنا تھا۔ مطلب یہ تھا کہ ”غریب‘‘ ٹیکس نہیں دے سکتا اسے زمین اور گاڑی کی ملکیت کا کوئی حق نہیں۔ بات تو ٹھیک تھی۔ گھر کے سارے خرچوں کے بعد بھی جو بندہ پندرہ بیس لاکھ کی گاڑی یا چالیس پچاس لاکھ کی زمین خریدتا ہے‘ وہ ٹیکس کیوں نہیں دیتا؟ اور اگر ٹیکس نہیں دیتا تو ٹیکس سے بچائی ہوئی‘ گول کی گئی رقم سے موج میلہ بھی نہیں کر سکتا۔ قانون ٹھیک تھا۔ لیکن ہوا کیا؟پی ٹی آئی کے حسابی کتابی دماغ اسد عمر نے ایک ضمنی سا بجٹ کھڑکا دیا اور نان فائیلرز کو سابقہ حکومت کے بجٹ میں لگائی گئی پابندی سے آزاد فرما دیا۔
کسی نے شاید اسد عمر کو یہ باور کروا دیا تھا کہ تیسری دنیا میں معیشت کا زیادہ تر دارو مدار ”بلیک منی‘‘ پر ہوتا ہے‘ بلکہ تیسری دنیا چھوڑیں تقریباً ساری دنیا میں ناجائز دولت معیشت کا بہت ہی مضبوط ستون ہے اور خاص طور پر پراپرٹی بزنس یعنی ”رئیل اسٹیٹ‘‘ کا کام تو چلتا ہی دو نمبر پیسے سے ہے‘ اور اگر ناجائز دولت والی انویسٹمنٹ اس سیکٹر سے نکل گئی تو سارا رئیل اسٹیٹ سیکٹر بیٹھ جائے گا اور اگر یہ سیکٹر بیٹھ گیا تو علیم خان اینڈ کمپنی کا کیا بنے گا (یہ منطقی نتیجہ سمجھدار لوگوں کی گفتگو سے نکالا ہے) سو انہوں نے یعنی اسد عمر نے سابقہ حکومت کی لگائی گئی نان فائیلرز پر گاڑی اور جائیداد خریدنے کی پابندی ختم کر دی اور بزعم خود ملکی معیشت میں تعمیر و ترقی کا جو دروازہ سابقہ حکومت نے بند کر دیا تھا ‘ وہ کھول دیا۔ ابھی دروازہ کھلے چند روز بھی نہ ہوئے تھے کہ انہوں نے دوبارہ سے نان فائیلرز پر گاڑی اور پراپرٹی خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔ بات صرف اتنی نہیں کہ ایک فیصلہ تبدیل کر لیا گیا بلکہ بات اس سنجیدگی بارے ہے جو پالیسی بنانے اور اسے نافذ کرنے جیسے معاملات کے لیے درکار ہے۔
کیا پی ٹی آئی والے حکومت میں آنے کے بعد بھی وہ سنجیدگی اختیار کر سکے؟ میرا خیال ہے جواب دینے کی ضرورت نہیں۔ایک زمانہ تھا کہ بجٹ آتا تھا اور سال میں واقعتاً ایک بار آتا تھا۔ سرکاری ملازم، پرائیویٹ سیکٹر کے تنخواہ دار، کاروباری، سرمایہ دار اور دیہاڑی دار‘ سب اس بجٹ کے مطابق اپنا بجٹ بناتے تھے اور اگلے سال نیا بجٹ آنے تک اپنے گھر کے سارے معاشی معاملات کو سال بھر سکون سے (سکون سے مراد تسلیم شدہ حقائق کے مطابق برا بھلا گزارہ ہے) اپنے اپنے ذرائع کے مطابق چلاتے تھے لیکن پھر کچھ بھی سالانہ بنیادوں پر نہ رہا۔ ڈالر اوپن ہو گیا۔امپورٹ یعنی درآمد ذلیل و رسوا ہو کر رہ گئی۔ کسی چیز کی قیمت پائیدار بنیادوں پر استوار نہ رہ سکی۔ حکومتی بجٹ تو سال میں دو بار ہوا لیکن گھر کا بجٹ تین سو پینسٹھ دن کے حساب سے روزانہ کی بنیاد پر بنایا جانے لگ گیا۔یہ بات ٹھیک ہے کہ اب بہت سی چیزیں ہمارے کنٹرول میں نہیں رہیں۔ ڈالر کی قیمت‘ تیل اور بجلی کی قیمت اور ان تین چیزوں پر دارو مدار کرنے والی ہزاروں دیگر چیزیں جو براہ راست ان سے جڑی ہوئی ہیں‘ لیکن جو چیز ہم نے بنانی ہے یعنی پالیسی‘ کم از کم وہ تو سوچ سمجھ کر بنائی جائے۔ پالیسی بناتے ہوئے سنجیدگی سے کام لیا جائے۔
اس پر پوری طرح غور و خوض کیا جائے۔ کیا جگ ہنسائی اور مذاق ہے کہ اتنا بڑا فیصلہ پہلے بغیر سوچے سمجھے کر دیا۔ محض اس لیے کہ یہ سابقہ حکومت نے بنایا تھا اور اس فیصلے سے ٹیکس چوروں اور لینڈ مافیا کو تکلیف ہوئی تھی۔ پھر یہ فیصلہ چار دن بھی نہ چل سکا اور نان فائیلرز کے جائیداد اور گاڑی خریدنے پر پھر سے پابندی عائد کر دی گئی۔ میں ذاتی طور پر اس پابندی کا حامی ہوں اور ٹیکس چوروں کو کسی نہ کسی طور پر ٹیکس نیٹ میں لانے کا پرزور حامی بھی ہوں کہ سارے ملک کی معیشت تقریباً چودہ لاکھ ساٹھ ہزار ٹیکس گزاروں پر نہیں چلائی جا سکتی۔ ان ٹیکس گزاروں میں سے قریب آدھے وہ ہیں جنہیں باقاعدہ یعنی ایکٹو ٹیکس گزار قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ایکٹو ٹیکس گزاروں کی تعداد حقیقتاً اس سے آدھی ہے اور ان میں سے بھی اسی نوے فیصد وہ ”مجبور ٹیکس گزار‘‘ ہیں جن کی تنخواہ میں سے ان کا ادارہ ہر ماہ خود بخود ٹیکس کاٹ لیتا ہے۔باقی ٹیکس ڈیوٹی، جی ایس ٹی اور اسی قسم کے چار چھ دیگر بڑے بڑے ٹیکسوں کی صورت‘ جیسے موبائل کارڈ پر سرکاری ٹیکس وغیرہ ‘ کاٹ لیا جاتا ہے۔
از خود ٹیکس ا دا کرنے والوں کی تعداد کا تو کیا بتائیں پاکستان بھر میں کل ٹیکس گزاروں کی تعداد آبادی کا 0.75فیصد یعنی سو میں سے پورا ایک شخص بھی ٹیکس ادا نہیں کرتا۔ ٹیکس کی ادائیگی سے موازنہ کرتے ہوئے آمدنی سے زیادہ اثاثوں کو بنیاد بنایا جائے تو ملک میں لینڈ کروزرز اور لگژری گاڑیوں پر چڑھنے والوں کی غالب اکثریت ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔ یہ کیسے ہے؟ اس بارے سوال کرنے والے خود وہ ہیں جو ان لگژری گاڑیوں پر چڑھ کر اسمبلیوں میں قانون سازی میں مصروف ہیں۔بات کہیں کی کہیں چلی گئی۔ میں نے چوہدری بھکن سے پوچھا: اور دوسرا یوٹرن کیا ہے جو تازہ ترین ہے؟ چوہدری کہنے لگا: یہ اپنے آئی جی پنجاب والا۔ محمد طاہر کو خیبرپختونخوا سے بڑے چاؤ سے لائے اور ابھی ان کے آئی جی شپ کے آرڈر پر ہونے والے دستخطوں کی سیاہی پوری طرح خشک نہ ہوئی تھی کہ انہیں تبدیل کر کے امجد سلیمی کو آئی جی پنجاب لگا دیا۔ میں نے چوہدری سے پوچھا: آخر اس تبدیلی کی کیا وجہ ہے؟ چوہدری بھکن کہنے لگا: اس بارے شاہ جی سے پوچھا تھا‘ ان کا کہنا ہے کہ دراصل حکومت نے اپنے بارے میں میرٹ کی اتنی افواہیں پھیلائیں کہ محمد طاہر جیسا شریف النفس پولیس افسر بھی سیاستدانوں کی سفارشوں کو ٹکے کی اہمیت دینے پر تیار نہ تھا۔خاص طور پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں اسی طرح خود سر ہونے لگے جیسا خیرپختونخوا میں ناصر درانی صاحب ہوا کرتے تھے۔ بس میرٹ کی ساری ہوا نکل گئی۔ اوپر سے امجد سلیمی کے پاس چوہدری سرور یعنی گورنر صاحب کا ”پاوا‘‘ تھا۔ سو میرٹ جہنم میں، محمد طاہر کھڈے لائن، امجد سلیمی آئی جی کے دفتر میں اور ناصر درانی استعفیٰ دے کر گھر چلے گئے۔ رہے نام میرٹ کا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
I swear by God: I did not give orders,
Previous Post خدا کی قسم : ہتھکڑیاں لگانے کا حکم میں نے نہیں دیا ، یہ سب ان کا کیا دھرا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ پروفیسروں کو ہتھکڑیاں لگانے پر ڈی جی نیب سلیم شہزاد کا ناقابل یقین رد عمل سامنے آ گیا
Next Post 20 اکتوبر کے بعد کوئی موبائل فون بند نہیں ہو گا بلکہ ۔۔۔ پی ٹی اے نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
The PTA heard the great news of Pakistanis

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.